
Reporter SS
اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار مرزا گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں، ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
تصاویر میں انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کو بھی گاتے بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی جانب سے اپنی شادی کی تصدیق ایک ویڈیو کے ذریعے کی گئی تھی اور جوڑے کی شادی کا کارڈ بھی منظر عام پر آچکا ہے۔
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ان کا نکاح رواں ماہ مکہ مکرمہ میں ہوگا جس میں صرف قریبی رشتے دار اور دوست ہی شرکت کریں گے۔
پنجاب تعلیمی بورڈ نے صوبے بھر میں عملی امتحان کے ایگزامینرزکیلئے معاوضہ مختص کردیا۔
میٹرک سالانہ امتحان میں پریکٹیکل لینے والے ایگزامینر کو یومیہ 2500روپے معاوضہ دیا جائے گا۔
انٹرمیڈیٹ میں عملی امتحان کیلئے 35 سو روپے مختص کر دئیے گئے ۔
اس سے قبل ایگزامینر کو سفری الاؤنس ایک ہزار دیا جاتا تھا،عملی امتحان میں پیپر مارکنگ کا بھی الگ سے معاوضہ ادا کیا جاتا تھا۔
فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستانی پلیئر کی شمولیت یقینی ہوگئی۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے فٹبالر حارث زیب کا نیوزی لینڈ کے کلب "آکلینڈ سٹی" سے معاہدہ ہوگیا۔
آکلینڈ سٹی اس سال ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ میں حصہ لے گا۔ آکلینڈ سٹی نے اوشیانا چیمپئنز لیگ جیت کر فیفا کلب ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
فیفا کلب ورلڈ کپ میں آکلینڈ کا مقابلہ جرمن کلب بائرن میونخ، ارجنٹائن کے بوکا جونیئر اور پرتگال کے کلب بینفیکا سے مقابلہ ہوگا۔
حارث زیب نے آکلینڈ سٹی کے ساتھ پری سیزن ٹریننگ شروع کردی ہے۔
23 سالہ حارث زیب کو 2023 کے چار ملکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستاں ٹیم میں بلایا گیا تھا۔انجری کی وجہ سے حارث زیب ماریشس میں ہونے والا ایونٹ نہیں کھیل سکے تھے۔
2001 میں نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والے حارث پاکستان اور نیوزی لینڈ کی شہریت رکھتے ہیں۔ پاکستانی شہریت ہونے کی بنیاد پر حارث زیب پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کے اہل ہیں۔
نوجوان فٹبالر پاکستان فٹبال فیڈریشن کو اپنی دستیابی سے پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دبئی میں کھیلا جائے گا جس کی ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے۔
پاک بھارت میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 23 فروری کو ہوگا جس کے ٹکٹس 45.6 ملین درہم میں فروخت ہوئے۔
چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچزکے ٹکٹس کی بھی حیران کن فروخت ہوئی ہے اور دبئی میں تمام میچزکےٹکٹ 88.55 ملین درہم میں فروخت ہوچکے ہیں۔
پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کی قیمت 500 درہم سے 12ہزار 500 درہم تک تھی، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت پاکستانی روپے میں 3 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
دبئی اسٹیڈیم میں 25 ہزار شائقین کرکٹ کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
پاکستانی اداکار منیب بٹ نے معاشرے میں طلاق کے بڑھتے رجحان کی مختلف وجوہات بتادیں۔
اداکار منیب بٹ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے معاشرے میں طلاق کے بڑھتے تناسب کے حوالے سے گفتگو کی۔
اداکار نے کہا کہ بہت سارے لوگ چاہتے ہیں شادی کرکے علیحدہ گھر میں رہیں، اس کا یہ نقصان ہوتا ہے کہ دونوں میاں بیوی الگ الگ گھر سے ہوتے ہیں تو دونوں کے درمیان مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
منیب بٹ نے کہا کہ والدین کے ساتھ ہونے سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ اگر میاں بیوی کے درمیان کوئی بات ہو گئی ہے تو والدین سمجھاتے ہیں اور ثالثی کا کردار ادا کرتے ہیں جس سے مسائل حل کی طرف چلے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ اکیلے رہ رہے ہیں تو دونوں کو سمجھانے والا کوئی نہیں ہے، تو پھر ثالثی کا کردار ادا کرنے والا بھی کوئی نہیں ہوگا، جس سے مسئلہ خراب ہوسکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریکٹس میچوں کیلئے شاہینز کی 3 الگ الگ ٹیمیں بنانے کا پلان بنالیا۔
چیمپئینز ٹرافی میں شریک مہمان ٹیموں کو میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل پریکٹس کا موقع دینے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ شاہینز کے تین الگ الگ اسکواڈ تشکیل دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز کی ٹیمیں چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کرنیوالی ٹیموں کے خلاف میدان میں اُتریں گی، جس کے باعث ڈومیسٹک پلئیرز کو بھی انٹرنیشنل کرکٹرز کیساتھ کھیلنے کا تجربہ ملے گا جبکہ مہمان ٹیم اپنی پریکٹس بھی کرسکے گی۔
بورڈ کے منصوبے کے مطابق پاکستان شاہینز کی ایک ٹیم کراچی، دوسری لاہور اور تیسری دبئی میں پریکٹس میچز کھیلے گی۔
دوسری جانب چیمپئیز ٹرافی میں شریک نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پاکستان کیخلاف سہ ملکی سیریز میں پریکٹس کا موقع ملے گا، اس سیریز کا آغاز 8 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔
ادھر آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل پی سی بی قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن کے بعد افتتاحی تقریب منعقد کرے گا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اساتذہ کی کمی کے پیش نظر 3 سے 5 سال کے لیے نئے میڈیکل / ڈینٹل کالجوں اور نشستوں میں اضافے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بات کی منظوری پی ایم اینڈ ڈی سی کونسل کے حالیہ اجلاس میں دی گئی اجلاس میں پاکستان میں میڈیکل/ڈینٹل کالجوں میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے درکار قابل اساتذہ کی دستیابی کے بارے میں خدشات پر غور کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 187 میڈیکل/ڈینٹل کالجوں کے لیے فیکلٹی کی ضرورت 26,018 ہے جبکہ ان میڈیکل/ڈینٹل کالجوں میں 22,146فیکلٹی دستیاب ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ یہ تعداد فیکلٹی کی شدید کمی کو ظاہر کرتی ہے اور اس کی وجہ سے تعلیمی قابلیت، طبی تربیت، تحقیق، اور تعلیمی فضیلت میں کمی آئی ہے۔ نتیجتاً، مریضوں کی دیکھ بھال اور بڑے پیمانے پر عوام کو متاثر کیا ہے
سندھ بھر میں آج اور کل تمام سرکاری جامعات میں کلاسز کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) نےاس بات کا اعلان سندھ اسمبلی میں جامعات سے متعلق ترمیمی بل منظور ہونے کیخلاف کیا ہے۔
پاکستان یونی ورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ یونیورسٹیز ایکٹ میں مشاورت کے بغیر یکطرفہ ترامیم کی مذمت کرتے ہیں، ترمیم جامعات کی خودمختاری ختم کرنے اوربنیادی اقدار کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز سندھ اسمبلی نے جامعات میں تقرری سے متعلق جامعات ایکٹ ترمیمی بل منظور کیا تھا، ترامیم کے بعد وائس چانسلر کے عہدے کیلئے اب بیوروکریٹس بھی تعینات ہوسکتے ہیں۔بل کے مطابق حکومت نیووائس چانسلر کے امیدوار کیلئے پی ایچ ڈی کی شرط بھی ختم کردی ہے، بل کے تحت ایم اے پاس شخص بھی وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات ہوسکے گا۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نے جامعات ترمیمی بل کی مخالفت کی تھی۔
پاکستان اینڈ میڈیکل ڈینٹل کونسل نے ملک میں طبی تعلیم کا معیار بلند کرنے کے لیے ایم بی بی ایس/ بی ڈی ایس کے سالانہ امتحانات میں پاسنگ مارکس کو 50فیصد سے بڑھا کر 70فیصد کردیا ہے۔
اس بات کی منظوری پی ایم ڈی سی کے حالیہ کونسل اجلاس میں دی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل/ڈینٹل کالجوں کو کہا گیا ہے کہ حاضری کا کم از کم بینچ مارک 75فیصد کے بجائے 90فیصد تک بڑھایا جانا چاہیے تاکہ مناسب نصابی نمائش اور عملی تجربہ پاسنگ مارکس کو یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس میں سیلف فنانس اور غیر ملکی کوٹہ کی نشستیں کے حوالے سے بھی پالیسی جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی امیدوار ذیلی ضوابط (اے) کے تحت سرکاری اور نجی طبی اور دانتوں کے اداروں میں غیر ملکی کوٹے کی نشستوں کے لیے اہل نہیں ہو گا جب تک کہ وہ مستقل غیر ملکی شہریت کا حامل نہ ہو یا بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری ہو گرین کارڈ ہولڈر، اقامہ ہولڈر، میپل لیف کارڈ ہولڈر اور جس نے پاکستان سے باہر سے HSSC 12ویں جماعت کا امتحان یا اس کے مساوی تعلیم حاصل کی ہو اور پاس کیا ہو اور داخلے کے لیے درخواست دیتے وقت غیر ملکی ملک کا رہائشی ہے اور اس کیلئے آخری بار شرکت کرنے والے ادارے کی طرف سے ایک سرٹیفکیٹ رکھتا ہو۔
نوٹیفکیشن میں داخلے کی اہلیت کو تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے اندر یا باہر سے ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (HSSC) یا اے لیول کی اہلیت رکھنے والے غیر ملکی امیدواروں کے ساتھ مساوی سرٹیفکیٹ بھی شامل ہو۔ انٹر بورڈ کمیٹی آف چئیرمین (IBCC)، جس میں کیمسٹری اور بیالوجی لازمی مضامین کے طور پر اور فزکس یا ریاضی بطور اختیاری مضامین، مخصوص نشستوں پر MBBS/ BDS پروگراموں میں داخلے کے اہل ہیں۔
رمضان المبارک میںشہر قائد میں سردی کے حوالے سے پیش گوئی سامنے آ گئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق موسمیاتی ماہرین نے کراچی میںآئندہ 3روزکےلئےسردی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منگل اور بدھ کو دن کے مقابلے میں رات میں ٹھنڈے موسم کی شدت بڑھ سکتی ہے۔
منگل اور بدھ کو شہر کا درجہ حرارت بھی 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دریں اثنا رمضان المبارک کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ ماہ صیام کے ابتدائی دنوں میں کراچی کا موسم بہتر رہنے کی توقع ہے، تاہم دن نسبتاً گرم اور راتیں سمندری ہواؤں کی وجہ سے بہتر موسم کے زیر اثر رہیں گی۔
کراچی میں 20 مارچ سے گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے اور رمضان المبارک کا آخری عشرہ گرم موسم ہی کے زیر اثر گزرنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔