ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: وزیرتعلیم پنجاب مرادراس بھی کوروناوائرس کاشکارہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ کوروناٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کورونا رپورٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔

پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات مئی کے آخری دوہفتوں میں منعقدکئے جائیں گے

تمام لوگوں سے دعائوں کی اپیل ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایسے وہ تمام لوگ جو گزشتہ 15 دنوں سے رابطے میں تھے یا ملاقات کی ہو وہ اپنا کورونا ٹیسٹ لازمی کروائیں۔اللہ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

 انرولمنٹ مہم سارا سال چلتی رہے گی,مرادراس

کراچی: وفاقی اردویونیورسٹی نےریگولر/رپیٹر(شام) کےامتحانی فارم جمع کرانےکااعلان کردیا۔

جامعہ اردوکے شعبہ امتحانات کے مطابق کلیہ سائنس(سمسٹر دوم، چہارم ، ششم،ہشتم) کلیہ فارمیسی(سمسٹر دوم، چہارم ، ششم،ہشتم اور دہم)،کلیہ نظمیات کاروبار اور کامرس ، کلیہ فنون، بی ایس(سمسٹر دوم، چہارم ، ششم،ہشتم)، ایم کام(سمسٹر دوم، چہارم)،ایم بی اے 3.5 سالہ پروگرام گلشن وعبدالحق کیمپس(سمسٹر دوم، چہارم، ششم) ، ای ایم بی اے (سمسٹر دوم، چہارم) ، ای ایم بی اے (سمسٹر دوم، سوم،چہارم) ریگولر/رپیٹر(شام) کے امتحانی فارم جمع کرانے کا اعلان کردیا

طلبا و طالبات اپنے امتحانی فارم15 فروری 2021سے 22 فروری 2021 تک صبح 9:00 سے5:00 بجےتک پیر سے جمعہ تک آن لائن جمع کراسکتےہیں یاپھرمزید تفصیلات کے لئےلنک پرکلک کریں  www.fuuast.edu.pk 

امتحانی فارم جمع کرانےکی ہدایت عبدالحق وگلشن کیمپس کےلئےہے۔

چکدرہ: ملاکنڈیونیورسٹی کےشعبہ بائیو کیمسٹری کوپی ایچ ڈی پروگرام کی این او سی دے دی گئی۔

یونیورسٹی کی جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایچ ای سی اسلام آبادنےملاکنڈیونیورسٹی کےشعبہ بائیو کیمسٹری کو پی ایچ ڈی پروگرام کی این او سی جاری کی

جس کے بعد اب مذکورہ شعبہ میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کردیا جائےگا۔

اسلام آباد: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا کورونا ایس اوپیزپرسختی سےعمل درآمدکرتےہوئےنئےتعلیمی سال کےآغازکااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی زیر صدارت شعبہ جاتی سربراہان ،ڈینز اور ڈائریکٹرز کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں نئے تعلیمی سیشن میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے 15فروری سے تعلیمی سلسلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ کلاسز کا دورانیہ ایک گھنٹے پر محیط ہوگاجبکہ تدریسی اوقات صبح 9.00 سے شام 5 بجے تک ہونگے ۔

لاہور: لاہورتعلیمی بورڈنےپیپرچیکنگ کےلیےامیدواروں سےدرخواستیں طلب کرلیں۔

امیدوارلاہوربورڈکی ویب سائٹ سےدرخواستیں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 فروری ہے۔

اسسٹنٹ ٹو ہیڈ ایگزامینر کی پوسٹ پر عارضی بنیاد پر بھرتی کی جائے گی۔

لاہور: پنجاب یونیورسٹی شعبہ جینڈر سٹڈیز کے زیر اہتمام ‘‘خواتین اور لڑکیوں کے لئے محفوظ عوامی مقامات بنانے ’’ کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی خواتین کی حفاظت کے حوالے سے بنائی گئی اپلیکیشن کا تعارف ، طریقہ استعمال اور لاہور کی ٹرانسپورٹ میں خواتین کی حفاظت کے لئے حقائق پر مبنی تحقیقی آڈٹ رپورٹ پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

اپنے خطاب میں عظمیٰ کاردار نے خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بنائی گئی اپلیکیشن سے استفادہ کرنے پر زور دیا ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرار داد کے نتیجے میں بہترین اپلیکیشن بنائی گئی جو یقینا ً عورتوں اور لڑکیوں کے لئے سود مند ثابت ہوگی۔

عاصم جسرا نے پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کا تعارف پیش کیا جبکہ اریبہ بٹ اور حمزہ بٹ نے اپلیکیشن کے استعمال، فیچرز سمیت مختلف سہولیات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

لاہور : اسکولوں میں نئے داخلوں کے لیےمحکمہ اسکول ایجوکیشن نےنئی پالیسی اور ہدایات جاری کردیں ۔

داخلوں کی ذمہ داری اسسٹنٹ اسکول ہیڈز،ایجوکیشن آفیسرز اوراسکول کونسلز پرہوگی ۔

نئی پالیسی کے مطابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اور ہیڈ ٹیچراسکول کونسل کے دو رضا کاروں کی کمیٹی بنائینگے ۔

داخلوں کے لیے ہر ماہ رضا کاروں کی ٹیم اپنے علاقے میں کارنرمیٹنگزمنعقد کرے گی۔

ان اجلاسوں میں اے ای اوز اور ہیڈ ٹیچرز تعلیمی مہم کے حوالے سے لوگوں کو بریفنگ دیں گے۔

اگراسکول کونسل سے کوئی رضا کار بننے کے لیے تیار نہ ہوتو کمیونٹی سے دورضاکار کاانتخاب کیاجاسکتا ہے ۔

مراسلے کے مطابق اگراسکول کونسلیں داخلہ مہم کا حصہ بننے کے لیے تیار نہیں تو 28 فروری تک نئی اسکول کونسلیں تشکیل دے دی جائیں، ہر علاقے میں کیبل آپریٹر کے ذریعے آگاہی اشتہار چلایا جائے۔

میٹنگز کے نتائج سی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کے پاس ہونے چاہئیں۔ محکمہ ہر ماہ داخلہ مہم کے حوالے سے سی ای اوز سے جواب طلب کرے گا۔

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے طلبا و طالبا ت کو چھٹی پر بھیج دیا۔

پنجاب یونیورسٹی نے19فروری سے شروع ہونے والے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس /بی اے /بی ایس سی پارٹ ٹو سالانہ 2020ء کے امتحانات کی تیاری کیلئے طلباو طالبات کو 12فروری تا 4مارچ2021ء تک چھٹیوں پر بھیج دیا ۔

جبکہ ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون سالانہ2020ء کے 5مارچ 2021سے شروع ہونے والے امتحانات کی تیاری کیلئے 27فروری تا 17مارچ 2021تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نےپرائمری سےمڈل کلاس کےسالانہ امتحانات کاشیڈول تیارکرلیاہے۔

پنجاب ایگزامنیشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات مئی 2021 کے آخری ہفتے میں
ہونگے۔

ذرائع کاکہناہےپنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات مئی کے آخری دوہفتوں میں منعقدکئے جائیں گے جسکی منظوری محکمہ اسکول ایجوکیشن نےدے دی ہے۔

ہرا سکول اپنی سہولت کے تحت امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کرے گا جبکہ اسکولوں کو سوالات پنجاب ایگزامینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔

پہلی اور دوسری جماعت کے امتحانات زبانی ہونگے جبکہ تیسری سے آٹھویں جماعت کے امتحانات تحریری ہونگے ۔

امتحانات کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہوگا جس میں 25 مارکس کے 50 سوالات شامل ہونگے۔امتحانات کورونا ایس او پیز کے تحت لیئے جائیں گے۔

 

لاہور: جنوبی افریقااورپاکستان کی ٹیموں کےدرمیان دوسراٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلاجائےگا۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں پاکستانی وقت کےمطابق6:00 کھیلا جائے گا۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں ہوم ٹیم کوایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

یادرہےگزشتہ روز ہونے والےپہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو تین رنز سے شکست دیدی تھی۔