پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) گڈانی کے ہولناک سانحے کے اسرار سے پردہ اٹھانے کی کوششیں جاری ہیں اور یکم نومبر کوایک بہت بڑے جاپانی آئل ٹینکر میں جو کچھ ہوا اس کے حوالے سے متضاد اطلاعات مل رہی ہیں۔

سرکاری ذرائع سے ہلاک ہونے والوں اور لاپتہ افراد کے مختلف اعدادوشمار دینے سے پتہ چلتا ہے کہ حکام اس سانحے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سروس سے ہٹائے گئے ایم ٹی ایس نامی 24ہزارٹن کے بحری آئل ٹینکر پر یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں آگ بھڑ ک اٹھی تھی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ایک اہم مشیر جان اچکزئی کے مطابق 70لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ سانحے کے بعد سے 90 سے زائد لاپتہ ہیں۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں 26 مزدور ہلاک ہوئے جبکہ 50 زخمی ہیں۔ جان اچکزئی نے بتایا کہ ہم زخمیوں اور ہلاکتوں کے حوالے سے مزید معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔ جبکہ ذرائع کے مطابق عام حالات میں اس حجم کے جہاز کو توڑنے کیلیے 400کارکن کام کر رے ہیں۔

لسبیلہ سے حکمران ن لیگ کے ایک صوبائی قانون ساز ہلاکتوں کی تعداداس سے بھی بڑھا کر پیش کرتے ہیں ۔ رکن صوبائی اسمبلی پرنس احمد علی احمدزئی نے بتایا کہ 100سے زائدلوگ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہوئے جن میں سے 8کی حالت تشویشناک ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے بھی بڑھ سکتی ہے۔

احمد زئی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ خود جائے وقوع کا دورہ کیا ہے۔یہ بہت بڑا بحری جہاز توڑنے کیلیے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر54پر لایا گیا تھا ،احمد زئی نے مزید بتایا کہ عملے کے وہ لوگ جو جہاز کو یارڈ پر لائے ان میں سے 18بھارتی تھے۔ اس واقعے کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔ اچکزئی نے ان بھارتیوں کی مذکورہ بحری جہاز ایم ٹی ایس پر موجودگی کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی اس کی تردید کی ہے۔

ایس پی لسبیلہ ضیا مندوخیل جو اس کیس پر پولیس کی جانب سے تحقیقات کر رہے ہیں وہ ہلاکتوں کی تعداد 27 بتاتے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ان کے نزدیک28ہے۔ انھوں نےمیڈیا کوبتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں سے 10کاتعلق دیر سے تھا ،9کا مظفر گڑھ سے جبکہ 5کا گڈانی اور 3کا کراچی سے تھا۔ ان کے نزدیک 4 مزدور لاپتہ ہیں اور انہیں بھی مردہ تصور کرنا چاہیے ، ان میں سے 2 کا تعلق گڈانی سے ہے جبکہ دو کا تعلق کراچی سے ہے۔ جب بحری جہاز میں آگ لگی تو 80سے85افراد بحری جہاز پر کام کر رہے تھے۔

اس سے بھی دلچسپ ایس ایچ او گڈانی رحمت اللہ چٹھہ کا موقف ہے وہ یہ کہتے ہیں کہ ہوسکتا ہے کہ یہ کبھی پتہ نہ چل سکے کہ جہاز پر کتنے مزدو ر کام کر رہے تھے۔ بڑا ٹھیکدار گل زمین جو مزدوروں کا ریکارڈ رکھتا تھا صرف وہی ایک ایسا شخص ہے جو کہ مزدوروں کی ٹھیک ٹھیک تعداد بتا سکتا تھالیکن وہ بھی اس حادثے میں ہلاک ہوچکا ہے۔ کمشنر قلات محمد ہاشم نے بتایا ہے کہ جہاز پر موجود ’تمام 26‘ مزدور ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے22کا تعلق دیر سے جبکہ 4کا تعلق پنجاب سے تھا۔

ایم پی اے ثنا اللہ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 53افراد زخمی ہیں،انھوں نے اس شبہے کا اظہار کیا کہ حکام کچھ چھپا رہے ہیں، جب میں اپنے ضلع کے لوگوں کی میتیں لینے کیلیے پہنچا تو مجھے بتایا گیا کہ ایک شخص جسے میں ڈھونڈ رہا تھا وہ ہلاک ہونے والوں میں شامل نہیں ہے لیکن چونکہ میں حکام کے جواب سے مطمئن نہیں تھا اس لیے میں خود نیچے اترا اور میں نے اس شخص کی میت لاش دیکھی جسے میں تلاش کر رہا تھا۔

ایم پی اے ثنا اللہ کو یقین ہے کہ لاپتہ افراد میں بہت بڑی تعداد بنگالی نژاد افراد کی ہے ۔ثنا اللہ نے بتایا کہ جب جہاز پر آگ لگی تو وہ جہاز پر چائے بنا رہے تھے۔ پلاٹ نمبر 17,18اور19کا مالک نذیر خان تو بہت ہی بڑھا چڑھا کر تعداد بتارہا ہے۔نذیر خان کے مطابق اس حادثے میں 250افراد ہلا ک ہوئے ہیں ۔اپنے اس دعوے کے ثبوت کے طو پر وہ بتاتےرے ہیں کہ اتنے بڑے جہاز کو توڑنے کیلیے کم از کم 600افراد پر مشتمل افرادی قوت چاہیے۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/خیبر پختونخواہ)خیبر پختوانخواہ میں پاکستان کا پہلا گرلز کیڈٹ اسکول بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،ملکی تاریخ کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج اگلے معاشی سال سے پہلے مردان میں بنا یا جائے گا ۔
پشاور میں صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان کی زیر صدارت علیمینٹر ی اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کا اجلاس ہواجس میں شرکا کو بتا یا گیا کہ تعلیمی شعبے میں صوبائی حکومت کے ریفارم ایجنڈ ے کے تحت جون 2017تک خواتین کا پہلا کیڈٹ کالج بنا یا جائے گا ۔اس موقع پر عاطف خان نے بتا یا کہ 500اسکولوں میں آئی ٹی لیب دینے کے لیے ٹینڈر کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ سٹنڈرائزڈ سکول پراجیکٹ کے تحت 45سکولوں پر کام جاری ہے ۔

اجلاس میں سکولوں کے کھیل کود کی جگہ،سپورٹس سہولیات دینے ،سمارٹ سکول ،ہائی سکولوں کے معیار کو بہتر کرنے ،برطانوی قونصل کی مدد سے اساتذہ کی ٹریننگ ،سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی بل سے متعلق بھی بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ جاری پراجیکٹس مقررہ وقت کے اندر مکمل ہونے چاہئیں۔اجلاس میں سیکریٹری علمینٹری اینڈ سکینڈری ایجو کیشن ڈاکٹر شہزاد بنگش ،سپیشل سیکرٹری قیصر عالم اور ڈائریکٹر سکولز محمد رفیق خٹک نے شرکت کی ۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ موجودہ دور کے تنازعات میں فضائی کاروائی بہترین آپشن ہے،فضائی قوت آج زیادہ اعتماد اور اہمیت رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے تحت فضائی قوت پر بین الاقوامی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ قومی سلامتی کے لئے طاقت کو برقرار رکھنا فضائیہ کے لئے بہت ضروری ہے۔

قومی سلامتی میں فضائی قوت کے بڑھتے کردار پر پورا اترنا بڑا چیلنج ہے۔موجودہ دور میں فضائیہ ایک اہم قوت بن چکی ہے،فضائی طاقت ہر قسم کے دشمن کے خلاف موثر ہتھیار ہے۔

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے ترکمانستان کے وزیر دفاع اور سیکریٹری قومی سلامتی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکمانستان کے وزیر دفاع اور سیکریٹری قومی سلامتی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔

انہو ں نے یاد گار شہدا پر بھی پھول چڑھائے اور شہدا کے لیے دعا کی ۔اس موقع پر ترکمانستان کے وزیر دفاع اور سیکریٹری قومی سلامتی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔

 

 

ایمزٹی وی(گلگت بلتستان) وادی تیرہ خیبر ایجنسی میں شہید ہونے والے سپاہی جہانگیر خان ولد ایوب کو آبائی گاﺅں داسخریم داری میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا شہید کے جنازے میں ڈپٹی کمانڈر80بر یگیڈ کرنل عاصم و دیگر عسکری قیادت سمیت علاقے کے سیاسی و سماجی رہنماوں نے شرکت کی۔

سپاہی جہا نگیر خان وادی تیرہ خیبر ایجنسی میں 7نومبر 2016کو آئی ڈی بلاسٹ میں شہیدہوا۔ ڈپٹی کمانڈر80بریگیڈ کرنل عاصم نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے قبر میں پھول چڑھائے شہید کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے ملک اور قوم کی بقاءاور سلامتی کے لئے اپنی جان قربان کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے میرے چار بیٹے ہیں وہ بھی وطن عزیز کی دفاع کے لئے اپنی جان قر بان کر نے کے لئے تیار ہیں ۔شہید کے پسماندہ گان میں ایک بیٹی اور بیوہ شامل ہیں ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم)محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی اگلے سال جنوری میں شروع ہونے والے اپنے نئے سیمسٹر سے صحافت کے شعبہ میں تعلیم کے فروغ کے لئے چار سالہ ڈگری پروگرام بی ایس میڈیا سائنس شروع کررہا ہے جس کے لئے تمام ضروری اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔

یونیورسٹی کی جانب سے صحافت کی تعلیم کے نصاب کو مزید بہتر بنانے کے لئے گزشتہ شام مینجمنٹ سائنسز کے شعبہ کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر شجاعت مبارک کی جانب سے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے سینئر صحافیوں اور کراچی کی جامعات میں شعبہ صحافت کے اساتذہ کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایم اے جناح یونیورسٹی کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ،فیکلٹی ممبر علی ناصر اورسیدّ حسنین عالم کاظمی کے علاوہ یونیورسٹی کے میڈیا کو آرڈی نیٹر محمد سمیع گوہر بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں جن سینئر صحافیوں اور اساتذہ نے شرکت کی ان میں محمود شام،سیدّ سعود ظفر، اویس منگل والا اور محمد شیراز ایرانی قابل ذکر تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا ہمارا روایتی میڈیا اب لیکٹرانک میڈیا کے دور میں داخل ہو گیا ہے جس سے اطلاعات کی فراہمی تیز رفتار ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جامعات کی بنیادی ذمہ داری معاشرہ کو باصلاحیت افراد فراہم کرنا ہوتا ہے اور وہ پر عزم ہیں کہ محمد علی جناح یونیورسٹی سے میڈیا سائنس کی تعلیم مکمل کرنے والے نوجوان صحافت کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسو سی ایٹ ڈین ڈاکٹر شجاعت مبارک نے بتایا کی بی ایس میڈیا سائنس کے نصاب میں نیوز رپورٹنگ، میگزین جرنلزم، فلم پروڈکشن،کمیونٹی جرنلزم، ایڈوانس رپورٹنگ،سٹیزن جرنلزم، گلوبل اینڈ انٹرنیشنل پبلک ریلیشنز،انٹرنیشنل جرنلزم، آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت اور میڈیا کی اخلاقیات کے مضامین کو شامل کیا گیا۔اجلاس میں شریک سینئر صحافیوں کی جانب سے اس رائے کا اظہار کیا گیا کہ میڈیا سائنس کی تعلیم کے دوران اردو اور انگریزی لٹریچر کے مضامین کو بھی نصاب کا حصہ بنایا جائے.

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق بی اے ، بی کام، معادلہ(مدارس اورہومیو پیتھک)پرائیویٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تایخ میں بغیر لیٹ فیس کے 18نومبر 2016تک توسیع کردی گئی ہے۔

امتحانی فارم الائیڈ بینک یونیورسٹی روڈگلشن اقبال اور عسکری بینک بوہرہ پیر روڈبرانچوںسے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

بی اے،بی کام(سال اول و دوم) مدارس، ہومیو پیتھک کی امتحانی فیس3ہزار3سو روپے اور بی اے ، بی کام (مشترکہ) کی امتحانی فیس5ہزارروپے جبکہ امتحانی فارم کی قیمت200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ریحام خان کے شادی خفیہ رکھنے کے حالیہ انکشافات پر بالآخر عمران خان بھی بول پڑے اوراس ضمن میں کبھی کوئی بات نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پر برس پڑے۔
ذرائع کےمطابق ریحام خان کے حالیہ انکشافات سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہاکہ کیا یہ کوئی قومی معاملہ ہے ، کوئی نیشنل سیکیورٹی لیک ہوگئی ہے؟یہ بتائیں کہ شریفوں کے جوحالت ہیں،ان کی پرائیویٹ لائف پر کبھی کوئی اس طرح کرتاہے؟ان کی زندگیاں دیکھیں، میں نے کبھی بات کی ہے اور نہ ہی کبھی سامنے لانےکی کوشش کی۔

عمران خان کاکہناتھاکہ ’وہ اس معاملے پر کبھی کوئی بات نہیں کریں گے ، کیونکہ یہ غیرمتعلقہ چیز ہے ، ٹی وی چینلز کو بھی کہناچاہتاہوں کہ شریف خاندان کی پرائیویٹ لائف پر بھی پروگرام کریں، بیلنس کریں، اس میں کوئی شک نہیں کہ مجھے ٹارگٹ کیا جاتاہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پریس کونسل آف پاکستان کے جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں نجی اخبار میں چھپنے والی اخبار کے معاملے پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں انگریزی اخبار کی خبر پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کے معاملے پر غور کیا گیا اور متفقہ قرارداد منظور کی گئی کہ تحقیقاتی کمیٹی اخبار کے خلاف کارروائی کرے نہ کہ رپورٹر سے ذرائع بتانے پر اصرار کرے

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر جیسے امور پریس کونسل آف پاکستان کے دائرہ کار میں آتے ہیں اور یہ معاملہ پریس کونسل میں ہی لایا جانا چاہئے تھا مگر بدقسمتی سے یہ معاملہ نہ تو حکومت اور نہ ہی کسی سرکاری ادارے نے پرس کونسل آف پاکستان کو بھیجا۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں شعبہ نباتیات کے تحت بعنوان ’’کچن گارڈننگ‘‘ پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

دو روزہ ورکشاپ میں پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد(چیئرمین شعبہ ایگریکلچر اینڈ ایگری بزنس جامعہ کراچی) اور مشہور اگریکلچرسٹ توفیق پاشا نے بطورِ مہمان خصوصی ورکشاپ میں شرکت کی