اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے حکومت کی جانب سے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد اب ایک دلچسپ خواہش کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتنے عرصے بعد ملک میں کرکٹ ہو رہی ہے اور عوام کو ٹکٹ 12، 12 ہزار روپے میں ٹکٹ فروخت کیا جا رہا ہے جو انتہائی زیادتی ہے۔
عمران خان نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اپنے نام سے منسوب انکلوژر کی ٹکٹ فری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی جانب سے بلائی گئی کثیرالجماعتی کانفرنس کے وقفے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے قیام میں 2 سال کی توسیع پر تمام جماعتیں متفق ہیں، پیپلز پارٹی اپنے تحفظات لے کر پارلیمانی کمیٹی میں آئے، آج کی کانفرنس میں ہماراایک ایجنڈا تھا، پیپلزپارٹی پاناما لیکس، نیوزلیکس اور نوازشریف سے تعلقات پر اپنامؤقف واضح کرے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایک بڑی جماعت ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ نوازشریف کے خلاف اپنا کردار ادا کرے، میں نے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری سے کہا ہے کہ آپ اپنی پوزیشن واضح کریں، آپ کو نوازشریف کی انشورنس پالیسی سمجھا جاتا ہے اگر آپ ہمارے ساتھ مل کر نوازشریف کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے تو ہم بھی آپ کے ساتھ تب ہی چلیں گے آپ صاف صاف بتا دیں کہ نوازشریف کے خلاف ہیں یا نہیں، تو سابق صدر نے جواب دیا کہ میں نوازشریف کے خلاف ہوں۔
سربراہ عوامی لیگ کا کہنا تھا کہ میں نے آصف زرداری سے پوچھا آپ نے اعتزازاحسن کو پاناما کیس کے حوالے سے کیوں روکا جب کہ میں خود اعتزاز احسن کے پاس چل کرگیا تھا، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ اس معاملے پرعمران خان اور آپ نے مجھے فون نہیں کیا اورنا ہی کوئی رائے لی، میں جلد پاناما لیکس کے حوالے سے ایک اور آل پارٹیز
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کے فیصلے پر آصف زرداری نے مجھے کہا کہ آپ نے بڑی غلطی کی ہے، میں نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف نےمیرے ساتھ کچھ کیا تووہ خود ہی بھگتیں گے.

 

 

ایمزٹی وی(سبی)چار روزہ سبی میلے کا تیسرا روزخواتین کے لئے مخصوص کیاگیاہے۔ میلے میں خواتین بھرپور انداز میں شرکت کر رہی ہیں۔ان کی دلچسپی کےلئے مینا بازار لگایا گیا ہے جس میں مہندی، چوڑیوں اور دستکاری کے اسٹالزپر خوب رش ہے ۔ کھانے پینے کے اسٹالز پر بھی مزے مزے کے پکوان سے لوگ لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔
سبی میلے میں دو روز سے خوب رونق ہے ،رنگا رنگ تقریبات میں لوگوں کا جوش و خروش بھرپور ہے ۔اعلیٰ نسل کے جانور بھی لوگوں کی توجہ کو مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ میلے میں ملک بھر سے اعلیٰ نسل کے جانور بھی لائے گئے ہیں۔ خاص طورپر بھاگ ناڑی نسل کے خوبصورت بیلوں کو خریدنے کے لیے بڑی تعداد میں خریداربھی آئے ہیں ۔
میلے میں آج بھی گھڑ سواری اور نیزہ بازی کے مقابلے ہیں ، فلاورشو بھی میلے کے رونق بڑھا رہا ہے۔ آج شام علاقائی رقص کا پروگرام منعقد ہوگا،جس میں مقامی فنکاروں نے  حصہ لیا ۔سبی میلہ کل تک جاری رہے گا

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف اور ایرانی سفیر کی ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ایران کے ساتھ تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،پاک فوج برادر ممالک کے ساتھ تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
جنرل قمر باجوہ نے مزید کہا کہ پاک ایران فوجی تعاون سے علاقے میں امن کو فروغ ملے گا۔
 
ملاقات میں ایرانی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا ہے اور کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ردالفساد قابل تعریف اقدام ہے۔
 
دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان میں کاہان اور چوٹ کیمپ کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے مشین گنیں،بندوقیں،گولیا ں اور 24 دستی بم برآمد کرلئے ہیں پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے(آئی ایس پی آر )کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بیان جاری کیا ہے کہ دوران تلاشی دہشتگردوں کے کیمپ سے 12.7 ایم ایم گن کے 13 راﺅنڈز ،4 ہزار 900 گولیاں اور 24 دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔کاروائی کے دوران تمام اسلحہ و گولہ برآمد فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

 

 

ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان اختلافات کی وجہ سامنے آگئی
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ایشوریا اور ابھیشیک کا شمار بولی وڈ کی بہترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ لیکن پچھلے کئی وقتوں سے ان دونوں کے درمیان اختلافات دیکھنے کو ملے ہیں۔
بھارتی ویب سائٹ ڈی این اے کے مطابق دونوں اداکار جوڑی کے درمیان ایک بار پھر سے اختلافات سامنے آرہے ہیں اور اب کی بار اختلاف کی وجہ ان کی بیٹی ہیں۔
 
.ذرائع کے مطابق ابھیشیک چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی آرادھیا چائلڈ اسٹار کے طور پر بولی وڈ میں قدم رکھ دے تاکہ اداکاری میں مہارت حاصل کرکے مستقبل کی بڑی اداکارہ بن جائ
جبکہ ایشوریا ایسا ہرگز نہیں چاہتیں، ان کا ماننا ہے کہ آرادھیا کو ابھی شوبز کی دنیا سے دور رہنا چاہیئے۔بیٹی کو شوبز میں لانے یا نہ لانے کی وجہ سے دونوں اداکاروں میں شدید اختلاف پایا جاتا ہے جبکہ اس حوالے سے بچن فیملی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میں نامور ڈائریکٹر شعیب منصور کی دریافت ہوں جنہوں نے مجھے اپنی فلم میں کاسٹ کیا
جسکے بعد فلمسازوں کی نظریں مجھ پر اٹھنے لگیں اور میں تیزی سے سفر کرتی ہوئی بالی ووڈ تک جا پہنچی ، اس سارے سفر میں ،میں شعیب منصور کے کردار کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی۔
انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فلم رئیس نے جس طرح سے کامیابی حاصل کی وہ میرے تصور سے باہر ہے اور اگر دوبارہ موقع ملا تو شاہ رخ خان میری پہلی ترجیح ہو گی مگر سلمان خان کیساتھ کام کرنے کی بھی خواہش ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کل میری کراچی میں متعدد ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اسکے ساتھ میرے کمرشل بھی چل رہے ہیں۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے کی باتیں درست نہیں البتہ میں پراجیکٹ کے مطابق اپنا معاوضہ طے کرتی ہوں۔
 
 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) کرینہ کپور نے کہا ہے کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد میری ساری توجہ تیمور پر ہے اور اب تو سیف علی خان بھی عدم توجہ کے باعث شکایت کرنے لگے ہیں ۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورسے جب انٹرویوکے دوران ان کی جانب سے بیٹے کو تیمورکے بجائے ’لٹل جان‘ کے نام سے پکارنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں جھوٹی ہیں اورمیں اپنے بیٹے کا نام تیمورکے بجائے کیوں لٹل جان پکاروں گی۔
انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کا نام تیمورہے جو بہت پیارا نام ہے جب کہ میرا بیٹا بھی بہت خوبصورت اورحسین ہے، سب کو بھی میرے بیٹے کو اس کے اصل نام سے ہی پکارنا چاہیے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) فرانس کے لیجنڈ فٹ بال کھلاڑی ریمنڈ کوپا طویل علالت کے بعد پچاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ سن 1950 کی دہائی میں کوپا فرانسیسی قومی فٹ بال ٹیم کا نہایت اہم رکن تھے۔
علاوہ ازیں وہ ریال میڈرڈ کلب کا حصہ بھی تھے اور پچاس کی دہائی میں انہوں نے کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو تین مرتبہ یورپی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ کوپا کے داماد نے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ اتوار کے روز سے ہسپتال میں داخل تھے جہاں آج صبح ان کا انتقال ہو گیا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی( تعلیم /پشاور ) جامعہ پشاور نے ایم ایس سی ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ فائنل ایئر کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
نتائج کے مطابق انم بابر نے 979 نمبر لے پہلی ، نعمان نے 908 نمبر لے کر دوسری جبکہ فرزند علی نے 895 نمبر لے تیسری حاصل کرلی۔
امتحان میں کل 56 طلبہ نے حصہ لیا جبکہ نتیجے کا تناسب 96 فیصد رہا ۔