ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر داخلہ چوہدر ی نثار کی آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجا فاروق حیدر سے ملاقات ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی پامالی پر گفتگو کی گئی۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں چوہدری نثار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی کوشش کو تشدد و جبر سے دبا یا نہیں جا سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو گا ،کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الزامات کی روش پاک بھارت مذاکرات کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے ۔


ایمزٹی وی(پشاور) صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن سے سی پیک کے روٹ کو بدل کر ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ مظفر سید نے کہا کہ چشمہ رائٹ کینال منصوبے کیلئے معاہدے کے تحت وفاق فنڈ ریلیز کرے۔ رائٹ چشمہ لیفٹ کنال سے 3 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کیساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ مالاکنڈڈویڑن سے سی پیک کے روٹ کو بدلنا ہمارے ساتھ زیادتی ہے۔


ایمز ٹی وی(تعلیم)وزیرتعلیم جام مہتاب ڈھر کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھرکا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 90 فیصد نجی تعلیمی ادارے مطلوبہ معیار کے مطابقنہیں ہیں, نجی اسکول کھولنے والے شخص کی تعلیمی قابلیت دیکھنی چاہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ نجی اسکول مطلوبہ معیار پر پورا اترے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت کو قبول نہ کیا جائےاگر کوئی سیاسی مداخلت کرے تو مجھے اطلاع دے اس معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرونگااگر کوئی افسر سیاسی مداخلت قبول کرے تو گھر جائے گا۔

وار تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کے تمام افسران اپنے دستخط کے نمونے جمع کروائیں
دستخط کے نمونوں سے جعلسازی اور فنڈ کے غلط استعمال کو روکا جاسکے گا
اجلاس میں سیکریٹری تعلیم اجلاس میں سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمینٹ) دنیا میں امن کا پرچار کرنے والے بھارت میں خواتین کی عصمت کو پامال کرنے کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو نہ صرف بھارت کیلئے عالمی طور پر شرمندگی کا سبب ہے بلکہ بالی ووڈ شخصیات بھی اِن سے نالاں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کاکہنا تھا کہ بھارت کو دنیا عصمت دری کی سرزمین کے نام سے پکارتی ہے جو باعثِ شرم ہے۔
اپنی نئی آنے والی فلم '’پنک‘ کی ریلیز کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ ہم جب بیرونِ ملک کا دورہ کرتے ہیں تو لوگ ہمیں خواتین کی عصمت کی پامالی کے حوالے سے پہچانتے ہیں ۔ملک میں خواتین کیلئے کوئیشہر یا دیہات محفوظ نہیں رہا ۔

واضح رہے امیتابھ بچن کی نئی فلم '’پنک ‘معاشرے میں گرتے اخلاقی اقدار اور خواتین کی عصمت دری کے گرد گھومتی ہے۔

ایمز ٹی وی (بزنس) مالی مشکلات کی شکار اسٹیل ملز اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے حکومت امداد کی منتظر رہتی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے فنڈزجاری ہونے کے بعد آج ادارے کے لگ بھگ 16 ہزار ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہوں کے مد میں 76 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے۔ دوسری جانب پینشنرر اور بیواؤں کو گریجویٹی کی رقم عید کے بعد ادا کر دی جائے گی۔ پاکستان اسٹیل ملز کا پیداواری عمل جولائی 2015 سے مکمل طور پر بند ہے جبکہ ہر ماہ اسٹیل ملزکو 2 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ادارے کا مالی خسارہ 100 ارب روپے سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔

ایمز ٹی وی (بزنس ) عید قرباں پر کھالوں کا کاروبار ، بڑی معاشی سرگرمی ، لاہور میں ہوا قربانی کی کھالوں کی مد میں قریباً 200 ارب روپے کا کاروبار ، قربان کیے جانے والے جانوروں کی تعداد رہی قریباَ 23 لاکھ سے زائد ، 15 لاکھ کے قریب بڑے اور 10 لاکھ چھوٹے جانورکئے گئے قربان ، 10 ہزار سے زائد اونٹوں کی قربانی بھی دی گئی ۔ چھوٹے جانور کی کھال 250 سے 300 روپے میں ہوئی فروخت ، دنبے کی کھال 70 سے 100 ، بڑی کھال کے نرخ 1200 سے 2000 روپے عیدالاضحیٰ پر کھالوں کے کاروبار سے لیدر انڈسٹری کو تقویت ملے گی۔

ایمزٹی وی(اسلام آْباد) وزیراعظم سے سعودی ولی عہد اورنائب وزیراعظم شہزادہ محمدبن نائف نے ملاقات کی جس کے دوران مسلم دنیا کے اہم ملکوں ،پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات پراطمینان کااظہارکیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عرب کی سا لمیت کوکسی بھی خطرے کی صورت میں بھرپور حمایت کااعادہ کیا۔ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور نوازشریف نے شہزادہ محمدبن نائف کومقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض فوج کی وجہ سے مقبوضہ کشمیرجیل میں تبدیل ہوچکا ہے،عالمی برادری مسئلہ کشمیر کی سنگینی کومحسوس کرے اور مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل، اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کیلئے کردارادا کرے۔انہوں نے کہا او آئی سی اور مسلم ملک انسانی حقوق سے محروم کشمیر یوں کیلئے آواز بلند کریں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے حالیہ دھمکی آمیزبیانات سے علاقائی امن وسلامتی کوخطرات لاحق ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے شہزادہ محمدبن نائف کوضرب عضب کی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیاجب کہ ملاقات کے دوران افغانستان ،شام ،عراق اوریمن کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیراعظم کے ساتھ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی جبکہ سعودی نائب وزیر اعظم کیساتھ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر اور دیگر بھی موجود تھے۔

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکار انوشکا شرماجہاں اپنی نئی آنے والی فلم '’دی رنگ ‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،وہیں کھیل کود اور سیر سپاٹوں کے مزے بھی لیتی نظر آرہی ہیں۔
حال ہی میں انوشکا شرما ایمسٹرڈیم کے پارک میں بچوں کے ساتھ خود بھی بچہ بن گئیں اور بُلبلے پھوڑتی نظر آئیں جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔

واضح رہے امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم '’دی رنگ‘میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما مرکزی کردارمیں نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ نیدرلینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں جاری ہے۔


ایمزٹی وی(کراچی) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سندھ بھرکے ائیرپورٹس پردہشت گردی کے پیش نظر خطرے کی گھنٹی بجا تے ہوئے صوبے کے ائیرپورٹس پرسیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سندھ بھر کے ائیرپورٹس پردہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرسیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ہدایات جاری ہونے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ اور لاڑکانہ ائیرپورٹس پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم القاعدہ کے ایک ذیلی گروپ الشہاب کے ارکان دھماکا خیز مواد چھپانے کے ماہر ہیں، گروہ کے ارکان دہشت گردی کے لئے بارودی مواد کی نقل وحرکت کرسکتے ہیں جب کہ دہشتگرد باروی مواد کی منتقلی کیلئے جدید طریقہ استعمال کریں گے۔ دہشت گرد گروہ بارودی مواد کی نقل و حرکت کے لئے ائیرپورٹس کا استعمال کریں گے، یہ باروی مواد کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کے ذریعے منتقل کیا جائے گا جب کہ باروی مواد نجی ائیرلائنز کے ذریعے منتقل کیا جاسکتا ہے۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان اورعلامہ طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کو خود انہیں گرفتارکرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت میں 2014 کے دھرنوں کے دوران ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو پرتشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایس ایچ اوتھانہ سیکریٹریٹ نے عمران خان اورعلامہ طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ پیش کی۔ ایس ایچ او نے موقف اختیار کیا کہ وہ عمران خان کے گھرگئے تھے تاہم وہ موجود نہیں تھے۔

عمران خان کی عدم گرفتاری پرعدالت نے اظہاربرہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملزم عمران خان جلسے کرتا پھررہا ہےاورآپ کو مل نہیں رہا۔ ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی خود ملزمان کو 11 اکتوبرکوگرفتارکرکے عدالت کے روبروپیش کریں، کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبرکوہوگی۔