بدھ, 16 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(تجارت)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک اجلاس میں 143 ارب 18 کروڑ روپے کے انفراسٹرکچر منصوبے کی اصولی منظوری دیدی گئی ہے۔
اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں سیالکوٹ موٹروے کیلئے 14 ارب 18 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ گوادر پورٹ پر ایسٹ بے ایکسریس وے منصوبے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے جس پر 14 ارب 19 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(ننکانہ صاحب) ننکانہ صاحب میں زیر تعمیر موٹروے منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ مخالفین خود تو کچھ نہیں کررہے ہمیں تو کام کرنے دیں،دھرنے دینے والوں کا مقصد کیا ہے اور دھرنوں کا مقصد پاکستان کی ترقی کوروکنا ہے۔
سیاست کروں اس حدتک کرو کہ غریبوں کے منہ سے نوالا نہ چھینوں ،اگرغریبوں کامسقتبل روشن ہوتا ہے تو ان کو روشن ہونے دوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اگلے چند سالوں میں پورے خطے کی پہچان اور ایشین ٹائیگر بن جائے گا اس لئے میں پاکستان کو ایشیا ءکا ٹائیگر کہتا ہوں،جہاں سے موٹروے گزررہی ہے وہاں کے لوگ خوش ہونگے، پشاورسے کراچی تک 6 رویہ موٹروے ہے اور ایسی موٹروے خطے میں کہیں اور نہیں۔نواز شریف نے مزید کہا کہ 2013 تک بلوچستان میں کیا حشرہورہا تھا، اب کام ہورہا ہے اورترقی کے آثارنظرآناشروع ہوگئے ہیں، آج دنیاپاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہی ہے۔
1999 سے لیکر 2013 تک کیا ترقی ہوئی ہے ،کوئی بڑا منصوبہ بنا،کسی موٹروے،بجلی کے منصوبے کا نام لے لو بنا؟دہشتگردی اس ملک کے اندر عام تھی ،ہم نے آکر آپریشن کیا اور دہشتگردی پر قابو پایا ، آج کراچی کی رونقیں بھی بحال ہورہی ہیں۔وزیراعظم نے مخالفین پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ سڑکیں ہم بنارہے ہیں،ہمیں بنانے دو، پاکستان کی تقدیرکے ساتھ مت کھیلو،اسے آگے بڑھنے دو، ہم اپنا مشن جاری رکھیں گے مخالفین اپنا مشن جاری رکھیں، لاہور اسلام آباد موٹر وے توٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی تھی اس کو ہم نے دوبارہ بنایا ،آج اس اثاثے کی مالیت25 ارب سے بڑھ کر 5 سو ارب روپے ہوگئی ہے ،کہاں 25 ارب اور کہاں5 سو ارب روپے۔
2600 کلومیٹر طویل ہائی وے بن رہی ہے اور اس منصوبے کے ذریعے ہم سنٹرل ایشیاءسے ملنے جارہے ہیں،1999 میں یہ موٹروے لاہور میں رک گئی تھی اب یہ ملتان جارہی ہے پھر ملتان سے سکھر اور حیدر آباد کی جلد تعمیر شروع ہوگی اور حیدر آباد کراچی اس سال مکمل ہوجائے گی۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت عوامی مینڈیٹ لے کرآئی ہے اس کوعوام کی خدمت کا حق ہے، ہم ان سے نہیں گھبراتے اورنہ پہلے گھبرائے تھے نہ آیندہ گھبرائیں گے، یہ 6 سڑکیں ہیں، کوئی مذاق نہیں ہے اور پاکستان آئندہ چند سالوں میں خطے کی مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا۔
وزیراعظم نے زیر تعمیر منصوبے کے چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں چیئرمین صاحب کا پیچھا کرتا رہوں گا اور جب تک یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوجاتا ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ بے شمار کارخانے لگ رہے ہیں اور جگہ جگہ بجلی کے منصوبوں سے بجلی بحال کررہے ہیں،وہ بجلی کو اپنے ساتھ لے گئے ہم واپس لےکر آرہے ہیں اور سستی بجلی لے کر آرہے ہیں اور بہت جلد بلوکی ،حویلی بہادر شاہ ،قادر آباد بجلی کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

 

 

ایمزٹی وی (پشاور)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ 2013 ءکے انتخابات کے بعد ملک کے اداروں اور لابیز سے وابستہ بعض لوگوں نے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف حکومت اور اس کے ایجنڈے کی حمایت کے بدلے باہر سے آنے والے پیسہ میں حصہ دینے کی پیشکش کی تھی، انکار پر ان لوگوں نے جواب دیا کہ مولانا صوبہ میں ان لوگوں کو جس مقصد کیلئے حکومت ملی ہے اس کیلئے مغرب سے اتنا پیسہ آئیگا کہ وہ گلی کوچوں اور مساجد میں بھی پھیل جائیگا، پھر کوئی مولوی بھی آپ کا ساتھ نہیں دے گا مگر ہم پیسہ کے دریا میں بہنے کی بجائے اپنے عقیدہ، تہذیب اور نوجوان نسل کو بچانے کی جدوجہد میں ڈٹے رہے ،جب تحریک انصاف حکومت بیرونی ایجنڈے کے مطابق ڈیلیور کرنے میں ناکام ہوئی تو گزشتہ سال سے وہ بیرون پیسہ بھی بند ہو گیا ہے اس لئے اب صوبائی حکومت ورلڈ بینک سے 70 ارب کا قرضہ لے رہی ہے، تحریک انصاف کا اسکولوں میں ناظرہ شروع کرنے کا اقدام اچھا ہے لیکن حالت نزاع میں اب ان کے اس اقدام کی قبولیت نہیں ہو گی ، ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے کسی لمبے چوڑے فارمولے کی کوئی ضرورت نہیں جب حکومت جمعیت علمائے اسلام کے پاس ہو گی تو ملک میں کوئی کرپشن نہیں ہو گی۔
پشاور میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو صلاحیتوں سے نوازا ہے ، اس دنیا میں رب العزت انسان سے کام چاہتا ہے کیونکہ یہ دنیا عمل کی دنیا ہے اس لئے کام کرنے کی جو صلاحیت اور قوت نوجوانوں میں ہوتی ہے وہ کسی بچہ یا بزرگوں میں نہیں ہوتی، دین اسلام ان صلاحیتوں کو صحیح رخ عطا کرتا ہے۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ، سپورٹس ونگ کے عہدیداروں ، وکلا اور نوجوانوں کے علاوہ گونگے بہرے افراد کی پوری تنظیم نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کینیڈا جانے سے روکے جانے کے بعد ائیر لائن نے انہیں اور ان کی فیملی کو رہائش اور متبادل ٹکٹ فراہم کردی ہے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل قومی کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ کینیڈا جارہے تھے کہ دبئی ایئرپورٹ حکام نے انہیں سکیورٹی کلیئرنس دینے میں تاخیر کی جس کے باعث وہ فلائٹ میں سوار نہ ہو سکے ۔
مولانا طارق جمیل کے پاس کینیڈا کا قانونی سفری دستاویزموجود ہے ،دو دن بعد مولانا طارق جمیل کینیڈا روانہ ہوں گے ۔ائیر لائن نے مولانا طارق جمیل اور ان کی فیملی کو رہائش اور متبادل ٹکٹ فراہم کردیا۔واضح رہے مولانا طارق جمیل اپنی بیگم اور بیٹے کےساتھ کینیڈا جارہے تھے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف نے ڈان لیکس کی کمیٹی کی متفقہ سفارشات کی منظوری دیدی ہے اور وزارت داخلہ نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا جس میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، راﺅ تحسین اور طارق فاطمی کے خلاف کارروائی کے فیصلے کی توثیق کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے 29 اپریل کو ڈان لیکس کی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو پہلے سے ہی عہدے سے الگ کر دیا گیا تھا۔ اعلامیہ میں پرویز رشید، راﺅ تحسین اور طارق فاطمی کے خلاف کارروائی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کمیٹی اس بات پر متفق تھی کہ راﺅ تحسین اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہے جبکہ طارق فاطمی سے معاون خصوصی کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے ڈان اخبار، ایڈیٹر اور رپورٹر کا معاملہ آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی (اے پی این ایس) کے سپرد کرتے ہوئے ڈان اخبار، ایڈیٹر ظفر عباس اور رپورٹر سرل المیڈا کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اعلامیہ میں سیکیورٹی معاملات پر پرنٹ میڈیا کا ضابطہ اخلاق بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے حکم پر عملدرآمد کے بعد ڈان لیکس کا معاملہ حل ہو گیا۔
واضح رہے کہ آج جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بھی وہی سفارشات شامل ہیں جو اس سے پہلے 29 اپریل کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں تھیں۔ حکومت کی جانب سے ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ کے جاری ہونے والے نکات کے مطابق طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ فوری طور پر واپس لے لیا گیا تھا جبکہ پرنسپل انفارمیشن افسر راﺅ تحسین کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا تھا۔
وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے دستخط سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ڈان اخبار کی خبر کے معاملے پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی تھی۔ وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں ڈان اخبار اور صحافی سرل المیڈا کے خلاف انضباطی کارروائی کا معاملہ آل پاکستان نیوز پیپرزسوسائٹی (اے پی این ایس ) کو بھجوایا گیا تھا اور اے پی این ایس کو ایسے واقعات سے بچنے کیلئے ضابطہ اخلاق مرتب کرنے کو کہا گیا تھا جو خاص طور پر پرنٹ میڈیا کیلئے ملکی سلامتی کے معاملات پر رپورٹنگ کے حوالے سے قواعد و ضوابط کا تعین کر سکے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات کے بعد آج شام ہونیوالی چوہدری نثار کی پریس کانفرنس موخرکردی گئی ہے اوراب وہ کل شام پریس کانفرنس کریں گے، وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وزیرداخلہ یہ پریس کانفرنس جمعرات کی شام پانچ بجے کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی عسکری و سویلین قیادت کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں کلبھوشن یادیو اور سیکیورٹی معاملات پر بھی تبادلہ خیال گیا جبکہ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ قیادت کے درمیان ہونیوالی اس ملاقات میں چوہدری نثار علی خان نے اہم کردار اداکیاہے اور ڈان لیکس سے متعلقہ معاملات افہام و تفہیم سے انجام کو پہنچانے پر اتفاق کیاگیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق چوہدری نثار کی آج ہونیوالی پریس کانفرنس موخرکردی گئی اور کل شام پانچ بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ اس ملاقات میں چوہدری نثار کے علاوہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی ۔
 

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک لگاتار چھٹی بار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
 
آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شعیب ملک کے علاوہ دنیا بھر سے صرف 8 کھلاڑی ایسے ہیں جو چھ بار اس ٹورنامنٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ، بھارت کے راہول ڈریوڈ، نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری، جنوبی افریقہ کے مارک باو¿چر اور جیک کیلس اور سری لنکا کے سنتھ جے سوریا، مہیلا جے وردنے اور کمار سنگاکارا شامل ہیں۔
 
اس ٹورنامنٹ کیلئے چھٹی بار پاکستان ٹیم میں شامل کئے جانے پر شعیب ملک نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جیسے بہترین ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کئے جانے پر میں بہت خوش ہوں۔ 6 بار یہ ٹورنامنٹ کھیلنے والے دیگر کھلاڑیوں کے ناموں کو دیکھتے ہوئے مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے، کیونکہ یہ تمام کرکٹ کی تاریخ کے بہترین کھلاڑی ہیں۔“
واضح رہے کہ 35 سالہ شعیب ملک اس سے قبل 2002، 2004، 2006، 2009 اور 2013 میں اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے 15 میچوں میں 10 وکٹیں اور 326 رنز بنا رکھے ہیں۔ انگلینڈ اور ویلز میں کھیلی جانے والے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا آغاز یکم جون سے ہو رہا ہے جو کہ 18 جون تک جاری رہیں گے جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ روائتی حریف بھارت کے خلاف 4 جون کو کھیلے گا۔
 

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور آج شام 4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے جس دوران مختلف امور پر روشنی ڈالی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج شام 4 بجے اپنے دفتر میں اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں بنیادی طور پر آپریشن ردالفساد کیساتھ ساتھ پاک فوج کی جانب سے جاری مختلف آپریشنز اور امور کار پر روشنی ڈالی جائے گی جبکہ وہ پاک فوج کی جانب سے جاری مختلف ترقیاتی کاموں پر بھی آگاہ کریں گے۔
 
میڈیا ذرائع کے مطابق اس پریس کانفرنس کے دوران پاک فوج کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو موت کی سزا سنائے جانے پر بین الاقوامی اور بھارتی میڈیا کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ڈان لیکس کے حوالے سے بھی اب تک ہونے والی اہم پیش رفت پر بھی بات چیت کی جا سکتی ہے تاہم ابھی اس حوالے سے طے ہونا باقی ہے کہ وہ کن کن امور پر گفتگو کریں گے۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے آج تیسری مرتبہ پریس کانفرنس ملتوی کی ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے طویل ملاقات کی، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی موجود تھے، وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان طویل تبادلہ خیال کے بعد ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوگئے۔ ملاقات کے دوران اعلیٰ ترین سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ڈان لیکس کے متعلق تمام معاملات طے پاگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین سول اور عسکری قیادت کے درمیان طے پائے گئے معاملات کے تحت ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور پریس کانفرنس کریں گے جب کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کل میڈیا کو اعتماد میں لیں گے۔
دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈان لیکس نیوز لیکس کا معاملہ حل ہوگیا ہے، 29 اپریل کا ٹویٹ کسی ادارے یا شخصیت کے خلاف نہیں تھا لہذا ٹوئٹ کو واپس لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 6 اکتوبر 2016 کو انگریزی اخبار نے وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سےمتعلق ایک خبر شائع کی تھی، جس میں کالعدم تنظیموں کے معاملے پر فوج اور سول حکومت میں اختلافات کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ خبر پر شدید تنقید کے بعد پرویز رشید سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔ ڈان لیکس کی تحقیقات کے لیے جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ کمیٹی کی رپورٹ پر وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ہوا تھا جسے ترجمان پاک فوج نے مسترد کردیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں نے سیکیورٹی فورسز، عام شہریوں اور مساجد پر حملوں کا جرم ثابت ہونے پر 4 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں قیصر خان، محمد عمر، قاری ذبیر محمود اور عزیز خان شامل ہیں اور چاروں دہشت گردوں نے مجسٹریٹ و ٹرائل کورٹ میں اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں برس فروری میں آپریشن رد الفساد کے آغاز کے بعد سے ملک بھر میں 23 دہشت گردوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔