ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(اسلام آباد)جماعت اسلامی نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے دائردرخواست میں وفاق، وزارت کابینہ، قانون، خزانہ، نیب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے تاہم کسی سیاست دان کوفریق نہیں بنایا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عوامی عہدہ رکھنے والوں نے اثاثوں میں آف شورکمپنیوں کا ذکرنہیں کیا، عدالت فریقین کو معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے، آف شور کمپنیوں کے ملزمان کوگرفتار کیا جائے اورقوم کی لوٹی ہوئی دولت خزانہ میں واپس لائی جائے۔

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی معاشی دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد کررہی ہے، کرپشن فساد فی الارض ہے، اس کی وجہ سے تمام ادارے ناکام ہورہے ہیں، حکمران مغل شہزادے اورسیاسی پنڈت ہیں جنہوں نے 68 سال ملک کولوٹا، پاناما لیکس کے بعد ہمارا خیال تھا کہ حکومت خود ایکشن لے گی لیکن حکومت نے عدالتی کمیشن بنانے کا وعدہ پورانہیں کیا، حکومت صرف وقت لینے کی کوشش کررہی ہے، پاناما لیکس کا معاملہ سردخانے میں نہیں ڈالنے دیں گے، قومی دولت لوٹنے والے سب لوگوں کا پیچھا کریں گے، حکومت اگرمخلص ہے تو بااختیارتحقیقاتی کمیشن بنایا جائے، سپریم کورٹ حکومت کو نیاقانون بنانے کا حکم دے۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس)انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج ساؤتھ مپٹن میں کھیلا جائے گا۔سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا اور دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی ہے مہمان پاکستان اور میزبان انگلینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس کی جانب سے وہاب اور یاسر کو آرام دیا گیا تھا مگر اب اس اہم سیریز میں ان کی واپسی ہوگی، وہاب ، حسن علی کی جگہ کھیلیں گے جبکہ یاسر کو آزمایا گیا تو پھر نواز یا عماد میں سے کوئی ایک باہر بیٹھ سکتا ہے، دونوں نے ہی آئرش ٹیم کے خلاف بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ میں اچھی کارکردگی پیش کی تھی۔ پاکستان کے پاس اسپیشلسٹ بولرز کے ساتھ اسپن پارٹ ٹائمر شعیب ملک بھی موجود ہیں۔

اس حوالے سے کپتان اظہر علی نے کہاکہ ٹیسٹ سیریز کے دوران حاصل شدہ اعتماد ون ڈے میں بھی کھلاڑیوں کے کام آئے گا، انگلش ون ڈے سائیڈ شاید ٹیسٹ سے بھی زیادہ مضبوط اور بے خوف انداز سے کھیلتے ہوئے اچھا پرفارم کررہی ہے، اسے کئی میچ ونرز کا ساتھ بھی حاصل ہے، البتہ ہمارے پاس بھی اچھے پلیئرز موجود ہیں اور ٹیم حریف کے لئے چیلنج ثابت ہو سکتی ہے، ہم مقابلے سے بھرپور کرکٹ کھیلتے ہوئے سیریز جیتیں گے۔

  • ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت آج دوسرے روز بھی نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کمیٹی کی تجاویز پر بریفنگ دی جس کے بعد سول و عسکری قیادت نے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرانے پراتفاق کیا اورفیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جائے گا جب کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موثر حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران سول و عسکری قیادت نے پاکستان مخالف بیانات کی شدید مذمت کی اور کراچی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ سیاسی و عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے وقار اور سلامتی کا تحفظ ہرسطح پریقینی بنایا جائے گا۔

    اجلاس میں میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیرخارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ، تین صوبوں کے وزرائے اعلی، سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او سمیت دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

     
     
 
 
 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہوئے داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کا الزام عائد کیا اور اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی کو پاکستان پر پابندیاں لگانے کی تجویز دی۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور بھارتی کوشش ناکام ہو گئی۔ بھارت نے داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کا الزام عائد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی کمیٹی کو پاکستان میں داؤد ابراہیم کے 3 مبینہ پتے دیے تھے مگرمعلومات جھوٹ پر مبنی تھی جس وجہ سے اقوام متحدہ کی کمیٹی نے بھارتی تجویز کو مسترد کر دیا۔

ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد) فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون (گیارہویں) کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان آج کرے گا۔بورڈ کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق نتیجہ ویب سائٹ www.fbise.edu.pk کے علاوہ SMS کے ذریعہ معلوم کیا جسکے گا۔

 

نتیجہ معلوم کرنے کیلئے امیدوار کو {Roll Number} FBلکھ کر 5050 پر بھیجنا ہوگا۔ جبکہ پرائیویٹ کے امیدوار نتائج 2ستمبر تک رزلٹ کارڈ موصول نہ ہو تو وہ نتیجہ کے اعلان کے 30 دنوں کے اندر کنٹرولر امتحانات سیکریسی سے بغیر فیس حا صل کرسکتا ہے ۔

ایمزٹی وی(تعلیم)وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کی منظوری کے بعدمحکمہ اینٹی کرپشن نے کراچی انٹربورڈکی ضبط شدہ امتحانی کاپیاں واپس کرناشروع کردی ہیں اورجن کاپیوں پرنتائج ردوبدل کیے گئے تھے ان کے بارے میں فیصلہ دویاتین دنوں میں متوقع ہے محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے چیئرمین انٹربورڈ،کنٹرولر،ڈپٹی کنٹرولر،سیکریٹری بورڈ سمیت25افسران وملازمین کونوٹس جاری کرنے کافیصلہ کیاہے آج بورڈکے ملازمین وافسران کونوٹس جاری کیے جائیں گے۔

جس کے بعد بورڈ کے ملازمین کو آکربیان دینا ہوگا کہ اس اسکینڈل میں ان کا کیا کردار تھا ،اگر انہیں اسکینڈل کاپتا چلاتوانہوں نے اس پرکیاکارروائی کی اور انٹر بورڈ کے حوالےسے چیئرمین بورڈ حیدرآباد نے انکوائری رپورٹ پیش کرنے کے کے بعد کیا کارروائی کی ۔

ایمزٹی وی(تعلیم)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گوگل کے سب سے بڑے ادارے ٹیک جائنٹ گوگل نےرواں ماہ کے آخر میں ملک کے مختلف جامعات کا دورہ کرنے کاشیڈول جاری کردیا ہے۔ اس دورے کا مقصد ویب ڈیزائزنگ، ویب ڈویلپرمیں دلچسپی رکھنے والے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔گوگل جائنٹ کا 11 روزہ دورہ 30 اگست سے شروع ہوگا ۔

 

Google Pakistan


گوگل جائنٹ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 30 اگست کو پہلے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(کراچی) جبکہ 9 ستمبر کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(لاہور)پراختتام پزیر ہوگا۔ اس دورے کے لئے گوگل کی جانب سے بھیجی گئی ٹیم میں موجود اعلٰی مہارت اور فنی یافتہ اسٹریٹجک آن لائن پارٹنرشپس مینجر وقاص بُرے (ویب)،اسٹریٹجک آن لائن پارٹنرشپس نواز مینجر (ایپس) شامل ہونگے۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والے طلبا و طالبات رجسٹرڈ متعلقہ ایونٹ پیچ پر کرواسکتے ہیں۔

ایمزٹی وی(کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی قیادت سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےفاروق ستار کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں رجسٹرڈ ہے جو پاکستان کے آئین کو مانتی ہے اور اس کی بالادستی چاہتی ہے، ہماری جماعت پاکستان اور پاکستانی سیاست کر رہی ہے اس لئے کچھ چیزیں قابل دفاع نہیں ہوتیں، جذبات میں آکر پاکستان مخالف نعرے لگا دیے گئے یہ کوئی توجیح نہیں ہے، پاکستان مخالف نعروں کی مذمت کرتے ہیں۔

یم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے موقف کو کل لوگوں کے سامنے آنا چاہئے تھا لیکن ہماری پریس کانفرنس نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا موقف نہیں آسکا لیکن جو بات کل کرنا چاہتے تھے وہی آج کریں گے لیکن آج ایسا تاثر جائے گا کسی کی ڈکٹیشن پر یہ بات کہی جارہی ہے۔ کل ریاست کے خلاف ایسے نعرے لگے جو قطعی نہیں لگنے چاہیئے تھے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی پر پابندی لگانے کا سوچا جارہا ہے تو اسے ترک کیا جائے، امید ہے ہماری سیاسی سرگرمیاں رات تک بحال کردی جائے گی۔ انہوں نے اپیل کی کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور شہر کے مختلف علاقوں میں سیل دفاتر کو کھولا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز فاروق ستار کو رینجرز نے ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں سمیت حراست میں لے لیا تھا تاہم انہیں اور خواجہ اظہار الحسن کو رہا کردیا گیا

ایمزٹی وی(تعلیم) وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے عہدیداروں نے گزشتہ روز وائس چانسلر سلیمان ڈی محمد کو عہدے سے ہٹانے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ موجودہ وائس چانسلر سلیمان ڈی محمد کی پی ایچ ڈی کی ڈگری چربہ ثابت ہو چکی ہے ، ان کے خلاف ایچ ای سی کی جانب سے ایوان صدر اور عدالت عالیہ میں جمع کرائی گئی رپو رٹ کی روشنی میں انہیں فی الفور بر طرف کیا جائے اور اس پو سٹ پر کسی غیر متنازعہ شخص کو تعینات کیا جائے ۔

انہوں نے صدر پاکستان ، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و تربیت اور چیئرمین ایچ ای سی سے مطالبہ کیا کہ خلاف ضابطہ تقرریوں ، غیر قانونی جاری کردہ ٹینڈرز کی تحقیقات کرائی جائیں۔

ایمزٹی وی(تعلیم) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے سمسٹر خزاں 2016ء کے داخلوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کم آمدنی والے طبقات تک تعلیم و تربیت کی سہولیات پہنچا نے کیلئے فیس انسٹالمنٹ اسکیم متعارف کرادی ہے ، اس سکیم سے وہ طلبا ء و طالبات استفادہ کر سکیں گے جو یکمشت کسی سمسٹر کی فیس ادا نہیں کرسکتے ۔