پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف کے اہل خانہ نے پاناما لیکس کیس میں وکیل تبدیل کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرا دی ۔وزیر اعظم کے بچوں نے سلمان بٹ کی جگہ اکرم شیخ کی خدمات حاصل کر لیں۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق پانا ما لیکس کیس میں وزیر اعظم کے بیٹے حسن نواز ،حسین نواز اور بیٹی مریم نواز نے اپنا وکیل تبدیل کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے استدعا کردی ۔

سپریم کورٹ میں وکیل تبدیل کرنے کے لیے درخواست ایڈ ووکیٹ آن ریکارڈ بیرسٹر رفاقت حسین نے جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ سلمان بٹ کی جگہ اکرم شیخ کو وکیل مقررکرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ شریف خاندان کی جانب سے یہ فیصلہ پاناما لیکس کی سماعت سے ایک دن قبل لیا گیا ،کل سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت ہے ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم)ملتان میں بوسن روڈ پر ایک نجی اسکول کے باہر اس وقت افراتفری اور کہرام کی فضاءپیدا ہو ئی جب لوگوں نے سکول کے احاطے میں انسداد دہشتگردی پولیس کی بھاری نفری ، فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی گاڑیوں کو مشقیں کرتے ہوئے دیکھا تو سمجھا گیا کہ اسکول پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی پولیس اور حساس اداروں نے اسکول انتظامیہ کی اجازت سے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ایک روزہ مشقوں کا آغاز کیا تاہم اسکول انتظامیہ نے ان مشقوں کے بارے میں نہ تو بچوں کو ہی آگاہ کیا اور نہ ہی والدین کو بتایا گیا جس کے باعث اس قسم کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ۔ دیکھنے والے یہی سمجھے کہ اسکول پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ہے جس کے باعث پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا گیا ہے مگر ماجرہ اس کے برعکس تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین اسکول کے باہر پہنچ کر پولیس اہلکاروں سے منتیں کرتی رہیں کہ بچوں سے ملوادیں مگر انہیں مشقوں کا کہہ کر اندر جانے سے روکا گیا جس پر وہ مزید پریشان ہو کر روتی چلاتی رہیں ۔
اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشقوں کے حوالے سے اسکول کے باہر نوٹس آویزاں کر رکھاتھا جسے چھٹی کے بعد کسی نے اتار دیا تاہم اس بارے میں انکا کوئی قصور نہیں ہے ۔

جب پولیس حکام سے اس بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تھا اور اجازت نامے کے بعد ہی مشقوں کا آغاز کیا گیا تاہم خواتین کی پریشانی اسکول انتظامیہ کی غفلت ہو سکتی ہے ۔
پولیس کے مطابق ان مشقوں کا مقصد پولیس کی کارکردگی کو جانچنا ہے تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کی صورت میں پولیس اہلکار اور دیگر ادارے کس طرح رسپانس کرتے ہیں ۔

 

ایمزٹی وی (پشاور)کے پی کے ہیلتھ کیئرکمیشن میں اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں میں گڑبڑ کی عوامی شکایات پر صوبائی وزیر صحت کی جانب سے دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

کمیٹی کو دس روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم مل گیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی صوبائی اسپیشل سیکرٹری صحت مطاہر زیب اور ایڈیشنل سیکرٹری سہیل خان پر مشتمل ہو گی۔

ہیلتھ کیئر کمیشن میں چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈایئریکٹرز کی تقرری میں مبینہ بے ضابطگیوں اور اقربا پروری کی نشاندہی شہریوں نے وزیر صحت شہرام ترکئی کو خطوط میں کی تھی۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے پاناما لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے گھر والوں کے اثاثوں سے متعلق دستاویزات اور شواہد سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرادیئے ہیں، جمع کرائے دستاویزات اور شواہد 686 صفحات پر مشتمل ہیں جنہیں 5 بند ڈبوں میں جمع کرایا گیا ہے۔ ان دستاویزات میں شریف خاندان کے بینک اکاؤنٹس اور قرضہ جات کی تفصیلات سمیت اہم شواہد شامل ہیں۔

دستاویزات میں کہا گیا ہےکہ نوازشریف جب پہلی مرتبہ پنجاب کے وزیر خزانہ بنے تو ان کی صرف ایک فیکٹری تھی لیکن وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ان کے پنجاب میں انڈسٹریل یونٹس تیزی سے بڑھے اور صوبائی وزیر خزانہ ہوتے ہوئے نوازشریف کی فیکٹریوں کی تعداد 20 ہوگئی۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں منگل کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوگی جس کے لئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے حامد خان کو اپنا وکیل مقرر کردیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی موجودہ خارجہ اور کشمیر پالیسی بُری طرح سے ناکام ہو چکی ہیں۔پاکستان بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کو جار حانہ انداز میں نہیں اُٹھا سکا ۔

بھارت مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم و بربریت کے علاوہ مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے ۔جس کے خلاف حکومت پاکستان کو عالمی سطح پر مضبوط بنیادوں پر آواز اُٹھانی چا ہئے تھی ۔

۔وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کامیاب ہو گی ، بھارتی مظالم پر بین الاقوامی دُنیا کی خامو شی افسوسناک ہے ۔

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعودخان سے علماء مشائخ کو نسل آزاد کشمیر کے چیئرمین مولانا عبیداللہ فاروقی نے ملاقات کی ، دونوں رہنمائوں نے تحریک آزاد ی کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر آزاد کشمیر میں گڈگورننس ، تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مختلف امور پر تجاویز پیش کی گئیں۔ قبل ازیں سردار مسعود خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناممکن ہوتا جا رہا ہے ۔

کیونکہ بھارت ہر بار مسئلہ کشمیر کو غیر اہم امور ایجنڈے کے نیچے دبا دیتا ہے ۔ جب تک بھارت مسئلہ کشمیر پر الگ مذاکرات پر تیار نہیں ہوتا دو طرفہ بات چیت کا عمل بے سود ثابت ہو گا ، بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کے علمبردار وں کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام اور پاکستانی قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مظلوم بھائیوں کا ہر ممکن طریقے سے ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی تاریخ کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ بھارت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ، پاکستان میں مسئلہ کشمیر صرف پارلیمانی کشمیر کمیٹی تک محدو د نہیں رہا ، پوری پارلیمنٹ کشمیریوں کی ترجمان بن چکی ہے ۔

 

ایمزٹی وی(کراچی) کراچی کے ضلع وسطی کےمختلف علاقوں میں رات گئے اچانک سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ کر دی گئی، سابق صدر کے حق میں کی گئی وال چاکنگ میں لکھا گیا ہے کہ ’وی نیڈ‘ یعنی ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں سابق صدر کی تصاویر بھی چسپاں کی گئی ہیں

ap۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف سے دبئی میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے ملاقات کی تھی جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے پرویز مشرف سے ملاقات کی تردید کی تھی۔ اس کے علاوہ میڈیا پر یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ پرویز مشرف ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کو یکجا کر کے دونوں جماعتوں کے سربراہ بننے کے لئے ان جماعتوں کے رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

 

ap2

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی تیاریاں بارش سے متاثر ہونے سے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کے ماتھے پر فکرکی لکیریں نمودار ہو گئیں۔
منیجر وسیم باری کا کہنا ہے کہ موسم سے کوئی لڑ نہیں سکتا،واحد وارم اپ میچ کے ابتدائی دونوں دن کھیل نہ ہو سکا، پلیئرز کو انڈور ٹریننگ پر اکتفا کرنا پڑا،اس سے قبل بھی بارش نے خاصا پریشان کیا، ایسے میں ہم امید ہی کر سکتے ہیں کہ اتوار کو موسم اچھا رہے اور پریکٹس کا موقع مل سکے، ان کے مطابق پلیئرز نے وقت ضائع نہیں کیا اور انڈور نیٹ سیشنز و ٹریننگ سے خود کو تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تمام کھلاڑی فٹ اور میدان میں اترنے کیلیے تیار ہیں، شارجہ ٹیسٹ کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے بہترین کھیل پیش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلے ٹیسٹ سے کئی روز قبل ہی نیوزی لینڈ پہنچی تاکہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو کر میزبان سے مقابلہ کیا جا سکے، مگر اب تک بارش کے سبب اس منصوبے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا،کھلاڑیوں کو بہت کم ہی نیٹ پریکٹس کا موقع ملا ہے، زیادہ تر انڈور سیشنز ہی ہوئے، پہلے ٹیسٹ سے قبل میزبان اے سے واحد وارم اپ میچ کے ابتدائی 2 روز بھی بارش نے کھلاڑیوں کو میدان میں اترنے نہیں دیا ، یہ صورتحال ٹیم مینجمنٹ کیلیے بھی تشویش کا باعث ہے۔۔

اضافی وارم اپ میچ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ سیریز کے شیڈول کافی پہلے تیار کر
لیے جاتے ہیں لہٰذا اب ایسا ممکن نہ ہو گا، اتنے کم وقت میں انتظامات کرنا آسان نہیں ہوتا۔ وسیم باری نے کہا کہ اس وقت ٹیم میں کسی کھلاڑی کو فٹنس مسائل کا سامنا نہیں، سب مکمل فٹ اورعمدہ پرفارمنس کیلیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ17 نومبر سے پہلا ٹیسٹ کرائسٹ چرچ میں شروع ہو رہا ہے، وہاں آخری پانچ روزہ میچ ہائی اسکورنگ ثابت ہوا اور آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی، پہلی اننگز میں مہمان ٹیم نے505 کا بڑا مجموعہ بھی حاصل کیا تھا، اس حوالے سے سوال پر وسیم باری نے کہا کہ ہماری ٹیم یو اے ای سے سیریز کھیل کر آئی ہے، وہاں اور یہاں کی کنڈیشنز میں بہت زیادہ فرق ہے، ہمیں کیسی وکٹ ملتی ہے اس کا اندازہ تو دیکھنے کے بعد ہی ہو سکے گا، البتہ پاکستانی کھلاڑی پروفیشنل اور ہر طرز کی پچزسے خود کو ہم آہنگ کرنے کے اہل ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)ورلڈکپ میں پاکستان کی براہ راست شرکت پرخطرات بڑھ گئے، عالمی ون ڈے رینکنگ میں ٹیم کی آٹھویں پوزیشن بھی داؤ پر لگ گئی، زمبابوے میں پیر سے شروع ہونیوالی ٹرائنگولر سیریز ویسٹ انڈیز کو آگے نکلنے کا موقع فراہم کریگی، فائنل میں ناکامی کی صورت میں بھی کیریبیئنز کے مقاصد پورے ہوجائیں گے، آسٹریلیا کی حکمرانی برقرار ہے،صرف 2پوائنٹس کے فرق سے پروٹیز دوسری پوزیشن پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ سال 30ستمبر کی حتمی تاریخ کو میزبان انگلینڈ اور عالمی رینکنگ کی نمایاں7ٹیمیں ورلڈ کپ 2018 میں براہ راست جگہ بنالیں گی،اختتامی نمبرز پر رہنے والی 4ٹیموں کو ورلڈ لیگ سے آگے آنیوالی دیگر 6 کوالیفائرز کے ساتھ میچز کھیلنا پڑیں گے، ٹاپ پر رہنے والی 2 سائیڈز کو میگا ایونٹ میں شرکت کا موقع ملے گا، پاکستان نے یواے ای میں ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کرتے ہوئے 89 پوائنٹس کیساتھ آٹھویں پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا، مگر اب رینکنگ میں ایک درجے بہتری کی خوشی زیادہ دیر تک برقرار نہ رہنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

کیریبیئنز کی میزبان زمبابوے اور سری لنکا کیساتھ ٹرائنگولر سیریز 14سے 27 نومبر تک شیڈول ہے، ویسٹ انڈین ٹیم چاروں لیگ میچز میں سرخرو ہوئی تو پوائنٹس 88سے بڑھ کر92ہوجائینگے، فائنل میں خود سے بہتر رینکنگ میں چھٹی پوزیشن کے حامل سری لنکا کو زیر کرلیا تو مزید2پوائنٹس ہاتھ لگیں گے،اگر کیریبیئنز دونوں ٹیموں سے ایک ایک لیگ میچ ہارجائیں تو خسارہ برداشت کرتے ہوئے 87تک محدود رہیں گے،اس صورتحال میں فائنل جیت کر بھی پاکستان کو پچھاڑنے کا موقع نہیں ملے گا،پوائنٹس تو برابر 89 ہوجائینگے لیکن اعشاریہ فرق سے گرین شرٹس آٹھویں پوزیشن پر ہی رہیں گے، فائنل کم رینکنگ کے حامل زمبابوے سے ہوا تو کیریبیئنز کو ایک بھی پوائنٹ نہیں ملے گا۔

نئی رینکنگ میں آسٹریلیا (118) بدستور سرفہرست اور صرف 2پوائنٹس کے فرق سے پروٹیز دوسری پوزیشن پر ہیں،ٹاپ 10میں بالترتیب نیوزی لینڈ (112)، بھارت (111)، انگلینڈ (107)، سری لنکا (101)، بنگلہ دیش (95)، پاکستان (89)، ویسٹ انڈیز (88) اور افغانستان (52) شامل ہیں۔ ابتدائی 10 بیٹسمینوں اور بولرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی موجود نہیں، بیٹنگ میں بالترتیب ویلیئرز، کوہلی، وارنر، ڈی کاک،ولیمسن،ہاشم آملا، روٹ، گپٹل، روہت اور ڈوپلیسی نمایاں ہیں۔ ٹاپ 10بولرز میں ٹرینٹ بولٹ، سنیل نارائن، عمران طاہر، اسٹارک، میٹ ہینری، شکیب ، عادل رشید، ربادا، اکشر پٹیل اور مشرفی نے جگہ بنائی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپوٹس)انگلش کرکٹ بورڈ نے سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ معاہدے میں توسیع کردی ہے جس کے بعد اب وہ بھارت کے خلاف موہالی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ تک انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ ہوں گے تاہم پاک بھارت تعلقات میں کشیدگیکے باعث انگلش ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کے ویزے میں توسیع کے حوالے سے خدشات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے رواں برس جولائی میں پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کی تھیں اور ان کی کوچنگ میں انگلش اسپنرز کی کارکردگی میں کافی نکھار نظر آیا جس کے بعد ای سی بی نے دوسرا کے موجد کے ساتھ کنٹریکٹ میں بنگلا دیش اور بھارت کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ تک توسیع کردی تھی۔

بھارت کے خلاف راجکوٹ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عادل راشد نے ثقلین مشتاق کی جانب سے دیئے گئے پلان کے مطابق بولنگ کی اور اپنی ٹرن کی وجہ سے بھارتی کھلاڑیوں کے لئے مشکلات پیدا کرتے رہے۔