ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: صوبائی وزیر تعلیم اسکول مراد راس کا کہنا ہےاساتذہ کی نئی بھرتی کے حوالے سے جلد اعلان کرینگے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمحکمہ اسکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام بچوں کے درمیان سائنس، میتھ اور انجینئرنگ مقابلوں کی اختتامی تقریب گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول وحدت روڈ پر ہوئی ۔تقریب میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو انعامات دئیے گئے

Image

مرادراس کااسکول چھوڑنےوالےبچوں کودوبارہ ہائی اسکول لےجانےکااہداف 

تقریب کے اختتام پروزیرتعلیم پنجا ب کاکہنا تھاکہ اگر تعلیمی سال تاخیر سے شروع ہوا تو اگلے سال بھی نصاب میں کمی کی جائے گی

Image

ڈاکٹر مراد راس کا مقابلوں کے حوالے سے کہناتھاکہ مقابلوں میں18ہزار پراجیکٹس پیش کئے گئے تھے بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ،اگلی دفعہ بچوں کو کیش انعامات دینگے ۔

اس خبرکوبھی پڑھیئے: کووڈ کے باعث 4 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہوگئے

اسلام آباد میں ہونے والےاساتذہ کے احتجاج پر ان کا کہنا تھا ہمیشہ اساتذہ کے جائزمطالبات کو سنا ،احتجاج سے قبل اساتذہ کو ان سے ملنا چاہیے تھا۔

راولپنڈی: اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا ب-فارم جمع نہ کرانے والے طلبہ کے نام خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے28فروری تک پنجاب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ب فارم کا اندراج کرنے کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے، ب-فارم کا عمل مقررہ تاریخ تک مکمل نہ ہونے پر اے ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اسکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی ہدایات پرا سکول سربراہان نےب فارم کے اندراج کا عمل شروع کررکھاہے

ذرائع کا کہناہے کہ راولپنڈی ضلع نے ب فارم کے اندراج کا عمل 70فیصد مکمل کرلیاہےجبکہ 28فروری تک 30فیصد مکمل کرنے کیلئے سی ای او ڈی ای اے راولپنڈی نے ساتوں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اوز اوراسکول سربراہان کو ہدایت کی ہے۔

لاہور: پاکستان کےخلاف پہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقانےٹاس جیت کرپہلےبولنگ کافیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں کھیلے جارہے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جنوبی افریقی کپتان ہنرچ کلاسن کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے لہذا اچھا میچ کھیلیں گے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دوسری اننگز میں اوس پڑے گی تاہم اچھا ٹوٹل بنانے کی کوشش
کریں گے جب کہ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابراعظم اوپننگ کریں گے۔

اسلام آباد: پاکستان بھی 5G ٹیکنالوجی کاتجربہ کرنےوالےممالک میں شامل ہوگیا۔

پاکستان میں پہلی بار پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا محدود ماحول میں کامیاب تجربہ کرلیا ہے اس کے ساتھ ہی پہلی بار ریموٹ سرجری کا عملی مظاہرہ کیا گیا

۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ، وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق، وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب صدیقی، اور متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی الزبی بھی تقریب میں شریک تھے۔

تقریب کے شرکاء کو 5 جی ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی گئی، جب کہ ریموٹ سرجری، کلاؤڈ گیمنگ اور فائیو جی ٹیکنالوجی ایپلیکشن کا جائزہ پیش کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتےہوئے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا پی ٹی سی ایل کا تجربہ خوش آئندہ ہے، متحدہ عرب امارات آئی ٹی کے شعبہ اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں خاص مقام حاصل کرنے کے کئے کوشاں ہے، اور عرب ریجن میں پہلا ملک ہے جو فائیو جی ٹیکنالوجی کا تجربہ کررہا ہے، جب کہ دنیا میں پانچواں کامیاب ملک ہے جس کا مریخ کا مشن مکمل کیا۔

اماراتی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک کے قائدین اس بات پر متفق ہیں کہ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون بڑھایا جائے، مستقبل اور آنے والی نسلوں کے لئے اچھے معاشی مواقع پیدا کرنے کے لئے قدامات کررہے ہیں۔

سیکرٹری آئی ٹی شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے پابند ہیں، پی ٹی سی ایل گروپ کا کامیاب فائیو جی تجربہ اہم قدم ہے، فائیو جی ٹیکنالوجی بہت سے شعبوں میں نئی راہیں کھولے گی۔

 

لاہور: یونیورسٹی آف مینجمنٹ نے ہونہارنا بینا طالبہ عائشہ سلیم کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کردی۔

ان کے تحقیقی مقالہ کابعنوان" لاہور میں ایلیمنٹری سطح پر کلاس روم مینجمنٹ سے متعلق نوائس پبلک اسکول اساتذہ کے چیلنجز اور ضرورتیں " ہے

یہ پاکستان میں منفردنوعیت کی ریسرچ ہونے کے وجہ سے بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔

طالبہ عائشہ سلیم یوایم ٹی کی پہلی نابینا پی ایچ ڈی اسکالر ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہواہے۔

راولپنڈی: پاکستان نےسمندراور زمین میں ہدف کونشانہ بنانےوالےبابرکروزمیزائل کاکامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، کروز میزائل 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کاحامل ہے اور زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزئل تجربہ کامشاہدہ نیسکام کے چیئرمین ڈاکٹر ثمر ، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران سمیت آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، سائنس دانوں اور انجینئرز نے کیا، چیئرمین نیسکام نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاری کے معیار کو سراہا۔

لاپور: یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کاانیسواں بورڈ آف ایڈوانسڈاسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا اجلاس چیئرمین پروریکٹر یوسی پی پروفیسرڈاکٹر محمد منصور احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا
اجلاس میں ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز کے ایڈمیشن اورڈگریوں کی منظوری دی گئی۔

یونیورسٹی کی رجسٹرار فرزانہ شاہد، ڈاکٹرفیصل مصطفی سمیت بورڈ کے ارکان،فیکلٹی کے ڈینزاور سینئر فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی۔ا

اجلاس میں شریک ممبران کوکویوسی پی کی مختلف فیکلٹیز کے اہم تعلیمی وتحقیقی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ایم فل اور ایم ایس کے 120 اسکالرزکی ڈگریوں،پی ایچ ڈی کے 23اسکالرز کے ایڈمیشن اور اسنوپسزکی ایویلیوایشن سمیت فارن سپروائزرزکی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ فارن ایویلیوایشن رپورٹ اور دیگر اہم معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پروریکٹر نے سال 2020میں یوسی پی کے فیکلٹی ممبران کے ریسرچ ورک اورپبلی کیشن کو بھی سراہا ۔

لاہور: اساتذہ کی تربیت یکساں نصاب کےحوالےسےتاحال شروع نہ ہوسکی ۔

تفصیلات کے مطابق سمارٹ سلیبس صوبہ بھر کے پرائمری اسکولوں میں 35 لاکھ سے زائد طلبا کو پڑھایا جائے گالیکن اساتذہ کی قومی یکساں نصاب پر تربیت نہ ہونے کیوجہ سے پرائمری کے طلبا کی تعلیمی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہوسکتاہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اساتذہ دس ماہ سے گھروں پر تھے ،چھٹیوں کے دوران اساتذہ کو یکساں قومی نصاب پر تربیت دی جانی چاہیے تھی۔

اس حوالے سےا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں سی ای اوز کی تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے اور
قومی یکساں نصاب پر اساتذہ کی تربیت کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

کراچی: ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکےوائس چانسلرکی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری وزیراعلی سندھ کوارسال کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی کی چار سالہ مدت ملازمت رواں برس 23اپریل کو مکمل ہورہی ہےاسی لئےی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری بورڈز و جامعات علم الدین بلو کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ مدتِ ملازمت میں توسیع یایا پھر ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کے تقرر کے لیے اشتہار دینے کی منظوری دی جائے۔

زرائع کے مطابق حکومتی حلقے ڈاکٹر سعید قریشی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور وہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع چاہتے ہیں لہذا امکان ہے کہ ڈاکٹر سعید قریشی آئندہ چار برس کے لیے بھی ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہوجائیں گے۔ اس سے قبل جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی کی مدت ملازمت میں بھی چار برس کی توسیع کی جاچکی ہے۔ قواعد کے مطابق دوسری مرتبہ توسیع کے لیے اشتہار کی ضرورت نہیں ہوتی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ کواختیار ہوتا ہے کہ وہ دوسری مدت کے لیے بغیر اشتہار کے تقرر کردے۔ وائس چانسلر کا اشتہار پہلی مدت کے لیے دیا جاتا ہے۔

لاہور:محکمہ خواندگی وغیررسمی بنیادی تعلیم کےاسکولوں کےاساتذہ کوپیسےملناشروع ہوگئے۔

تنخواہوں میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا۔محکمہ نے ڈسٹرکٹ آفیسرزکے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کرنا شروع کردی۔

 13ہزار سےزائدغیررسمی اسکولوں کےاساتذہ تنخواہوں سےمحروم

صوبے کے 13ہزار سکولوں کے اساتذہ سات ماہ سے تنخواہوں سے محروم تھے ۔

اساتذہ کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ۔ تنخواہوں میں 1 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔تنخواہ 7سے بڑھا کر 8 ہزار کردی گئی ۔