منگل, 09 جولائی 2024

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای ) کے سینئر اراکین پر مشتمل وفد نے سیکریٹری جنرل اعجازالحق کی سربراہی میں پیر کے روز کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملکی مجموعی حالات، بین الاقوامی سرحدوں پر کشیدہ صورتحال بالخصوص صحافیوں کو درپیش سیکیورٹی کے مسائل اور آزادی صحافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سی پی این ای کے وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کے تمام اخبارات و جرائد ملکی سا لمیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وفد نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک بھر میں بالخصوص کراچی میں امن و امان کی بحالی کو سراہا۔کور کمانڈر کراچی نے سی پی این ای مدیران کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے صحافیوں کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور یقین دہانی کراتے ہوئے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ملکی سرحدوں سمیت اندرونی و بیرونی خطرات کا منہ توڑ جواب دینے کا بھی عزم کیا۔ سی پی این ای کے وفد میں اعجازالحق، عامر محمود، وامق زبیری، ڈاکٹر جبار خٹک، اکرام سہگل، قاضی اسد عابد، غلام نبی چانڈیو، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی، سعید خاور، رفیق افغان اور عبدالخالق علی شامل تھے۔

 
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)انگریزی اخبار ڈان نیوز میں شائع ہونے والی متنازعہ خبر کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کی سربراہی سول شخص کو سونپنے کا فیصلہ ہو گیا ۔وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ متنازعہ خبر کی تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ اعلیٰ افسر ہو گا ۔
وزیراعظم نواز شریف سے چوہدری نثار کی ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی کے خلاف ڈان نیوز میں شائع ہونے والی خبر پرتحقیقاتی کمیٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی سول شخص کو سونپی جائے گی اور اس کام کے لیے اعلیٰ افسر کا انتخاب کیا جائے گا ۔اس دوران متنازعہ خبر پر تحقیقات سے متعلق ٹائم فرئم پر بھی بات چیت ہوئی
واضح رہے کہ کچھ دیر بعد چوہدری نثا ر اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں اس کیس کے حوالے سے ٹائم فریم کا اعلا ن متوقع ہے جبکہ کمیشن کی سربراہ کے حوالے سے بھی اعلان کیا جا سکتا ہے ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے دھرنے کا اعلان واپس لیتے ہوئے کل یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا ہے۔
بنی گالا اسلام میں کارکنوں سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ میں کرپشن کے خلاف 20 سال سے جدوجہد کررہا ہوں،اس جدو جہد میں جو ساتھ رہے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم نے ہرکوشش کی کہ پارلیمنٹ میں انصاف مل جائے لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا، ہم چاہتے تھے کہ وزیر اعظم اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کرے، انہیں سپریم کورٹ کی کارروائی پر بہت خوشی ہے، پرسوں سے نواز شریف کی تلاشی شروع ہوگی۔

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاناما لیکس میں جن دو غیر ملکی وزیر اعظم کے نام آئے ان میں سے ایک نے تلاشی دی اور دوسرے نے استعفیٰ دیا لیکن ملک کی تاریخ ہے کہ ہمیشہ کمزور کی تلاشی لی گئی، نواز شریف نے 7 ماہ قبل کہا کہ وہ احتساب کے لیے تیار ہیں لیکن احتساب سے بھاگنے کے لیے سب کو کرپٹ قرار دے رہے تھے۔

صوابی میں پیش آنے والے واقعے پر عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پرویزخٹک آپ پرشیلنگ ہوئی، آپ نے صبر کیا، آپ ملک کےمجاہد ہیں، پرویز خٹک کے قافلے پر پوری رات شیلنگ کی گئی، وہ دونوں شریفوں کو چالیس سال سے جانتے ہیں، شہبازشریف نے ڈراما کرتے ہوئے پرویز خٹک کو فون کیا، پرویز خٹک نے شہباز شریف کو کہا کہ ان کی دعا ہے وہ دن آئے کہ جس طرح ہم پر شیلنگ ہوئی ویسی ہی آپ پربھی ہو۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام کارکن واپس گھروں کو جائیں،کل اسلام آباد واپس آنا ہے، کل ہم یوم تشکر منائیں گے اور اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ پر جلسہ کریں گے جس میں 10 لاکھ لوگ شرکت کریں گے۔ کل کے جلسے میں آیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے 2 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے اور حکومتی نظام کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی)جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں میجر عمران شہید اور 6 سپاہی زخمی ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں میجر عمران شہید ہو گئے جبکہ 6 سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ موٹروے پر حادثے کے نتیجے میں لیفٹنںٹ کرنل شاہد شہید اور میجر جلال زخمی ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹننٹ کرنل شاہد اور میجر جلال قافلے کے ہمراہ راولپنڈی آرہے تھے لیکن کنٹینرز کی وجہ سے حضرو کے قریب روڈ بلاک تھا جس کے باعث دونوں افسر پیدل راستہ ڈھونڈے نکلے اور اس دوران کھائی میں گرگئے جس کے نیتجے میں لیفٹننٹ کرنل شاہد شہید ہوگئے۔

640245 ShahidColonelonline 1477776456 350 640x480 1

جب کہ حادثے میں میجر جلال شدید زخمی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق حادثہ رات 8 بجے موٹرے پر پیش آیا۔

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کا دنیا بھر سے تبادلہ کر رہے ہیں،دنیا سے تجربات شیئر کرناعالمی امن کے لئے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے انسداد دہشتگردی کے تربیتی سینٹر پبی کا دورہ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عالمی امن کو مستحکم کرنا ہے،دیگر ممالک ہمارے تجربات سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔
ہم انسانیت کے فائدے کے لئے دنیا کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کررہے ہیں۔پاک چین جنگی مشقوں سے تعلقات مزید بہتر ہوں گے،مشترکہ مشقوں کے زریعے خطے سے دہشتگردی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
آئی ایس پی کے مطابق انہوں نے پاکستان اور چین افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا معائنہ بھی کیااور مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں اور افسروں کی کارکردگی کو سراہا۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج کے قیام اور اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 2 نومبر کے دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد میں وزارت داخلہ کی جانب سے فوج کے قیام اور اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے فوج کے قیام میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت آپریشن ضرب عضب کے آغاز سے پہلے اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا۔ 350 فوجی جوان اسلام آباد کے حساس مقامات پر کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہیں۔ آرٹیکل 245 کے تحت فوج کے قیام کے اختیار کو ہائی کورٹ میں بھی چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

 

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)وزیراعظم نوازشریف تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کرکے کوئٹہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بلوچستان کے دارالحکومت پہنچ گئے ہیں۔

کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج میں ہونے والے خود کش حملوں میں 59زیر تربیت اہلکاروں کی شہادت کے بعدوزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت امن و امان کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس بھی کوئٹہ پہنچے ہیں ۔

آرمی چیف کی آمد کے موقع پر علاقے کی فضائی نگرانی کی گئی اور سیکورٹی کو بھی الرٹ رکھا گ

 

 


ایمزٹی وی(کوئٹہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہیں پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل پر گزشتہ رات دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی
میڈ یا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنر ل راحیل شریف ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے ہیں ۔580eec1910d90 Copy

اس موقع پر آرمی چیف جنرل پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل کا دورہ کریں گے اور زخمیوں کی عیادت کے لیے ہسپتال بھی جائیں گے ۔سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جنرل راحیل شریف کو دہشت گردوں کے اس حملے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی ۔ادھر وزیراعظم بھی کچھ دیر بعد کوئٹہ پہنچیں گے جہاں ان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو گا جس میں صوبے کی سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں ۔580edd3b9bcb8

واضح رہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل میں تین دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 58اہلکار شہید جبکہ 117سے زائد زخمی ہو گئے

 

 

 


ایمزٹی وی (کوئٹہ)کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گرد وں کا حملہ ،سینٹر کے ہاسٹل پر قبضہ ، فائرنگ سے59 زیر تربیت اہلکار شہید ،جبکہ 116 اہلکار زخمی ہوگئے۔ تین دہشت گردوں کو مار دیا گیا ، 250 سے زائد زیر تربیت اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا ۔علاقہ 4گھنٹے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا ۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ سینٹر میں تین مسلح افراد داخل ہوئے جنہوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر کے ہوسٹل میں مورچہ سنبھال کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اب تک 59 اہلکار شہید جبکہ 116 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکلکمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔580e7ac3f103c

میں ایف سی اور پاک فوج کے بھی اہلکار شامل ہیں ،جن میں سے 8 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملنے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سینٹر میں داخل ہوکر ہاسٹل اور حملہ آوروں کو گھیرے میں لے لیا۔

57a85833df002

فورسز نے ایک حملہ آور کو مار گرایا جبکہ دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا ۔ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کے بعد کوئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگادی گئی تھی ۔سیکرٹری صحت بلوچستان نے امدادی کاروائیوں کی خود نگرانی کی۔

201252852340900734 20

بولان میڈیکل اسپتال میں 100 سے زائد زخمی لائے گئے ہیں جبکہ 16 ذخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا ہے۔آپریشن کے دوران ہاسٹل میں تین دستی بم کے دھماکوں سمیت 5 دھماکے سنے گئے ، پولیس ،ایف سی اور پاک آرمی کے اہلکاروں نے چار گھنٹے کے آپریشن کے بعد ڈھائی سو سے زائد اہلکاروں کو بازیاب کرالیا ۔