ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ضیاالقیوم نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب، بلوچستان اور قبائلی اضلاع سمیت دیگر دوردراز علاقوں میں طلبہ کیلئے جون 2021 تک نظام تعلیم ڈیجیٹل کیا جارہا ہے۔

انٹریونیورسٹیز کنسورشیم کے آن لائن پروگرام ــ"لائیو وِد وائس چانسر" میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ضیاالقیوم نے کہاکہ دنیا آن لائن تعلیم کی طرف بڑھ رہی ہے اسی کو مدِ نظررکھتے ہوئےملکی جامعات کی فیکلٹی کو آن لائن تعلیم کیلئے ٹریننگ کروائی جائے گی

انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بھی اپنی تیاری مکمل کرلی ہے۔ جنوبی پنجاب، بلوچستان اور قبائلی اضلاع سمیت دیگر دوردراز علاقوں میں طلبہ کیلئے جون 2021 تک نظام تعلیم ڈیجیٹل کیا جارہا ہے۔

انہوںنے کہا اسلامی دنیا کے ممالک کی ورچوئل یونیورسٹیوں کی تنظیم کا پہلا منتخب صدر بننا میرے لیے اور پورے پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔اس پروگرام میں نیشنل کوآرڈینیٹر انٹریونیورسٹیز کنسورشیم محمد مرتضیٰ نور اور پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح بھی موجود تھے ۔

راولپنڈی : پاکستان کے ابتدائی بلے بازپہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور ابتدائی تین وکٹیں 45 رنز پر گر گئیں۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز عابد علی اور عمران بٹ نے کیا لیکن پانچویں اوور میں عمران بٹ اپنا کھاتا کھولے بغیر ربادا کا شکار بن گئے، عابد علی بھی 13 رنز بنا کر مہاراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی 8 رنز بنا کر مہاراج کو وکٹ دے بیٹھے۔

 دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کو برتری حاصل 

اظہر علی 24 اور فواد عالم دو رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور قومی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 49 رنز بنا لیے ہیں۔

قبل ازیں حسن علی کی شاندار بولنگ کے باعث جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 201 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور پاکستان کو جنوبی افریقا پر پہلی اننگز میں 71 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔

لاہور: وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ہم اسکولوں میں اپنے بچوں کو انشاء اللہ واپس لائیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے گزشتہ روزمراد راس کاکہناہے کہ وہ اسکول چھوڑنے والے بچوں کو دوبارہ ہائی اسکول لے جانے کا اہداف رکھتے ہیں۔

اسی حوالے سےوزیر اسکولنگ مراد راس نے "اسکول انرولمنٹ ڈرائیو" کے اقدام پر بحث کے لئے اسکولنگ ڈویژن کے افسران سے ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکول انرولمنٹ ڈرائیو کے سلسلے میں 18 اضلاع کے سی ای اوز اور ڈی ای اوز کے ساتھ ملاقات کی ہے تمام تفصیلات مارکاز کی سطح تک بانٹ دی گئیں۔ ہم اپنے بچوں کو انشاء اللہ اسکول واپس لائیں گے۔

پیر کو راس نے کالج کے طلباء کے ساتھ ایک مخصوص معاہدے کے ساتھ "اسکول انرولمنٹ ڈرائیو" کا آغاز کیا جو COVID-19 وبائی امراض کے بعد دو بار اساتذہ کی توسیعی بندشوں کے دوران ترک ہوا۔

پریس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیر نے بتایا کہ انرولمنٹ ڈرائیو کے تحت اسکول اساتذہ کو حصہ لینے کے متبادل کے طور پر ، کالج کونسلوں کو اپنے نوجوانوں کو کالج بھیجنے کے لئے علاقے کے لوگوں سے بات چیت کرنے کا تعلق ہوسکتا ہے ، جو دونوں موجودہ اساتذہ میں اساتذہ سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ صوبہ بھر میں بندش یا پہلے سے ہی اسکول سے باہر اسکول (OOSC)۔

ڈاکٹر راس نے بتایا کہ انرولمنٹ مہم سارا سال چلتی رہے گی اور اس ڈویژن نے ایک ملین نوجوانوں کو حکام کی فیکلٹیوں میں دوبارہ لانے کا ایک مقصد طے کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ایک لاکھ غیر سرکاری اور عوامی فیکلٹی ہیں اور اس ڈویژن کے پاس ہر کالج کو دیکھنے کی کوئی جگہ نہیں ہے ، اس کے باوجود یہ میڈیا اور محلے کی مدد سے ممکن ہے۔

راولپنڈی: جنوبی افریقہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی


راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان 272 رنزبنانے کے بعد آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور یوں پاکستان کو 71 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو کپتان کوئنٹن ڈی کاک 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ویان ملڈر 33، جورج لنڈے 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈین ایلگر 15، وان ڈیر ڈاسن کو کھاتہ کھولے بغیر بولڈ ہوگئے۔ فاف ڈپلسی 17 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بنے، ایڈن مارکرم 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹمبا باوما 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 5،، فہیم اشرف، شاہین آفریدی اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل قومی ٹیم پہلی اننگز میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد کپتان بابراعظم ،فہیم اشرف اور فواد عالم کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت 272 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ بابراعظم 77 اور فواد عالم 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ فہیم اشرف 78 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

عمران بٹ 15، عابد علی 6، اظہر علی 0، محمد رضوان 18 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ حسن علی، یاسر شاہ اور نعمان علی نے 8،8 رنز اسکور کیے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے انرج نورجی نے 5 اور کیشومہاراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں ہونے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی، جس کے پاکستان کوسیریز میں برتری حاصل ہے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسٹیئرنگ کمیٹی کےنئےچیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین کےلئے آغا خان یونیورسٹی تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر اور آئی بی سی سی فورم کے سابق چیئرمین ڈاکٹر شہزاد جیواکومقرر کرنے کی وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے منظوری دی۔

ڈاکٹر جیوا گزشتہ برس آئی بی سی سی فورم کے چیئرمین رہ چکے ہیں جن کی مدت 31 دسمبر 2020 کو ختم ہوئی ہے ۔

اسٹیئرنگ کمیٹی ایک سفارشاتی ادارہ کا درجہ رکھتی ہے، جو میٹرک اور انٹر امتحانات، سرٹیفکیٹس کی تصدیق، مساوات، اور دیگر معاملات پر ملک میں موجود تمام بورڈوں کے ساتھ ملکر تجاویز اور سفارشات مرتب کرتی ہے۔

ویب ڈیسک: سنگاپور میں جاری "ون چیمپیئن شپ مکسڈ مارشل آرٹس" کے مقابلے میں پاکستانی ایتھیلٹ احمد مجتبیٰ نے بھارتی کھلاڑی راہول راجوکو چاروں خانے چت کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ایم ایم اے فائٹ میں پاکستانی کھلاڑی احمد مجتبیٰ نے بھارتی کھلاڑی راہول راجوکو صرف 56 سیکنڈز میں ہی ناک آؤٹ کردیا۔

سنگاپور میں رہنے والے انڈین فائٹر کی پاکستانی فائٹر کے سامنے ایک نہ چلی ،وہ ایک مکا کھاکر نیچےگر پڑےجس کے بعد ریفری نے فائٹ روکنے کا اعلان کیا اور یوں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں احمد مجبتیٰ نے فائٹ اپنے نام کرلی۔

واضح رہےسنگا پور میں ’ون چیمپیئن شپ مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے جاری ہیں جس میں پاکستانی ایتھلیٹ شروع ہی سے چھائے رہے۔

اسلام آباد: پی ایس ایل 6کے گروپ میچز کے دوران تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں جا کر میچز دیکھنے کی اجازت مل گئی

20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں جا کر میچز دیکھنے کی اجازت مل گئی۔

آج صبح این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام بھی شریک ہوئے

اجلاس میں پی ایس ایل کے میچز کے دوران تماشائیوں کو داخلے کی اجازت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام کی گائیڈ لائنز کے مطابق 20 فیصد تماشائیوں کو پی ایس ایل کے گروپ میچز کے دوران اسٹیڈیم جا کر میچز دیکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا

جبکہ ٹورنامنٹ کے پلے آف میچز میں تماشائیوں کی اجازت کا فیصلہ کورونا مریضوں کی شرح کو دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

کراچی: ایم اے پرائیوٹ کے امیدواروں کو مزید مہلت مل گئی۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمدکے مطابق ایم اے پرائیویٹ رجسٹریشن برائے سال 2019 کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 1 ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ9فروری 2021تک تو سیع کر دی گئی ہے۔

 

رجسٹریشن فارم جامعہ اردو کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk سے آن لائن پُر کرکے ڈاؤن لوڈ کریں اور
رجسٹریشن فیس 6000/-روپے کا پے آرڈر بنام ناظم ا متحانات وفاقی اردو یونیورسٹی بنواکر مکمل دستاویزات کے ساتھ رجسٹریشن فارم کے ساتھ منسلک کریں اوربالمشافہ یا بذریعہ ڈاک ناظم امتحانات کے پتے پر ارسال کریں۔

کراچی: جامعہ اردو نے داخلہ2021(صبح)بیچلرکی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کردی۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹرسیداخلاق حسین کے مطابق داخلہ2021(صبح)بیچلر کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 9فروری2021تک توسیع کردی گئی ہے۔

طلباء و طالبات فیس واؤچر متعلقہ شعبے سے حاصل کرلیں۔

کلیم فارم جامعہ اردو کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk  سے 4فروری 2021سے حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے جامعہ ویب وزٹ کریں۔

کراچی: جامعہ کراچی نےبی ایس سی (پاس) سال اول،دوئم/باہم اورایم ایڈ(مارننگ وایوننگ) کے امتحانی فارم جمع کرانے کااعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق بی ایس سی (پاس) سال اول،دوئم اور باہم سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے امتحانی فارم 19 فروری 2021 ء تک جبکہ ایم ایڈ(مارننگ وایوننگ) کے امتحانی فارم12 فروری2021 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بی ایس سی سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 6725 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی ایس سی سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 11850 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں ایم ایڈ (مارننگ وایوننگ) کے امتحانی فارم 10600 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں
۔طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان،ایم سی بی،بینک الفلاح اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بی ایس سی کے ایسے طلبہ جو 2014 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گےجبکہ ایم ایڈ (مارننگ وایوننگ) کے ایسے طلبہ جو 2014 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز جمع کرانے ہوں گے۔

طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واؤچرکے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔