پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان آج اپنے 2روزہ دورے کے آخری روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دوپہر 2بجے خطاب کریں گے ،تحریک انصاف نے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے تاہم دیگر تمام پارلیمانی جماعتیں اجلاس میں شرکت کریں گی۔

ترک صدر رجب طیب اردوان آج وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے ، اس دوران کئی ایم او یوز پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔
ترک صد رپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد لاہور روانہ ہو جائیں گے جہاں شام کو وزیرا عظم کی شاہی قلعہ میں دی گئی ضیافت میں شریک ہوں گے۔

ترک صدر اپنا دورہ بھی آج ہی مکمل کر کے رات کو لاہور سے ہی واپس روانہ ہو جائیں گے۔گزشتہ روز انہوں نے صدر مملکت ممنون حسین سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کی۔
اس سے پہلے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اپنی اہلیہ اور اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ نور خان ائر بیس پہنچے تو وزیر اعظم نواز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،وفاقی وزراءاور اعلی حکام نے ان کا پر تپاک استقبال کیا، وزیرا عظم کی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادی مریم نواز بھی موجود تھیں۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاناما لیکس کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ پہنچنے پر صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ عدالت نے آپکے شواہد کو ردی قرار دیدیا ہے اس بارے میں آپ کیا کہیں گے جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کل لندن جا رہا ہوں اور اتوار کو واپس آجاﺅنگا ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ دو دن کے وقفے کے بعد آج سے پھر پاناما پیپرز تحقیقات کے لیے عمران خان اور دیگر کی آئینی درخواستوں کی اہم ترین سماعت کرے گی ۔

لارجر بینچ چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ ، جسٹس امیر ہانی مسلم ،جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الااحسن پر مشتمل ہے ۔

وزیر اعظم نواز شریف ، حسن حسین اور مریم نواز کی طرف سے جامع جوابات داخل ہو چکے ۔ عدالت کی طرف سے آخری مہلت کے بعد جوابات کے حوالے سے مے فئیر فلیٹس ، نیسکول اور نیلسن کمپنیوں کی ملکیت اور پیسے کے بارے دستاویزات داخل کی جا چکی ہیں۔

گزشتہ سماعت پر دستاویزات کے جائزے کے لیے عمران خان کے وکیل حامد خان کو ان کی درخواست پر 48گھنٹے دئیے گئے حسن، حسین اور مریم نواز کی طرف سے داخل دستاویزات پر عدالت کی آبزرویشن بھی آ چکیں ۔

آج تحریک انصاف کے وکیل حامد خان مے فئیر فلیٹ سے متعلق داخل کی گئی دستاویزات پر بحث کا آغاز کریں گے

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیر اعظم نواز شریف سے ترک صدر رجب طیب اردوان کی ملا قات ہوئی ہے جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال ،باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ترک تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق صدر رجب طیب اردوان ترک وفد کے ساتھ وزیراعظم ہاوس پہنچے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔s1

وزیر اعظم نواز شریف نے مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا استقبال کیا اور اپنی کابینہ کا تعارف مہمانوں سے کرایا ،ادھر ترک صدر نے بھی اپنے وفد کا تعارف وزیراعظم نواز شریف سے کرایا۔بعدازاں ترک صدر اور وزیر اعظم نواز شریف کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔واضح رہے کہ آج ترک صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

s2

 

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مودی کو سمجھ ہے ہم کیا کررہے ہیں، کیا کرسکتے ہیں اور ہماری قابلیت کیا ہے جب کہ مودی کو ہماری بات بھی سمجھ آگئی ہے کہ جارحیت سے کچھ نہیں ملے گا۔

زرائع کےمطابق ایوان صدر میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت میں صحافیوں نے آرمی چیف سے کئی سوالات کیے جس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ نریندی مودی باز نہیں آرہے جس پر آرمی چیف نے کہا کہ مودی کو سمجھ ہے ہم کیا کررہے ہیں، کیا کرسکتے ہیں اور ہماری قابلیت کیا ہے جب کہ مودی کو ہماری بات بھی سمجھ آگئی ہے کہ جارحیت سے کچھ نہیں ملے گا۔

ایک اور سوال کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک صرف باتوں تک تھی اور بھارت کو اپنے دعوؤں پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ جس روز ایل او سی پر ہمارے 7 جوانوں کی شہادت ہوئی اسی دن ہم نے بھارت کے 11 فوجی بھی مارے اور ہمیں پتا ہے کہ بھارت کے 40 سے 44 فوجی مارجاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی طرف ہر شہادت کو اون کرتے ہیں لیکن بھارتی فوج وردی میں ہونے والی ہلاکتیں تسلیم نہیں کرتی، انہیں مرد بننے کی ضرورت ہے، لہٰذا بھارتی فوج مردانگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہلاک فوجیوں کا بتایا کرے۔

جنرل راحیل شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اچھا کام کیا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ آج ہم نے 6 کلو میٹر تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل استعمال کیا جسے مغربی سائیڈ پر بھی استعمال کیا جاچکا ہے، ہم نے مغربی بارڈر پر جو حاصل کیا اسے ضائع نہیں کرسکتے۔ جب آرمی چیف سے سوال کیا گیا کہ آپ کے فریش رہنے کا راز کیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر اللہ کا خاص کرم اور مہربانی ہے

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)ترک صدر رجب طیب اردگان اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں ، ان کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہواتو پاک فضائیہ کے طیاروں نے انہیں سلامی دی اور اپنے حصار میں لے لیاجس کے بعد نورخان ایئربیس تک لایاگیا۔

نورخان ایئربیس پر وزیراعظم نوازشریف نے شہبازشریف ، اپنی فیملی اور کابینہ کے ارکان اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ استقبال کیا۔ معزز مہمان اپنے طیارے سے نیچے اترے تواُنہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے
طیب اردگان صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں اور تیسری مرتبہ پاکستان کی پارلیمنٹ سے جمعرات کوسہہ پہر2:30بجے خطاب کریں گے ۔

بدھ کی شام ترک صدر کی ممنون حسین اور جمعرات کو وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات شیڈول ہے جس کے بعد وہ لاہور روانہ ہوجائیں گے جہاں ان کے اعزاز میں شاہی قلعہ لاہور میں عشائیہ دیاجائے گا جس کے بعد وہ وہیں سے ترکی واپس روانہ ہوجائیں گے ۔

ترک صدر اس سے قبل بھی پاکستان آ چکے ہیں تاہم ترکی میں حالیہ فوجی بغاوت ناکام ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔ترک صدر کے 2 روزہ دورے کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے اور کل وہ پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے جبکہ وزیراعظم ہاﺅس میں وفود کی سطح پر ملاقاتیں بھی ہوںگی۔

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کا ہر شہید قومی ہیرو ہے ،ملک کی سلامتی اور آزادی کیلئے دی جانے والی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی،بھارت کو کشمیر سے نکلنا پڑے گا کیونکہ کشمیری عوام کسی قیمت پر بھارت کا قبضہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر پیر سید مرتضیٰ گیلانی ،راجہ ثاقب مجید ،خواجہ محمد شفیق،شیخ مقصود احمد ،یاسر نقوی ،راجہ ولید عبداللہ اور دیگر بھی موجود تھے ،بعد ازاں سردارعتیق احمد نے یہاں اسلام آباد حفظ اسکول کی پہلی دستارفضیلت کانفرنس بسلسلہ تکمیل حفظ قرآن میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سمندر کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے کراچی کے سمندر میں پاک بحریہ کی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹر میں ساتویں بارہ کوڈہ مشقیں شروع ہوگئی ہے، کراچی میں دو ہزار تین میں تسمان اسپرٹ واقعے کے بعد اس مشق کا آغاز ہوا تھا، بارہ کوڈہ مشقوں میں میری ٹائم کے دو گن شپ اور نیوی کے تین شپ حصہ لے رہے ہیں۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ پاک بحریہ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا کہ سمندری آلودگی آبی حیات سمیت انسانی جان کے لئے خطرناک ہے، بارہ کوڈہ مشقوں کے باعث صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ مشقوں کا مقصد تسمان اسپرٹ جیسے واقعات سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار کرنا ہے۔

ڈی جی ایم ایس اے رئیر ایڈمرل جمیل اختر کے مطابق صنعتی فضلہ اور سمندری آلودگی کو صاف کرنے کیلئے یہ مشقیں کی جاتی ہیں، کوسٹل ایریا کی صفائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ پی ایم ایس اے پاک بحریہ سے مل کر آئل اسپل وے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان مشقوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون سے سمندری آلودگی کا خاتمے کی کوشش کیجارہی ہیں تاکہ سمندری آلودگی سے بچا جا سکے اور آبی حیات بھی محفوظ رہیں۔

انکا کہنا تھا کہ بابا بھٹ آئر لینڈ، کیماڑی اور دیگر ملحقہ علاقوں سے صنعتی فضلہ سمندر میں ڈالا جاتا ہے، جس کے باعث سمندری آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، میڈیا کے ذریعے آگاہی سے آلودگی کا خاتمہ ممکن ہے۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی ( بہاولپور)وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپور کے قریب خیر پور ٹامیوالی میں ہونے والی 'رعد البرق' فوجی مشقوں کا معائنہ کیا وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ، ہم تمام غیر ریاستی عناصر کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپور کے قریب خیر پور ٹامیوالی میں ہونے والی رعد البرق فوجی مشقوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف جنرل راشد محمود اور بحریہ اور پاک فضائیہ کے چیف بھی موجود تھے۔ مشقوں میں الخالد ٹینکس اور لڑاکا طیاروں نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا ۔ یہ مشقیں پاکستان کی بری اور فضائی افواج نے مشترکہ طور پر انجام دیں جس کے دوران بھرپور دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا ۔وزیر اعظم نواز شریف کو ان مشقوں کے مقاصد اور اہداف کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کو سووینئر بھی پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، یہ مشقیں اس بات کا مظہر ہیں کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، عالمی برداری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کرے ۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دشمن نے اپنے عزائم واضح کر دئیے ہیں، دشمن پاکستان میں ترقی کا عمل نہیں دیکھنا چاہتا ہم تمام غیر ریاستی عناصر کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو پوری دنیا مانتی ہے ، سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی وزیر اعظم نواز شریف کو ان مشقوں کے مقاصد اور اہداف کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کو سووینئر بھی پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، یہ مشقیں اس بات کا مظہر ہیں کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، عالمی برداری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کرے ۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دشمن نے اپنے عزائم واضح کر دئیے ہیں، دشمن پاکستان میں ترقی کا عمل نہیں دیکھنا چاہتا ہم تمام غیر ریاستی عناصر کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو پوری دنیا مانتی ہے ، سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے

 
 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) احتساب عدالت نے کرپشن اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو ان کے ذاتی اسپتال میں علاج کی اجازت دے دی ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے کراچی کی احتساب عدالت میں ہائیڈرو تھراپی اور دیگر طبی سہولیات سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے خراب طبیعت کی وجہ سے انہیں چلنے پھرنے سے منع کیا ہے اور میڈیکل بورڈ نے علاج کے لیے ہائیڈرو تھراپی پر زور دیا ہے لیکن ان کے اپنے اسپتال کے علاوہ کراچی کے کسی بھی بڑے سرکاری یا نجی اسپتال میں ہائیڈرو تھراپی کی سہولت نہیں ہے، اس لئے انہیں اپنے ذاتی اسپتال میں علاج کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ اربوں روپے کی کرپشن اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر عاصم کینسر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں جب کہ گزشتہ دنوں ان پر فالج کا حملہ بھی ہوا تھا۔