جمعرات, 20 مارچ 2025
Reporter SS

Reporter SS

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر نعمان احمد کو جامعہ این ای ڈی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق صوبے کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی کے سربراہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے سینئر ترین پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا۔

انھیں look after کا چارج دیا گیا ہے وہ 21 مارچ کو موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی دوسری چار سالہ مدت ملازمت پوری ہونے پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

ڈاکٹر نعمان احمد اس وقت این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈین آرکیٹیکچر ہیں، وزیر اعلی سندھ کی جانب سے منظور کردہ سمری میں محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے جلد از جلد تقرری کا عمل 6 ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے۔

واضح رہے کہ جو سمری محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوائی گئی تھی اس میں ڈاکٹر نعمان احمد، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر طفیل احمد اور ڈین الیکٹریکل پروفیسر ڈاکٹر سعد قاضی کا نام شامل تھا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی مدت ملازمت 23 مارچ کو مکمل ہورہی ہے لیکن ہفتے وار تعطیل کے سبب وہ 21 مارچ تک بحیثیت وائس چانسلر کام کریں گے۔

پنجاب کے طلبہ کے لیےصوبائی حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیاہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ اسکیم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 10 ہزار طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

اسکیم کے لیے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کے بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبہ اپلائی کر سکیں گے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ کو جنریشن 13 کے جدید ترین کور i7 لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ آن لائن درخواست کے لیے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا ہے جو کہ تمام معلومات کے ساتھ پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔جہاں طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ بی ایس طلبہ کے لیے 65 فیصد اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کے لیے 80 فیصد میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کا پورٹل اوپن ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں ہی 34 ہزار سے زائد طلبہ رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

لاس اینجلس: فلسطینی اور اسرائیلی ڈائریکٹرز کے اشتراک سے بننے والی فلم NO OTHER LANDآسکرز ایوارڈز میں بہترین ڈاکومینٹری فیچر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

97 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوا جہاں فلسطین کے مغربی کنارے کے ایک گاؤں کی تباہی پر بننے والی فلم No Other Land کو بہترین ڈاکومینٹری فیچر کا ایوارڈ دیا گیا۔

فلم No Other Land فلسطینی ڈائریکٹرز باسل عدرا، حمدان بلال، راحیل شور اور اسرائیلی صحافی یووال ابراہم کی مشترکہ ہدایت کاری میں بنی ان کی پہلی فلم ہے جو دراصل فلسطینی ہدایت کار باسل عدرا کو پیش آنے والی مشکلات اور ان کی جدوجہد کی کہانی ہے جس سے وہ فلسطین کے مغربی کنارے میں گزرے ہیں۔

باسل عدرا نے اسرائیلی فورسز اور آباد کاروں کے ہاتھوں اپنے آبائی علاقے ’مسافر یطا‘ میں گھروں کی تباہی اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو دستاویزی شکل میں محفوظ کیا ہے جس میں اسرائیلی صحافی یووال ابراہم نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے۔

ایوارڈ جیتنے کے بعد باسل کا کہنا تھا کہ یہ فلم اس تلخ حقیقت کی عکاسی کرتی ہے جسے میں کئی دہائیوں سے برداشت کررہا ہوں۔

باسل عدرا نے مزید کہا کہ 2 ماہ قبل میں باپ بنا ہوں اور میں نہیں چاہتا میری بیٹی وہ زندگی گزارے جو میں گزار رہا ہوں، جس میں مجھے اور میری کمیونٹی کو ہمیشہ اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کی طرف سے گھر گرانے، گھر سے زبردستی بے دخل کرنے جیسے حالات کا سامنا رہتا ہے۔

اس موقع پر اسرائیلی صحافی اور فلم میں باسل کا ساتھ دینے والے یووال ابراہم نے کہا کہ ہم اسرائیلی اور فلسطینیوں نے یہ فلم مل کر بنائی کیونکہ اس طرح ہماری آواز مضبوط ہوتی ہے۔

یووال ابراہم نے غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کو بند کرنے اور غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔

اس دورے کے حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ میں بابراعظم کی شمولیت امکان نہیں ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ بابراعظم کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے جس کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، بابر اعظم آج کل بھائیوں ، ساتھی کرکٹرز اور دوستوں کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکی ہے، قومی کرکٹرز گزشتہ ہفتے گھروں کو روانہ ہوگئے تھے جب کہ اب سابق کپتان بابر اعظم پیڈل ٹینس سے لطف اندوز ہو رہے، بابر اعظم کا ساتھ کرکٹر امام الحق، عثمان قادر اور بھائیوں نے دیا۔

پاکستان ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں5 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی۔

دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا ا آغاز 29 مارچ سے ہوگا۔

بھارتی ٹیم کے منیجر آر دیوراج آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران اچانک وطن واپس روانہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے منیجر دیوراج کی والدہ اتوار کے روز انتقال کرگئیں جس کے بعد وہ فوری طور پر حیدرآباد چلے گئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ آر دیوراج اس وقت حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بھی ہیں اور وہ دبئی میں بھارتی ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔

 

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر انکی اہلیہ انوشکا شرما ہکا بکا رہ گئیں۔

دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیوی کھلاڑی گلین فلپس نے ویرات کوہلی کا حیران کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویرات کوہلی نے کیوی بولر کائل جیمسن کو پہلے چوکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر فیلڈنگ کے لیے موجود گلین فلپس نے ایک ہاتھ سے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔

گلین فلپس کی جانب سے حیران کن کیچ پکڑنے پر ویرات کوہلی ہکا بکا رہ گئے جبکہ میدان کے باہر بیٹھی ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو بھی اپنے شوہر کے آؤٹ ہونے کا یقین نہیں آیا۔

آئی سی سی اور شائقین کی جانب سے گلین فلپس کی کیچ کی بے حد تعریف کی جا رہی ہے، جسے ایک مشکل کیچ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ کچھ روز سے رات میں خنکی بڑھنے سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ اگلے 3 دن کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی بھی سامنے آ گئی۔ 

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے بعد شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران موسم معتدل رہنے کا امکان ہے  جب کہ آج بیشتر وقت معمول سے تیز ہوائیں چلنے چلنے کی توقع ہے۔

آئندہ 3 روز کے دوران کم سے کم پارہ 17 سے19 اور  زیادہ سے زیادہ 30 تا 32 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے  مطابق شہر میں سمندری ہواؤں کے علاوہ شمال مشرقی اور مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

آئی سی سی چیمئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونیوالی پاکستان ٹیم کے سینئیر کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کیلئے مشاورت تیز کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں سینئیر پلئیرز کی ناقص فارم کے باعث تبدیلیوں کی باز گشت سنائی دے رہی ہے تاہم کھلاڑیوں نے خود ہی اپنی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے کچھ عرصے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی کے اعلیٰ عہدیدار قومی ٹیم کی کارکردگی سے ناخوش ہیں اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں آرام کی غرض سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔

چیمپئینز ٹرافی کے بعد قومی ٹیم کے اگلا اسائنمنٹ نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز ہے، جہاں قومی ٹیم کے 5 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے، یہ سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک شیڈول ہے۔

اس دورے کے دوران کھلاڑیوں کی ناقص پرفارمنس کے باعث انہیں ڈراپ کیے جانے کا امکان تھا تاہم کرکٹرز نے اس خدشے کو دیکھتے ہوئے خود بریک لینا کا فیصلہ کیا ہے۔آرام کی غرض سے باہر ہونیوالے کھلاڑیوں میں بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کے نام زیر گردش ہیں تاہم دیگر کھلاڑیوں کے حوالے سے بھی افواہیں گونج رہی ہیں۔

رمضان المبارک کے دوران متعلقہ محکموں نے بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے، جس کے نتیجے میں ماہ مقدس میں موسم خوشگوار رہے گا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق رمضان المبارک اور بارشوں کے سلسلے کی آمد سے متعلق محکمے کی جانب سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق رمضان المبارک میں 2 سے 4 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور منڈی بہاالدین میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد ، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، خانیوال، لیہ، بھکر، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بادل برسیں گے۔

ڈی جی پی دی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

لاہور: چیمپئنز ٹرافی کےسیمی فائنل سے قبل آسٹریلیوی جارح مزاج اوپنر میٹ شارٹ انجری کا شکار ہوگئے۔

گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپنر میٹ شارٹ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
اوپنر کی انجری نے ایک مرتبہ پھر آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچادیا ہے۔

چیمپئینز ٹرافی میں آسٹریلیا کا سیمی فائنل مقابلہ بھارت یا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے کو ہوگا۔آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے میرا نہیں خیال میتھیو شارٹ سیمی فائنل کیلئے فٹ ہوں گے، انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ نے سیمی فائنل کیلئے اگر میٹ شارٹ فٹ نہ ہوسکے تو ان کی جگہ متبادل کے طور پر جیک فریزر میکگرک کا نام بھیج دیا ہے۔

Page 1 of 2470