منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(صحت)ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے نئے طریقہ کار اور منصوبہ بندی سے نمایاں فرق پڑ سکتا ہے۔ دی لینسٹ گلوبل ہیلتھ کی ایک نئی تحقیق کے مطابق پاکستان کے شورش زدہ علاقوں میں پولیو کے خطرات میں کمی کے لیے مقامی آبادی پر مبنی حکمت عملی کا ایک پیکج متعارف کروایا جا سکتا ہے جس میں ماں اور بچے کے لیے مجموعی صحت کی سہولیات کی فراہمی اور معمول کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس شامل ہو۔ یہ تحقیق پیر کو شائع کی گئی جوآغا خان یونیورسٹی اور پشاور میڈیکل کالج نے دی لندن اسکول آف ہائجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن اور کینیڈا کے سینٹر فار گلوبل چائلڈ ہیلتھ ایٹ دی ہاسپٹل فار سک چلڈرن، ٹورونٹو کے طبی ماہرین کے ساتھ مشترکہ طور پر تحقیق کی اور باجوڑ، کراچی اور کشمور کے 387 غیر محفوظ علاقوں میں متعدد تدابیر کی افادیت اور اثر پذیری کا عملی طور پر جائزہ کیا۔ اس تحقیق اور اس کے نتائج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اے کے یو کے ڈیپارٹمنٹ آف پیڈیاٹرکس اینڈ چائلڈ ہیلتھ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ساجد صوفی نے کہااس امر کی یقین دہانی کہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین لینے سے رہ نہ جائے ہمارے لیے بے حد مشکل تھی، خصوصاً باجوڑ اور کراچی کے کچھ علاقوں میں کیوںکہ وہاں امن و امان کی صورتحال پولیو مہم کے کارکنان کی رسائی کو محدود کر دیتی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)عمران خان نے لندن فلیٹ اور بنی گالہ ہاؤس کی منی ٹریل پیش کرنے کا اعلان کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ فلیٹ کی خریداری اور فروخت کی منی ٹریل سپریم کورٹ میں پیش کروں گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ لندن سے رقم پاکستان کیسے منتقل ہوئی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میری لندن فلیٹ اور بنی گالہ منی ٹریل قطری خط ڈرامے جیسی نہیں ہوگی,بنی گالہ ہائوس پلان تعمیر سے پہلے یونین کونسل نےپاس کیا۔
 
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف بنی گالہ اور لند ن فلیٹ منی ٹریل کے حوالے سے کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارت کلبھوشن یادیو کی پھانسی کا معاملہ بین الاقوامی عدالت میں لے کر گیا تو پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھی دبنگ اعلان کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے میں پاکستان کے داخلی قوانین کسی بھی بین الاقوامی کنونشن پر مقدم ہوں گے۔
 
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے پاکستان کیساتھ تنازعات کے معاملات میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) اب تک بہت ہی کم رابطہ کیا ہے کیونکہ اسے ڈر ہے کہ ایسا کوئی بھی قدم اٹھانے سے اسلام آباد کو بھی آئی سی جے میں دو طرفہ تنازعات میں مداخلت کا موقع مل جائے گا۔
سوربھ کالیا کیس میں بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ میں یہ کہتے ہوئے ایک ایفی ڈیویٹ جمع کرایا ہے کہ کالیا کا معاملہ آئی سی جے کے دائرہ کار میں نہیں ہے تاہم اس معاملے پر پاکستان کا ردعمل دیکھنا ابھی باقی ہے لیکن بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط بھارتی میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں یہ اعلان کر چکے ہیں کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے میں پاکستان کے داخلی قوانین کسی بھی بین الاقوامی کنونشن پر مقدم ہوں گے۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم ذاکر شاہ کو یونیورسٹی کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر فوری طور پر عہدے سے ہٹادیا گیا ہےاور انھیں ایس این جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے جس کا چیف سیکرٹری سندھ رضوان میمن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ذاکر شاہ سندھ کے ان افسران میں شامل ہین جن کے خلاف ترقی کا مقدمہ سپریم کورٹ میں ز یر سماعت ہے۔چیف سیکرٹری سندھ رضوان میمن نے تصدیق کی کہ اُن کی ڈگری یونیورسٹی تصدیق کے لیے بھی بھیجی گئی تھی جو جعلی نکلی۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ گلگت بلتستان)گلگت بلتستان یونائیٹڈ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین لیاقت اعظمی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اگر ایک طرف تعلیمی نظام مکمل مفلوج ہوچکا ہے تو دوسرے طرف ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے ادویات دستیاب نہیں ہیں۔ دیگر شعبوں میں کالی بھیڑیں ہیں جو ہر کام اپنی من مانی سے سرانجام دیتی ہیں۔
ہم حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی حقوق دیئے جائیں اور تعلیمی نظام پر توجہ دی جائے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی کے اساتذہ رہنما ڈاکٹر ایس ایم طحہ نے کہا ہے بدھ 10مئی گورنر ہائوس میں ایچ ای سی کے چیئرمین کی ایماء پر سندھ کی جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
 
انھوں نے کہا کہ گورنر ہائوس میں اجلاس بلوانے کے دو مقاصد واضح نظر آتے ہیں۔ ایک تو یہ کہ موجودہ چیئرمین سندھ کے گورنر کے سامنے اپنی کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں۔
اس ضمن میں حال ہی میں پروجیکٹ گرانٹ دینے کو تقریب کی صورت میں گورنر ہائوس میں انعقاد کیا گیا جس کی کوئی عقلی دلیل موجود نہیں، دوسرا یہ کہ سندھ کے وائس چانسلرز صاحبان کو گورنر کی موجودگی کو استعمال کرتے ہوئے دبائو میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ جامعات کی خومختاری کو ختم کر دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ہم سندھ کی تمام جامعات کے وائس چانسلرز سے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی جامعات کی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ حیدرآباد)گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں منگل کو میتھ ون اور زولوجی ون کے پرچہ میں ویجیلنس ٹیموں نے 46 وزٹ کیے اور 236کاپی کیسز کیے گئے اور 17 ایسے امیدواروں کو پکڑا جو کسی اور کا پیپر دے رہے تھے۔
حیدرآباد بورڈ کے ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور احمد زئی نے بدین ضلع کے امتحانی مراکز کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد بورڈ نے ایس ایس سی کے بعد ایچ ایس سی امتحانات میں نقل کے خاتمے کے لیے جو پالیسیاں بنائیں وہ کارگر ثابت ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی ویجیلنس ٹیمیں شدید گرمی کے موسم میں تمام دس ڈسٹرکٹ میں فعال رہی سب سے پہلے متبادل امیدوار اور بیرونی مداخلت کا خاتمہ کافی حد تک ہوچکا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)جامعہ کراچی نے سالانہ امتحانات برائے 2017 کے امتحانی فارم جعع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی پی ایڈ(بیچلر آف فزیکل ایجوکیشن) سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے لئے امتحانی فارم 20 مئی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
طلبہ اپنے امتحانی فارم 5500/= روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(مردان)عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشال خان کے ہولناک قتل کے بعد مردان سے ایک اور تشویشناک خبر آگئی جہاں ٹریفک وارڈن نے ذہنی معذورنوجوان پر گولیاں برسا دیں ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مردان کے علاقے جمال گھاری میں ٹریفک وارڈن نے ذہنی معذور نوجوان کو گولیاں مار کے قتل کر دیا جس کے بعد 22سال مقتول بلال خان کے والد لال غنی نے مقدمہ درج کرادیا ۔
ایف آئی آر میں انکشا ف کیا گیا ہے کہ وہ نفسیاتی کلینک پر جا رہے تھے کہ اچانک بلال خان جوڈیشل کمپلیکس کے قریب چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا کر نیچے اترا اور ٹریفک وارڈن سعید خان کو تھپڑ رسید کر دیا ۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ منع کرنے کے باوجود وہ سعید نامی کانسٹیبل پر تھپڑوں سے تشدد کرتا رہا جس کے بعد سعید نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا مگر ٹریفک وارڈن نے دوبارہ گولیاں مار کر اسے قتل کر دیا ۔
مقتول کے والد کے مطابق اس نے وارڈن کو بتانے کی کوشش کی کہ بلال ذہنی طور پر مفلوج ہے مگر تب تک اس کی جان جا چکی تھی ۔
آئی جی خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاگیا ہے

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامشورو جامعہ سندھ کے اسلامک کلچر شعبے کے ایم فل و پی ایچ ڈی طلباء کے پہلے سیمسٹر کے کورس ورک کے امتحانات 2017ء پیر 22 مئی سے شروع ہونگے۔
جامعہ سندھ جام شورو سے ملحقہ کالجز میں ایل ایل بی پارٹ اول، دوم و سوم (فریش و فیلوور) کے سالانہ امتحانات 2016ء امتحانی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں آج 9 مئی تک توسیع کردی ہے۔ کنٹرولر کے مطابق امیدوار آج 9 مئی تک 2 ہزار روپے لیٹ فی جمع کرواکر امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں