ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف آج گوادر اور سبی کا دورہ کریں گے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سبی میں نو تعمیر شدہ کوہلو روڈ کا افتتاح کریں گے جبکہ گوادر میں سی پیک سے متعلق اہم منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف قبائلی عمائدین سے خطاب بھی کریں گے

ایمزٹی وی(چمن)باب دوستی پر بھارت نواز افغان باشندوں کی جانب سے پتھراؤ کے باعث گزشتہ دو ہفتے سے بند پاک افغان بارڈر افغانستان کی باقاعدہ معافی کے بعد کھول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چمن میں واقع پاک افغان سرحدی دروازہ باب دوستی 14 روز بعد کھول دیا گیا ہے، باب دوستی کھلنے پر سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں گاڑیاں سامان لے کر آنے اور جانے کے لئے اپنی باری کی منتظر ہیں جب کہ سرحد پر پیدل افراد کے گزرنے کے لئے راستے کھول دیے گئے ہیں۔

پاک افغان سرحد کھلنے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ چمن میں پاک افغان سرحد پر واقع باب دوستی پر 18 اکست کو بھارت نواز افغان شہریوں کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تھا جس کے باعث پاکستان نے احتجاجاً باب دوستی کو بند کردیا تھا، گزشتہ روز پاکستانی حکام سے ہونے والی ملاقات میں افغان حکام کی جانب سے واقعہ پر معافی اور آئندہ اس قسم کے واقعات نہ ہونے کی یقین دہانی کے بعد باب دوستی کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ایمزٹی وی(گلگت بلتستان) سپریم اپیلٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اقبال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے گلگت بلتستان کی تقدیر بدل جائیگی ،اور اس منصوبے سے گلگت بلتستان کے پسماندگی دور ہوگی ،انہوں نے کہا کہ کچھ سازشی عناصر اس اہم منصوبے کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے ان کی سازش کو خاک میں ملادیں گے۔

انہو ں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے گلگت میں منعقد ہونےوالے کانفرنس کے بعد تمام سازشی عناصر کے غبارے سے ہوا نکل جائیگی علاوہ ازیں پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام کا مستقبل ہے اس ہر صورت میں کامیاب ہونا ہے اور گلگت بلتستان کے عوام پاک چین اقتصادی راہداری کی کامیاب کے لئے حکومت اور پاک فوج کے شان بشانہ کھڑے ہوں گے

،انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی سے گلگت بلتستان کے عوام میں پائی جانےوالی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا گلگت بلتستان میں تعلیم ،صحت ،انفرسٹکچر اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔

ایمزٹی وی(تعلیم/ پنجاب) میڈیکل کالجز میں مبینہ جعلی تعلیمی اسنادپر داخلوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے تمام طلبہ کے کوائف کی تصدیق کافیصلہ کرلیا۔ میڈیکل کالجز میں نئے تعلیمی سال کے دوران کچھ طلبہ کی طرف سے داخلہ لینے کیلئے جعلی تعلیمی اسناد کا استعمال کیا گیا جس کا انکشاف اس وقت ہوا جب راولپنڈی میڈیکل کالج میں داخلہ لینے والی ایک طالبہ کی ایف ایس سی کی سند مشکوک ہونے پر تصدیق کرائی گئی جس کی تصدیق نہ ہوسکی جس پریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزاورکالج انتظامیہ نے اس کا داخلہ منسوخ اور سینڈپ ٹیسٹ سے روک دیا،

مذکورہ واقعہ کے بعد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی طرف سے ایم بی بی ایس کیلئے داخلہ لینے والے طلبہ کی اسناد تعلیمی بورڈزسے تصدیق کرانے کا فیصلہ کیاگیا جس کیلئے راولپنڈی میڈیکل کالج سمیت تمام نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، متعددبار کوشش کے پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج ڈاکٹر عمر کا موبائل اٹینڈنہ ہوا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے سماعت 20ستمبر کو مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار آفس کو واقعہ کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایت کی ہیں جب کہ کیس کی سماعت 20 ستمبر کو مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی سماعت کے لیے اٹارنی جنرل اور آئی جی بلوچستان کو بھی نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 8 اگست کو دہشت گردوں نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد اس وقت سول اسپتال میں خودکش دھماکا کیا تھا جب وکلا کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی جس میں 73 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، وکلا نے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایمزٹی وی(تعلیم/آزادکشمیر)آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کے زیر اہتمام بی اے ، بی ایس سی کے نتا ئج کا اعلا ن کر دیا گیا۔ امتحانات میں کل 13879امیدواروں نے میں حصہ لیا 4345 پاس ہو ئے۔ امتحان میں کامیابی کا تناسب 31.03فیصد رہا ۔

کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈا کٹر انصر یاسین نے گز شتہ روز پر یس کا نفر نس میں نتا ئج اور پو زیشن ہو لڈرز طلبہ کے ناموں کا اعلا ن کیا۔

بی ایس سی میں راولاکوٹ کی رہائشی صباء شا ہ روم نے 900 میں سے 765نمبر لے کر پہلی ، ڈ ڈیا ل کی رہائشی مر یم عز یز 722نمبر لیکر دوسری اور سدرہ مشتاق 721نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہیں ، بی اے کے امتحان میں میمونہ کنول پہلی ، محمد اشتیاق دوسری اور حمیرا مجید نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔

ایمزٹی وی(چمن)پاکستان کے دو ٹوک موقف کے آگے افغانستان نے گھٹنے ٹیک دیے جس کے بعد باب دوستی کل سے کھول دیا جائے گا ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز کی پانچویں فلیگ میٹنگ میں افغان حکام کی جانب سے 18 اگست کو پیش آنے والے واقعے پر باقاعدہ طور پر تحریری معافی مانگی گئی۔ افغان وفد کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل محمد چنگیز نے کہا کہ18 اگست کا واقعہ نا قابل برداشت ہے جس کی مذمت کرتے ہیں اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

فلیگ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کے باقاعدہ معافی مانگنے کے بعد کل سے باب دوستی کھول دیا جائے گا۔ دونوں ملکوں کی فورسز کے اجلاس میں ہر ماہ فلیگ میٹنگ کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاک افغان بارڈر پر ہاٹ لائن قائم کی جائے گی تاکہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہ آسکے۔

واضح رہے کہ 18 اگست کو افغانوں کی جانب سے اپنی حدود میں انڈیا کے حق میں پاکستان مخالف مظاہرہ کیا گیا تھا جبکہ افغان فورسز نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ افغانیوں کے احتجاج کے دوران باب دوستی پر پتھراﺅبھی کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پاکستانی سکیورٹی فورسز نے باب دوستی بند کردیا تھا۔ افسوسناک واقعہ پیش آنے پر وزیر اعظم نواز شریف نے حکم دیا تھا کہ جب تک افغانستان باقاعدہ طور پر معافی نہیں مانگ لیتا باب دوستی نہ کھولا جائے

ایمزٹی وی(تعلیم)صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول خلدآباد ضلع ملیر کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول کےدورے کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات اور مناسب سیکیورٹی نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہیڈ مسٹریس اور ڈی اوزکو ہدایت کی کہ وہ اسکول میں نہ صرف صفائی اور سیکیورٹی کو بہتر کریں بلکہ طالبات کے لیے مناسب فرنیچر کا انتظام کریں تاکہ بچیاں ایک بہتر ماحول میں تعلیم حاصل کرسکیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اسکول میں سائنس ٹیچرز کی کمی کو پورا کیا جائے گا ، اسکول انتظامیہ اپنی ضروریات کے بارے میں فوری آگاہ کرے ،انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملحقہ آبادی کے افراد اپنے گھر وں کا کچرا اسکول کے اندر پھینکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے جب تک معاشرے کے تمام افراد صوبے میں تعلیم کی بہتری کے لئے کام نہیں کریں گے ،اس وقت تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں تمام ڈی اوز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ تمام سرکاری اسکولز میں صفائی و سیکیورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش بنائیں اور ان تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو بھی اس بات کاپابند بنائیں کہ وہ اس معاملے میں کوئی غفلت نہ برتیں۔ صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی بہتری کے ساتھ تدریسی عملے کی کمی کو پورا کیا جارہا ہے ،جہاں اساتذہ کی کمی ہے وہاں اساتذہ مہیا کیے جائیں گے اورلیبارٹریز کے معیار کو بھی بہتر بنایا جائے گا

ایمزٹی وی(اسلام آباد) کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت میں ہوئی، اس موقع پر کسٹم حکام کی جانب سے کسٹم افسر چوہدری اعجاز کے قتل کا تیسرا چالان پیش کیا گیا تو ماڈل ایان علی کے وکیل نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماڈل کو قتل کیس میں پھنسانے کی سازش ہے جس پر دونوں فریقین کے وکلا میں تلخ کلامی ہو گئی۔ عدالت نے وکلا کی تلخ کلامی پر سخت برہمی کا اظہار کیا جب کہ دوران سماعت مسکرانے پر تفتیشی افسر کو بھی جھاڑ پلادی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایان علی کا کہنا تھا کہ کہ انسپکٹر اعجاز قتل کیس سے میر ا کوئی تعلق نہیں، جب قتل ہوا میں اڈیالہ جیل میں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا نام ای سی ایل میں شامل رکھنے کیلئے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، پہلے بھی اپنی بے گناہی ثابت کی اور آئندہ بھی بے گناہی ثابت کروں گی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا، اجلاس میں ان تمام فیصلوں کی توثیق اور منظوری دے دی گئی جنہیں وزیر اعظم نےکابینہ کو بائی پاس کرکے منظور کیا تھا۔

کابینہ کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کاتعین، اہم قومی اداروں کی ری اسٹرکچرنگ، کئی اداروں کی نج کاری، 5 روپے کے سکے کے ڈیزائن کی تبدیلی، 10 روپے کے نوٹ کے بجائے اس مالیت کے سکے کا اجرا اور دیگر اہم فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چند روز قبل وزیراعظم کے کابینہ کو بائی پاس کرکے اہم فیصلوں کی منظوری کے اختیار کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔