ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(ٹانک)نامعلوم افراد نے ٹانک کے نواحی گاﺅں میں فائرنگ کرکے امن کمیٹی کے سابق رکن کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے صبح سویرے ٹانک کے نواحی گاؤں بٹیار میں گھس کر فائرنگ کردی۔

گولیاں لگنے سے امن کمیٹی کے ایک سابق رکن موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جن کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا، فائرنگ کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاناما لیکس میں نام آنے پر وزیراعظم کے بچوں اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سمیت 450 افراد سے وضاحت طلب کرلی۔کے مطابق ایف بی آر نے پاناما لیکس میں نام آنے پر وزیراعظم نوازشریف کے تینوں بچوں حسین نواز، حسن نواز اور مریم نواز سے وضاحت طلب کرتے ہوئے انہیں نوٹسز جاری کردیئے ہیں جب کہ تحریک انصاف کےرہنما جہانگیر ترین کو بھی اس حوالے سے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر اقبال کا کہنا تھا کہ ایف بی آر پر مختلف طبقات کی طرف سے شدید دباؤ کا سامنا تھا اس لیے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں۔ نوٹس میں فریقین سے پوچھا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ آف شور کمپنیوں کی تعداد کتنی

ہیں، ان کمپنیوں پر کتنی سرمایہ کاری کی گئی اور کمپنیاں بنانے کے لیے رقم پاکستان سے بھجوائی گئی یا بیرون ملک سے کما کر پیسہ لگایا گیا۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق آج تعطیل کے باعث چند لوگوں کو ہی خطوط بھیجے گئے ہیں جب کہ باقی لوگوں کو جلد ہی خطوط ارسال کردئے جائیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے فریقین سے 15 روز میں جواب طلب کیاہے اور 3 نوٹسز پر جواب نہ آنے کی صورت میں ان کے خلاف مقدمات قائم ہوسکتے ہیں جب کہ ایف بی آر 5 سال کےاندربنائی گئی آف شورکمپنیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کرسکے گا۔

ایف بی آر کے مطابق اگر ان پر اپنی اہلیہ کے اثاثے چھپانے کا الزام ثابت ہوگیا تو وہ ناہل قرار دیئے جاسکتے ہیں۔

ایمزٹی وی(راوپنڈی) عوامی تحریک کی قصاص اور سالمیت پاکستان مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں عوامی تحریک کی قصاص اور سالمیت پاکستان مارچ کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ٹیلی فون پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے گفتگو کی اور دونوں رہنماؤں نے مارچ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

قصاص اور سالمیت پاکستان مارچ سہہ پہر 3 بجے لیاقت باغ سے شروع ہو گا جو کمیٹی چوک سے ہوتی ہوئی رحمان آباد پہنچے گی جہاں عوامی تحریک اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنان دھرنا دیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری اور شیخ رشید احمد ریلی سمیت دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

ایمزٹی وی(مردان)آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور عمران خان کے درمیان مردان میں ہیلی پیڈ پر ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے امن دشمنوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی مختصر ملاقات میں مردان خودکش حملے اور پشاور میں دہشت گردی کی ناکام کوشش کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

عمران خان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا اور خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے شر پسندوں کے خاتمے کے لئے جاری جنگ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے آخری حد تک جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے ،بی کام،بی اوایل کے پرائیویٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لیے بی اے ،بی کام اور بی ایس سی کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں تین اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

 

طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 3500روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں، فارم کے حصول اور جمع کرانے کے لئے جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک کاؤنٹرز سے رجوع کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی 700روپے فیس کے ساتھ انہی تاریخوں میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں

ایمزٹی وی(تعلیم)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری میڈیکل، میڈیکل ٹیکنالوجی اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2016 کے نتائج کا اعلان بروز پیر 5ستمبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے کیا جائے گا،

 

اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب بورڈ کے آڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں

ایمزٹی وی(تعلیم)شہیدذوالفقار علی بھٹو یویورسٹی کی سینٹ کی 5 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےگورنر سندھ عشرت العباد کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا کا قیام صوبہ کے لئے اعزاز ہے کیونکہ اسے نہ صرف قانون کے شعبہ میں پاکستان بھر میں پہلی جامعہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے بلکہ یہ قانون کی اعلیٰ تعلیم کے حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے بھی امید کی کرن ثابت ہوئی ہے ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اس یونیورسٹی کا قیام 12 سال کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے کیونکہ اس ضمن میں مسلسل کا وشوں کے ذریعہ متعلقہ حکام کو اس جامعہ کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس کے بعد جامعہ کا قیام عمل میں آیا۔ اس موقع پر پرنسپل سیکریٹری محمد حسین سید ، مشیرتعلیم سید وجاہت علی ، بانی وائس چانسلر جسٹس (ر) قاضی خالد علی اور بورڈ اور یونیورسٹیز کے سیکریٹری نوید احمد شیخ بھی موجود تھے۔

ایمز ٹی وی(مردان)پولیس نے مردان کچہری دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے ، رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور پیدل ضلع کچہری تک پہنچا، حملہ آورکے پاس ایک دستی بم تھا جس نے 8 کلو وزنی خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی جبکہ حملہ آور ،30سے 35برس اور اس کا تعلق افغانستان سے تھا

رپورٹ میں مزید بتایا کہ دھماکے میں بال بیرنگ بھی استعمال کیے گئے، حملہ آور کے اعضاڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیج دئیے گئے ہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم میاں نوازشریف آج فیصل آباد میں 40میگاواٹ کوئلے سےبجلی پیدا کرنے والے پہلےنجی پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کئےگئے بیان کےمطابق نجی شعبے کی جانب سے اس طرح کے منظوبوں کا آغاز انتہائی حوصلہ افزاہےجس سے ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

ستارہ کیمیکل انڈسٹریزکی جانب سے لگائے جانے والے پاور پلانٹ کےذریعے چالیس میگاوٹ تک بجلی پیدا کی جاسکے گی۔ کوئلے سےچلنے والا بجلی گھر صنعتی شعبے میں اپنی نوعیت کا سب سےبڑا اور منفرد منصوبہ ہے۔اس منصوبہ میں خود کار نگرانی کا نظام بھی موجود ہے جس کےذرِیعےماحول کی حفاظت ممکن بنائی جاسکی گی

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بجلی کی کمی پر قابو پانے کیلئے خیبر پختونخوا میں 100 ہائیڈرو پاور پراجیکٹس لگادیے ہیں اور 1000 مزید لگائیں گے ۔

 

مالم جبہ میں چیئرلفٹ بحالی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن سے اس وقت پاکستان میں تاریخ کی کم ترین سرمایہ کاری ہو رہی ہے پختونخوا میں کرپشن کرنے والوں کو سیدھا جیل جانا ہوگا۔پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے باہر ممالک میں کاروبار کرنے والے پاکستانیوں کو واپس لانا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان جنتا خوبصورت ہے اتنا سوئز لینڈ بھی نہیں ہے آج پختونخوا کارکردگی میں پورے ملک میں اول ہے اور سیاحت میں بھی سر فہرست ہے