جمعہ, 04 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

مانیٹرنگ ڈیسک: صارف کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئےپیغام رسانی کیلیے استعمال کی جانے والی دنیا کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ اپنی ایپ میں نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے تاہم حال ہی میں متعارف کروایا جانے والا فیچر وقت کی کمی میں کام آئے گا۔

بہت سے افراد پیغامات بھیجنے کیلیے وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں، کبھی کبھار بات اتنی لمبی ہوجاتی ہے کہ بھیجے جانے والا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہوجاتا ہے ، لیکن اب آپ اس لمبے وائس نوٹ کو بھی جلدی سن سکیں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سے وائس نوٹ کی رفتار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ 1x، 1.5x اور 2x اب صارف کے وائس نوٹ کے آگے مینشن ہوگا، آپ جس رفتار میں چاہیں اس میں دوسرے کی آواز سن سکیں گے۔

خیال رہے واٹس ایپ کا نیا فیچر 2.21.100 ورژن استعمال کرنے والوں کیلیے متعارف کروایا گیا ہے۔

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو ابوظبی کا وزٹ ویزا مل گیا جس کے بعد ان کی آج رات روانگی کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کمرشل پرواز سے متحدہ عرب امارات روانگی کی منظوری ملنے کے بعد پی ایس ایل 6 کے میڈیکل ایڈوائزری پینل کی مشاورت سے لاہور اور کراچی کے ہوٹلوں میں آئسولیشن میں موجود سرفراز احمد سمیت 13 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی سی بی کا کہناہے کہ ان افراد کے ویزوں میں مزید ممکنہ تاخیرکے سبب یہ فیصلہ کیا، ویزے جاری ہونے کے بعد ان کو پی سی آر ٹیسٹ کرانے کے بعد پہلی دستیاب فلائٹ سے ابوظبی روانہ کیا جائے گا۔


پی ایس ایل 6 کے سربراہ بابر حامد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے جس پر افسوس ہے ، غیر معمولی حالات میں غیر متوقع چیلنجز کے سبب کھلاڑیوں اور آفیشلز کو یہ پریشانی ہوئی۔


نوابشاہ : بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن نوابشاہ نےپہلی مرتبہ میٹرک اورانٹرکےسالانہ امتحانات منعقدکرانےکی تیاری مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نوابشاہ اپنے قیام کے 5سال بعد پہلی مرتبہ میٹرک اور انٹر کے ایک لاکھ 26ہزار 215 طلباء کا امتحانات لے گا۔جس کےلئے بورڈ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

بورڈ نے میٹرک کے 133اور انٹر کیلئے 77؍ امتحانی مراکز کا انتخاب بھی کرلیا ہے۔ نوابشاہ تعلیمی بورڈ کا قیام 2016ء میں ہوا تھا تاہم اس دوران بورڈ کے کئی چیئرمین رہے لیکن کوئی چیئرمین سالانہ امتحانات نہیں کراسکا مگر اب موجودہ چیئرمین ڈاکٹر محمد فاروق کے دور میں نوابشاہ بورڈ پہلی مرتبہ امتحان کرانے کیلئے تیار ہے۔

بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد فاروق نے بتایا کہ نوابشاہ تعلیمی بورڈ کی حدود میں سکھر بورڈ سے ضلع نوشہرو فیروز کے تعلیمی ادارے، میرپورخاص بورڈ سے سانگھڑ کے تعلیمی ادارے اور حیدر آباد بورڈ سے نوابشاہ کے تعلیمی ادارے شامل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بورڈ سے 113سرکاری و نجی کالجز جبکہ 430سرکاری و نجی اسکولز الحاق شدہ ہیں فی الحال یہ بورڈ صرف 09مستقل ملازمین کے ساتھ کام کررہا ہے جو مختلف بورڈز سے آئے ہیں جبکہ بورڈ میں آئی بی اے سکھر کے ذریعے بھرتیاں آخری مراحل پر ہیں اور امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی اس کی حتمی شکل دی جائے گی اور کچھ اعلیٰ گریڈ 17اور 18کی اسامیوں کو پہلے ہی مناسب امیدواروں کی سفارش کرنے کے لئے سندھ پبلک سروس کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیدواروں اور امتحانی مراکز کا قیام آخری مراحل میں ہے اور ایچ ایس ایس سی کے لئے رول نمبروں کی الاٹمنٹ بھی آخری مرحلے میں ہے، اگر اس مرحلے میں کوئی انتظامی تبدیلی ہوئی تو امتحانات متاثر ہوں گے اور طلبہ اور اساتذہ پریشان ہوجائیں گے ، نئے بورڈ کا دوسرا بجٹ جون میں پیش کیا جائے گا۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ بورڈ کی عمارت(کمپلیکس) کیلئے 8؍ ایکڑ زمین حکومت سے مل چکی ہے اور بورڈ کمپلیکس کے لئے نئی ترقیاتی اسکیم کو اے ڈی پی کی نئی فہرست میں شامل کیا جارہا ہے۔

پشاور : وزیرتعلیم خیبرپختونخواہ شاہرام خان ترکائی کا کہنا ہے کہ جتنا بھی ٹائم ملا ہے اس میں امتحان کی تیاری کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپرانہوں نے کہا ہے کہ آج سے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ اور طالبات کےلئےا سکول کھول دئیے گئے ہیں اسکول کھلنےپر طلبا کوخوش آمدید کہتے ہیں اسکول کھولنے کا مقصد امتحانات کی تیاری اور سلیبس کو جتنا ہوسکےکورکرناہے اس لئے طلبا دل لگا کہ پڑھیں اورامتحانات کی تیاری کریں۔

 

لاہور: قومی اسمبلی رکن احسن اقبال بھی طلباکےلئےمیدان میں آگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپرٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سےتعلیمی ادارے زیادہ تر وقت بند رہے۔ نتیجہ کے طور پر نصاب مکمل نہیں ہوا تھا۔ حکومت نے ایک مختصر اطلاع پر 26 جون کو انٹر امتحان دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ طلبا کے لئے مناسب نہیں ہے۔ امتحانات 45 دنوں کے لئے ملتوی کردیئے جائیں تاکہ طلباء کو تیاری کا وقت مل سکے۔

 

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ائٹرزکےکپتان سرفرازاحمدکوکراچی ایئرپورٹ سےواپس ہوٹل بھیج دیاگیا. 

تفصیلات کےمطابق اس حوالےسےذرائع کاکہناہےکہ سرفرازاحمد سمیت لاہورکے 10افرادکوسفرکےلئےکلیئرنس نہ ملنےپرابوظہٰبی جانےسےروک دیاگیا ہے.

جس کےبعدتمام افرادہوٹل پہنچ کرابوظہٰبی جانےتک قرنطینہ میں رہیں گے. 

جبکہ دوسری جانےمحمدحسنین سمیت کراچی سے5افراد ابوظہبی کےلئےروانہ ہوچکےہیں. 

سرفرازاحمد نےکلیئرنس نہ ملنےپر پی سی بی سےناراضگی کااظہاربھی کیا ہے. 

کراچی: سندھ بھرکےنجی اسکولزکےٹیچنگ ونان ٹیچنگ عملےکوویکسین لگوانےکااعلامیہ جاری کردیاگیا ہے. 

ڈائریکٹرجنرل پرائیوٹ اسکولزسندھ نےاعلامیہ جاری کیاہےجس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سندھ بھرکےتمام اسکولوں کےتدریسی وغیرتدریسی عملےکوویکسین کولگوانےکی ہدایت کی گئی ہےاور ساتھ یہ بھی کہاگیاہےکہ ویکسینشن کاعمل ایک ہفتےمیں مکمل ہوناچاہیئے

احکامات پرعمل نہ کرنےوالےاسکولوں کےخلاف سخت کارروائی ہوگی. 

 

اسلام آباد: محکمہ ہائرایجوکیشن کمیشن نےکورونا ویکسین لگوانےکی ہدایت جاری کردہ. 

تفصیلات کےمطابق این سی اوسی کےفیصلے کےمطابق ملک بھرکےتعلیمی اداروں سےوابسطہ تدریسی وغیرتدریسی عملےکوکوروناسےبچاؤکی ویکسین لگوانےکاحکم نامہ جاری کردیا گیاہے. 

جاری کردہ احکامات مطانق اسکولز, کالجزاور جامعات کےتمام عملے کو5جون سےقبل ویکسینیشن کاعمل مکمل کرنالازمی ہوگا.

پشاور: خیبرپختونخواہ کے5 اضلاع کے تمام سرکاری اور نجی اسکول بھی کھول دیئےگئے ہیں۔

Image

خیبرپختونخواہ کے5 اضلاع میںبنوں ، چارسدہ ، ہری پور ، نوشہرہ ، صوابی شامل ہیں۔اسکولوں میں کووڈ ایس او پیز کے ساتھ سخت تعمیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اوٹاوا: 1978 میں بند ہونے والےکینیڈا کے ایک بورڈنگ اسکول سے 215 بچوں کی اجتماعی قبر برآمد ہوئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے ایک سابق بورڈنگ اسکول سے اجتماعی قبر برآمد ہوئی ہے جس میں سے 215 بچوں کی باقیات نکالی گئی ہیں۔ یہ اسکول 1978 میں بند ہوگیا تھا اور برآمس ہونے والی باقیات برٹش کولمبیا کے شہر کملوپس کے طلبا کی ہیں۔

یہ اسکول برسوں پرانی مقامی ثقافت کے علمبردار اس علاقے کی اصلی اور قدیم نسل کو جدید ثقافت کے تابع کرانے کے لیے بنایا گیا تھا اور یہاں تعلیم حاصل کرنے والے 500 طلبا ایک ہی قدیم مقامی نسل، ثقافت اور تہذیب سے تعلق رکھتے تھے جنہیں اپنی تہذیب و زبان ترک کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔
”ملاپس سیکوپیمک فرسٹ نیشن ” کے سربراہ نے اجتماعی قبر کی دریافت کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ماہرین اور کورونر کے دفتر کے ساتھ مل کر بچوں کی اموات کا وقت اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیق کر رہے ہیں۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی تاریخ کے شرمناک باب کی دردناک یاد دہانی ہے۔

برٹش کولمبیا کے شہر کملوپس میں برادری کے سربراہ روزن کیسیمر نے کہا کہ ابتدائی کھوج میں ایک ناقابل تصور نقصان ہوا ہے جس کا اسکول کے انتظامیہ نے کبھی زکر نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ 19 اور 20 ویں صدی کے دوران کینیڈا میں حکومت اور مذہبی حکام کے ذریعے چلائے جانے والے بورڈنگ اسکول میں قدیم مقامی نسل سے تعلق رکھنے والے بچوں کو والدین سے زبردستی علیحدہ رکھ کر نئی زبان اور جدید ثقافت اپنانے پر مجبور کیا جاتا تھا۔