پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے پاناما لیکس کیس کی سماعت کی جس میں وزیر اعظم کی فیملی نے اپنے دستاویزات جمع کرائے ۔اس موقع پر ایڈووکیٹ طارق اسد نے کہا کہ یہ بہت اہم کیس ہے ،تیز رفتاری سے چلانے میں انصاف کے تقاضے پور ے نہیں ہو نگے جس پر چیف جسٹس نے کہا یہ ہمارا کام ہے ،انصاف کے تقاضے پورے ہونگے ۔

سپریم کورٹ میں شریف فیملی نے کون سےدستاویزات جمع کرائے؟

 

انہوں نے کہا کہ اگر 1947سے تحقیقات شروع ہو ں تو 20سال لگیں گے ،کرپشن کی تحقیقات سپریم کورٹ کا کام نہیں ،کسی اے بی سی نے کرپشن کی ہے تو نیچے عدالتیں موجود ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ 700صفحات ایک طرف سے ،1600دوسری طرف سے جمع کرائے گئے ،ہم کوئی کمپیوٹر تو نہیں کہ ایک منٹ میں کاغذات کو اسکین کر لیں ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ہم بار بار کہہ رہے ہیں سپریم کورٹ تفتیشی ادارہ نہیں ہے ،پاناما لیکس پر اتنی درخواستیں آ رہی ہیں شائد الگ سے سیل کھولنا پڑے ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف اور انکے بچوں نے بھی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما لیکس کیس کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف اور انکے بچوں نے 397صفحات پر مشتمل دستاویزات سپریم کور ٹ میں جمع کرادیں ہیں جن میں زمینوں کے انتقال نامے بھی شامل کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے والے جاب میں سال 2011ءسے ابتک کی ٹیکس ادائیگیوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں جبکہ وزیر اعظم کی فیکٹریوں کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں
ذرائع کےمطابق جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرسٹ ڈیڈ کے مطابق حسین نواز بینی فشری ہیں اورمریم صفدر ٹرسٹی ہیں جبکہ ہارورڈ کینیڈی لا فرم نے ٹرسٹ ڈیڈ کے اصل ہونےکی تصدیق کی ہےاور ان کمپنیوں میں کوومبرگروپ،نیسکول لمیٹڈ،نیلسن لمیٹڈشامل ہیں۔ٹرسٹ ڈیڈ حسین نواز کےحق میں کسی بھی برطانوی عدالت میں قابل قبول ہے

دستاویزات کےمطابق ٹرسٹ کےقیام کامعاہدہ حسین نوازاورمریم صفدرکےدرمیان ہوا، یہ ٹرسٹ 3 کمپنیوں سےمتعلق قائم کیا گیااور ٹرسٹی کا یہ معاہدہ 2 فروری 2006 کو طےپایا۔دستاویزات کےمطابق مریم صفدربحیثیت ٹرسٹی بینی فشری حسین نواز کے تحت ہیں جبکہ بینی فشری حسین نواز،ٹرسٹی مریم صفدرکےکمپنی سےمتعلق اخراجات واپس کرےگا۔بینی فشری حسین نوازکےانتقال کی صورت میں ٹرسٹی مریم صفدرتمام شیئرزفروخت کرینگی اور اگرکوئی قرض ہوا توشیئرزکی رقم کی تقسیم سے پہلےبینی فشری کےقرض ادا کرےگا۔

ذرائع کے مطابق جواب میں بتایا گی اہے کہ شیئرزکی رقم کوبینی فشری اسلامی شرعی قوانین کے مطابق تناسب سےتقسیم کرےگا،تمام امورکی نگرانی کیلیےٹرسٹی کسی اہل،پیشہ ور،آزادپارٹی کاتقررکرسکتاہےتاہم ٹرسٹی مریم صفدرکےانتقال،ذہنی معذوری پرانکےشیئرزبینی فشری حسین نوازکےپاس جائینگے

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/لاہور)علامہ اقبال ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی کالج کے پروفیسر جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وحدت روڈ سائنس کالج کے پروفیسر کو ہلاک کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق راؤ الطاف جوہر ٹاؤن سے اقبال ٹاؤن بچوں کو اسکول چھوڑنے آئے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پروفیسر راؤ الطاف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ راؤ الطاف سائنس کالج میں زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر تھے اور ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتی ہے پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کرکے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

 


ایمزٹی وی (تعلیم)پیپلز میڈیکل یونیورسٹی فاروومن میں ایم بی بی ایس،فزیوتھراپی اور فارماسیٹوکل سائینس کی350سیٹوں کیلئے5717طالبات نے انٹری ٹیسٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز میڈیکل یونیورسٹی فار وومن نوابشاہ میں سال2016,17کیلئے ایم بی بی ایس کی250،فزیوتھراپسٹ کی50اور فارماسٹیوکل سائینس کی50سیٹوں کیلئے بلاول اسپورٹس اسٹیڈیم میں این ٹی ایس کی زیر نگرانی پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا جس میں5717طالبات نے حصہ لیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اعظم یوسفانی، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شمس شیخ،پروفیسر ڈاکٹر صالح خاصخیلی اور دیگر نے امتحانی مرکز کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)گورنمنٹ اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا) کراچی کا اجلاس صدر محمداسلم کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صوبائی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈہر کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا گیا کہ سندھ میں تعلیم کے فروغ کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب حسین ڈہرسے اپیل کی گئی کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر اساتذہ کے مسائل حل کرائیں تاکہ اساتذہ یکسوئی کے ساتھ اپنے تدریسی فرائض انجام دے سکیں

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت تحریک انصاف کے وفد نے ترک سفیر سے ملاقات کی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کی وجوہات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے ترک سفیر سے کہا کہ ترکی پاکستان کا قریبی ترین دوست ہے لیکن اصولی موقف کے باعث پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان 16 نومبر کو 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ۔ اپنے دورے کے دوران وہ پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرڈیسک)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید جوانوں کی نماز جنازہ جہلم میں ادا کر دی گئی ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شہید جوانوں کی بہادری اور قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کنٹرو لائن پر شہید جوانوں کی نماز جنازہ جہلم میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی ایم آئی اور کور کمانڈرز شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت بھی کی جہاں انہیں ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید جوانوں کی بہادری اور قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائےگا اور ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر ناقابل بیان مظالم کر رہی ہے، بھارتی حکومت دیوار پر لکھا پڑھنے میں ناکام ہو چکی ہے، بھارتی مظالم کےخلاف کشمیری عوام اٹھ کھڑے ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی افسوس ناک ہے، ایل اوسی پر کشیدگی کا مقصد دنیا بھر کی نظر کشمیر میں جاری مظالم سے ہٹانا ہے۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کےخلاف دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتاہے، دفاع وطن کے لیے جان دینے والوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کنٹرول لائن پر بھمبرسیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( فیصل آباد )ٹریفک حادثات کے دوران 2 سالہ بچی سمیت چھ شہری جاں بحق ہو گئے ۔پولیس رپورٹ کے مطابق شاداب کالونی جھنگ روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجہ میں25 سالہ عدنان مسیح زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال میں لائی جا نے والی347 ج ب کی 2 سالہ مسکان ،475 گ ب کے50سالہ حق نواز، 338 ج ب کی 19 سالہ اقراء ، بھلوال سر گودھا کے 28 سالہ عمران اور جڑا نوالہ کے40 سالہ اقبال نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا۔ہسپتال انتظا میہ نے قانونی کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثا ء کے حوالے کردیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری 4دسمبر کو پاکستان آئیں گے ۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری قصاص ریلی کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے 4دسمبر کو لندن سے پاکستا ن کیلئے روانہ ہو نگے اور کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گے ۔وہ کراچی میں 2روز قیام کریں گے اور پھر پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات کیلئے لاہور آئیں گے ۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کی پاکستان آمد پر قصاص ریلی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔

طاہر القادری 15ستمبر کو لند ن کیلئے روانہ ہوئے تھے جس کے بعد یہ بتایا گیا تھا کہ وہ سانحہ ماڈ ل ٹاﺅن پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ثابت کرنے کیلئے اقوام متحدہ کو ثبوت دینے گئے ہیں