ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

راولپنڈی : آل پاکستان پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے تحت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایپسما کے صدر ابرار احمد

خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کوحکومت آسان شرائط پر بلا سود قرضے جاری کر کے اپنا وعدہ پورا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے تعلیمی سرگرمیاں بحال کروانے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔

نجی تعلیمی اداروں کے حق میں آواز بلند کرنے کے جرم میں مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی سمیت پندرہ اسکولز مالکان کےخلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

ایپسما کے ممبرز نجی تعلیمی ادارے اپنا تعلیمی سیشن 15مارچ سے شروع کریں گے۔

اجلاس میںابرار احمد، پرویز اقبال، نعیم اکرم،عامر انور، زبیر شاہ، نیئر جمال، نبیلہ انعام، نوید احمد، طارق بٹ و دیگر نے شرکت کی۔

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سندھ میڈیکل کالج نے ایم بی بی ایس کے نئے بیچ(2020-21) کے لیے تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ایم بی بی ایس کے 327 نئے طالب علموں نے شرکت کی

تقریب میں کالج کے پرنسپل اورڈین پروفیسر غلام سرور قریشی نے نئے آنے والے طالب علموں کا پرجوش استقبال کیا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے نئے طالب علموں سے عہد لیا اور اور طب کے پیشے کی اہمیت سے آشنا کرایا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے طلباء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ، کہ آج کا دن ان کے کیریئر کا ایک اہم سنگ میل ہے ، انہوں نے طلباء کو خلوص اور محنت کی تلقین کرتے ہوئے بتایا کہ کمپیوٹرائزڈ امتحانات کے ذریعے یونیورسٹی میں نقل کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور میرٹ کو بھرپور ترجیح حاصل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کالج میں لڑکیوں کی تعداد لڑکوں سے کہیں زیادہ ہے ۔

پرو وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے طلباء کا خیرمقدم کیا اور میڈیکل کالج میں داخلے کے تجربے کو زندگی بدلنے والا واقعہ قرار دیا جس میں سخت محنت اور پورے عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ بیگ ، چیئرپرسن اپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ نے نئے طلباء کو بحیثیت طالب علم اور بحیثیت ڈاکٹر پروفیشنلزم کی اہمیت سمجھائی اور انہیں پروفیشنلزم کو اپنانے کی تلقین کی۔

۔ تقریب میں مختلف اداروں کے فیکلٹی ممبران اور عملہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر نائب رجسٹرار انعم پاریو نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرپرسن کمیونٹی میڈیسن پروفیسر غزالہ عثمان جو ہم نصابی سرگرمیوں کے معاملات سنبھالتی ہیں انہوں نے طلبہ کو اسٹوڈنٹس کاؤنسل کےحوالےسےآگاہ کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے جے ایس ایم یو کے ڈائریکٹرز ، فیکلٹی اور مختلف اداروں کے عملہ کے ہمراہ طلباء کو طے شدہ کوویڈ 19 ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتے ہوئے طلبا کے خوشگوار مستقبل کی دعاکی۔
تقریب میں شریک طلبا و طالبات کےوالدین کے لئے یہ پروگرام انٹرنیٹ کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔

کراچی: پی ایس ایل 6 کے دوسرے پریکٹس میچ میں پشاور زلمی کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 23 رنز سے شکست دیدی۔

دوسرے پریکٹس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف23 رنز کی کامیابی حاصل کی۔

کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں پر 180 رنز بنائے۔ اعظم خان 69 اور سرفراز احمد کے 41 رنز، جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 157 رنز بنا سکی۔

اسکردو:کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ اب ہم میں نہیں رہےانکے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی موت کی تصدیق کردی۔

گلگت بلتستان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر خان اور علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے اپنےوالدکی موت کی تصدیق کرتے ہوئےکہنا تھاکہ علی سدپارہ کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران اپنے دو غیر ملکی ساتھیوں کے ہمراہ لاپتہ ہوئے، مجھے اور کئی انٹرنیشنل کوہ پیماوں کو یقین ہے کہ انھیں کے ٹو سر کرنے کے بعد واپسی پر حادثہ پیش آیا، اور جس بلندی پر حادثہ ہوا تھا وہاں چند گھنٹوں سے زیادہ زندہ رہنا ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم سبز ہلالی پرچم سے جنون کی حد تک محبت کرنے والے محب وطن قومی ہیرو سے اور دنیا ایک بہادر اور با صلاحیت مہم جو سے محروم ہوئی ہے، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم سب ایک دوسرے کے لیے سہارا بنیں گے ، اورمیں اپنے والد کے مشن کو جاری رکھوں گا اور ان کے ادھورے خواب پورے کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن پر وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور عسکری ایوی ایشن کے بہادر پائلٹس کا بھی مشکور ہوں۔

واضح رہےکہ پاکستان کے ہیرو محمد علی سد پارہ کو دنیا کی 14 بلند چوٹیوں میں سے 8 کو سر کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔

کراچی:پاکستان سپرلیگ 6سےقبل پرکٹس سیشن میں ملتان سلطانزاورلاہورقلندرزآمنےسامنےآگئے۔

پی ایس ایل 6 سے قبل ہی ملتان سلطانز نے حریف ٹیموں نےپریکٹس میچ میں لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کی تیاری زور و شورسے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریکٹس میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک182 رنز کا ہدف دیا، جواب میں ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف باآسانی 17.5 اوورز میں 3 وکٹوں کےنقصان پر حاصل کر لیا۔

شان مسعود 42، صہیب مقصود 46 اور خوشدل شاہ 41 ریلی روسو 37رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

اسلام آباد : جماعت پنجم اور ہشتم کے طلبا و طالبات کے لئے اسکالرشپس کا اعلان کردیا۔

فیڈرل ڈائر یکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے جماعت پنجم اورہشتم کے طلبا و طالبات کے لئے اسکالرشپس کا اعلان کردیا۔

ڈائر یکٹر اکیڈمکس سعدیہ عدنان نےڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

اسکالرشپس کے فارمز یکم مارچ سے 22مارچ2021 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ طلبا و طالبات کیلئے نادرا کا ب فارم جمع کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ایف ڈی ای نے پنجم جماعت کیلئے 300 (150لڑکے اور 150لڑکیاں)، ہشتم کیلئے 200 (100لڑکے اور 100لڑکیاں) اسکالر شپس مختص کئے گئے ہیں۔

راولپنڈی:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او نے ڈیوٹی پرحاضر نہ ہونےپر 11اساتذہ کو شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے

سی ای او کی ہدایت پرڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا جہاں 11اساتذہ غیر حاضر پائے گئے۔

اسلام آباد: فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے پنجم اورآٹھویں جماعت کےامتحانات کاشیڈول جاری کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیئے: سندھ بھرمیں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات کااعلان

فیڈرل ڈائر یکٹوریٹ آف ایجوکیشن کےمطابق پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سینٹرلائزڈسالانہ امتحانات 2021کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

پنجاب بھرمیں بورڈکےامتحانات کااعلان

شیڈول کے مطابق 18مئی سے شروع ہوں گے جبکہ امتحانات ایف ڈی ای کی پالیسی کے تحت ترمیم شدہ سلیبس کے مطابق لیئےجائیں گے۔

امتحانات کے حوالے سے ماڈل پیپرز (پیٹرن) مارچ میں جاری کئے جائیں گے ۔

لاہور: 5ہزار سے زائد غیررسمی اسکول پنجاب لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کےحوالےکرنےکی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔

وفاق کے زیر اہتمام چلنے والے 5ہزار سے زائد غیر رسمی اسکول پنجاب کے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کےسپرد کرنے کے لیے ایک بار پھرکام شروع کردیاگیا۔

ان اسکولوں کی حوالگی کرنے سے قبل محکمہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ان سکولوں کا وزٹ کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی تصدیق کے بعد انکشاف ہوا ہےکہ نوے فیصداسکولزموجود تھےجبکہ دس فیصداسکولوں کی تصدیق نہ ہوسکی۔

لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رپورٹ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کو جمع کرائی گئی اور باقی رہ جانے والے اسکولوں کی ایک دفعہ پھر تصدیق کا فیصلہ کیا گیا ۔

محکمہ لٹریسی کے حکام کا کہنا ہے کہ تصدیق کا کام ایک ماہ کے اندر اندرمکمل کرلیا جائے گا اور اگلے مالی سال سے یہ پانچ ہزار اسکول پنجاب کے حوالے کردیے جائیں گے ۔

اسلام آباد: ہائیکورٹ نےڈیپوٹیشن پر آئےاساتذہ کوواپس صوبوں کو بھیجنے سے روک دیا.

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ سے صوبوں سے ڈیپوٹیشن پر آئے اساتذہ کو بڑا ریلیف مل گیا ہے،

عدالت نے استاتذہ کو واپس صوبوں میں بھیجنے کا وفاقی نظامت تعلیمات کا فیصلہ معطل کرکے اساتذہ کو واپس صوبوں کو بھیجنے سے روک دیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے گیارہ دسمبر 2020 کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا، آرڈرمعطلی کے بعد اساتذہ کے پاس اسکول جانے کاراستہ کھل گیا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ ڈائریکٹر لیگل وفاقی نظامت تعلیمات کو قانون کا کوئی علم نہیں، وہ عدالت کو گمراہ کر رہے ہیں، اس طرح کے یکطرفہ فیصلوں سے اساتذہ ڈی چوک بیٹھنے ہر مجبور ہوئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں وفاقی نظامت تعلیمات کا حکمنامہ برقرار نہیں رہ سکتا، وفاقی نظامت تعلیمات بتائیں کہ ایسا حکمنامہ کیوں جاری کیا گیا، اور ڈی جی آکر وضاحت کریں کہ ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والی اساتذہ کو کیوں دربدر کیا جارہا ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی وفاقی نظام تعلیمات کو طلب کرتے ہوئے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔