ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی(آزادکشمیر/تعلیم)آزادکشمیر یونیورسٹی جہلم ویلی کیمپس میں داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ،بی ایس کمپیوٹر سائنسز ،بی ایس انگلش ،بی ایس ایجوکیشن میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 26ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

کمپیوٹر سائنس کا انٹری ٹیسٹ 2اکتوبر کو ہو گا ،امیدواروں کی سہولت کی خاطر ایڈمشن آفس صبح 8سے شام 6بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ہفتہ ،اتوار کو بھی چھٹی نہیں ہو گی


ایمزٹی وی(تعلیم/ راولپنڈی)صوبائی اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا اسکولز کونسل مینجمنٹ کے فنڈز آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا فنڈز میں خوردبرد اور غیر ضروری استعمال پر اسکول سربراہان کو محکمانہ انکوائری کا سامنا کرنا پڑےگا۔ خوردبرد پر ان کی تنخواہوں سے وصولی جائے گی ،تعلیمی اداروں نے آڈٹ اعتراضات سے بچنے کیلئے ریکارڈمرتب کرنا شروع کردیا۔

 

اسکولز کونسل مینجمنٹ کی مد میں اسکولوں کو سالانہ 20ہزار سے ایک لاکھ تک اوران کی ڈیمانڈ کے مطابق فنڈز دیئے جاتے ہیں،یہ فنڈز اسکول کی آرائش ، مرمت اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر خرچ ہوتے ہیں ،آڈٹ ٹیمیں فنڈز کے حوالے سے چیک بک،رجسٹرڈ، بینک اسٹیٹمنٹ،اخراجات کی رسیدیں چیک کریں گی ، مہنگے داموں اشیا خریدنے پر اسکول سربراہان کو انکوائری کا سامنا کرنا پڑے گا ۔


ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے کامرس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کے نتائج کا اعلان بروز بدھ 21 ستمبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے کیا جائے گا۔

اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی جائے گیامتحانات میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو گورنر سندھ کی خصوصی ہدایت پر ’’ڈاکٹر عشرت العباد خان گولڈ میڈل ایوارڈ‘‘ اور بورڈ کی جانب سے بالترتیب ایک لاکھ، پچاس ہزار اور تیس ہزار روپے کا چیک بھی دیا جائے گا.


ایمزٹی وی(تعلیم/ میرپور)کنٹرولر امتحانات کالجز تعلیمی بورڈ میرپور کے پریس ریلیز کے مطابق امتحان انٹر میڈیٹ (کمپوزٹ ) ضمنی امتحانی فارم کا آغاز اکتوبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے ،اس سے متعلق فارم ؍ داخلہ معہ فیس دفتر بورڈ میں جمع کرانے ؍ ،ترسیل کی آخری تاریخ سنگل فیس کے ساتھ 29 ستمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ داخلہ فارم دگنا فیس کے ساتھ 3 اکتوبر اور تین گنا فیس کے ساتھ 7 اکتوبر تک وصول کئے جائیں گے


ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف نے پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈے کا نوٹس لے لیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس میں ملکی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا۔ فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف خطے کی تازہ ترین صورتحال سے مکمل طور پر باخبر ہیں، خطے میں پیش آنے والے واقعات کےپاکستان کی سیکیورٹی پراثرات کو بھی قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کسی بھی بالواسطہ یا بلا واسطہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیارہے، پاک فوج،عوام ملکی سالمیت اورخودمختاری کیخلاف کسی بھی مکروہ منصوبے کوناکام بنادیں گے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف کےسیکرٹری جنرل جہانگیرترین نےکہاہےکہ تمام توجہ رائےونڈ مارچ پر ہے ، سیف اللہ نیازی نے استعفٰی دیا نہ ان سے کوئی اختلاف ہے ۔پی ٹی آئی کا یوتھ ونگ تحلیل نہیں کیا ، پوسٹر اور بینر بنوانے والے ن لیگ کی ایماء پر کام کررہے ہیں ۔

تحریک انصاف یوتھ ونگ کے وفد نے جہانگیرترین سے ملاقات کی،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نےکہاوہ غلط فہمیاں دورکرناچاہتے ہیں ، یوتھ ونگ کو تحلیل نہیں کیا ۔

تمام ونگز سے متعلق فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں، جو خبریں اچھالی جارہی ہیں اور جولوگ اختلاف باہر لے کر آرہے ہیں وہ ن لیگ کے ایجنڈے پر ہیں، مسلم لیگ ن کا عمران خان کے بعد ہدف میں ہوں۔

جہانگیر ترین نےکہا کہ ان کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازی کےساتھ کوئی اختلاف نہیں ۔ میری وجہ سے انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا۔

جہانگیرترین کاکہناتھاکہ ان کی تمام ترتوجہ رائےونڈ مار چ پر ہے ،ا س میں تحریک انصاف کےتمام ونگز آئیں گے


ایمزٹی وی(بلوچستان)چمن میں نوجوان فٹبالر کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا.لیویز ذرائع کے مطابق چمن کے مقامی کلب کے نوجوان فٹبالر حزب اللہ گزشتہ شام کو گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے جن کی لاش آج چمن کے رحمان کہول روڈ سے ملی ہے۔

لیویز نے لاش پوسٹ مارٹم کےلئے سول اسپتال چمن منتقل کیا جہاں ابتدائی رپورٹ کے مطابق انہیں تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔

دوسری جانب کوئٹہ چمن شاہراہ پر قلعہ عبداللہ کے قریب کار گاڑی کی ٹکر سے ناکے پر کھڑا لیویز اہلکار موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف نے نیو یارک پہنچنے کے بعد پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکرے، بھارت کو کشمیریوں کی خواہش کا احترام کرنا ہوگا اور پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے ہر سطح پر ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر نوجوانوں نے جدو جہد آزادی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ مسئلہ کشمیرکاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق ہوناچاہیے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کی نسلیں جدوجہد آزادی کو آگے لے کر جارہی ہیں اور اس معاملے میں بھارت کو کشمیریوں کی خواہش کا احترام کرنا ہوگا۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آج کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے بہتر ہے۔پاکستان تیزی سے ایشیا کی ابھرتی معیشت کے طور پر سامنے آرہا ہے۔

وزیر اعظم کے کہا کہ توانائی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے اور ہم اپنی حکومتی مدت ختم ہونے سے پہلے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرینگے۔اس سلسلے میں انھوں نے بتایا کہ2018 کے اوائل میں 10 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی نظام میں شامل ہوگی تاہم ابھی ہم نے ملک بھر میں 850 ارب روپے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کیے ہیں ۔

راہداری منصوبے کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی زون قائم ہوں گے نئے زونز سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگےاور ہر صوبہ اور خطہ ترقی کے عمل سے مستفید ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک نا صرف گیم چینجر ہوگا بلکہ اس سے خطے کی تقدیر بدلے گی اور پاکستان کے روشن مستقبل کی امید اسی وجہ سے ہے۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اڑی حملے کا الزام پاکستان پر لگانے اور کشیدگی کو بڑھانے کی کوشش اسے مہنگی پڑے گی۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملے سے متعلق مودی سرکار کے بے بنیاد الزامات قرار دیتے ہوئے اس کو مسترد کردیا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسا کررہا ہے


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم محمد نواز شریف نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بدھ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کا 3 سال میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے یہ چوتھا خطاب ہوگا۔وزیراعظم نواز شریف بان کی مون کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرائیں گے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ پر کشمیر سے متعلق اپنی قراردوں پر عمل کرانے پر بھی زور دیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف مہاجرین سے متعلق کانفرنس میں بھی خطاب کریں گے۔وزیراعظم منگل کو امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف چین، ترکی، جاپان، ایران اور نیوزی لینڈ کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔اس کے علاوہ مختلف ملکوں کے سربراہان اور رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

سعودی ولی عہد اور امریکی وزیر خارجہ بھی نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر اعظم پاک امریکا بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔