جمعہ, 04 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدرعلی کاکہنا ہےکہ دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی فزیکل کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدرعلی نے اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کہاکہ دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی فزیکل کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اس حوالے سے سندھ میں تعلیمی معاملات کے شیڈول کےلئے اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ

پہلی تا آٹھویں جماعت کے امتحانات لازمی طور پر ہونے چاہیئے۔ تعلیمی عمل جائزے کے بغیر مکمل نہیں ہوتا لہذا تمام کلاسز کا امتحان ہونا چاہیے ۔مختصر نصاب سے کم دورانیے کا امتحان ہونا ہے۔

جامعات کے کھولے جانے اور میٹرک و انٹر کے طلبہ کو مزید وقت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔تعلیمی اداروں کےلئے باربار فیصلوں کے بجائے واضح اور دوٹوک پالیسی اختیارکی جائے۔

اسلام آباد: بین الصوبائی وزرائےتعلیم کےاجلاس میں ہونے والےفیصلے کےبعد فیڈرل بورڈ نے امتحانات ملتوی کردیئے ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ کے تحت ایس ایس سی ٹو اور ایچ ایس ایس سی ٹو کے سالانہ امتحانات 23 جون سےشیڈول تھےجسے گزشتہ روز وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت ہونےوالے بین الصوبائی وزرائےتعلیم کے اعلان کے بعد ملتوی کردیا گیاہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ فیصلے کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 10 جولائی کےبعد منعقد ہونگے جبکہ امتحانات صرف اختیاری مضامین کے ہونگےکوئی عملی امتحانات نہیں لیا جائے گاامتحانات کی نظرثانی شدہ ڈیٹ شیٹ کو جلد حتمی شکل دی جارہی ہے اور بہت جلد اسے اپ لوڈ کردیا جائے گا۔

واضح رہے رواں سال نویں اور دسویں جماعت کا انگلش ، اسلامیات ، مطالعہ پاکستان اور اردو کا امتحان نہیں ہو گا ۔ باقی جو چار مضامین ہیں ان کے امتحان ہوں گے جبکہ گیارہویں اور بارہویں کے لازمی مضامین مطالعہ پاکستان ، انگلش، اردو اور اسلامیات کے امتحانات نہیں ہوں گے۔

 

کراچی: تعلیمی بورڈز میں ناظم امتحانات اور سیکرٹریز بورڈز کی اسامیوں کےٹیسٹ میں ناکام امیدواروں کو لگانےکے اقدام کوکالعدم قرار دینے کے باعث سندھ کی جامعات کے 16ڈائریکٹرز فنانس کا مستقبل خطرےمیں پڑگیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ بورڈز و جامعات اب آئی بی اے ٹیسٹ پاس ناظم امتحانات، سیکرٹریز اور ڈائریکٹر فنانس کے ازسرنو انٹرویوز اور تعیناتی کی سمری تیار کررہا ہےجس کے بعدمحکمہ بورڈز و جامعات نے یونیورسٹیز میں مقرر 16ڈائریکٹرز فنانس کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

بتایا جاتا ہے کہ محکمہ بورڈز و جامعات نے سابق سیکرٹری بورڈزوجامعات ریاض الدین کے دور میں سال 2019ء میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے تحت بورڈز کے سیکرٹریز، ناظم امتحانات اور جامعات کے ڈائریکٹرز فنانس کے عہدوں کیلئے ٹیسٹ کرائے اور پاسنگ نمبر 50فیصد رکھے تاہم مخصوص اور من پسند امیدوار کامیاب نہ ہونے کے باعث پاسنگ مارکس گھٹا کر 40 فیصد کردیئے گئے اور 50فیصد نمبرز حاصل کرنے والے امیدواروں کے بجائے اکثریت میں 40فیصد نمبر لانے والے امیدواروں کو ناظم امتحانات، سیکرٹریز اور ڈائریکٹرز فنانس مقرر کردیا گیا۔

جس کےخلاف ناظم امتحانات اور سیکرٹریز کے عہدے کے کچھ امیدوار عدالت چلے گئے اور عدالت نے تمام ٹیسٹ فیل امیدواروں کی تقرری کالعدم قرار دے کر پاس امیدواروں کے انٹرویوز دوبارہ لینے کے احکامات دیئے اس فیصلے کی روشنی میں بورڈز میں ان کا تقرر تو نہیں ہوسکا مگر جامعات میں تقرر شدہ 16ڈائریکٹرز فنانس کو فارغ کرنے کے حوالے سے محکمہ بورڈز و جامعات نے انھیں فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

۔ جامعات میں ڈائریکٹرز فنانس کے عہدوں کے لیے 18؍ امیدواروں نے 50؍ فیصد یا اس سے زائد نمبرز لیے تھے مگر صرف 4ٹیسٹ پاس امیدواروں کو ڈائریکٹرز فنانس مقرر کیا گیا تھا جبکہ 12ٹیسٹ فیل امیدواروں کو ڈائریکٹرز فنانس مقرر کیا گیا تھا جن چار ٹیسٹ پاس امیدواروں کو ڈائریکٹرز فنانس مقرر کیا گیا تھا ان میں طارق علی جامعہ کراچی، فہد سلطان شیخ لاڑکانہ میڈیکل یونیورسٹی، عادل رشید جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور مجاہد علی شیخ ڈائو یونیورسٹی شامل تھے۔

ٹیسٹ پاس امیدواروں کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود ناکام امیدواروں کے پاسنگ مارکس 50سے کم کرکے 40؍ فیصد کرنے کے اقدام کے باعث سندھ حکومت کی سبکی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ بورڈز و جامعات اب آئی بی اے ٹیسٹ پاس ناظم امتحانات، سیکرٹریز اور ڈائریکٹر فنانس کے ازسرنو انٹرویوز اور تعیناتی کی سمری تیار کررہا ہے جبکہ فیل شدہ تمام ڈائریکٹرز فنانس، سیکرٹریز اور ناظم امتحانات کی تقرری کو منسوخ کرتے ہوئے تمام اسامیاں دوبارہ مشتہر کررہا ہے۔

کراچی: آئی بی اے جامعہ کراچی کے بورڈ آف گورنرز میں دو ارکان کااضافہ کردیاگیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن جامعہ کراچی کے بورڈ آف گورنرز میں دو ارکان کا تقرر کردیا ہے۔

پاکستان اسٹیڈیزجامعہ کراچی کے سابق ڈائریکٹرڈاکٹر جعفر احمد کو ماہر تعلیم اور سیٹیزن فاونڈیشن کے سربراہ مشتاق چھاپرہ کو معروف شہری کے لیے مختص نشست پرتین سال کے لیے آئی بی اے کراچی کا بی او جی کا رکن مقرر کیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

پشاور: محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور ن ایپ کے ساتھ آن لائن کلاسز کے اجراء کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ۔

خیبر پختون خوا کے 9سے 12 کلاسزبورڈ امتحانات دینے والے طلباء ن ایپ پر جا کر متعلقہ مضامین کا با آسانی آن لائن مطالعہ کر سکیں گئے۔

Image

طلباء 3 بجے سے رات 10 بجے تک اس ایپ سے فری ان لائن کلاسز لے سکتے ہیں، آن لائن کورس ریکارڈ بھی ایپ پر موجود ہوگا۔

Image

اس ایپ میں لائیو کلاسز ، ریکارڈ شدہ لیکچرز ، میک کیکس پیک ، گذشتہ 10 سال کے پیپرز ، مضامین کی نظر ثانی ، مختصر طور پر آئندہ امتحان کے لئے ہر ممکن مدد اب NOON ایپ پر دستیاب ہوگی۔

noon ایپ کی جانب سےکے پی کے میں 8 بورڈز کے لئے دوپہر 1 کروڑ 20 لاکھ کے وظائف کا اعلان کیا گیاہے۔مشترکہ تمام بورڈز سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے 16 طلباء کا انتخاب کیا جائے گااسکالرشپ میں ڈیجیٹل گیجٹ ، اسکول کی فیس ، مشاورت کے سیشن ، کتابیں شامل ہیں

مظفر آباد:آزادکشمیر میں تعلیمی اداروں کی بندش کےباعث پہلی سےآٹھویں جماعت تک تمام طلباوطالبات کواگلی جماعتوں میں پروموٹ کردیا گیا ہے۔

محکمہ سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری تعلیم آزاد کشمیر نے طلبا کی ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث سالانہ امتحانات کیلئے ناسازگار حالات کی بنا پر طلبہ کو کامیاب قراردےدیا گیا۔

محکمہ تعلیم نے ہدایت کی کہ کلاسز باقاعدہ شروع ہونے تک طلبا و طالبات اگلی جماعتوں کی کتب خرید کر اپنے طور پر تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں۔

اسلام آباد: وفاقی و صوبائی حکومتوں نے میٹرک اور انٹر کی سطح پر ایک بار پھر صرف اختیاری مضامین elective subjects کے امتحانات لینےکی تجویزبلوچستان، کے پی کے، پنجاب، اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے تعلیمی بورڈز کی رضامندی کے بعداسی ضمن میں سندھ کے متعلقہ حکام نے بھی اس معاملے پر غور کرنے کے لیے ایک تفصیلی اجلاس پیر کو سیکریٹری اسکولز احمد بخش ناریجو کی زیر صدارت منعقد کیا جس میں اس معاملے پر تفصیلی غور کے بعد مشروط آمادگی ظاہر کی گئی۔

میٹرک اور انٹر کی سطح پر ہونے والے امتحانات میں سندھ کے علاوہ دیگر صوبے اختیاری مضامین کے پرچے لینے پر رضامند ہوچکے ہیں جس کے بعد اس امر پر غور کیا گیا کہ اگر سندھ اس آپشن پر نہیں جاتا تو یہاں کہ طلبہ کو کن مسائل کا سامنا کرنے پڑے گا۔

اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کو بتایا گیا کہ صرف اختیاری مضامین کے پرچے لے کر دیگر صوبے انٹر کے نتائج جلد جاری کردیں گے اور ستمبر میں جامعات میں شروع ہونے والے داخلوں میں ان صوبوں کے طلبہ باآسانی داخلے لے سکیں گے جبکہ سندھ کے طلبہ اگر اختیاری کے ساتھ ساتھ لازمی مضامین کے پرچے بھی دیتے ہیں تو ان کے نتائج میں تاخیر اور جامعات میں داخلوں میں دشواری کا سامنا سامنا رہے گا۔

دوسری جانب پورے ملک کے طلبہ اختیاری جبکہ سندھ کے طلبہ اختیاری اور لازمی دونوں مضامین کے پرچے دے کر پاس ہوں گے جس سے ایک تفریق جنم لے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ان دلائل سے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سمیت بیشتر چیئرمین بورڈز نے اتفاق کیا اور اس معاملے پر یہ کہہ کر مشروط آمادگی ظاہر کی کہ اگر باقی صوبے اس تجویز پر راضی ہیں تو ہم بھی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سے مشاورت کے بعد اس فیصلے پر آمادگی ظاہر کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی میٹرک اور انٹر کے امتحانات پہلے ہی بالترتیب 2 جولائی اور 28 جولائی سے کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

اسلام آباد: وفاقی و صوبائی حکومتوں نے میٹرک اورانٹرکی سطح پرایک بارپھرصرف اختیاری مضامین elective subjects کے امتحانات لینے پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کےمطابق کے پی کے، پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے تعلیمی بورڈز کو اس تجویز پر راضی کرلیا گیا ہے۔

جاری شدہ ایجنڈے میں میٹرک کی سطح پر سائنس گروپ کے صرف فزکس، کیمسٹری اور انٹر کی سطح پر پری میڈیکل میں فزکس، کیمسٹری بیالوجی اور پری انجینیئرنگ میں فزکس، کیمسٹری اور ریاضی جبکہ میٹرک اور انٹر میں ہیومینیٹیز گروپ کے بھی اختیاری مضامین کے پرچے لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع سےیہ بھی معلوم ہوا ہے کہ منگل کو ہونے والے اجلاس میں پورے ملک میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات جون کے بجائے جولائی سے شروع کرنے پر بھی غور ہوگا کیونکہ بعض شہروں کے طلبہ نے امتحانات کچھ مزید تاخیر سے کرنے کے سلسلے میں بھی گزارشات کی ہیں۔

اسلام آباد : بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے اس بار امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کرلیا اور کہا بی ایس، ایم ایس اور ماسٹرز کے امتحانات آن لائن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے امتحانات سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا اس بارامتحانات آن لائن لئےجائیں گے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بی ایس، ایم ایس اورماسٹرزکےامتحانات آن لائن ہوں گے تاہم کورس اور لیب ورک کیلئے طلبہ کو یونیورسٹی آنا ہوگا۔

 

اسلا م آباد:طلبا نے ملک بھرمیں سالانہ امتحانات کے اعلان کومسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ کے امتحانات کے خلاف طلبا نے وزارت تعلیم کی طرف سے امتحانات کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئےمطالبہ کیا ہے کہ اعلان کردہ امتحانات فوری طور پراگست تک ملتوی کئے جائیں اور پچاس فیصد سلیبس کے ساتھ تیاری کے بعد آن لائن امتحانات لئےجائیں، ملک کے چالیس لاکھ طلبا کا مستقبل ان امتحانات کیساتھ وابستہ ہے ، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو جمعہ چار جون سے ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلبا کے نمائندہ عمار الطاف ستی، عمارعمران و دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے سال صرف 45 دن فزیکل کلاسز کی وجہ سے طلبا کی امتحانات کیلئے تیاری نہیں ہو سکی ہے جبکہ وزارت تعلیم نے یکدم امتحانات کا اعلان کر دیا ہے اور آن لائن کلاسز کی وجہ سے سلیبس بھی مکمل نہیں ہو سکا ہے لہذا حکومت فوری طور پر امتحانات کو ملتوی کرے اور طلبا کو تیاری کا مناسب وقت دے۔