جمعہ, 26 اپریل 2024
 
 
 
 
 
اسلام آباد: ایل این جی اسکینڈل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب کے گواہ بن گئے۔
 
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احتساب عدالت میں ایل این جی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے خلاف گواہی دیں گے، اس کیس میں نیب مجموعی طور پر 59 گواہان عدالت میں پیش کرے گا۔
 
وفاقی وزیر شیخ رشید بہ طور شکایت کنندہ نیب کے پہلے گواہ ہوں گے، وزارت توانائی کے 4 افسران حسن بھٹی، نواز احمد ورک، عبدالرشید جوکھیو اور عمر سعید بھی گواہان میں شامل ہیں۔ قائم مقام جی ایم سوئی سدرن گیس فصیح الدین بھی گواہان میں شامل ہیں، جب کہ جمیل اجمل ڈائریکٹر پورٹ قاسم اتھارٹی بھی استغاثہ کے گواہ ہوں گے۔
 
 
 
یاد رہے کہ 12 دسمبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دوبارہ دائر کر دیا تھا، جسے احتساب عدالت نے باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا تھا، ریفرنس میں شاہد خاقان سمیت 10 ملزمان نامزد ہیں۔
 
اس ریفرنس میں رجسٹرار احتساب عدالت کے اعتراضات دور کیے گئے ہیں، ریفرنس 8 ہزار صفحات پر مشتمل ہے، جو اختیارات کے غلط استعمال پر دائر کیا گیا، ملزمان میں مفتاح اسماعیل کا نام بھی شامل ہے، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ایک کمپنی کو 21 ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا، مارچ 2015 سے ستمبر 2019 تک یہ فائدہ پہنچایا گیا، 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہوگا اور عوام پر گیس بل کی مد میں 15 سال میں 68 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

اسلام آباد: ایل این جی اسکینڈل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب کے گواہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احتساب عدالت میں ایل این جی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے خلاف گواہی دیں گے، اس کیس میں نیب مجموعی طور پر 59 گواہان عدالت میں پیش کرے گا۔

وفاقی وزیر شیخ رشید بہ طور شکایت کنندہ نیب کے پہلے گواہ ہوں گے، وزارت توانائی کے 4 افسران حسن بھٹی، نواز احمد ورک، عبدالرشید جوکھیو اور عمر سعید بھی گواہان میں شامل ہیں۔ قائم مقام جی ایم سوئی سدرن گیس فصیح الدین بھی گواہان میں شامل ہیں، جب کہ جمیل اجمل ڈائریکٹر پورٹ قاسم اتھارٹی بھی استغاثہ کے گواہ ہوں گے۔

 نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس دوبارہ دائر کردیا

یاد رہے کہ 12 دسمبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دوبارہ دائر کر دیا تھا، جسے احتساب عدالت نے باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا تھا، ریفرنس میں شاہد خاقان سمیت 10 ملزمان نامزد ہیں۔

اس ریفرنس میں رجسٹرار احتساب عدالت کے اعتراضات دور کیے گئے ہیں، ریفرنس 8 ہزار صفحات پر مشتمل ہے، جو اختیارات کے غلط استعمال پر دائر کیا گیا، ملزمان میں مفتاح اسماعیل کا نام بھی شامل ہے، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ایک کمپنی کو 21 ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا، مارچ 2015 سے ستمبر 2019 تک یہ فائدہ پہنچایا گیا، 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہوگا اور عوام پر گیس بل کی مد میں 15 سال میں 68 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

 

 لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کی توسیع ہوجائے گی۔

لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت سے جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع ہوجائے گی، تمام سیاسی پارٹیاں جنرل باجوہ کو توسیع دینے پر متفق ہیں

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جن کے اشاروں پر کھیلنے جارہے ہیں ان کی سیاست تباہ ہو جائے گی، سارے چوہدری مر جائیں تب بھی مولانا کو اقتدار نہیں ملے گا۔
 
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ وقت بہت نازک ہے، ملک میں سیاست زور و شور پر ہے، کشمیر کا محاذ گرم ہے لیکن ملک میں دھرنا دھرنا ہورہا ہے۔ جے یو آئی نے ابھی تک دھرنے کی کوئی بات نہیں کی، اس کا مطلب دھرنا ابھی گرے لسٹ میں ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو فیس سیونگ دی جاسکتی ہے۔ ممکن ہے دھرنا نہ ہو،زیادہ پردے کھولنے پر مولانا مجھ سے خفا ہوجائیں گے۔
 
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا ڈنڈا برداروں کو دکھا رہےہیں جیسے دہشت گرد تیار ہو رہے ہیں، اسلام آباد پر چڑھائی کرنے سے مسائل حل ہونے کا سوچنے والے عقل کے اندھے ہیں مذاکرات کے دروازے بند کرنا جمہوریت کےخلاف ہے، مولانا فضل الرحمان جن کے اشاروں پر کھیلنے جارہے ہیں ان کی سیاست تباہ ہو جائے گی، سارے چوہدری مر جائیں تب بھی مولانا کو اقتدار نہیں ملے گا۔
 
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں، قومی سلامتی کے اداروں نے پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا ہواہے، نیشنل ایکشن پلان ان ایکشن ہے، اس بار جمہوریت کو شب خون لگا تو فیصلے جلد ہوں گے اور 400 سے 600 لوگ اندر ہوں گے۔
 
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دینی مدرسے ہماری آنکھ کے ستارے اور جھومر ہیں، مدرسے دین کے مینار ہیں اور میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں، مولانا فضل الرحمان گولڈن ٹیمپل تو گئے لیکن کبھی قائد اعظم کے مزار پر حاضری نہیں دی۔ سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی، آج کے دوست کل کے دشمن اور کل کے دشمن آج کے دوست ہیں، یہی پاکستان کی سیاست کا حسن ہے۔
 
 
 
 
 
اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا مجھے پورا یقین ہے دھرنا نہیں ہوگا، آسانی سےدھرنےکی اجازت نہیں ملےگی ،فضل الرحمان سیاسی آدمی ہیں وہ جانتے ہیں دھرنے کا انجام کیا ہوگا۔
 
وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یقین ہے دھرنا نہیں ہوگا یہ اتنا آسان کام نہیں ، ان کو اتنی آسانی سے دھرنے کی اجازت نہیں ملےگی، شہبازشریف نے ہمیشہ اداروں کیساتھ صلح کی پالیسی اپنائی ہے۔
 
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تین بجے میٹنگ بلائی ہے لائحہ عمل طےکیا جائے گا ، دھرنے سے متعلق حتمی صورتحال 26اکتوبر تک ہی سامنے آئے گی، مولاناصاحب سے بات چیت کرنیوالے کررہے ہیں ابھی نتیجہ نہیں نکلا۔
 
شیخ رشید نے کہا دھرنے پر ناخوشگوار واقعہ ہوا توقانون حرکت میں آئے گا، وزیراعظم عمران خان کوئی مذاکرات نہیں کررہےہیں لیکن بات چیت کرنیوالے لوگ مولاناصاحب سے رابطے میں ہیں، ضروری نہیں کہ دھرنا ہو صرف جلسہ بھی ہوسکتا ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان سیاسی آدمی ہیں وہ جانتے ہیں دھرنے کا انجام کیا ہوگا، صورتحال واضح ہے پیپلزپارٹی دھرنے میں شریک نہیں ہوگی ، ن لیگ دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے، شہبازشریف میں اتنی جرات نہیں کہ وہ کھل کر سامنے آسکیں ، نوازشریف دھرنے کے حامی اورشہبازشریف حامی نہیں ہیں۔
 
وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ شہباز شریف چاہتے ہیں معاملات کو صلح سے حل کیا جائے جبکہ سعد رفیق، خواجہ آصف، ایاز صادق مثبت سوچ والے لوگ ہیں، ن لیگ میں کسی کے پاس ابھی فائنل ایجنڈا نہیں ، ن لیگ دھرنے میں گئی تواس کی قیمت اپوزیشن ادا کرے گی۔
 
 
 
 
اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مثالی طور پرکشمیرکے مسئلے کو اٹھایا۔
 
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیرپوری دنیامیں اٹھائیں گے، ہم سب پاک فوج کے پیچھے کھڑے ہیں۔
 
شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی، ہم سب پاک فوج کے پیچھے کھڑے ہیں۔
 
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ آسام میں 30 لاکھ لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
 
 
 
مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 28ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
 
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
 
یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔
 
راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔
 
 
 

راولپنڈی:  وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز ویڈیو ویڈیو کھیل کر ان کو مروانے جارہی ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے نئی ٹرین چلائی اس پر فخر ہے، نئے انجنوں میں سے اس وقت اٹھائیس انجن کھڑے ہیں، ایم ایل ون کا سنگ بنیاد وزیر اعظم پاکستان اور وزیراعظم چائینہ رکھیں گے جس کی تاریخ 21 جولائی کو ایکنک کے اجلاس کے بعد فائنل کی جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف پوری کوشش میں ہے اس کی اور حمزہ کی بچت ہو جائے لیکن ان کی کوئی بچت نہیں ہوگی، وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دے دیا ہے،  مریم ان کو مروانے جا رہی ہیں اور ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے جب کہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور اگر ضمیر پر بوجھ پڑا تو استعفیٰ دے دوں گا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک معیشت سے ٹوٹتا ہے، سرحدوں پر جنگوں سے نہیں، عمران خان جب حکومت میں آئے تو خزانہ خالی تھا لیکن اسد عمر نے محنت کی جتنی وہ کرسکتے تھے۔ لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک ایسے وزیر کو نکالا جس کا تصور بھی نہیں کرسکتا تھا، وزیر اعظم نے صرف ایک وزیر کو نکالا ہے، اسد عمر نے تو خود استعفیٰ دیا ہے اور میں ان کے پاس جا کر کہوں گا کہ وہ کابینہ کا حصہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کوئی جی حضوری والا وزیر نہیں ہوں، وزارت میری کمزوری نہیں یہ اللہ کی دی ہوئی ذمہ داری ہے، میں نے کئی وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا ہے اور میں خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ عمران خان محنت کر رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ کپتان کا کام ہے کہ انہوں نے سلپ اور باؤنڈری پر کسے لے جانا ہے۔ ریلوے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار دینے جارہی ہے اور چاہتا ہوں کہ ادارے کے ملازمین کو اے کلاس ترقی ملے۔ پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ پہلی مرتبہ آئے ہیں اور وہ وزیر بنے ہیں، مجھ سے ریلوے کے بجائے برصغیر پاک و ہند کے سوال کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 5 سال پورے کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں اور اگر نظر نہ لگی تو آئندہ انتخابات میں ریلوے کی بہت بڑی حمایت عمران خان کے پیچھے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جس پر نیب کے کیسز ہوں گے، انہیں عمران خان برداشت نہیں کرتے جبکہ وزیر دفاع کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی خبر نہیں سنی۔ اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو مرضی کرلیں نواز شریف، آصف زرداری اور شہباز شریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، یہ ایک ہفتے وکٹ کے ایک جانب جبکہ دوسرے ہفتے دوسری جانب کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اگر اپنے والد کی کرپشن کے لیے کھڑے ہوں گے تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ صدارتی نظام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پارلیمانی ملک ہے اور ہمیں اس کے آئین کو آگے لے کر چلنا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی، گیس، بے روزگاری، آصف زرداری اور نواز شریف کی وجہ سے بڑھی، عمران خان ایک ایماندار انسان ہیں اور انہوں نے ایک ایسے وزیر کو نکالا جس کا تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کو چوروں، ڈاکوؤں نے اس بری طرح لوٹا، اگر میں عمران خان کی جگہ ہوتا تو سوچتا کہ اس لٹے ہوئے خزانے میں وزیر خزانہ نے کس طرح اور کیا کردار ادا کرنا ہے۔ ریلوے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سازش ہے کہ پاکستان میں ریلوے ترقی نہ کرے کیونکہ 70 فیصد آبادی کے سامنے سے اگر ٹرین گزرے کی تو اس کا نقشہ بدل جائے گا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ لوگ نہیں چاہتے کہ ایم ون بنے، اس ریلوے میں سابق وزرا نے صرف انجن خریدے اور مشینیں لیں جبکہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ ہم ٹرینوں میں ٹریکر لگاتے۔
 

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر دوائی اور پٹرول مہنگا ہوسکتا ہے تو گوشت مہنگا ہونے سے عذاب نہیں آتا۔

راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہر میں موجود سلاٹر ہاؤس کو جدید انداز پر استوار کیا جائے، اگر دوائی اور پٹرول مہنگا ہوسکتا ہے تو گوشت مہنگا ہونے سے عذاب نہیں آتا، کم شرح پر قرضہ لے کر دوں گا اور سلاٹر ہاؤس کے لیے مزید جگہ بھی دوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ 3 اپریل کو وزیراعظم ماں بچہ اسپتال کا افتتاح کریں گے، اگر کچھ لوگ قربانی دے دیں تو نالہ لئی کے ارد گرد ایک نیا شہر آباد ہو گا، ایسی چینی کمپنی کی تلاش ہے جو نالہ لئی ایکسپریس وے کے ساتھ ریل کی پٹری بھی بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ایک اور یونیورسٹی بنانے کے لیے کل پہلی دفعہ اسد عمر کے پاس گیا، شہر میں بچیوں کی ایک اور یونیورسٹی بنانے جا رہا ہوں، میں اس شہر سے بدمعاش طبقہ کو ختم کر دوں گا، ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار اللہ کی مدد سے دوں گا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے جو لوٹا اس کے 7 ارب روپے روز ادا کر رہے ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمان بھی ان کےساتھ ملے ہوئے ہیں، لوگوں کو مہنگی دوائی، بجلی ملی پھر بھی عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، میں نے شہبازشریف کو این آر او اور گرین سگنل مانگتے دیکھا، فالودہ والا اور ہتھوڑے والا آصف زرداری اور شہباز شریف کے بندے نکلیں گے۔

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے یکم فروری سے کلین اینڈ گرین مہم چلانے کا اعلان کردیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان ریلوے میں یکم فروری سے 28فروری تک کلین، گرین اور خوش اخلاق ریلوے کمپین چلائی جائیگی۔ مہم کے تحت خوش اخلاقی اور ریلوے ٹکٹس کی خریداری کے کلچر کو عام کیا جائیگا۔

 

Page 1 of 5