جمعہ, 04 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے آٹھ ریٹائرڈ ملازمین کواعزازی شیلڈکےساتھ ایک تقریب میں رخصت کیا گیا۔

یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کی جانب سے اپنے ریٹائرڈ ساتھیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیق مہمان خصوصی تھے ۔جنہیں عزت و احترام کے طور پر اجرک پیش کی گئی اور انکی کوششوں کو سراہا گیا۔

وی سی پروفیسر ایس ایم طارق رفیع نے جے ایس ایم یو کے ریٹائرڈ ملازمین کو تعریفی شیلڈ پیش کرکے ان کی ریٹائرمنٹ پر مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کے سالوں کا شکریہ ادا کیا۔

شیلڈ حاصل کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین میں اختر شیر ، ایم فیاض احمد ، فرید احمد ، مقصود مبین ، ایم اکرم ، جاوید احمد ، مالیاپا ،محمد شکیل، اور لال رضا شامل ہیں۔اسٹاف ممبران سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول ، پرنسپل پروفیسر سرور قریشی ، اور رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے وائس چانسلر پروفیسر ایس ایم طارق رفیع سے اظہار تشکر کیا اور ماضی میں جے ایس ایم یو میں پیش آنے والے بعض انتہائی مشکل وقت کے دوران ممبران کی استقامت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

کراچی : جامعہ این ای ڈی کاایک سو ستانوے سنڈیکیٹ اجلاس میں اس برس سے سوٖفٹ وئیر انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے آغازکی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ این ای ڈی کے تحت ایک سو ستانوے سنڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی صدارت میں ہوا۔جس میں گزشتہ اجلاس کی سفارشات کی منظوری سمیت تعلیمی اورانتظامی اُمورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سنڈیکیٹ اجلاس میں سوٖفٹ وئیر انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے آغازکی منظوری جب کہ ٹیلی کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی منظوری سمیت اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرعمران اسلم کوٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کا پہلا چیئرمین مقرر کیا گیا۔

سوفٹ وئیر انجینئرنگ تیئسواں شعبہ ہے جس کے تحت پی ایچ ڈی کروائی جائے گی یاد رہے کہ اس سے قبل جامعہ این ای ڈی کے 22ڈیپارٹمنٹس میں پہلے سے پی ایچ ڈی پروگرامز جاری ہیں۔

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹرساجدہ ذکی کو شعبہ ہیومنٹس کی چیئرپرسن کی حیثیت سے دوسری مدت کے لیے اپائمنٹ کی منظوری بھی دی گئی۔جامعہ ترجمان کے مطابق اس اجلاس میں این ای ڈی یونی ورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی نے مقامی اور بین الا قوامی پے منٹ گیٹ وے سروس اکاونٹ کھولنے کی بھی منظوری بھی دی۔

کامسٹیک اور جامعہ این ای ڈی کے اشتراک سے فلسطینی طالب علموں کے تعلیمی ا خراجات کے لیے امداد کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، سیکریٹری سنڈیکیٹ /جسٹرارسید غضنفر حسین، چیئرمین چارٹر انسپکشن اینڈ ایولیشن کمیٹی ڈاکٹر عبدالقدیر خان راجپو ت،ایچ ای سی سندھ سے پروفیسر ڈاکٹر اے کیو مغل سمیت بیس اراکین نے اجلاس میں فزیکل اور آن لائن شرکت کی۔

دبئی : پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے میدان آج پھر سے سجے گا۔

ابوظبی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کا آج سے آغاز ہوگا۔

پی ایس ایل میں آج کا مقابلہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔

ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے 4،4 میچ کھیل کر 6،6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں لیکن بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور لاہور قلندرز چوتھے نمبر پر ہے۔

کے پی کے: پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا نے اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ کے انعقاد کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالجوں میں اساتذہ کی بھرتی کےلیے صوبائی حکومت نےپبلک سروس کمیشن کے ذریعے قابلیت کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں کی بھرتی اکیڈمک نمبروں کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم امیدواروں کی جانب سے ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے احتجاج بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے کالجوں میں 19سو اساتذہ کی بھرتی کا اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد: این سی او سی نے ملک میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کی پابندی بھی اٹھا لی ۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ملک بھرمیں اب ہفتے میں دو کی بجائے ایک دن کا لاک ڈاؤن ہوگا، ہفتے میں دو دن کام کاج کی بندش کی پابندی ختم کردی گئی اور اب ایک دن کاروبار بند رہیں گے۔

این سی او سی نے دفاتر میں نصف حاضری کی شرط ختم کرکے مکمل حاضری کی اجازت دیدی۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کی پابندی بھی اٹھا لی گئی۔ اب پبلک ٹرانسپورٹ میں پچاس فیصد کی بجائے ستر فیصد سواریاں بٹھانے کی اجازت ہوگی۔

اسی طرح غیر رابطے والے سلیکٹڈ کھیلوں کی اجازت ہو گی۔ ان ڈور جمز صرف ویکسی نیٹڈ لوگوں کے لئے کھل سکیں گے۔ پبلک سیکٹر کے تمام ملازمین تیس جون تک کورونا ویکسینیشن کرانے کے پابند ہوں گے۔

پشاور: پشاور یونیورسٹی نے بی ایس، بی ایڈبی ایس لاء پرائیویٹ کالجز کے امتحانات کااعلان کردیا۔

پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی ایس سائیکالوجی ، بی ایس کامرس،بی ایڈ، بی ایس لاء جنرل اور بی ایس لاء پرائیویٹ کالجز کے امتحانات 23جون سے شروع ہوں گے۔

شعبہ امتحانات پشاور یونیورسٹی نے امتحانی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔

 

پشاور: پشاور بورڈ نے میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کاشیڈول جاری کردیا۔

پشاور ایجوکیشن بورڈ کے زیر انتظام میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا آغاز 10 جولائی سےہوگا، جس کے لیے ڈیٹ شیٹ بھی جاری کر دی گئی ہے

جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات صبح اور شام کی شفٹوں میں ہوں گے اور میٹرک کا پہلا پرچہ 10جولائی کو ہو گا۔ڈیٹ شیٹ کے مطابق میٹرک اور انٹر کے امتحانات 19 جولائی کو ختم ہوں گے، جس کے بعد نویں اور گیارھویں کے امتحانات کاآغاز ہوجائےگا۔

نویں اور گیارھویں کے امتحانات 27 جولائی سے شروع ہو کر 9 اگست کو ختم ہوں گے۔

حکومتی اعلان کے مطابق ملک بھرمیں امتحانات صرف اختیاری مضامین کےلئے جائیں گے۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 2 جون کو اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں متفقہ طور پر 10 جولائی کے بعد بورڈ امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

کراچی: جامعہ کراچی نے بی کام ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جاری کردی شیڈول کردہ کے مطابق بی کام سال دوم کا پہلا پرچہ 15جون سے جبکہ بی کام سال اول کا پہلا پرچہ 16 جون کو ہوگا۔

طلبا کوامتحانی مراکز پر ایس او پیزپر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ماسک کے بغیر کمرہ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بی کا م کے امتحانات یکم جولائی تک جاری رہیں گے۔

کراچی:  سکریٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا اجلاس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کاشیڈول طے کیا گیا۔

اجلاس میں، چیرمین میٹرک بورڈ پروفیسر شرف علی شاہ، ر انٹر بورڈ کے چیرمین سعید الدین اور چیئرمین حیدرآباد بورڈ ڈاکٹر محمد میمن اونے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ سندھ میں دسویں کےامتحانات 2 جولائی جبکہ بارہویں کے 26 جولائی سے ہوں گے

اجلاس میں طے کیا گیا کہ امتحانات اختیاری مظامین کے ہوں گے لازمی مظامین کے نمبرز اوسط کی بنیاد پر ملیں گے اور اوسط کی بنیاد اختیاری مظامین کے حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر ہوگی، عملی امتحانات نہیں ہوں گے مگر ان کے نمبر نظری امتحانات کی بنیاد پر ملیں گے۔

نویں اور گیارویں کے امتحانات دسویں اور بارہویں کی امتحانی کاپیوں کی جانچ کے بعد شروع کیے جائیں گے نویں کے نمبرز دسویں کی بنیاد پر جب کہ گیارہویں کے نمبر بارہویں کی بنیاد پر ملیں گے، رواں سال بھی گزشتہ برس کی طرح امیدواروں کو 5 فیصد اصافی نمبرز دیئے جائیں گے جو طلبہ اختیاری پرچوں میں ناکام ہوں گے انہیں پاسنگ نمبر دے کر کامیاب قرار دیا جائے گا۔

اسپیشل چانس اور 12 پرچوں کے طلبہ کو اوسط نمبرز ملیں گے، امتحانی سوالات 50 فیصد ایم سی کیوز، 30 فیصد مختصر جوابات اور20 فیصد لازمی جوابات پر مشتمل ہوگا، تین گھنٹے کا پرچا ڈھائی اور دو گھنٹے کا پرچہ ایک گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔

امتحانی مراکز مکمل ایس او پیز کے ساتھ قائم جائیں گے محکمہ تعلیم اساتذہ کو امتحانی پرچوں کی جانچ اور دوران امتحان ڈیوٹی کو لازمی قرار دے گی، حکومت امتحانی مراکز پر درجہ حرارت ناپنے والا آلہ اور سینیٹائزر فراہم کرے گی۔

 

کراچی: کراچی یونیورسٹی میں ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کااعلان کردیا گیا۔

پہلی مرتبہ انٹرپرائز مینجمنٹ سسٹم کے تحت جامعہ کراچی میں ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کا آغاز آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا ۔

جس کے تحت ہر طالبعلم کو ایک پورٹل الاٹ کیا جائے گا جب کہ معذور افراد کے لیے دو فیصد خصوصی کوٹا بھی متعارف کرایا جائے گا۔

جامعہ کراچی کے ایم ایس ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے ایک ہزار سے زائد نشستیں مختص ہیں داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر دیا جائے گا۔