Reporter SS
سندھ میں جامعات اور تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کے انتخاب کے لئے موجود تلاش کمیٹی نے صوبے کےتعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے انتخاب کے لیے امیدواروں کے مرحلہ وار انٹرویوز کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلے مرحلے میں مسلسل تین روز تک امیدواروں کے انٹرویو ز 9، 10 اور 11 جنوری کو لیے جائیں گے، اس سلسلے میں امیدواروں کو خطوط ارسال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ میں 8 تعلیمی بورڈز ہیں جس میں سے کم از کم 6 بورڈز میں گزشتہ ایک دہائی سے مستقل چیئرمینز موجود نہیں ہیں جبکہ کراچی کے دونوں تعلیمی بورڈز(میٹرک اور انٹرمیڈیٹ) بھی گزشتہ کئی برسوں سے مستقل سربراہوں سے محروم ہیں اور تمام ہی تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز قائم مقام کے طور پر کام کررہے ہیں۔
امیدواروں کی درخواستوں کو شارٹ لسٹ کیے جانے کے بعد تلاش کمیٹی کو کل 271 امیدواروں کے انٹرویوز کرنے ہیں۔
انٹرویوز کا پہلا مرحلہ جمعرات سے شروع ہوگا، تلاش کمیٹی کے مستقل اراکین میں چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع، سیکریٹری سندھ ایچ ای سی معین صدیقی، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ ، سیکریٹری کالج ایجوکیشن آصف اکرام جبکہ کو آپٹڈ اراکین میں این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی اور حیدرآباد بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد میمن شامل ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نےکپتانی کےلئےہاردک پانڈیاکو نظر انداز کردیا۔
چیمئینز ٹرافی کیلئے سلیکٹرز نےٹی20 ورلڈکپ میں وائٹ بال فارمیٹ کیلئے نامزد ہونیوالے نائب کپتان ہاردک پانڈیا کو دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال دیا گیااور انکی جگہ سپریت بمراہ کا نام فائنل کیا ہے۔
روہت کی کپتانی میں ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم میں ٹیسٹ فارمیٹ میں مسلسل شکستوں نے انکی قیادت پر سوال اٹھادیا ہے جبکہ جسپریت بمراہ بارڈر-گواسکر ٹرافی کے پانچویں میچ میں انجری کے باعث بالنگ کیلئے بھی نہیں آسکے تھے۔
بمراہ کو نائب کپتان بنانے والے سیلکٹرز انجری کے باعث دوہری مشکل کا شکار ہیں کیونکہ اہم سیریز کیلئے فاسٹ بولر کی دستیابی ابھی کنفرم نہیں ہے جبکہ نائب کپتانی کے رول میں چیمپئینز ٹرافی ایونٹ میں انکی شرکت بھی غیر یقینی دیکھائی دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ کئی بھارتی صحافی سوشل میڈیا پر ہاردک پانڈیا سے نائب کپتانی لیے جانے پر بورڈ اور سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں کہ بغیر بتائے ایسے فیصلے ٹیم کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
لاہور: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025کیلئے قومی اسکواڈز کا اعلان ہفتے کی شام تک کردیا جائے گا
سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کےلئےابتدائی مشاورت مکمل کرلی۔
چیمپئینز ٹرافی کیلئے ممکنہ اسکواڈ ہی 8 فروری سے شروع ہونیوالی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ابتدائی سکواڈ کے نام 11 فروری کو رات 12 بجے سے پہلے بجھوانا ضروری ہیں، 15 سے زیادہ نام بھی آئی سی سی کو بحھوانے پر پابندی نہیں۔ 15 رکنی اسکواڈ کیساتھ ریزورز کھلاڑیوں کا بھی انتخاب ہوسکتا ہے۔
آئی سی سی رولز کے تحت 12 فروری سے پہلے پہلے کسی بھی وقت کسی بھی کھلاڑی کو تبدیل کیاجاسکتا ہے، بعدازاں آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی ہی میڈیکل وجوہات پر اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے سکتی ہے۔
جسٹن ٹروڈو نےوزیراعظم اور اپنی جماعت کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اوٹاوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے لبرل پارٹی کے سربراہ کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نئے رہنما کے انتخاب تک ٹروڈو نگراں کی حیثیت سے وزیر اعظم رہیں گے۔ انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان پارٹی میں جاری اختلافات کی وجہ سے کیا۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی حکمران جماعت لبرل پارٹی نئے رہنما کا انتخاب کرے گی وہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔
واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈو سال 2015 میں پہلی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے تھے جس کے بعد 2019 اور 2021 میں بھی وہ مسلسل تین بار انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے وزارت عظمیٰ تک پہنچے۔
دسمبر میں جسٹن ٹروڈو نے وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ کی تنزلی کی کوشش کی تھی جس پر فری لینڈ نے استعفیٰ دیتے ہوئے ایک خط میں ٹروڈو پر "سیاسی چالوں" کا الزام لگایا تھا۔
انکے مخالفین کا کہنا ہے کہ ٹروڈو کی غلط امیگریشن پالیسی لاکھوں کی تعداد میں تارکین وطن کی کینیڈا آمد کا باعث بنی جس سے پہلے سے دباؤ کا شکار ہاؤسنگ مارکیٹ پر دباؤ میں مزید اضافہ ہوا۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے ساتھ ہی لبرل پارٹی بھی اپنے سربراہ سے محروم ہو جائے گی جبکہ دوسری جانب رائے عامہ کے جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کو برتری حاصل ہوگی۔
جسٹن ٹروڈو کے اعلان کے بعد جلد انتخابات کا مطالبہ زور پکڑ سکتا ہے تاکہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے کینیڈا میں نئی حکومت نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہوں۔
پشاور:محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے تمام جامعات اور کالجز میں رینکنگ نظام متعارف کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی کے زیر صدارت رینکنگ بارے اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر کوصوبے بھر کی جامعات اور کالجز میں رینکنگ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں جامعات اور کالجز کے رینکنگ کرائیٹیریا کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔
صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے کہا کہ رینکنگ نظام کا بنیادی مقصد اسٹوڈنٹس کو کوالٹی ایجوکیشن کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے، یونیورسٹیز اور کالجز میں رینکنگ نظام سے تعلیم میں ضرور بہتری آئے گی۔ نظام تعلیم میں بہتری لانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔
صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جامعات کی پچھلے 3 سالوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے کارکردگی کی بنیاد پر رینکنگ کریں۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اپنی لبرل پارٹی کے اندر بڑھتے ہوئے اختلافات کےباعث اپنے استعفیٰ کا اعلان کر سکتے ہیں
کینیڈا کے اخبار دی گلوب کے ذرائع کے مطابق، یہ اعلان ممکنہ طور پر بدھ کو قومی لبرل پارٹی کے کاکس کے سامنے آئے گا۔کینیڈین وزیر اعظم کے دفتر نے اس معاملے پر تبصرہ کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔
حالیہ مہینوں میں ٹروڈو کی مقبولیت میں کمی آئی ہےاگر ٹروڈو مستعفی ہو جاتے ہیں تو لبرلز ایک عبوری رہنما کا نام پیش کریں گے۔ٹروڈو پر تب سے استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے جب وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ نے پالیسی اختلافات پر استعفیٰ دے دیا۔اگر ٹروڈو مستعفی ہو جاتے ہیں، تو ایک نئی مستحکم حکومت قائم کرنے کے لیے فوری انتخابات کے مطالبات کیے جائیں گے، جو اگلے چار سالوں کے لیے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے نمٹنے کے قابل ہو۔
وزیر اعظم ٹروڈو نے وزیر خزانہ ڈومینک لی بلانک کے ساتھ بات چیت کی ہے کہ آیا وہ عبوری رہنما اور وزیر اعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔
ایک پارٹی ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ اگر لی بلینک قیادت کے لیے انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ ناقابل عمل ہو گا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم کا چھٹا عالمی دن24جنوری کو منایا جائے گا۔
تعلیم کا عالمی دن 24 جنوری 2019 ء کو پہلی مرتبہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا گیا تھایہ دن منانے کا مقصد امن و ترقی کے لیے تعلیمی اہمیت کو فروغ دینا تھا۔اس دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔،اقوامِ متحدہ کے بین الاقوامی چارٹر برائے انسانی حقوق کے سیکشن 26 کے تحت تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے۔
بین الاقوامی چارٹر کے مطابق عوام کو مفت اور لازمی بنیادی تعلیم فراہم کرنا ریاست کا فرض قرار دیا گیا ہے۔ دسمبر 2018کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تعلیم کا دن منانے کی قرارداد منظوری دی تھی۔
پاکستان میں تعلیم کا شعبہ سنگین مسائل سے دوچار ہے اور یہاں ہنگامی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، بدقسمتی سے قیامِ پاکستان سے آج تک کسی بھی حکومت نے ملک میں تعلیمی اصلاحات کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے بجٹ نافذ نہیں کیا۔
جس کے سبب اساتذہ قلیل تنخواہ میں بنا کسی مناسب تربیت کے پڑھانے پر اور طالب علم بغیر سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی کے پڑھنے پر مجبور ہیں۔آج بھی دنیا کے کروڑوں افراد ایسے ہیں جو یا تو اسکول میں داخل نہ ہوسکے یا پھر انہیں عمومی تعلیم مکمل کرنے کا موقع نہ مل سکا۔
بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کے زیر اہتمام، چیف ایگزیکٹو آفیسر بیف محمد زکریا خان نورزئی کے ہدایت پر اسسٹنٹ منیجر بیف سنزر خان کی نگرانی میں کرسچن گلوریس چرچ میں اقلیتی طلبا کے لیے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
اسسٹنٹ منیجر بیف نے سیشن سے خطاب کے دوران کہا کہ اس اسکیم کے تحت کو بلوچستان اور پاکستان کے بہترین کیڈٹ کالجز اور رہائشی اسکولز میں مکمل فنڈنگ فراہم کی جائے گی
انہوں نے کہا کہ سال 2024 میں اس اسکیم کے ذریعے 37 طلبا کو منتخب کیا گیا تھا، جبکہ سال 2025 کے لیے مزید 50 طلبا کو اس پروگرام میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے لہذا یہ اقدام اقلیتی طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے عزم کی ایک شاندار مثال ہے پروگرام کے اختتام پر کرسچن کمیونٹی کے پاسٹر اکرم برکت، صبا عامر اور دیگر ارکان نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کو سراہا اور بلوچستان ایجوکیشن ایڈومنٹ فنڈبلوچستان کے اقلیتی طلبا کے لیے بینظیر بھٹو فلی فنڈڈ اسکالرشپ اسکیم کے حوالے خصوصی شکریہ ادا کیا۔
بالی ووڈ اداکار سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر سے متعلق ایک خبر نے مداحوں کو صدمے کا شکار کردیا ہے۔
بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے گزشتہ سال ہی ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی ہے۔ لیکن دونوں کے رشتے سے متعلق ایک پیشگوئی نے ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
بھارت کے ایک مشہور ماہر نجوم سشیل کمار سنگھ نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی جلد طلاق ہوجائے گی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ماہر نجوم نے صرف یہی نہیں بتایا بلکہ انھوں نے دونوں کی طلاق کے طریقہ کار کے بارے میں بھی کچھ حیران کن تفصیلات کا ذکر کیا۔
سشیل کمار کا کہنا تھا کہ ’’سوناکشی سنہا کی طلاق ہوگی لیکن بچہ ہوجانے اور بہت لڑائی جھگڑے کے بعد طلاق ہوگی۔ بچے کی پیدائش کے بعد دونوں میں خوب بحث ہوگی، پھر نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچے گی جس کے بعد طلاق ہوجائے گی، اس شادی کا اختتام بہت خراب ہوگا‘‘۔
یاد رہے کہ بھارتی ماہر نجوم سشیل کمار اس سے قبل ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان بھی طلاق کی پیشگوئی کرچکے ہیں، جو فی الحال ابھی تک پوری نہیں ہوئی لیکن دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں منظرعام پر آتی رہتی ہیں۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ کے لیے پرچوں کی اسکروٹنی فیس 50 فیصد کم کردی۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق طلبہ اس سے پہلے اسکروٹنی کے لیے فی پرچہ ایک ہزار روپے فیس جمع کرواتے تھے تاہم اب اسکروٹنی فیس 50 فیصد کم کرکے 500 روپے فی پرچہ کردی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ اسکروٹنی فارم 3 فروری 2025 تک وصول کیے جائیں گے، طلبہ اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، طلبہ کی آسانی کے لیے انٹربورڈ میں واقع سہولت مرکز پر خصوصی کاؤنٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق خصوصی کاؤنٹرز پر طلبہ اسکروٹنی فارم اور فیس جمع کروائیں گے۔
واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے تحت گیارہویں جماعت کے نتائج کے حوالے سے طلبہ اور والدین سمیت سیاسی جماعتیں تحفظات کا اظہار کررہی ہیں۔
نتائج پر طلبہ کے تحفظات پر چیئرمین انٹربورڈ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دینےکا بھی اعلان کیا تاہم بہت کم طلبہ کی جانب سے اسکروٹنی فارم جمع کروائے گئے ہیں۔