ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(تجارت)کراچی میں منعقدہ ورلڈ اسلامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسلامی معاشی نظام غربت کے خاتمے انصاف اور دولت کے یکساں تقسیم پر مشتمل ہے جس کے نفاذ کے لیے مختلف مسائل دور کرنے کی ضرورت ہے لہذا اسلامی بینکاری کے لیے تیز رفتاری کے ساتھ درست سمت میں کام کرنا ہوگا۔ اسلامی بینکاری کے حوالے سےقائم کی گئی کمیٹی نے گزشتہ دو سال میں نمایاں کام کیا اور مالیاتی شعبے کے ماہرین کی مدد سے پاکستان کو اسلامی سکوک بینکنگ میں شامل کیا۔

 

اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر خزانہ بنتے ہی اسلامی بینکاری کے لئے قائمہ کمیٹی تشکیل دی، وزیراعظم اور میری خواہش تھی کہ پاکستان میں اسلامی بینکاری ترقی کرے۔ اسلامی بینکاری کے لئے 3 ایکسیلینس سینٹر قائم کئے جاچکے ہیں اور اب اسلامی معاشی نظام کو ملک بھرمیں پھیلایا جائے گا۔ اسلامی بینکاری غربت کا خاتمہ، سماجی انصاف اور دولت کی منصافہ تقسیم کا نظام فراہم کرے گا جب کہ حکومت اسلامی مالیاتی نظام کی ترقی کے لئے کام کررہی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی نمو 4 فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد کے قریب آئی ہے اور 2018 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 7 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا کاش میرے پاس جادو کی چھڑی ہوتی اور میں فوری طور پر سودی نظام کا خاتمہ کردیتا کیونکہ اسلامی مالیاتی نظام میں دین اور دنیا دونوں کا فائدہ ہے لہذا پورے مالیاتی اور معاشی نظام کو چند سال میں اسلامی اصولوں کے مطابق بنانا ہے اسحاق ڈار نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی پاکستان سے غداری کی اس کا بھیانک انجام ہوا ہے، جن لوگوں نے مشرقی پاکستان توڑا ان کا اور ان کی اولادوں کا انجام بھی عبرتناک ہوا۔

ایمزٹی وی(بزنس) سی پیک کے تحت کروڑوں روپے مالیت کے 2 منصوبے مکمل کر لیے گئے۔وزارت منصوبہ بندی کے دستاویزات کے مطابق سی پیک میں شامل ڈیجیٹل ٹیلی ویژن، ڈیجیٹل ٹرسٹیریل ملٹی ہینڈ براڈ کاسٹ (ڈی ٹی ایم بی) کا ایک پائلٹ پروجیکٹ مکمل کر لیا گیا ہے، یہ منصوبہ پنجاب کے مقام مری پر 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت میں 6 ماہ کے عرصے میں مکمل ہوا ہے اور اس وقت آپریشنل ہے، دوسرا منصوبہ 193 کلو میٹر کے ایریا پر مشتمل گوادر خوشاب روڈ مکمل ہوگیا ہے جس کا افتتاح وزیر اعظم نے کر دیا ہے۔

حکومت کی ترجیح ہے کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور میں شامل ہائی وے کے منصوبوں اورتوانائی کے منصوبوں کو اہمیت دے، ایسے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے، رواں مالی سال کے بجٹ میں بھی ان منصوبوں کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق بین الاقوامی گوادر ایئرپورٹ اور ایکسپریس وے پر چین کی طرف سے کام آخری مراحل میں ہے اور اگلے کچھ مہینوں میں ان منصوبوں کی گراؤنڈ بریکننگ کر دی جائے گی۔ سی پیک منصوبہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ اپنی مقررہ وقت میں مکمل ہو سکیں۔ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے2017 تک 10 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ سی پیک قومی منصوبہ ہے جس سے تین ارب لوگ مستفید ہوں گے۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن، خیبر پختونخوا میں سوات، بٹگرام، مالاکنڈ اور دیر سمیت مختلف علاقوں جب کہ آزاد کشمیر میں مظفر آباد اور وادی نیلم میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس سے مختلف علاقوں میں کچے مکانات گرنے کی اطلاعات آئی ہیں تاہم اس سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز مینگورہ میں 15 کلومیٹر زیر زمین تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی کم ہونے کی وجہ سے مزید آفٹر شاکس آنے کا خدشہ ہے۔

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی میں 6 اور 7دسمبر کو منعقد ہونے والے پہلے اینوینشن ٹو اینوویشن سمٹ سندھ کے انعقاد سے متعلق اجلاس جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں بروز پیر 5ستمبر کو دوپہر2:30بجے منعقد ہوگا۔

اجلاس میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان،ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن ،مشیر شیخ الجامعہ برائے سیکیو رٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی،رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر،مشیر امورطلبہ پروفیسر ڈاکٹر انصر رضوی،انچارج گیسٹ ہاؤس پروفیسر ملاحت کلیم شیروانی اور انچارج گرلز ہاسٹل پروفیسرڈاکٹر انیلا امبر ملک شرکت کریں گی۔

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی میں 6 اور 7دسمبر کو منعقد ہونے والے پہلے اینوینشن ٹو اینوویشن سمٹ سندھ کے انعقاد سے متعلق اجلاس جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں بروز پیر 5ستمبر کو دوپہر2:30بجے منعقد ہوگا۔

اجلاس میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان،ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن ،مشیر شیخ الجامعہ برائے سیکیو رٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی،رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر،مشیر امورطلبہ پروفیسر ڈاکٹر انصر رضوی،انچارج گیسٹ ہاؤس پروفیسر ملاحت کلیم شیروانی اور انچارج گرلز ہاسٹل پروفیسرڈاکٹر انیلا امبر ملک شرکت کریں گی۔

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)شہرکے کئی کالجزمیں 10 فیصد داخلے بھی نہیں ہوسکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کالجزمیں نشستیں ایک لاکھ4ہزارجبکہ داخلے صرف38ہزار734طلبہ کودیے گئے ہیں جبکہ گیارہویں جماعت پری انجینئرنگ میں20ہزار860طلبہ کو داخلے ملیں گے۔ کمپیوٹر سائنسز میں 2ہزار 121طلبہ کوداخلے دیے جائیں گے۔

داخلہ فہرست کے مطابق پری میڈیکل میں صرف12ہزار868طلبہ داخلے کیلئے اہل قرار دیے گئے ہیں۔سرکاری کالجز میں 60فیصد سے زائدنشستیں خالی رہ گئی ہیں۔شہرکے 132کالجز اور 25ہائر سیکنڈری اسکولوں میں ایک لاکھ4ہزارنشستیں مختص تھیں، سرکاری کالجزمیں تمام فیکلٹیزمیں11ویں جماعت میں صرف 38ہزار 734طلبہ کوداخلے دیے گئے ہیں۔ پڑھائی نہ ہونے پرطلبہ نے بھی کالجوں کارخ کرنا چھوڑدیا ہے۔

 

ایمزٹی وی(مظفرآباد/ تعلیم)بٹل انٹر کالج میں نئی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا جبکہ دوسری جانب بچوں نے فسٹ ایئر میں داخلے لینا شروع کرد یئے ہیں

اس موقع پر دعائیہ تقریب میں عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،پرنسپل شاہنواز عباسی ،سینئر پروفیسر سلیم احمد ،پروفیسر ناصر سعید اور سینئر مدرس خرم شفیع ودیگر معززین علاقہ نے خطاب کیا ۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) عدالت نے بچوں کے اعضا کی بھارت اسمگلنگ سے متعلق کیس میں گرفتارکویت میں پاکستانی سفارتخانے کا سابق سیکشن افسرعمر شہاب کو جیل بھجوا دیا۔ اسلام آباد میں سینیرسول جج عبد الغفورکاکڑکی عدالت میں بچوں کے اعضا بھارت اسمگل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایف آئی اے کے ایس آئی یو ونگ نے کویت میں پاکستانی سفارتخانے کا سابق سیکشن افسرعمرشہاب کو عدالت میں پیش کیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسرکی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ ملزم بچوں کے اعضا بھارت فروخت کرنے کے کاروبارمیں ملوث ہے، وہ اور اس کا گروہ انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوند کاری میں بھی ملوث ہے اس لیے کیس کی مزید تفتیش اوردیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظورکیا جائے۔ عدالت نے ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھجوا دیا۔


ایمزٹی وی(راولپنڈی)بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ راولپنڈی سے ایف آئی اے امیگریشن، نجی ائیرلائن عملے اورکورئیر کمپنی کے نمائندے کی مبینہ ملی بھگت سے انسانی اسمگلنگ کرنے پر ایف آئی اے امیگریشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں، نجی ائیرلائن کے عملے اور کوریئر کمپنی کے نمائندے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

رواں ماہ 3 پاکستانی باشندوں منظر مغل، عبدالوحید اور نوید احمد کو مبینہ طور پر جعلی ویزوں (Extention) پرترکش ایئرلائن کے عملے اور امیگریشن حکام اسلام آباد ایئرپورٹ نے مبینہ ملی بھگت سے براستہ ترکی اور لیبیابھجوایا جن کو ترکش امیگریشن حکام نے انٹری نہ دی اورانھیں 24 اگست کو پاکستان ڈیپورٹ کردیا گیا۔

ڈائریکٹرایف آئی اے اسلام آباد زون مظہر کاکاخیل نے تمام صورتحال پر ایف آئی اے انسداد اسمگلنگ سیل کو انکوائری کے احکام جاری کیے۔ تفتیش میں ڈیپورٹ ہونے والے پاکستانیوں نے بتایا کہ انھوں نے ویزوں کے لیے ایجنٹ ادرویش مالک جس کا تعلق کوٹلی سے ہے، کو 9 لاکھ 54 ہزار روپے گواہوں کی موجودگی میں ادا کیے۔ جس پر مذکورہ افراد کے ویزوں کی (Extention) لیبیا ایمبیسی سے تصدیق کرائی تو یہ جعلی نکلے۔
مذکورہ مسافروں کو جعلی ویزوں پر ارسلان احمد نے بورڈنگ کارڈجاری کیا، کامران فاروق نے ٹکٹیں جاری کیں جب کہ امیگریشن حکام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ قائم مقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضیاالحسن، انسپکٹر عظمت خان، سب انسپکٹرقاری ارشد،اے ایس آئی شبانہ صدیق جنرل چیکر، ہیڈ کانسٹیبل فیصل کہوٹ اورایجنٹ ادوریش مالک، کامران فاروق نے ملی بھگت سے مسافروں کو جعلی ویزوںپر بیرون ملک بھیجا جس پر مذکورہ سرکاری افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ معلوم ہواہے کہ ڈائریکٹرایف آئی اے اسلام آباد مظہر کاکا خیل نے مقدمے کی تفتیش کیلیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے جس نے کام شروع کردیاہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق ریفرنس مسترد کردیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی آفس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی سے متعلق دائر ریفرنس کا تحریری جواب بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف جمع کرائےگئے ریفرنس میں ثبوت ناکافی ہیں اس لئے یہ قابل سماعت نہیں۔

دوسری جانب اسسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف دائر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے جب کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلافتحریک انصاف کے دائر ریفرنس سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس 30 روز کے اندر کسی بھی ریفرنس کو سماعت کے لئے منظور یا مسترد کرنے کا آئینی اختیار ہوتا ہے، اگر اسپیکر 30 روز کے اندر کسی ریفرنس کو منظور یا مسترد نہیں کرتا تو پھر وہ آئینی لحاظ سے الیکشن کمیشن کو منتقل ہو جاتا ہے۔