ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی(پشاور)خیبر پختونخوا کے 14اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور گنتی کا عمل جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زیر حکمرانی صوبہ خیبر پختونخوا کے 14اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی جو 8بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے صوبے بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے اور 10 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جنہوں نے امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا۔ واضح رہے کہ صوبے کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 35نشستوں پر امیدوار مد مقابل ہیں۔

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم نے اومان کو تین گول سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں اومان کے خلاف سیریز کے تیسرا میچ میں پاکستان انڈر 18 کو پہلے ہاف میں دو گول کی برتری حاصل تھی ۔ دونوں گول امجد علی خان نے بنائے۔

دوسرے ہاف میں امجد علی ایک اور گول کر کے ہیٹ ٹرک بنائی ساتھ ہی پاکستان کو تین صفر سے کامیابی بھی دلائی ۔کوچ مدثر علی خان کا کہنا ہے کہ تیسرے میچ میں نیا کمبی نیشن آزمایا ۔ ہدف ڈھاکہ میں ہونے والا ایشیا کپ ہے ۔

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) پاکستانی ڈیزائن ٹیم نے لندن میں ایک منفرد اور تخیلاتی دنیا پیش کر کے شرکاکو حیرت میں ڈال دیا۔ یہ ایسی تصوراتی دنیا ہے، جہاں ہر عمر کا فرد گھومتے ہوئے لٹو پر بیٹھ کر خود کو بچہ محسوس کرتا ہے ۔ اس کا مقصد ہر شخص میں پوشیدہ ایک بچے کو باہر لاکرتفکرات سے دور کرنا ہے۔

یہ کراچی سے تعلق رکھنے والی ڈیزائنر ٹیم ’کولیسے ڈیزائن اسٹوڈیو‘ کا کارنامہ ہے ۔ اپنی نوعیت کے اس منفرد تصور کو لندن میں ہونے والی ایک نمائش کے ذریعے پیش کیا گیا ہے، جس کا تھیم ’یوٹیپیا بائے ڈائزائن‘ ہے۔

’لندن ڈیزائن بینئیل‘ نامی یہ نمائش ہر 2 سال بعد لندن منعقد ہو تی ہے۔ سومر سیٹ ہاؤس میں ہونے والی یہ نمائش 7ستمبر سے 27ستمبر تک جاری رہے گی۔

نمائش میں30سے زائد مختلف ممالک کے وفودشرکت کر رہے ہیں۔ نمائش میں پہلی بار پاکستانی ڈیزائن کی ٹیم نے اپنامنفرد شاہکار ڈیزائن’دالان‘ پیش کیا ہے

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) کینیڈا کے مشہور شہر ٹورنٹو میں بین الاقوامی ٹورنٹو فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ انعقاد کیا گیاجس میں دنیا بھر سے آئے فلمی ستاروں نے شرکت کی۔

اس رنگا رنگ فیسٹیول کا آغاز ویسٹرن کرائم فلم دی میگنیفیشنٹ سیون سے ہوا جہاں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔

41ویں سالانہ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے فلمی دنیا سے بڑی تعداد میں ہدایتکار، اداکار، پروڈیوسرز اور رائٹرز کی بڑی تعداد ٹورنٹو پہنچی ۔

11روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کے دوران رواں برس ریلیز ہونے والی تقریباً 400فلمیں پیش کی گئیں جبکہ ان فلموں میں وہ بھی شامل تھیں جو ممکنہ طور پر آئندہ برس آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہوسکتی ہیں۔

فلموں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں کامیڈی فلم ’لا لا لینڈ‘ کو پیپلز چوائس ایوارڈ کا حقدارقرار دیا گیا۔


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد خطہ کے عوام کی ترقی و خوشحالی ہماراایجنڈا ہے ، اس کی تکمیل کرکے رہیں گے ،حکومت نے اپنی ترجیحات کے مطابق اس ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کام کاآغاز کر دیا ہے ،انتخابات کے دوران جو منشور دیا اس کو سو فیصد عملی جامہ پہنایا جائیگا،کشمیر ایشو، گڈ گورننس اور عوام کی خوشحالی و ترقی ہماری ترجیحات ہیں ۔

آزاد کشمیر کو ماڈل اسٹیٹ بنائیں گے جہاں قانون کی حکمرانی ، انصاف کی بالا دستی ،میرٹ کا تقدس ہو اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو سکے ، وہ یہاں وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے ، اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مختلف درخواستوں پر احکامات جاری کئے

راجہ فاروق حیدرنے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے آزاد کشمیر سے استحصالی نظام تبدیل کرنے کیلئے ہمیں ووٹ د یئے ،عوام اطمینان رکھیں انتخابات کے دوران عوام سے کئے جانے والے تمام وعدوں کو پورا کریں گے ،کرپشن کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا جائیگا ،دریں اثناء وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر ایشو آرپار کی قیادت کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے اور یہ ایشو ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ، بھارت مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشیاں کررہاہے مگر اب بھارتی حکمرانوں کے تمام منفی ہتھکنڈے ناکام ہونگے ۔


ایمزٹی وی(تعلیم)حکومت سندھ نے صوبے کے تعلیمی اداروں کے اطراف دیواروں کی تعمیراور سیکورٹی کیلئے ہائیکورٹ سے مہلت طلب کرلی۔

صوبے میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سے متعلق درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت حکومت نے 181 اسکولوں کی دیواریں اور سیکورٹی نہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

اس موقع پرچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ دہشت گردی کے معاملات سنگین ہوچکے ہیں ۔حکومت 31 اکتوبر تک تعمیرات شروع کرکے رپورٹ پیش کرے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اے پی ایس حملے کے بعد تعلیمی اداروں کو دہشتگرد حملوں کا خطرہ ہے، لہٰذااسکولوں کی سیکورٹی سخت کرنے کا حکم دیا جائے۔


ایمزٹی وی(ٹیکنا لوجی) روس میں پولیس نے ایک روبوٹ کو سیاسی جلسے سے گرفتار کیا جب کہ اس سے قبل بھی یہ روبوٹ شہری زندگی اور معمولات میں گڑبڑ پھیلاچکا ہے۔
یہ روبوٹ روسی پارلیمانی امیدوار ویلری کالاشیو کے سیاسی جلسے میں عوامی رائے جمع کررہا تھا اور وہ سیاسی مقاصد میں مشغول تھا۔ جون میں یہ روبوٹ پرم شہر کی ایک تجربہ گاہ سے فرار ہوکر باہر نکل گیا تھا اور سڑکوں پر بھٹک رہا تھا جب کہ اس دوران اس نے کئی مقامات پر ٹریفک جام کردیا تھا۔

پولیس نے اس روبوٹ کو انڈر گراؤنڈ ٹرین اسٹیشن کے پاس سے گرفتار کیا ہے۔ فیس بک ویڈیو کے مطابق روبوٹ کو چند لوگوں نے گھیرے میں لیا ہوا ہے اور پاس ہی 2 پولیس اہلکار ہیں جن میں سے ایک نے روبوٹ کو ہتھکڑی لگانے کی کوشش کی ۔ ویڈیو میں ایک شخص نے پولیس اہلکار سے پوچھا کہ کیا آپ واقعی روبوٹ کو جیل میں ڈالیں گے؟ تو اس پر جواب ملا کہ نہیں! ہم اسے میٹرو اسٹیشن سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔

جس وقت پولیس نے پروموبوٹ کو گرفتار کیا وہ روسی سیاستدان ویلری کالاشیو کے حق میں سیاسی مہم چلارہا تھا۔ امیدوار کے مطابق لوگ روبوٹ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے اپنی مہم کے لئے اس کا انتخاب کیا ہے۔


ایمزٹی وی(کراچی)ایم کیو ایم کے خلاف پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں الگ الگ قراردادیں جمع کرادیں ۔درخواست پیپلزپارٹی کی خیرالنسا اور پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کی طرف سے سندھ اسمبلی میں دو الگ الگ قراردادیں جمع کرائی گئیں۔

پی ٹی آئی کی قرارداد میں ایم کیو ایم کے بانی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔
قراردادوں میں 22اگست کو اشتعال انگیز تقریر اور پاکستان مخالف نعروں کی مذمت کی گئی ہے۔

بانی ایم کیوایم کے خلاف قراراداد کل سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیے جانے کاامکان ہے


ایمزٹی وی(لاڑکانہ) بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں جیالے غنویٰ بھٹو کے جلسے میں گھتم گتھا ہو گئے جس کی وجہ سے جلسہ بد نظمی کا شکار ہو گیا ۔

ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں غنویٰ بھٹو کے جلسے کے دوران پینا فلیکس لے جانے پر جیالوں میں تلخ کلامی ہو گئی جو ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ، کارکنوں نے ایک دوسرے پر مکوں اور گھونسوں کی بارش کر دی
اٹھا کر ایک دوسرے پر حملے کرتے رہے جس سے بعض کارکن معمولی زخمی بھی ہو گئے ، ہنگامہ آرائی کے بعد جلسہ بدنظمی کا شکار ہو گیا اور جیالوں نے قیادت کے پینا فلیکس بھی پھاڑ دیے


ایمزٹی وی(راولپنڈی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ترکی کی بری فوج کے سربراہ جنرل صالح ذکی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی ،دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فوج کے سربراہ جنرل صالح ذکی جی ایچ کیو کے دورے پر آئے جہاں انہوں نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔بعد ازاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں دونوں عسکری حکام کے درمیان خطے میں استحکام اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ترک جنرل کو پاک فوج کے تربیتی اور انٹیلی جنس امور پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ترک جنرل صالح نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کردار کو سراہا ۔