ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: پی ایس ایل 6کی تشہیری مہم کا آغاز ہوگیا

پی ایس ایل 6 کے حوالے سے تقریب میں 12فٹ طویل ٹرافی کی ڈمی چوراہے پر نصب کردی گئی ہے جوکہ لاہور کے لبرٹی چوک میں ٹرافی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

Image result for psl 6 trophy

ایک کٹ آؤٹ میں بابر اعظم لاؤڈ اسپیکر پکڑ کر پی ایس ایل کا اعلان کرتے نظر آرہے ہیں،، سرفرازاحمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود،شاداب خان اور وہاب ریاض کی بھی بڑی تصاویر موجود ہیں

Image result for psl 6 trophy

مینار پاکستان، قائد اعظم کا مزار، باب خیبر، قائد اعظم ریذیڈنسی زیارت کے ماڈلز بھی راہگیروں کی توجہ حاصل کررہے ہیں جب کہ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پی ایس ایل کا آفیشل گانا بجانے کے ساتھ آتش بازی بھی کی گئی۔

An attractive view of fireworks during inauguration of 6 th PSL trophy at Laberty roundabout

چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے مختصر خطاب کرتے ہوئے 20فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا،20فروری کو کراچی میں تقریب کے ساتھ شروع ہونے والی پی ایس ایل کا کاؤنٹ ڈاؤن بھی شروع ہوگیا۔

کراچی : پاکستان سپر لیگ 6 کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے جس کی تیاریاں اب عروج پر پہنچ چکی ہیں، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز آفیشلز کی طرف سے از خود قرنطینہ کا سلسلہ شروع ہوچکاہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم گذشتہ شب سیلف آئسولیشن میں چلی گئی،

پی ایس ایل ایڈیشن 6 کےٹکٹس کےفروخت کےلئےایک ویب سائٹ سےمعاہدہ

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پہلا ٹیسٹ خود کرانا ہوگا، ہوٹل میں دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پرکرکٹرز و آفیشلز کے لیے 3 دن کا قرنطینہ لازمی ہے، جس کے بعد وہ بائیو سیکور ببل میں داخل ہوجائیں گے، ایونٹ کے لیے ٹیموں کی پریکٹس کا سلسلہ پیر سے شروع ہورہا ہے، نیشنل اسٹیڈیم، اس سے ملحقہ حنیف محمد ریجنل ہائی پر فارمنس سینٹر اورمعین خان کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کا اہتمام کیا جائے گا۔

 پاکستان سپر لیگ 2021 کا آفیشل ترانہ “گروو میرا”

پی ایس ایل میں غیر ملکی کرکٹرز اور آفیشلز کی آمد کا آغازجمعرات کو ہوگا،دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بیٹسمین چیڈوک والٹن سب سے پہلے کراچی پہنچیں گے، جمعے کو ملتان سلطانز کے اینڈی فلاور سمیت کوچنگ اسٹاف کے ارکان بھی آرہے ہیں، ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی کی ہفتے کو آمد متوقع ہے۔

کراچی:  جامعہ کراچی کے اساتذہ نے تنخواہوں کے اضافے کے حق میں احتجاج کیا۔
اسلام آباد میں جامعہ کراچی کے اساتذہ کی طرف سے سرکاری ملازمین پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے،

اساتذہ نے سرکاری ملازمین کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کے اساتذہ گرفتار
ملازمین کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
صدر انجمن اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر حارث نایاب کاکہنا ہے کہ مہنگائ میں اضافہ 200 اور300 فیصد اور تنخواہوں میں 10 فیصد نامنظورکرتے ہیں۔

ڈاکٹر ریاض احمدہم اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر تشدد اور گرفتاریوں کی بھرپور مزمت کرتے ہیں

۔پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم طحہ نے کہا کہ سیاستدانوں کے لیے مراعات اور ترقیاتی فنڈز اور ملازمین کے لیے لاٹھی یہ سراسر ناانصافی ہے
آج اگر ہم سب مل کر احتجاج کریں تو حکومت وقت کو مجبور کرسکتیں ہیں۔ جناب وقار نمائندہ ملازمین

صدر آفیسر ایسوسیشن ڈاکٹر حسان اوج نے مطالبہ کی ہے کہ تنخواہوں میں 40 فیصداضافہ فی الفورمنظور کیا جائے

کراچی:  حکومت ِسندھ نے وفاقی حکومت کی جانب سے تیار کردہ “ایک قوم ایک نصاب” (سنگل نیشنل کریکولم) کی مخالفت کرتے ہوئے پرائمری کی سطح پر صوبائی کریکولم کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے و فاقی حکومت کی جانب سے تیار کردہ “ایک قوم ایک نصاب” کے مندرجات سے اختلاف کرتے ہوئے نئے تعلیمی سیشن 2021/22 سے پرائمری سطح پر صوبائی کریکولم کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ میں وفاقی حکومت کے سنگل نیشنل کریکولم سے متعلق کسی قسم کی کوئی تیاری نہیں کی جارہی بلکہ اس کے برعکس سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کی سطح نئے نصاب کی تیاری کی جارہی ہے۔

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ سیکنڈری کلاسز کی سطح پر نویں جماعت کی سائنس کے مضامین کی تبدیل شدہ نئی درسی کتب کی اشاعت کی تیاری کررہا ہے جس کے مطابق رواںسال اگست سے نویں کے طلبہ کےلئےکیمسٹری، فزکس اور ریاضی کی تبدیل شدہ نئی درسی کتب شائع کی جانی ہیں جبکہ بیورو آف کریکولم میں انٹر کی سطح پر نئے نصاب کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

گل قومی نصاب (SNC) پہلی سے لے کر گریڈ 5 تک تیار 

دوسری جانب ذرائع سےیہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سندھ میں انٹر کی سطح پر نئے نصاب کی تیاری کاآغاز کردیا گیا ہے تاہم نئے نصاب کے مطابق درسی کتب آنے والے تعلیمی سیشن 2021/22 کے بجائے آئندہ تعلیمی سیشن 2022/23 میں دستیاب ہوں گی۔

بیورو آف کریکولم کے تحت تیار کیے جانے والے کریکولم میں کئی دہائیوں کے بعد انٹر سال اول و دوئم کی سطح پربوٹنی اورزولوجی کے مضامین کی علیحدہ حیثیت کو ختم کرکے انھیں میٹرک کی طرز پر بیالوجی کے مضمون کے طور پر یکجا کیا جارہا ہےجس کے بعد سندھ میں انٹر کی سطح پر پڑی میڈیکل پڑھنے والے طلبہ کے لیے تعلیمی سیشن 2022/23 سے زولوجی اور بوٹنی کے بجائے ایک ہی کتاب بیالوجی کی شکل میں دستیاب ہوگی۔


سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ “ سندھ اوروفاق اورکےدرمیان سنگل نیشنل کریکولم میں بنیادی اختلاف اسلامیات کے مضامین پر ہے متعلقہ افسر کا کہنا تھا کہ وفاق نے سنگل نیشنل کریکولم میں اسلامیات کے مضمون کو پہلی جماعت سے ہی علیحدہ حیثیت دے دی ہے جبکہ سندھ میں اسلامیات کی تعلیم چوتھی جماعت سے شروع ہوتی ہے، سندھ اسلامیات کے مضمون کو گریڈ ون سے شروع کرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کے برعکس اسے گریڈ 4 سے ہی شروع کرنےکے فیصلےپر قائم ہے،اسلامیات کے نصاب میں پرائمری کی سطح پر وفاق نے احادیث کی تعداد سندھ کے اپنے کریکولم کے مقابلے میں بہت زیادہ رکھی ہیں جس پر سندھ کو اختلاف ہے۔

جبکہ اس کے علاوہ کچھ دیگر اختلافی نکات سندھی ، اردو، اور معاشرہ علوم کے مضامین پر بھی ہیں جبکہ سائنس کے مضامین میں پانچویں جماعت کے بعض عنوانات کو چوتھی جماعت میں ہی شامل کرکے طلبہ پر غیر ضروری لوڈ ڈال دیا گیا ہے اور ایک لیول کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

علاوہ ازیں سنگل نیشنل کریکولم کو پرائمری کی سطح پر اختیار نہ کرنے کے معاملے پر جب ذرائع نے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے ترجمان زبیر میمن سے رابطہ کیا تو انھوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ ہم وفاقی وزارت تعلیم شفقت محمود کے کہنے یا اعلان پر اگست سے سنگل نیشنل کریکولم کو نہیں اختیار کریں گے ان کا کہنا تھا کہ سندھ تحریری طور پر وفاق کو آگاہ کرچکا ہے کہ اسے اسلامیات، اردو ، سندھ اور سوشل اسٹڈیز میں کئی عنوانات پر اختلاف ہے۔

 

اسلام آباد: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کے شیڈول میں توسیع کردیا۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو2021کے طلبا اپنےسالانہ امتحانی فارم 15فروری 2021تک جمع کراسکتے ہیں۔

19فروری 2021تک ڈبل جبکہ 26فروری 2021تک ٹرپل فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کروائے جا سکیں گے۔
اس کے بعد داخلہ فارم وصول نہیں کیاجائے گا۔

طلبا مزید معلومات کے لیے کے آئی یو کی آفیشل ویب سائٹ یا پھر شعبہ امتحانات سے رجوع کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد: فیڈرل بورڈآف سیکنڈری اینڈانٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی کےامتحانات کےحوالےسے شیڈول جاری کردیایے. 

فیڈرل ایجوکیشن بورڈنےجاری کردہ اعلامیہ میں کہاہے کہ رواں سال ایس ایس سی کے امتحانات 20مئی2021سےہونگے

جبکہ ایچ ایس ایس سی کےامتحانات 10جون سےہونگے. اعلامیہ میں یہ بھی کہاگیاہےکہ رواں سال پریکٹیکل امتحانات نہیں لئےجائیں گےبلکہ پریکٹیکل کےمارکس پروموشن پالیسی2020 میں حاصل کردہ مارکس کےمطابق دیئےجائیں گے.

 

کراچی : جامعہ اردو نےبیچلرزوماسٹرزپروگرام (صبح وشام) سال 2020کےجاری جفت سیمسٹرکےلئےبغیرلیٹ فیس کےسیمسٹرفیس جمع کرانےکی نئی تاریخ مقررکردی ہے.

جامعہ اردوکی جانب سےاعلامیہ جاری کیاگیاہےکہ کووڈ 19میں لاک ڈاؤن کی وجہ سےطلباوطالبات کی سہولت کےلئےبیچلروماسٹرز(صبح وشام)ریگولرجفت سیمسٹر کی فیس بغیر کسی لیٹ فیس کے12فروری تک جمع کراسکتےہیں. 

طلبا اپنےفیس واؤچرآن لائن بھی پُرکرسکتےہیں بقیہ تفصیلات کے لئے جامعہ اردوکی ویب سائٹ پر وزٹ کریں. 

 لاہور: پاکستان سپرلیگ کےشائقین کےلئےخوشخبری, پی ایس ایل ایڈیشن 6کےلئےٹکٹس آن لائن فروخت کی جائیں گی 

ذرائع کےمطابق پی سی بی نےپی ایس ایل ایڈیشن 6 کےٹکٹس کےفروخت کےلئےایک ویب سائٹ سےمعاہدہ کیاہے.

پی ایس ایل کےشائقین کواسٹیڈیم میں میچ دیکھنےکی اجازت 

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں 20فروری 2021سےشروع ہونےوالے سپرلیگ میچزمیں صرف7500شائقین کرکٹ کومیچ دیکھنے کہ اجازت ہوگی جبکہ دوسرےمرحلےقذافی اسٹیڈیم میں5500سپرلیگ کےمتوالے شریک ہوسکیں گے. 

یادرہےکوروناوائرس کےپیش نظراین سی اوسی نےصرف20 فیصدتماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنےکی اجازت دی ہے. 

 

کراچی: وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کاکہناہےکہ تعلیمی معیاراور تعلیمی اداروں میں جاری ترقیاتی کاموں میں کوئی سمجھوتانہیں کیاجائےگا

تفصیلات کےمطابق وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نےآج ملیرسے منتخب ہونےوالےسندھ اسمبلی کےرکن محمودعالم جاموٹ سےملاقات کی.ملاقات کے دوران محمودعالم جاموٹ نےصوبائی وزیرکواپنےعلاقےکےاسکولزکےحوالےسےآگاہ کیا. 

اس موقع پروزیرتعلیم سندھ سعید غنی کاکہناتھاکہ کوروناوباکی وجہ سےجو تعلیمی نقصان ہواہے ہم غیرمعمولی اقدامات کرکےجلدہی چیزوں کومعمول پرلایاجائےگا.

انہوں نےمزیدبتایا کہ تعلیم کےمعیاراورتعلیمی اداروں میں جاری ترقیاتی کاموں کےمعیارپرسمجھوتہ نہیں کیاجائےگامیں خوداسکول ایجوکیشن ورکس اورکالجزکادورہ کرونگا میرےمحکمہ کےکوئی بھی افسرکسی بھی افسرکی وجہ سےرکاوٹ بناتواسکےخلاف کارروائی ہوگی. 

اس موقع پرسیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمدبخش ناریجو سیکریٹرکالجزخالدحیدرشاہ ودیگرموجودتھے.

کراچی : جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کےزیراہتمام داخلہ ٹیسٹ 12فروری کومنعقدکیاجائے گا. 

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی فارمیسی کاداخلہ ٹیسٹ 12فروری اور بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں داخلےکےلئے ٹیسٹ 15فروری کومنعقدہوگا.

جامعہ کےوائس چانسلرپروفیسرسیدمحمدطارق رفیع نےبتایا کہ ٹیسٹ کےدوران کوروناکےتمام ایس اوپیزپرعمل درآمدکیاجائےگا اورانٹرویوبھی نہیں لیئےجائیں گے.