ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(تعلیم)وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے تحت جامعات میں جاری مختلف تدریسی و تحقیقی پروگراموں کا جائزہ لینے اور ان پروگراموں کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے 29اگست سے 2ستمبر تک روزانہ دوپہر2سے شام4بجے تک آگاہی و تربیتی ہفتہ کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

یہ رپورٹ موضوع کے لحاظ سے اپنی نوعیت کی انفرادی حیثیت کی حامل ہے ۔اس سلسلے میں کیو ای سی کا عملہ معاونت و رہنمائی فراہم کرے گا۔

ایمزٹی وی(تعلیم)سند ھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں ادارے کا 131 واں یوم تاسیس یکم ستمبر کو جوش خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر صبح سے ہی تقریبات کا آغاز ہوجائے گا، جو رات دس بجے تک جاری رہیں گی

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ جات کے ڈینس، چیئرپرنسنسز اور مختلف انتظامی شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ یکم ستمبر کو تین بڑے پروگرامز منعقد کیے جائیں گے ۔ یوم تاسیس کی مرکزی تقریب شام کو سات بجے منعقد ہوگی۔

ایمزٹی وی(بلوچستان)چین نے بھارت کو واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے بلوچستان یاپاک چین اقتصادی راہداری کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو بیجنگ بلا تاخیر اسے منہ توڑ جواب دے گا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے حالیہ ہرزہ سرائی کے بعد چین کی طرف سے آنے والا یہ شدید ترین رد عمل ہے،بیجنگ میں چینی انسٹی ٹیوٹ آف کنٹمپریری انٹر نیشنل ریلشنز کے ڈائریکٹر جنرل ہو شینگ ہینگ نے ایک انٹرویو میں خدشہ ظاہر کیا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستان میں حکومت مخالف عناصر کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرسکتا ہے جس کا زیادہ امکان بلوچستان میں ہے، ایسا ہونے کی صورت میں چھیالیس ارب ڈالر کی لاگت سے زیر تعمیر پاک چین اقتصادی راہداری کو بھی نقصان کا خدشہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے ایسا کچھ کیا تو چین بلا تاخیر اسے منہ توڑ جواب دے گا۔اپنے خدشات کی روشنی میں ہوشینگ ہینگ نے بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھارتی مداخلت کا حوالہ بھی دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا کوئی بھی اقدام صرف پاکستان کے خلاف ہی نہیں ہوگا بلکہ اس کے نتیجے میں چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ جائے گی۔ہوشینگ ہینگ نے بھارت اور امریکہ کے درمیان بڑھتے دفاعی تعلقات کو بھی خطے کے امن کے لئے خطرہ قرار دیا۔یاد رہے کہ چین کی جانب سے پاکستان میں مداخلت کی صورت میں پہلی بار اتنی سخت وارننگ دی گئی ہے۔

ایمزٹی وی(ہرنائی)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ایف سی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر ہرنائی میں ایک پہاڑ پر غار نما مکان پر کی گئی، جہاں سے 8اینٹی ٹینک مائنز ، ایک ایل ایم جی مشین گن چینا اور 25ہزار راؤنڈ برآمد ہوئے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن نے کمانڈ ایف سی اسکاؤٹ کرنل حسنین حیدر کے ہمراہ برآمدہونے والے اسلحے کا معائنہ کیا ۔

آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نےفوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والوں مجرموں کی سزا کےاپیلیں مسترد کردیں۔دہشت گردی کے واقعات میں ملوث 32 مجرموں کو سزائے موت دینے کا فوجی عدالتوں کا فیصلہ برقرار رکھا۔

۔چیف جسٹس کی سر براہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی جس میں182 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس عظمت سعید شیخ نے لکھا ہے جسے آج چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیرجمالی نےعدالت میں پڑھ کرسنایا ۔

فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 32 مجرم دہشت گردی، سیکورٹی اہلکاروں پر حملے، دہشت گردی کے لئے خود کش بمبار تیار کرنے، دہشت گردی کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

اس کے علاوہ کئی ملزمان آرمی پبلک اسکول پرحملے، پریڈ لائن ،بنوں جیل اور دیگر دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔

فوجی عدالتوں نے دہشت گردی میں ملوث ان ملزمان کوسزائے موت دینے کا حکم سنایاتھا جسے ملزمان نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا

ایمزٹی وی(تعلیم/پنجاب)پنجاب یونیورسٹی نے بی اے ، بی ایس سی کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا نتائج کے مطابق اس بار پھر لڑکیاں بازی لے گئی ہیں ۔ بی اے میں منصورعلی نے665 نمبرلےکرپہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فریال شہبازنے660نمبرلےکردوسری اورعتیقہ بشیرنے655نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی

بی اے اور بی ایس سی میں کامیابی کا تناسب 37.66فیصد رہا ۔ دوسری جانب بی ایس سی میں ہما نے 702نمبر لیکر پہلی ، زارا ناصر نے 699نمبر لیکر دوسری اور مریم صبا ءنے 697نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن لی ۔

ایمزٹی وی(تعلیم/پنجاب)پنجاب یونیورسٹی نے بی اے ، بی ایس سی کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا نتائج کے مطابق اس بار پھر لڑکیاں بازی لے گئی ہیں ۔ بی اے میں منصورعلی نے665 نمبرلےکرپہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فریال شہبازنے660نمبرلےکردوسری اورعتیقہ بشیرنے655نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی

بی اے اور بی ایس سی میں کامیابی کا تناسب 37.66فیصد رہا ۔ دوسری جانب بی ایس سی میں ہما نے 702نمبر لیکر پہلی ، زارا ناصر نے 699نمبر لیکر دوسری اور مریم صبا ءنے 697نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن لی ۔

ایمزٹی وی (کوئٹہ)بلوچستان اسمبلی نے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے بلوچستان سے متعلق بیان پربلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ نریندرمودی کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ ’را‘ بلوچستان میں گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، بھارتی وزیراعظم کے بیان کا بھرپورجواب دینا بحیثیت قوم ہمارا فرض ہے، یہ ایوان بھارتی وزیر اعظم کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، نریندرمودی کا بیان اقوام متحدہ کے چارٹرکی بھی خلاف ورزی ہے۔ وفاقی حکومت مودی کےبیان کو اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی دنیا کے نوٹس میں لائے، ارکان اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

اسمبلی میں قرارداد پراظہارخیال کرتے ہوئے وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بیٹھے لوگ بلوچوں کوبلوچوں سے لڑارہے ہیں، ہم بھارتی وزیراعظم کوواضح طورپربتادینا چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام پراکسی وار کا حصہ نہیں بنیں گے۔

رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ ’را‘ بلوچستان میں گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، بھارتی وزیراعظم کے بیان کا بھرپور جواب دینا بحیثیت قوم ہمارا فرض ہے، نریندرمودی کا بیان اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے،بلوچستان کے خلاف کسی منفی سوچ کا اظہارکرنے نہیں دیں گے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد پرویز القادر میمن نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے مرکزی ملزم نعمان کھوکھر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ مدعی کے وکیل نے ملزم کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھیجا جائے۔ قانون ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع کی اجازت نہیں دیتا۔

تفتیشی افسر محمد یوسف نے بتایا کہ ملزم تعاون نہیں کر رہا۔ ضمانت منسوخ کی جائے۔ ملزم کے وکیل ظفر کھوکھر نے دلائل دیے کہ اسلام آباد پولیس دیگر جرائم کو نظرانداز کرکے صرف فہد قتل کیس میں لگی ہے۔ عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق پیر تک مہلت دی جائے۔

دوران سماعت دونوں فریقین کے وکلاءمیں تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر عدالت نے وکلاءکو چپ رہنے کی ہدایت کی۔ جج نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا اور اپنے چیمبر میں چلے گئے۔ ملزم کے وکیل نے اعتراض کیا اور کہا کہ فیصلہ عدالت میں ہی سنایا جائے۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی تاہم جج نے پولیس کو کمرہ عدالت سے ملزم کی گرفتاری سے روک دیاجس پرڈرامائی اندازاپناتے ہوئے ملزم ریڈر کی کرسی کے پیچھے چلا گیا لیکن جونہی ملزم کمرہ عدالت سے باہر نکلا پولیس نے اسے دبوچ لیا۔ سماعت کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے کچہر ی کو گھیرے میں لئے رکھا۔

ایمزٹی وی(سندھ/تعلیم)احتساب عدالت نے حیدرآباد میں کروڑو ں روپے کی کرپشن کے الزام میں ملوث چیئرمین میٹرک بورڈ انواراحمد زئی کو2 روزہ راہداری ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا ہے ، عدالت نے ملزم کوحیدرآباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ روز قومی احتساب بیورو کے تفتیشی افسر نے کراچی میٹرک بورڈ کے چیئرمین انوار احمد زئی کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم پر کرپشن اور غیرقانونی بھرتیوں کے الزامات ہیں اور اس حوالے سے تفتیش کرنا ہے جب کہ ملزم کو حیدرآباد کی عدالت میں بھی پیش کیا جانا ہے ۔ تاہم عدالت نے ریمانڈ دینے سے انکار کیا اور اپنی آبزرویشن میں قرار دیا کہ حیدرآباد کا سفر 2گھنٹے کا ہے لہذا آج ہی پیش کیا جاسکتا ہے۔

جس پر نیب حکام کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ملز م کے خلاف دستاویزات کی تیاری کے لئے وقت درکار جس پر عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے انوار احمد زئی کو 2روزہ راہداری ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا

ایمزٹی وی(تعلیم/ سندھ)صوبا ئی وزیر برا ئے تعلیم جام مہتا ب حسین ڈہر کی ذیر صدارت کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سندھ کے تعلیمی معاملات اس امر کے متقا ضی ہیں کہ مو جو دہ صو ر تحا ل کو بہتر بنانے کے لئے سندھ میں تعلیمی ایمر جنسی لگا ئی جا ئے اور محکمہ تعلیم سمیت ضلع اور تحصیل کی سطح پر تما م انتظا میہ کو متحر ک کرنے کی ضرورت ہے تا کہ مطلو بہ اہدا ف کو حا صل کیا جائے

انہو ں نے کہا کہ اسکو لز میں تدریسی عمل کو مزید فعا ل کر نے کے لئے جلد محکمہ تعلیم کے تمام اضلاع کے افسرا ن کی میٹنگ طلب کی جا ئے گی اور تمام ڈی اوز اور ٹی ایچ اوز کو ہدایت جا ر ی کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنے دفا تر میں بیٹھنے کے بجا ئے رو زانہ کی بنیا د پر اپنے متعلقہ اسکو لز کا دورہ کریں اور اس کی رپو ر ٹ وزیر تعلیم کو واٹس ایپ کریں۔

صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے مزید کہا کہ وہ ڈو یژن کی سطح پر محکمہ تعلیم کے افسرا ن کا واٹس ایپ گروپ تشکیل دیں گے تا کہ رو زا نہ کی بنیا د پر ان کی کارکردگی مانیٹر کی جا سکے۔ انہو ں نے کہا کہ جس اسکو ل سے اسا تذہ کی غیر حاضری یا تدریسی عمل میں تعطل کی شکا یت ملی تو متعلقہ ڈی او اور ٹی ایچ او کے خلاف کار روائی کی جا ئے گی ۔جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ وہ خو د بھی اسکولز اور کا لجز کا با قا عدگی سے دورہ کریں گے اور ان اچا نک دورو ں میں غیر حا ضر اسٹا ف اور تدریسی عمل میں تعطل کے خلا ف مو قع پر کارر وائی بھی کی جا ئے گی-