جمعہ, 04 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: فیڈریشن آف ال پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشنز کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر نیک محمد شیخ، نائب صدر ڈاکٹر فضل ناصر، ڈاکٹر شاہد کمال جنرل سیکرٹری، فپواسا صوبائی چیپٹرز کے صدور ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، ڈاکٹر شاہ عالم، ڈاکٹر عبدالستار ملک، ڈاکٹر لیاقت ٹونیو کی جانب سے پیش کردہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ملک کی تمام جامعات کے لئے مختص بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے اس سے مسترد کردیاہے

ایک بیان میں کہا گیا کہ ملک کے 150 سے زائد سرکاری جامعات اور انکے 200 کے قریب سب کیمپسزز جہاں لاکھوں اساتذہ، آفیسرز، ملازمین خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور لاکھوں طلباء وطالبات پڑھ رہے ہیں، انکے لئے سال 2021-22کےریکرنگ یعنی تنخواہوں کے لئے صرف 66 ارب روپے جبکہ ترقیاتی کاموں کے لئے صرف 44ارب مختص کئے ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے بجٹ کا حجم 8 ہزار 4سو ارب روپے ہیں جس میں اعلی تعلیمی اداروں یعنی یونیورسٹیوں کے لئے صرف 66،ارب رکھے ہیں جو نہ صرف تعلیم دشمن اقدام ہے بلکہ شعوری طور پر ملک کو علم و ترقی خصوصا سائنس کے میدان میں پیچھے دھکیلنے کی سازش ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر کی سرکاری جامعات پہلے ہی سخت مالی بحران کے شکار ہیں اور تمام جامعات اپنے اساتذہ اور دیگر ملازمین کو مکمل تنخواہیں دینے سے قاصر رہے ہیں جسکی نتیجے میں اساتذہ اور دیگر ملازمین نے ملک بھر خصوصا پشاور، کوئٹہ، لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کئے

بیان میں واضح کیا کہ اس بجٹ کے پیش ہونے سے پہلے فپواسا نے 150 ارب روپے ریکرنگ بجٹ کے لئے ڈیمانڈ کئے تھے اور ڈیولپمنٹ بجٹ کےلئے بھی 150 ارب روپے ڈیمانڈ کئے تھے لیکن وفاقی حکومت نے پچھلے تین سالوں میں اپنے انتخابی منشور اور دعوؤں کے برعکس جامعات کے فنڈز میں اضافے کے بجائے کٹوتی کرکے تعلیم دشمن اقدام اٹھایا ہے۔

فپواسا اس جامعات اور تعلیم دشمن بجٹ کو مسترد کر تی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ جامعات کے ریکرنگ اور ڈیولپمنٹ بجٹ میں 300 ارب روپے تک کا اضافہ کیا جائے اس ضمن میں فپواسا ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی گی۔

کراچی: عثمان انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کےڈائریکٹرظاہرعلی سیدجاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روزڈائریکٹر عثمان انسٹیوٹ انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی ظاہر علی سید یونیورسٹی سے گھرجارہےتھے ڈاکووں نے ظاہر علی سید گاڑی چھیننے کی کوشش کی مزاحمت کرنےپرڈاکوئوں نےفائرنگ کردی۔

ظاہر علی سید کوزخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیاجہاں دوران علاج چل بسے۔

 

کراچی: عثمان انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کےڈائریکٹرظاہرعلی سیدجاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روزڈائریکٹر عثمان انسٹیوٹ انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی ظاہر علی سید یونیورسٹی سے گھرجارہےتھے ڈاکووں نے ظاہر علی سید گاڑی چھیننے کی کوشش کی مزاحمت کرنےپرڈاکوئوں نےفائرنگ کردی۔

ظاہر علی سید کوزخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیاجہاں دوران علاج چل بسے۔

 

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نےپہلی بار ای حاضری متعارف کرادیا

تفصیلا ت کےمطابق فیڈرل بورڈ کے تحت ہونےوالےمیٹرک اور انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کےدوران امیدواروں کی ڈیجیٹل حاضری رکھی جائے گی۔چیئرمین فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن قیصر عالم کےمطابق ڈیجیٹل حاضری سےنہ تو کوئی امتحان کاپیپر گم ہوگا اور نہ ہی حاضری کا مسئلہ ہو

انہوں نے مزیدکہاکہ اگر کوئی طالب علم پرچہ نہیں دیتاتو والدین کوایس ایم ایس کےذریعے اپڈیٹ کیا جاسکے گا جبکہ امتحانات کے کاغذات میں بھی ای مارکنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نتائج ایک ماہ کے اندر سامنے آجائیں گے۔

یاد رہے فیڈرل بورڈکےتحت کلاس 12 کے امتحانات 10 جولائی سے شروع ہوں گے اور 31 جولائی تک جاری رہیں گے ، جبکہ کلاس 10 کےامتحانات 12 جولائی کو شروع ہوں گی اور 30 ​​جولائی کو اختتام پذیر ہوں گی۔

آکسفورڈیونیورسٹی کے طلبہ کے مطالبے پر ادارے سے ملکہ الزبتھ کی تصویرہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

میگڈیلن کالج کے کامن روم میں نصب پورٹریٹ ہٹانے کی قرارداد امریکی طالب علم میتھیو نے پیش کی تھی جس کے حق میں 10 طلبہ نے ووٹ دیے جب کہ 2 طلبہ نے قرارداد کی مخالفت کی اور 5 غیر حاضر رہے۔

دوسری جانب ملکہ الزبتھ کی تصویرہٹانے کے فیصلے پر برطانیہ کے وزیرتعلیم نے شدیدردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکہ نہ صرف ریاست کی سربراہ ہیں بلکہ برطانیہ میں جوسب سے بہترین ہے اس کی علامت بھی ہیں، ملکہ نے برداشت،جامعیت اوراحترام سے متعلق برطانوی اقداردنیا بھر میں عام کی ہیں۔

ادھر کالج کی صدربیرسٹرروزکی جانب سے طالبعلموں کا دفاع کرتے ہوئے کہا گیاہےکہ طلبہ نے ہی ملکہ کو نوآبادیاتی تاریخ کی علامت ٹھہراتے ہوئے 2013 میں پورٹریٹ نصب کی تھی، اب طلبہ ہی نے اسے ہٹانےکافیصلہ کیاہے۔

کراچی: رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہورہا ہے۔

ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ سورج گرہن روس،گرین لینڈ ،شمالی کینیڈا، شمالی ایشیا، یورپ، امریکا اور دیگر ممالک میں دیکھا جاسکے گا تاہم سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکےگا۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق سورج گرہن کے دوران چاند زمین اور سورج کے درمیان سے گزرے گا، چاند زمین سے دور ہونے کے باعث سورج کو مکمل ڈھانپ نہیں سکے گا۔

سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 12 منٹ پر شروع ہوا اور 3 بجکر 42 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا جب کہ 4 بجکر 34 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوجائے گا، سورج گرہن کے دوران رنگ آف فائر دیکھا جائے گا۔

کراچی: محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو نے کراچی کے لئے ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اگلے تین روز کے دوران شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اور اگلے چند روز کے دوران شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے تک صبح اور رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے، اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے اور سمندر کی ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد: گرمی اور لوڈشیڈنگ کےستائےعوام کےلئےمحکمہ موسمیات نےبارش کی نویدسنادی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز میں ملک کے متعدد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی ہےاور بارش کے باعث حالیہ گرمی کی لہر میں واضح کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میںجمعے کے روز شام یا رات سے مرطوب ہوائیں داخل ہوں گی، اور اسی روز سے پیر کے دوران گلگت بلتستان، اٹک، کشمیر ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، حافظ آباد ، چکوال،جہلم، گجرات، منڈی بہاوٴالدین،گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

جب کہ ہفتے اور اتوار کے روز آندھی اور تیز بارش کے باعث سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، جہلم اور راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بھی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعے اور ہفتے کے درمیان مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مردان، بونیر، دیر، شانگلہ اور کوہستان میں اندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی ہے۔

جب کہ ہفتے کی شام یا رات سے اتوار کے دوران سرگودھا، بھکر، لیہ، خوشاب، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بارکھان، موسی خیل اور ژوب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری اسکول ایجوکیشن نے دسویں اور بارہویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

وفاقی محکمہ تعلیم نے دسویں اور بارہویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے سالانہ امتحانات 10 جولائی سے جبکہ ایس ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات کاآغاز 12 جولائی سے ہونگےجو کہ 28 جولائی تک ہونگے ،

یاد رہے رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات صرف اختیاری مضامین کےلئے جائیں گے۔

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت بورڈز امتحانات کےحوالےسےمشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو ، سیکرٹری کالج ایجوکیشن خالدحیدرشاہ،ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر فوزیہ،چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی سعید احمد، چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ حیدرآباد محمد میمن ودیگر شریکِ ہوئے۔

اجلاس میں سندھ میں نویں تا انٹر تک کے امتحانات کے انعقعاد، امتحانات میں شفافیت، نظام امتحانات میں اصلاحات، آئندہ بورڈامتحانات کے اوقات اور طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر بھی مشاورت کی گئی کہ نویں سے بارہویں تک کے امتحانات کے لئے امتحانی مراکز میں اضافہ، پریکٹیکل امتحانات سمیت دیگر کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ جلد ہی اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ان تمام تجاویز کو رکھا جائے گا۔ تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے سندھ میں تعلیمی اداروں کو پہلی سے آٹھویں تک کھولنے، نویں اور دسویں کے امتحانات کے انعقاد سمیت دیگر کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں تعلیم کے حوالے سے تمام فیصلے اسٹیک ہولڈر کی مشاورت کے بعد ہوں۔