ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی(گلگت بلتستان) استور چارروزہ راما پولوفیسٹول کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہو گیا ۔اس سلسلے میں دن 9بجے براس بینڈ اور دیسی بینڈ کی دھنو ں میں تما م پولو ٹیموں نے مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا ۔پہلے دن 8 ٹیموں کے مابین میچزکھیلے گئے ۔ راما فیسٹول کی افتتاحی تقر یب کے مہما ن خصوصی ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جعفر اللہ خان اور میر محفل پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل تھے ۔


ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے راما فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی کاوشوں اورگلگت بلتستان کے عوام کے تعاون سے خطے کو امن کا گہوارہ بنایا ہے گلگت بلتستان میں امن کی بحالی ہماری اولین تر جیح ہے گلگت بلتستان میں سابقہ ادوار میں فرقہ واریت ،لسانیت اور قومیت نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا تھاتو صوبائی حکومت نے اس طرح کے کھیلوں کے ذریعے امن کی بحالی کو یقینی بنایا اور آج گلگت بلتستان کے لوگوں کو پرامن ماحول کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولو ہمارا روائتی کھیل ہے اس کھیل کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کام کر رہی ہے اس موقعے پر پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت و کھیل گلگت بلتستان برکت جمیل نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس فیسٹول کو 3دن سے بڑھا کر چار د ن کر دیا گیا ہے اس فیسٹول کو بڑھانے کا اصل مقصد یہاں کی سیاحت کو فروغ دینا ہے تو انشا اللہ اس طرح کے فیسٹول دیگر اضلاع میں بھی کرواینگے اورمیں یقین دلاتا ہوں کہ گلگت بلتستان میں ہم اپنے دور میں سیاحت کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)نندی پور منصوبے کا ریکارڈجلا کر ضائع کرنے کا ذمہ دار سیکیورٹی ٹیم کو قرار دے دیا گیا ۔نندی پور منصوبے کے ریکارڈ جلانے پر تحقیقات کرنے والی ٹیم نے رپورٹ تیار کر لی جس میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ ضائع ہونے کی ذمہ دار نندی پور منصوبے کی سیکیورٹی ٹیم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سیکیورٹی انچارج رانا مہتاب کو کلیئر کرانے کے لیے با اثر افراد متحرک ہیں ۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باہر سے آیا کوئی شخص ریکارڈ ضائع نہیں کر سکتا ،ریکارڈ ضائع کرنے میں پلانٹ میں کام کرنے والے ملوث ہیں ۔جعلی رسیدوں پر دستخط کس نے کیے ؟اس کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔تفتیشی ٹیم نے کمیٹی کے ایڈمن بلاک میں الارم اور سی سی ٹی وی نصب نہ ہونے پر بھی سوالات اٹھائے ہیں ۔تحقیقاتی ٹیم کل وزارت پانی و بجلی کو رپورٹ پیش کرے گی ۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نے عمران خان کو خط لکھ کر جہانگیر ترین کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو خط تحریر کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ جہانگیر ترین کو عہدے سے ہٹا یا جائے ۔خط کے متن میں انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین نے پارٹی وژن کو نظر انداز کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اپنوں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے پارٹی انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو متعارف کرایا ۔خط میں مزید کہا گیا کہ جہانگیر ترین کو ذیلی ونگز تحلیل کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔


ایمزٹی وی(پشاور) افغانستان میں رہائش پذیر وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے ساتھ ناروا سلوک کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان نیشنل آرمی کی جانب سے واپسی فارم لے جانے والے قبائلی مشران پر تشدد کیا گیا اور بعد ازاں آرمی اہلکاروں نے واپسی فارم ہی جلا ڈالے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں شمالی وزیرستان کے سات ہزار 500 خاندان رہائش پذیر ہیں ۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)رائیونڈ مارچ سےپہلے پی ٹی آئی کی نئی مشکل میں پڑ گئی۔ پی ٹی آئی یوتھ ونگ نے سیکریٹری جنرل جہانگیرترین کے خلاف اعلان بغاوت کردیا، جبکہ لیبر ونگ پہلےہی جہانگیر ترین کے فیصلے تسلیم کرنے سےانکار کر چکا ہے۔

 

607757 JahangirTareenWeb 1474188034 796 640x480

 

تحریک انصاف یوتھ ونگ کا ناراض دھڑا کھل کر سامنے آگیا ہے،جس نے جہانگیر ترین کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے اوران کےخلاف بینرز بھی پرنٹ کرا لیے ۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان آج رائےونڈ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے تاہم رائے ونڈ مارچ سےقبل ہی تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کا کہنا ہے کہ یوتھ ونگ نے بغاوت نہیں کی ۔صرف چند بکاؤ لوگوں نے جہانگیر ترین کے خلاف پوسٹر چھپوائے ۔</p>


ایمزٹی وی(ریاض)سعودی عرب کے شہر دمام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر دمام میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار گشت پر مامور تھے کہ اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک پولیس اہلکاروں کی شناخت موسیٰ علی اور محاسن ضیف اللہ الروقی کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے


ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارت نے کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک سے دنیا کی نظر ہٹانے کے لیے گھناﺅنا کھیل شروع کردیا ،بھارت نے بغیر ثبوت کے مقبوضہ کشمیر بارہ مولا کے علاقے اڑی میں بھارتی فوج کے بارہ بریگیڈ ہیڈ کوارٹرپر حملے کاالزام پاکستان پر عائد کردیا ۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے الزام عائد کیا کہ پاکستان دہشت گردی اور دہشت گرد گروپوں کی براہ راست مدد کر رہا ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گرد ریاست ہے اور اس کی شناخت دہشت گرد ریاست کے طور پر کر کے لاتعلقی کی جانی چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ واضح اور جامع ثبوت موجود ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے بہت زیادہ تربیت یافتہ ،بھاری اسلحے سے لیس تھے ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ میں بہت مایوس ہوں کیونکہ پاکستان دہشت گردی اور دہشت گرد گروپوں کی براہ راست معاونت کر رہا ہے ۔
واضح رہے کہ پٹھان کوٹ حملے پر بھی بھارتی میڈ یا اور حکومت نے بغیر تحقیق کے پاکستان پر الزام لگا دیا تھا ۔

ایمز ٹی وی (صحت) ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ بزرگ افراد کی روزمرہ ورزش میں ہنسی کو شامل کرنے سے ناصرف ان کی مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ اس سے ان کے اعتماد اور قوت برداشت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ امریکا کے محکمہ صحت کے مطابق ہر بالغ شخص کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہفتے میں 5 روز کم از کم 30 منٹ جسمانی ورزشیں ضرور کرے تاکہ وہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکے۔ باقاعدگی کے ساتھ ورزش بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی کم کرتی ہے، اس سے حادثے کی صورت میں ہونے والے جسمانی نقصانات خاص طور پر کولہے کی ہڈی کو کم سے کم نقصان پہنچتا ہے۔

بین الاقوامی جریدے ’’دی گیرنٹولوجسٹ‘‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم نے بزرگ افراد کے لیے معتدل ورزشوں پر مشتمل ایک پروگرام تشکیل دیا، جس میں مصنوعی ہنسی کی مختلف ورزشوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں معمر افراد کو شامل کیا گیا۔ پروگرام کے شرکا ہفتے میں دو مرتبہ 45 منٹ دورانیے کے ورزشی سیشنز میں حصہ لیتے تھے۔ ہر سیشن میں ہنسی کی 8 سے 10 مختلف ورزشیں شامل تھیں اور ہر ورزش کا دورانیہ 30 سے 60 سیکنڈز ہوتا تھا۔

ورزشی پروگرام میں حصہ لینے والے 96 فیصد سے زائد بزرگ افراد کا کہنا تھا کہ اس سے ورزش کرنے میں مزہ آنے لگا ہے، 89 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ اس سے وہ ورزش کرنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں جب کہ اتنی ہی تعداد میں لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ مصنوعی ہنسی کی وجہ سے انہیں ورزش کی تحریک ملتی ہے۔ تحقیق کے مصنف سیلیسٹی گرین کا کہنا ہے کہ برزگ افراد کو اپنی جسمانی صحت برقرار رکھنے کے لیے ورزش کی جانب مسلسل متوجہ رکھنا ایک بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے لیکن ہنسی اور ورزش کا ملاپ انہیں باقاعدگی کے ساتھ ورزش جاری رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا کم قیمت لباس تیار کیا ہے جو پلاسٹک بیس سے تیار کیا گیا ہے اور یہ پہننے کے بعد ٹھنڈک فراہم کرے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ لباس ان افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا جو گرم خطوں میں رہتے ہیں اور گرم موسم کا مقابلہ کرتے ہیں۔ اسٹینڈ فورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر یی کوئی کا کہنا ہے کہ گرم موسموں سے لڑنے کے لیے عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنے کے بجائے افراد کو ٹھنڈک پہنچانے پر کام کیا جائے۔

پلاسٹک کی آمیزش سے تیار کردہ یہ لباس کاٹن کی طرح نہ صرف جسم سے پسینہ کو خارج کرے گا بلکہ جسم سے نکلنے والی حرارت کو بھی خارج کرے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم سمیت تمام اشیا حرارت کو خارج کرتی ہیں اور یہ حرارت روشنی کی نادیدہ لہروں کی صورت میں ہوتی ہے۔ جسم پر پہنے ہوئے کپڑے اس حرارت کو باہر نہیں جانے دیتے لیکن ان پلاسٹک کے کپڑوں کے ساتھ معاملہ برعکس ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کپڑے زیب تن کرنے کے بعد لوگوں کو پنکھے یا ایئر کنڈیشن چلانے کی ضرورت کم پڑے گی جس سے توانائی کی بھی بچت ہوگی۔

 
 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے انٹرنیٹ صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جاسوسی سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے کمپیوٹرز کے ویب کیمروں کو ڈھانپ کر رکھا کریں۔ ایف بی آئی کے سیکیورٹی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ویب کیمروں کو کھلا چھوڑ دینا ہیکرز کو ان کو کنٹرول کرنے اور صارفین کی ہر حرکت کو دیکھنے کا موقع فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال کے شروع میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بھی ایسی تصاویر سامنے آئی تھیں جس میں انہوں نے اپنے میک بک پرو کے ویب کیمرے کو کور کر رکھا تھا۔

اب اس کا مشورہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے نے بھی دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ وہ بہترین چیز ہے جو انٹرنیٹ صارفین کرسکتے ہیں۔ اگرچہ لیپ ٹاپس یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر لگے یہ کیمرے کافی کارآمد ہوتے ہیں مگر یہ وہ ڈیوائس بھی ہے جس تک رسائی ہیکرز کے لیے آسان ہوتی ہے۔ ایک بار وہ ایسا کرلیں تو وہ آسانی سے اس کمپیوٹر کے ارگرد کے مناظر اور آوازیں ریکارڈ کرکے بعد ازاں انہیں لوگوں کو بلیک میل کرنے، سیکیورٹی سسٹمز توڑنے یا کسی اور مقصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ ایف بی آئی ڈائریکٹر کے مطابق سرکاری دفاتر سمیت عام لوگوں کو بھی اپنے ان کیمروں کو کور کرکے رکھنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل کی دنیا میں اکثر دفاتر میں کمپیوٹر اسکرین کے اوپر ایک چھوٹا سا کیمرہ ہوتا ہے اور اگر ان کو کور کرکے نہ رکھا جائے تو ایسے لوگ آپ پر نظر رکھ سکتے ہیں جن کو ایسا کرنے سے روکنا ضروری ہے۔ اس سے قبل امریکا کی ساﺅتھ فلوریڈا یونیورسٹی کی ایک ماہر پروفیسر کیلی برنس نے اپنے دعویٰ میں کہا کہ فیس بک ایپ لوگوں کے اسمارٹ فونز کے مائیک استعمال کرتے ہوئے لوگوں کا ڈیٹا اکھٹا کرتی ہے۔ فیس بک خود بھی تسلیم کرتی ہے کہ اس کی ایپ صارفین کے ارگرد کی آوازوں کو سنتی ہے مگر اس کا مقصد یہ جاننا ہوتا ہے کہ لوگ کیا سن یا دیکھ رہے ہیں تاکہ پوسٹس کے حوالے سے ان کی پسند ناپسند کا خیال رکھا جاسکے جبکہ اس سے لوگوں کی نجی بات چیت کو ریکارڈ نہیں کیا جاتا۔