بدھ, 19 فروری 2025
Reporter SS

Reporter SS

چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سفیان مقیم، عبداللہ شفیق اور عباس آفریدی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ صائم ایوب بھی مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں سعود شکیل، فخر زمان، عامر جمال، خوش دل اور ابرار احمد کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام اور سعود شکیل بھی پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 رکنی ٹیم میں نسیم شاہ، خوش دل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، عامر جمال، طیب طاہر، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان علی آغا اور حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں19 فروری سے 9مارچ تک ہوگا جبکہ بھارت کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئندہ مہینوں میں لانچ کی جانے والی ڈیوائس آئی فون ایس ای 4 میں ڈائنامک آئی لینڈ یا نوچ ہونے کے متعلق مختلف افواہوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین لیک میں فون کے نوچ کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا اشارہ دیا گیا ہے جبکہ ایک قابلِ بھروسہ ذرائع نے بھی نئی ڈیوائس کے نوچ کے ساتھ آنے کے متعلق بتایا ہے۔

ایکس پر آئی فون ایس ای 4 کی افواہوں سے متعلق ایک پوسٹ پر ڈی ایس سی سی کے بانی روس ینگ کا کہنا تھا کہ آئی فون 14 کی طرح کے نوچ کی افواہ درست ہے۔

ڈمی آئی فون ایس ای 4 کی لیک تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ڈیوائس آئی فون 14 کی طرح دِکھتی ہوگی۔

تصویر میں یہ بھی دکھایا گیا کہ آئی فون 14 میں لائٹننگ پورٹ کو یو ایس بی-سی پورٹ سے بدل دیا گیا ہے۔

واضح رہے آئی فون ایس ای 4 کی لانچ اپریل میں متوقع ہے اور بتایا جاتا ہے فون میں اے 18 چپ، 8 جی بی ریم، 48 میگا پکسل کیمرا اور 12 میگا پکسل سیلفی کیمرا شامل ہوگا۔

سندھ حکومت کی ڈومسائل پالیسی کی وجہ سے کراچی کے تعلیمی اداروں سے انٹر میٹرک، اے اور او لیول کرنے والے امیدواروں کی نمایاں اکثریت میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے سے محروم ہو گئی

ان کی جگہ تینوں صوبوں، وفاق اور اندرون سندھ کے طلبہ کراچی کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے پر کامیاب ہو گئے ہیں۔ کراچی میں ٹاپ نمبر پر آنے والی امیدوار نے اپنا میٹرک اور انٹر اسلام آباد سے کیا ہے جب کہ اس نے ڈومسائل کراچی کا لگایا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جامشورو نے جو سندھ بھر کے سرکاری میڈیکل کالجوں کی فہرست جاری کی ہے اس میں کراچی کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی 1180 نشستوں میں سے 600 سے زائد نشستیں غیر مقامی طلبہ نے حاصل کی۔ حیران کن طور پر ان طلبہ کے انٹرمیڈیٹ میں غیر معمولی نمبر ہیں، جو کراچی کے طلبہ کے لیے ممکن نہیں کیونکہ کراچی بورڈ میں 85 فیصد سے زائد نمبر لینے والے صرف 250 طلبہ تھے، جبکہ میڈیکل کی میرٹ لسٹ میں یہ تعداد 900 سے تجاوز کر چکی ہے۔

یہ واضح کرتا ہے کہ زیادہ تر داخلے پنجاب، خیبر پختونخوا، وفاق، اندرون سندھ، بلوچستان اور دیگر علاقوں کے طلبہ نے حاصل کیے ہیں۔ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے انتہائی ذمہ دار زرائع نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے تعلیمی اداروں سے انٹر میٹرک اور او اور اے لیول کرنے والے امیدواروں کی اکثریت میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ سے محروم ہو گئی کیونکہ دوسرے بورڈز والوں کے نمبر زیادہ تھے مگر ان کا ڈومسائل کراچی کے مختلف اضلاع کا تھا صرف کراچی میں میٹروپولٹن یونیورسٹی ( کے ایم ڈی سی) واحد یونیورسٹی تھی جس میں 100 فیصد کراچی کے امیدواروں کو داخلہ مل پایا کیونکہ وہاں کے ایم سی کی پالیسی کے مطابق صرف کراچی کے ڈومسائل کے ساتھ ساتھ کراچی کے تعلیمی اداروں سے ہی انٹر میٹرک اور او اور اے لیول کرنے والے امیدواروں کو ہی داخلہ دیا جاتا ہے

 


۔ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور لیاری میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں بھی امیدواروں کی بڑی اکثریت نے اپنا میٹرک اور انٹر بیرون کراچی سے کیا ہے اور وہ کراچی میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی نشستوں پر قابض ہو گئے ہیں۔

داخلہ کمیٹی کے ذرائع کے مطابق انھوں نے ایسے کیس بھی دیکھے ہیں جس میں امیدواروں کے پاس کراچی کے ساتھ دوسرے علاقے کا بھی ڈومیسائل تھا۔ یاد رہے کہ کراچی میں جامعہ این ای ڈی کی داخلہ پالیسی سب سے منفرد ہے وہ انجینئرنگ کی نشستوں پر تعلیمی بورڈز کے لحاظ سے داخلہ دیتی ہے 2800نشستوں پر 2400 نشستیں کراچی بورڈ کے لیے جب کہ باقی اندرون سندھ اور دیگر بورڈز کے لیے مختص ہیں۔

کراچی: فاپواسا پاکستان کے تحت ملک بھر کی جامعات میں یوم سیاہ کی کال پر آج پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کی جامعات میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

سندھ بھر کی جامعات میں ترمیمی ایکٹ کے خلاف 11 ویں دن بھی تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری ہے، اساتذہ کا کہنا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کی منسوخی تک کلاسیں غیر معینہ مدت تک ملتوی رہیں گی، وزیر اعلیٰ سندھ فوری طور پر جامعات سے متعلق ایکٹ کو منسوخ کریں۔

فاپواسا سندھ چیپٹر کا کہنا ہے کہ سندھ کی سرکاری جامعات میں بیوروکریٹ وائس چانسلر قبول نہیں کیے جائیں گے، ایکٹ کی منسوخی تک سندھ کی جامعات میں تدریسی عمل غیر معینہ مدت تک معطل رہے گا، اس لیے وزیر اعلیٰ سندھ ترمیمی ایکٹ فوری منسوخ کریں۔

اساتذہ کی تنظیم سپلا نے خبردار کیا ہے کہ سندھ بھر کی جامعات کے بعد کالجز میں بھی کلاسوں کے بائیکاٹ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، تنظیم نے سندھ کے تعلیمی بورڈ سے متعلق ترمیمی بل بھی ناقابل قبول قرار دے دیا، اور کہا کہ ترمیمی بل سے سندھ کے تعلیمی بورڈ کی خودمختاری متاثر ہوگی، بیوروکریٹ کی تقرریاں نظام تعلیم کو شدید متاثر کرے گی۔

فاپواسا کے مرکزی صدر ڈاکٹر امجد مگسی نے کہا ہے کہ سندھ کی جامعات کی خودختیاری کو مکمل طور پر ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت اکثریت کے بل بوتے پر اسمبلی سے من مانے بل منظور کرانے میں سرگرم ہے، جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، کنٹریکٹ پر اساتذہ کی تقرریاں بھی ناقابل قبول ہیں۔

فاپواسا پاکستان نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ سندھ کی جامعات کے اساتذہ کے ساتھ احتجاج میں بھرپور شرکت کی جائے گی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان فاپواسا پاکستان کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرول ایک روپے 24 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے، لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے، مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی۔

رپورٹ کے مطابق انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی، اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 31 جنوری کو کرے گا۔

یاد رہے کہ 15 روز قبل بھی حکومت نے مسلسل دوسری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا، پیٹرول 3 روپے 47 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا تھا

لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے فیصلے کی روشنی میں تین نجی میڈیکل کالجز کی نشستوں میں اضافہ کی منظوری دی گئی۔

ابوا میڈیکل کالج فیصل آباد، نیازی میڈیکل کالج سرگودھا اور رہبر میڈیکل کالج لاہور میں ایم بی بی ایس کی نشستوں کو 100 سے بڑھا کر 150 کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں رہبر ڈینٹل کالج میں بی ڈی ایس کے لیے 50 نشستوں پر داخلے کی منظوری دی گئی۔ نیازی کالج آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز سرگودھا کے الحاق کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت یہ ادارہ چھ شعبوں میں بی ایس الائیڈ ہیلتھ ڈگری پروگرام شروع کر سکے گا۔

سنڈیکیٹ نے میڈیکل کالجز کے طلبہ کی مائیگریشن کے حوالے سے پی ایم ڈی سی اور یو ایچ ایس کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

لاہورـ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی غفلت ہزاروں اساتذہ اور افسران کی تعیناتی نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق ہزاروں اساتذہ کئی عرصے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ڈسپوزل پر ہیں مگر ان کی تقرری نہ ہوسکی 5800 آؤٹ سورس ہونے والے اساتذہ کی تقرری کئی ماہ سے التوا کا شکار ہے ۔

ایجوکیشن اتھارٹیز سے ہٹائے جانے والے 4 سو افسر بھی تقرری کے منتظر ہیں ۔

اگلے ماہ مزید 4 ہزار اساتذہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی ڈسپوزل پر آجائیں گے ،اگلے ماہ مزید چار ہزار سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

لاہور: پنجاب بھر میں اسکولوں کیلئے سموگ کے تدارک کیلئے نئے ایس او پیز جاری کردیئے گئے۔

آئندہ ماہ فروری میں بھی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

محکمہ ا سکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں۔

اسکول سربراہان طلبا کی سموگ سے آگاہی کیلئے غیرنصابی سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے۔

ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کےحوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے اضلاع میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری سے یکم فروری کے درمیان بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا ۔ بارش کے باعث موسم میں دوبارہ ٹھنڈک کا احساس ہوگا اور درجہ حرارت کم ہوگا ۔

اس وقت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث بتدریج درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے اور دن قدرے گرم اور راتیں ٹھنڈی محسوس ہو رہی ہیں جب کہ خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث رواں سال سردی کے موسم کا دورانیہ مختصر ہوگیا ہے۔

واشنگٹن:وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرولین لیویٹ کاکہنا ہےکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی ایپ ڈیپ سیک کو امریکہ کے لیے ایک بڑا خطرہ سمجھتے ہیں

وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اپنی پہلی نیوز بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ کا مقصد امریکہ کو مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں عالمی سطح پر آگے لے جانا ہے، تاکہ ملک عالمی ٹیکنالوجی کی دوڑ میں سب سے آگے رہے۔

انہوں نےبتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی ایپ ڈیپ سیک کو امریکہ کے لیے ایک بڑا خطرہ سمجھتے ہیں اور اس کے حوالے سے سخت اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے 300 سے زائد ایگزیکٹو آرڈرز جاری کیے ہیں، جن کا مقصد ملک کی سلامتی اور معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔

ان آرڈرز میں خاص طور پر جنوبی سرحد پر ہنگامی حالت نافذ کرنے کی حکمت عملی شامل ہے، جس کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کو روکنا ہے۔

ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ہمارے اقدامات کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کو دوبارہ امریکہ میں داخل ہونے کا سوچنا بھی مشکل ہوگا۔ جو کوئی بھی امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہو گا، وہ مجرم قرار پائے گا۔

ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صدر ٹرمپ نے مہنگائی سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں اور ان کے اقدامات سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

کیرولین لیویٹ نے وفاقی اداروں کے فنڈز روکنے کے اقدام کو عارضی قرار دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ ملک کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر یکم فروری کو کینیڈا اور میکسیکو پر محصولات عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پریس سیکرٹری نے اعلان کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے نیو میڈیا کو وائٹ ہاؤس بریفنگ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد کانٹینٹ کریئٹرز، پوڈ کاسٹرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز وائٹ ہاؤس بریفنگ میں شرکت اور سوال کرسکیں گے۔

Page 10 of 2467