اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(تعلیم) آوازانسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ کے زیر اہتما م طلبا و طالبات کی رہنمائی کے لئے "میڈیااور اخلاقیات" کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر کاانعقاد کیا گیا۔ لیکچر کے مہمانِ خصوصی سینئر صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس کو مدعو کیا گیاتھا۔
اس موقع پر مہمان ِ خصوصی مظہر عباس کا کہنا تھا کہ طلباو طالبات کو ایسے انسٹیٹیوٹ فراہم کئے جائیں جہاں انہیں تدریس کے ساتھ ساتھ عملی طور پر تیار کیا جائے۔
 
001
 
میڈیا اور اخلاقیات کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ اچھے صحافیوں کے لئے نیوز سینس ہونا ضروری ہے خبر سننے سے پہلے اس کو دیکھنا ضروری ہوتا ہے
علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی خبر اخبارات میں غلط چھپ جائے تواخبارات اسکی وضاحت پیش کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ٹیلی وژن پر یہ کلچرپروان نہیں چڑھا کہ کسی غلط خبر پرمعذرت کی جائے ۔
003a
.لیکچر کے اختتام پرآواز انسٹیٹوٹ کی جانب سے مظہر عباس کو شیلڈ سے نوازا گیا جس کے بعد انہوں نے انسٹیٹیوٹ کے ویب چینل ایمزٹی وی کا خصوصی دورہ بھی کیا

005

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، طویل عرصے کے بعد ملک میں انٹرنیشل طرز کی کرکٹ کی بحالی کی جانب قدم نے عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں اور پی ایس ایل کا آخری معرکہ زبان ذد عام ہے۔
 
شائقین کرکٹ نے اپنے تمام ضروری کام ملتوی کر کے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ مل کر میچ دیکھنے کے پروگرام بنا رکھے ہیں جب کہ عوام کی بڑی تعداد ٹکٹس نہ ملنے کی وجہ سے مایوس بھی نظر آ رہے ہیں لیکن براہ راست میچ سے محظوظ ہونے کے لئے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینوں کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
bb
 
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میچ پر تبصروں اور خوشی کے اظہار کے لئے عوام کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا سہارا لیا جارہا ہے اور اس وقت پی ایس ایل کا آخری معرکہ ٹویٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔
صارفین ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں شہری ایونٹ کے کامیاب اور پُر امن انعقاد کے لئے دعا گو ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام تر مخالفت کے باوجود اور دہشت گرد حملوں کو شکست دے کر پاکستان میں کرکٹ واپس آگئی اور فائنل کا دن پاکستان کرکٹ کی فتح کا دن ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کی دعوت ملنے کے باوجود لاہور آنے سے معذرت کرلی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عمران خان کو پی ایس ایل فائنل کے لیے مدعو کیا گیا ہے جس کا چیرمین پی ٹی آئی نے دعوت نامہ موصول ہونے کی بھی تصدیق کردی ہے تاہم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں مدعو کرنے پر چیرمین پی سی بی کا مشکور ہوں لیکن میچ دیکھنے کے لیے لاہور آنے سے قاصر ہوں مگر میری نیک تمنائیں کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کے لیے دعاگو ہوں اور امید کرتا ہوں کہ شائقین کرکٹ کو ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کے لیے پی سی بی کی جانب سے دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا ،نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو دعوت نامے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو دعوت نامے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ،ان کو فائنل تقریب میں آئی سی سی کی طرف سے دی گئی ٹرافی پیش کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ایس ایل فائنل میں شرکت کے لیے مصباح الحق کو دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا ۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)تحریک انصاف کی خارجہ امور ونگ کے سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور غیر ملکی سفراء کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا ، عشائیے میں چین ، روس ، برطانیہ ، جرمنی ، یورپی یونین سمیت دیگر اہم ممالککے سفراء نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین سے غیر ملکی سفیروں نے ملاقات کی ۔ پی ٹی آئی کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری برائے خارجہ امور کی جانب سے دیے گئے عشائیے کے دوران ہوئی ۔
ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف اور غیر ملکی سفراء کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ عشائیے میں چین ، روس ، برطانیہ ، جرمنی ، یورپی یونین سمیت دیگر اہم ممالک کے سفراء اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین ، علیم خان ، نعیم الحق، عامر کیانی اور دیگر نے شرکت کی ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کی صورت میں پوری ٹیم انتظامیہ اور ٹیم آنر جاوید آفریدی سمیت آدھا سر منڈوانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں طویل عرصے سے ویران میدانوں میں آج ایک بار پھر کرکٹ کا میلہ سجنے والا ہے اور پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل آج لاہورمیں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ ملک بھر میں پی ایس ایل کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے۔
اسی جوش و جنون میں مد مقابل ٹیموں کے کھلاڑی بھی جیت کی صورت میں خوشی کے مارے طرح طرح کے اعلان کررہے ہیں۔گزشتہ روز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیم مالک جاوید آفریدی کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کی صورت میں پوری ٹیم ، انتظامیہ اور ٹیم آنر جاوید آفریدی سمیت آدھا سر منڈوانے کا اعلان کردیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے طالبات اور معذور افراد کے لئے فری ٹکٹس کااعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں شرکت کیلئے طالبات کیلئے 8000 روپے والے ایک ہزارفری ٹکٹس جبکہ معذور افراد کیلیے8000 روپےوالے500فری ٹکٹس رکھے گئے ہیں جوکہ پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر مہاکی جائیں گی ۔
انہوں نے کہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں 4متبادل انٹریشنل کھلاڑیوں کو شامل کرلیا گیا ہے جبکہ اس بات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ پشاور زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑی لاہور میں ہونیوالے پی ایس ایل فائنل میچ میں پرشرکت کریں گے جبکہ معذورافرادصبح9 تا2بجے شناختی کارڈ لے کر ہوٹل پہنچیں اورٹکٹ ہولڈرز حضرات شناختی کارڈ لے کراسٹیڈیم آئیں کیونکہ قذافی اسٹیڈیم کے دروازے شام5:45 بند کر دیے جائیں گے۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل میں کرکٹ کے قومی ہیروکودعوت نہ دینا قابل مذمت ہے اورایسے ہتک آمیزرویے کی ذمہ دارپناما میں پھنسی حکومت اورپی سی بی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ ایک میچ کی خاطرپورے لاہورشہرمیں کرفیوں کا سماں ہے اسکول،شادی ہالز،کالجز،ہوٹل،ریسٹورنٹ ،پارکس،کلینک سمیت سب کچھ بند اورشادیاں بھی منسوخ کروادی گئیں اورسیکیورٹی پراربوں کے اخراجات ہوں گے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اورمریضوں کیلئے بیڈ
نہیں اورپاکستان اسٹیل کے ملازمین کوتنخواہ دینے کیلئے حکومت کے پاس پیسے نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شریف برداران عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اوراسی خوف کے ڈرسے (ن)لیگی درباریوں نے اسٹیڈیم میں نوازشریف کی موجودگی میں‘‘گونوازگو’’کے نعروں کوروکنے کیلئے ساری ٹکٹیں خرید کر(ن)لیگی کارکنوں کوبانٹ دیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی درباری جومرضی کرلیں قذافی سٹیڈیم میں نوازشریف کی موجودگی میں ‘‘گونوازگو’’کے نعروں سے گونج اٹھے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک میں چھٹی مردم شماری کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں رواں ماہ سے شروع ہونے والی چھٹی مردم شماری کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پاک فوج کی کو آرڈینینش میٹنگ منگلا میں ہوئی جس میں کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی، ادارہ شماریات اور سول انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
 
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج مردم شماری میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی اور اجلاس میں شریک تمام اداروں کے نمائندوں نے مردم شماری کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہونے پر اتفاق کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(جکارتہ)سعودی عرب کے شاہ سلمان اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈو دو نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئےمختلف مذاہب کے نمائندگان پر مبنی وفد سے جکارتا میں ملاقات کی۔ سعودی فرماں رواں شاہ سلمان نے کہا ہے کہ تمام مذاہب کو بھائی چارہ بڑھانے پر زور دینا ہوگا۔
انڈونیشیا کے تین روزہ دورے پر سعودی عرب کے شاہ سلمان نے انڈونیشیا میں بین المذہب ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں اور دیگر مذاہب کو ایک دوسرے کے درمیان بھائی چارہ بڑھانے پر زور دینا ہوگا۔
انڈونیشیا کے صدر کا کہنا تھا کہ دنیا میں انتہا پسندی اور مذہب کے نام پر دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے مذاہب کے درمیان ہم آہنگی ہونا نہایت اہمیت کا حامل ہے