
Reporter SS
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑا اعلان کردیا
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد کاکہنا ہے کہ سال 2025 میں کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن والے نوٹ مارکیٹ کردیں گےاسٹیٹ بینک نئے نوٹ کی ٹیکنیکی ویلیوایشن کررہا ہے ، نئے کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن مرحلہ وار پرنٹ کیے جائیں گے ۔
انہوں نے مزید بتایاکہ نئے نوٹ کو جلد منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے پیش کریں گے 2025 میں پاکستان کا پہلا نیا نوٹ جاری ہوجائے گا ۔
پہلے کتنی مالیت کا نیا کرنسی نوٹ اے گا وہ ابھی نہیں بتا سکتا ۔سال 2025 میں مرحلہ وار نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ سرکلویشن میں آجائیں گے ۔مختلف مالیت کے نئے نوٹ ایک ساتھ نہیں بتدریج جاری ہوں گے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مردوں اور خواتین کی کیٹیگری میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹرز آف دی ایئر کے ناموں کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عظمت اللہ عمرزئی کو 2024 میں شاندار کارکردگی پر کرکٹر آف دی ایئر 2024 کے اعزاز سے نواز دیا۔
24 سالہ افغان کرکٹر نے 14 ون ڈے میچز میں 417 رنز اور 17 وکٹیں حاصل کیں، 52.12 کی اوسط سے رنز بنائے اور 20.47 کی اوسط سے وکٹیں لیں۔
عظمت اللہ کی نمایاں کارکردگیوں میں سری لنکا کے خلاف ناقابل شکست 149 رنز اور جنوبی افریقہ کے خلاف 50 گیندوں پر 86 رنز شامل تھے۔ نومبر میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیتنے والے میچ میں انہوں نے ناقابل شکست 70 رنز کے ساتھ 37 رنز کے عوض 4 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
افغانستان نے 2024 میں اپنی پانچ میں سے چار ون ڈے سیریز جیتیں، جس میں عظمت اللہ کی کارکردگی مرکزی حیثیت رکھتی تھی۔ عظمت اللہ سال 2024 میں ٹیم کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے اور وکٹ لینے والے کھلاڑی رہے۔
ملک کی پہلی نیشنل ایجوکیشن کانفرنس یکم فروری کو منعقد ہوگی۔
پہلی نیشنل ایجوکیشن کانفرنس یکم فروری 2025ئ کو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام لاہور میں منعقد ہوگی۔
کانفرنس میں ملک بھر سے ماہرین تعلیم شریک ہونگے۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ تعلیم کا بنیادی مقصد مثبت کردار اور فکر کے حامل افراد تیار کرنا ہے۔
دبئی: آئی سی سی مینز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا گیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان بھارت کے روہت شرما کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ٹیم میں ایک پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں بھارت کے 4 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا، زمبابوے، افغانستان اور ویسٹ انڈیز سے ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔
پاکستان کے بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں، بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئرمیں شامل پاکستان کے واحد کرکٹر ہیں۔
روہت شرما اور بابر اعظم کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، فل سالٹ، نکولس پورن، سکندر رضا، ہاردک پانڈیا، راشد خان، ونندو ہسا رنگا، جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔
بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان پر ان کے گھر میں ہوئے حملے کے بعد کئی سوالات کھڑے ہوئے خاص طور پر یہ کہ وہ زخمی حالت میں لیلاوتی اسپتال کیسے پہنچے اور اتنی جلد صحت یاب کیسے ہوگئے۔
بھارتی میڈی کی تمام رپورٹس میں ابتدا میں کہا گیا تھا کہ ان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان نے انہیں اسپتال پہنچایا، تاہم بعد میں ایک رکشا ڈرائیور کے بیان اور کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ سیف اپنے چھوٹے بیٹے تیمور کے ساتھ رات گئے اسپتال پہنچے تھے۔
اب سیف کی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی ہے، جس کے مطابق انہیں ایک دوست، افسر زیدی، نے اسپتال پہنچایا۔ ریپبلک ورلڈ کی جانب سے شیئر کیے گئے اسپتال کے دستاویزات میں یہ بتایا گیا کہ افسر زیدی سیف علی خان کو آٹو رکشہ میں اسپتال لے کر گئے تھے۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق 54 سالہ اداکار پر رات 2:30 بجے نامعلوم شخص نے حملہ کیا، جس سے ان کی کمر، کلائی، گردن، کندھے، اور کہنی پر زخم آئے۔ اداکار کو علی الصبح 4:11 بجے اسپتال میں داخل کیا گیا، جس سے اسپتال پہنچنے میں تقریباً دو گھنٹے کی تاخیر نے مزید سوالات کو جنم دیا ہے، خاص طور پر جب لیلاوتی اسپتال ان کی رہائش گاہ سے صرف 2 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ زخموں کا سائز 0.5 سینٹی میٹر سے 15 سینٹی میٹر کے درمیان تھا۔ افسر زیدی کے ساتھ اسپتال جانے کے انکشاف نے اس قیاس آرائی کو تو ختم کر دیا کہ اداکار کس کے ساتھ اسپتال پہنچے، لیکن دو گھنٹے کی تاخیر اب بھی بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
سیف علی خان پر حملے نے انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا اور ستاروں کی حفاظت کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا ہوگئے ہیں تاہم اب اس میڈیکل رپورٹ کی وجہ سے یہ کیس مزید پیچیدہ ہوگیا ہے جبکہ سیف کی اسپیڈ ریکوری بھی ایک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی پولیس نے سیف علی خان کی باندرہ میں ستگورو شرن بلڈنگ کے باہر حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ باندرہ پولیس اسٹیشن کے دو کانسٹیبل دو شفٹوں میں تعینات ہیں، جبکہ علاقے میں سی سی ٹی وی کیمرے اور حفاظتی گرلز بھی نصب کی گئی ہیں۔
اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر پرائم منسٹر یوتھ کونسل کی تشکیل دے دی گئی، جس کی حلف برداری کل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ’’پرائم منسٹر یوتھ کونسل‘‘تشکیل دے دی گئی ہے، جو پاکستان کی پہلی نیشنل یوتھ پالیسی تشکیل دے گی۔
یوتھ کونسل کے لیے پاکستان سے 100 اور دنیا بھر سے 13 پاکستانی نوجوان منتخب کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ سمٹ اور ایشیا ریجنل یوتھ منسٹرز میٹنگ آج ہوگی۔
پرائم منسٹر یوتھ کونسل کے ارکان پالیسی سازی میں بطور وزیراعظم کے مشیر کام کریں گے ج ب کہ 28 جنوری کو یوتھ کونسل کی تقریب حلف برادری ہو گی، جس میں وزیراعظم حلف لیں گے۔
علاوہ ازیں کونسل کے تحت کلائمیٹ چیمپئنز اور یوتھ ایکسیلنس ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔ یوتھ کونسل کے ارکان مختلف علمی و عملی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔
وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خود مختاری ختم کرنے کا بل صدر مملکت آصف زرداری نے روک لیا ہے یہ بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش ہونا تھا۔
ذرائع کے مطابق بل کے زریعے وفاقی ہائر ایجوکیشن کی خودمختاری ختم کی جارہی ہے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کا اختیار وزیر اعظم کو دے دیا گیا ہے کمیشن کے ارکان کی تعدادا کم کر کے 10کیا جارہا ہے جس میں اعلی تعلیم کیلئے نمایاں کام کرنے والے چار ممتاز ماہرین تعلیم، سائنسدان اور آئ ٹی کے ماہرین کا انتخاب وزیر اعظم کریں گے جب کہ چاروں صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کو کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے یہ علیحدہ بات ہے کہ صرف سندھ پنجاب اور پنجاب میں صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن موجود ہے جب کہ بلوچستان اور کے پی کے میں صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں اس کا وجود ہیں نہیں۔
کمیشن سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کے تین ناموں کا پینل وزیر اعظم کو بھیجے گا اور وزیر اعظم ایک کا انتخاب کریں گے جب کہ اسی طرح کمیشن نجی جامعات کے وائس چانسلرز کے تین ناموں کا پینل وزیر اعظم کو بھیجے گا اور وزیر اعظم ایک کا انتخاب کریں گے۔
بل کے مطابق چئیرمین کی مدت دو سال سے بڑھا کر چار سال کردی گئی ہے اور کمیشن سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے تقرر کا اختیار لے کر وزیر اعظم کے حوالے کردیا گیا کمیشن تین نام وزیر اعظم کو بھجے گا جس میں ایک نام کی منظوری وزیر اعظم دے گا۔زرائع کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کا عہدہ جو وفاقی وزیر کے برابر تھا اس بھی ختم کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد اسی موجودہ ایکٹ کے تحت اپنی دو سالہ مدت پوری کرچکے ہیں اور گذشتہ ایکٹ کے تحت اس سے قبل ایک 4 سالہ مدت بھی گزار چکے ہیں، ان دو ٹینیور کے بعد اب وہ مزید ایک سالہ مدت گزار رہے ہیں جسے مختلف حلقوں کی جانب سے عدالت میں چیلنج بھی کیا جاچکا ہے
شب معراج آج مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
اس شب پر ملک بھرکی مساجد پر چراغاں اور محافل معراج شریف کا انعقاد کیا جائے گا جس میں علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج شریف پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔
نعت خواہان حضور اکرم ؐکی شان مبارک میں ہدیہ عقیدت ونعت پیش کریں گے، تمام ٹی وی چینلز اور ریڈیوز پر خصوصی پروگرام نشر جبکہ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے.
ماہ رجب کی 27ویں شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ہمراہ براق پر سوار ہوکر مکہ مکرمہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی۔
پھر آپ ﷺ کو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کے لئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی۔
آپﷺ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی کرائی گئی، امت مسلمہ کے لیے معراج النبیﷺ کا سب سے بڑا تحفہ نماز ہے۔
ملتان: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیتے ہوئے 35 سال بعد اسکی سرزمین پر فتح حاصل کرلی۔
قومی ٹیم 254 رنز ہدف کے تعاقب میں 133 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، بابراعظم 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے سیریز میں 85 رنز دے کر 19 وکٹیں اپنے نام کیں۔
ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل شروع ہوا تو سعود شکیل پہلے اوور کی تیسری گیند پر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اگلے اوور میں نائٹ واچ مین کاشف علی بولڈ ہوگئے۔
محمد رضوان اور سلمان علی آغا کے درمیان ساتویں وکٹ کی شراکت میں 39 رنز جوڑے گئے تاہم 115 کے مجموعی اسکور پر سلمان علی آغا وکٹ گنوا بیٹھے۔
وکٹ کیپر محمد رضوان بھی پچ پر زیادہ دیر جم کر نہ کھیل سکے اور 25 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ اسکے بعد نعمان علی 6 اور ساجد خان 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے
بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند کردیے گئے جبکہ ایک ہفتے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ بھی مفت کردی گئی ہے۔
بنکاک کی مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث 350 سے زائد اسکول بند کردیے گئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق 437 میں سے 352 اسکول بند کیے گئے ہیں، پانچ سال میں پہلی بار اتنی تعداد میں اسکول بند ہوئے ہیں۔
آئی کیو ایئر کے مطابق، جمعہ کی صبح، پی ایم 2.5 آلودگیوں کی سطح کینسر پیدا کرنے والے مائیکرو پارٹیکلز کافی چھوٹے پھیپھڑوں کے ذریعے خون کے دھارے میں داخل ہو سکتے ہیں108 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر تک پہنچ گئے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) تجویز کرتی ہے کہ سال کے بیشتر دنوں میں 24 گھنٹے کی اوسط نمائش 15 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
تھائی دارالحکومت کو اس وقت دنیا کا ساتواں سب سے زیادہ آلودہ بڑا شہر بن گیا ہے۔
جمعہ کی صبح تک بنکاک میٹروپولیٹن اتھارٹی کے تحت 437 اسکولوں میں سے 352 بند کردیے جس سے ہزاروں طلبا متاثر ہوئے۔