منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 
 
 
 
اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چینی مافیا سے متعلق ایف آئی اے رپورٹ وقت سے پہلے آ گئی ہے، 25 کے بعد آتی تو اچھا ہوتا، ملک میں جب بزنس مین سیاست دان بنا تو مافیا مضبوط ہو گیا۔
 
شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ فیصلہ عمران خان کا بھی امتحان ہے، دیکھنا یہ ہے کہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد وہ کیا سلوک کرتے ہیں، جو فیصلے عمران خان نے کیے مجھے بھی ان کے بارے میں علم نہیں تھا۔
 
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوئی دو گروپ نہیں ہیں، کپتان نے بس اپنی فیلڈنگ بدلی ہے، جہانگیر ترین اور عمران خان میں کوئی اختلاف نہیں، ہماری لیڈر شپ پر کوئی کرپشن کی بات نہیں کر سکتا۔
 
 
شیخ رشید نے کہا کہ اسد عمر ای سی سی کو ہیڈ کر رہے تھے لیکن سبسڈی میں ان کا کوئی رول نہیں تھا، چینی بحران کے ذمہ داروں کو سبسڈی کا مجھے نہیں پتا کہ وہ کس طرح سبسڈی لے کر نکل گئے۔
 
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے چند دن قبل چینی آٹا بحران کے ذمہ داروں سے متعلق ایف آئی اے کی مرتب کردہ چشم کشا رپورٹ جاری کر دی تھی، گزشتہ روز وفاقی کابینہ میں اس رپورٹ کی روشنی میں اہم تبدیلیاں کی گئیں، وفاقی وزیر خسرو بختیار کا قلم دان تبدیل کیا گیا، جہانگیر ترین کو چیئرمین زرعی ٹاسک فورس کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے نتائج سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی
 
 
 
 
 
موبائل فون صارفین عام طور پر سمجھتے ہیں کہ ان کا واٹس ایپ ڈیٹا محفوظ ہے یا اسے چوری نہیں کیا جاسکتا، اس حوالے سے ایف آئی نے بتایا ہے کہ ڈیٹا کی چوری مشکل کام نہیں تاہم اس کیلئے کچھ اہم اقدام کرنا ہوں گے۔
 
ایف آئی اے حکام نے عوام کیلئے خصوصی آگاہی میسج شیئر کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال چوہدری نے بتایا ہے کہ کس طرح لوگوں کا واٹس ایپ ڈیٹا چرایا جاتا ہے۔
 
انہوں نے بتایا کہ کسی شخص کا موبائل فون ان لاک ہو تو ہیکر اس کے موبائل سے 10 سے 20 سیکنڈ میں واٹس ایپ ویب کو لاگ ان کرلے گا، اس نے صرف موبائل سے واٹس ایپ ویب کا کیو آر کوڈ سکین کرنا ہوتا ہے، اگر واٹس ایپ لاگ ان ہوجائے تو لوگوں کا سارا ڈیٹا اور چیٹ ہیکر کے قبضے میں آجاتی ہے اور وہ ڈیٹا چرا کر لوگوں کو بلیک میل کرسکتا ہے۔
 
آپکے وٹس ایپ میں موجود ڈیٹا کیسے چوری کیاجاتا ہے اور آپکی چیٹنگ اور میسجز کسطرح چوری چھپے پڑھے جاتے ہیں جسکا آپکو علم ہی نہیں ہوتا۔
جانیے۔۔۔
 
آصف اقبال چوہدری نے عوام کو واٹس ایپ کا ڈیٹا چوری سے بچانے کا طریقہ بھی بتایا،انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو علم ہی نہیں ہوتا کہ ان کا واٹس ایپ کہاں کہاں لاگ اِن ہے۔
 
اس لیے موبائل فون کی سیٹنگ میں جا کر چیک کرنا چاہیے کہ کہیں واٹس ایپ ویب تو لاگ انہیں، واٹس ایپ سیٹنگز میں ہی یہ آپشن بھی موجود ہوتا ہے کہ آپ سب جگہوں سے لاگ آؤٹ کرسکتے ہیں، اس سے آپ کا ڈیٹا محفوظ رہے گا
 
 
 
 
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
 
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے ماہ اپریل کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں نمایاں کمی کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
 
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کردی گئی۔
 
سوئی سدرن کے لیے آل ایل این جی کی قیمت میں 1.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے۔
 
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت 9.58 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، سوئی سدرن کے سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت 9.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
 
 
واضح رہے کہ مارچ میں سوئی ناردرن کے سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت 11.36 ڈالر تھی، اسی طرح سوئی سدرن کے سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت 11.36 ڈالر تھی۔
 
یاد رہے کہ 31 مارچ کو اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 39 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔
 
ماہ اپریل کے لیے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1067.39 روپے مقرر کی گئی ہے، مارچ کے لیے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت 153.17 روپے تھی۔

مانیٹرنگ ڈیسک:سماجی ویب سائٹس پر کورونا وائرس متعلق جھوٹی اور بے بنیاد افواہوں کو پھیلاؤسے روکنے کےلئےواٹس ایپ بھی میدان میں آگیا. 

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق پیغامات اور وڈیو کالنگ کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے انتہائی سخت قدم اٹھاتے ہوئےفارورڈ میسج جا طریقہ کارتبدیل کردیا ہے .

واٹس ایپ پر پہلےصارفین پہلےایک میسج بیک وقت 5 لوگوں یا گروپس میں بھیج سکتے تھےلیکن اس تبدیلی کے بعد  صارفین ایک وقت میں صرف ایک ہی صارف کو میسج فارورڈ کرسکتے ہیں.

خیال رہے واٹس ایپ پر میسج کی تصدیق کئے بغیرفارورڈ کرنا عام سی بات ہے. 

 
 
 
نیویارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بدترین کمی کے بعد اب اضافہ دیکھا جارہا ہے، امریکی خام تیل کی قیمت 26 ڈالر تک ہوگئی ہے۔
 
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 30 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
 
امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.37 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 26 ڈالر 96 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔
 
 
معاشی ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت میں اضافہ قیمتوں پر ممکنہ معاہدے کی امید پر ہوا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس اور سعودی عرب میں قیمتوں پر معاہدہ جلد متوقع ہے۔
 
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں اس وقت خام تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح پر ہے، روس اور سعودی عرب نے پیداوار بڑھانے کے ساتھ قیمتوں میں بھی کمی کی ہے۔
 
مجموعی طور پر کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر خام تیل کی طلب اور اس کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔
 
چند روز قبل تک خام تیل کی قیمت 29 سال کی کم ترین سطح پر آگئی تھی، امریکی خام تیل 20 ڈالر پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا تھا
 
 
 
 
دوحا : طالبان نےقیدیوں کی رہائی پرافغان حکومت سےمذاکرات ملتوی کردیے ، جس کے بعد طالبان وفد آج افغان حکومت کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔
 
طالبان نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق افغان حکومت سے مذاکرات ملتوی کردئیے، ترجمان طالبان قطر آفس سہیل شاہین نے بیان میں مذاکرات ملتوی ہونے کی تصدیق کرے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی رہائی متعدد مسائل کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔طالبان وفدآج افغان حکومت کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔
 
طالبان قیدیوں کی رہائی سے متعلق افغان حکومت اورطالبان وفد کے درمیان مذاکرات کا پہلا دورکابل میں ہوا تھا جس میں تکنیکی معاملات پربات کی گئی تھی۔
 
اس سے قبل طالبان کے ترجمان نے کہا تھا کہ طالبان قیدیوں کی شناخت کے لیے ایک وفد بگرام جیل بھیجا جائے گا اور قیدیوں کی رہائی 31 مارچ سے شروع ہو جائے گی، اس سلسلے میں ویڈیو کانفرنس پر مذاکراتی عمل 5 گھنٹے جاری رہا، جس میں امریکا، ریڈ کراس اور افغان حکام نے شرکت کی۔
 
یاد رہے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان امن معاہدے کے تحت ڈیڑھ ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی تھی ، طالبان اپنے 1500 قیدیوں کے تبادلے میں ایک ہزارسرکاری فوجی حکومت کےحوالے کریں گے، افغان صدر کی منظوری کے مطابق روزانہ سو طالبان قیدی جیلوں سے چھوڑے جائیں گے۔
 
خیال رہے امریکا اورطالبان کے درمیان انتیس فروری کوہوئے معاہدے کے تحت فریقین نے قیدیوں کی رہائی پراتفاق کیا تھا۔امریکا نے طالبان سے معاہدے کے تحت افغانستان سے اپنی فوج کا جزوی انخلا بھی کیا۔
 
 
 
 
 
ریاض: سعودی عرب کی نیشنل واٹر کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ پانی کا بل جمع نہ کرنے والے صارفین کے میٹر بند نہیں کیے جائیں گے، علاوہ ازیں صارفین کے کسی وجہ سے بند میٹر بھی کھول دیے جائیں گے۔
 
سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں نیشنل واٹر کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ پانی کا بل جمع نہ کرنے والے صارفین کے میٹر بند نہیں کیے جائیں گے، اگر کسی وجہ سے کسی کا میٹر بند کر دیا گیا ہوگا تو اسے کھول دیا جائے گا۔
 
واٹر کمپنی نے یہ سہولت کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران کو مدنظر رکھ کر دی ہے۔ نیشنل واٹر کمپنی کے ڈپٹی چیئرمین نے مزید کہا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے طے کیا گیا ہے کہ واٹر کمپنی بل ادا نہ کرنے یا کسی بھی وجہ سے کسی کا بھی واٹر میٹر بند نہیں کرے گی۔
 
 
کمپنی نے اپنے طور پر ان تمام علاقوں میں بھی بند واٹر میٹر کھول دیے ہیں جہاں 24 گھنٹے کا کرفیو ہے، یہ سہولت ان علاقوں کے صارفین کے لیے بھی ہے جہاں جزوی کرفیو نافذ ہے۔
 
ڈپٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگر کسی کا واٹر میٹر ابھی تک بند ہو تو وہ پہلی فرصت میں اسے کھلوانے کی آن لائن درخواست دے، درخواست کے بعد 24 گھنٹے کے اندر میٹر کھول دیا جائے گا۔
 
انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا معاشرہ کرونا وائرس کے بحران میں مبتلا ہے، ہر ایک کسی نہ کسی مشکل میں ہے اور سب لوگ زیادہ وقت گھروں میں گزار رہے ہیں۔ ایسے میں پانی کی ضرورت عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ ہے لہٰذا کمپنی نے درپیش صورتحال کے مدنظر پانی کی سپلائی بھی بڑھا دی ہے۔
اسلام آباد: معروف قانون دان اور پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کر دیا گیا ہے۔
 
بابر اعوان کی بطور مشیر برائے پارلیمانی امور تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، صدر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی تجویز پر بابر اعوان کی تعیناتی کی منظوری دی۔
 
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بابر اعوان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔
a
 
آج سید فخر امام نے بھی وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، فخر امام کو وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک کا قلم دان سونپا گیا ہے۔ ایوان صدر میں فخر امام کی بہ طور وفاقی وزیر تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں صدر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
 
 
یاد رہے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی تھیں، فخر امام کو وزارت فوڈ سیکورٹی اور خسرو بختیار کو اکنامک افیئر کا قلم دان سونپا گیا تھا جب کہ حماد اظہر کو وزارت صنعت کا وزیر بنایا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر ارباب شہزاد اور سیکریٹری خوراک ہاشم پوپلزئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جب کہ خسرو بختیار نے وزارت فوڈ اینڈ سیکورٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
 
وزیر اعظم نے خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا تھا اور اور ان کی جگہ ایم کیو ایم کے امین الحق کو ٹیلی کمیونی کیشن کا قلم دان سونپا۔
 
 
 
 
کراچی : شہر قائد میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، جس میں عباسی شہید اسپتال کی خاتون ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی کے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، متاثرہ خاندان میں عباسی شہید اسپتال تعلق رکھنے والی ایک خاتون ڈاکٹر بھی شامل ہیں، متاثرہ افراد کو گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا۔
 
سینئر میڈیکل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کراچی ڈاکٹر سلمی کوثر نے عباسی شہید اسپتال کی خاتون ڈاکٹر اور خاندان دیگرافراد میں کوورنا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افراد کا تعلق نارتھ ناظم آباد سے ہے
 
 
ڈاکٹر سلمی کوثر کا کہنا تھا کہ خاتون ڈاکٹر کی ڈیوٹی فلٹر کلینک میں تھی ، عباسی شہید اسپتال کے ساتھ احاطے میں۔فلٹر کیلنک بنائی گئی ہے ، فلٹر کلینک کے عملے کی بھی اسکرینگ کرائی جائے گی۔
 
سینئر میڈیکل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کراچی نے کہا کہ کیسز 14مارچ سے27مارچ کے دوران سامنے آِئے، عباسی شہید اسپتال کو تاحال ایمرجنسی فنڈ فراہم نہیں کیا گیا، تاہم تمام ڈاکٹروں کٹس فراہم کردی ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ سماجی رابطے وایرس کی منتقلی کا سبب بنے، ان میں سے ایک نوجوان برطانیہ سے آیا تھا۔
 
خیال رہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدا د3864 ہوگئی ہے، اس خطرناک وائرس سے 54 افراد جاں بحق جبکہ 258 صحتیاب ہو چکے ہیں۔
 
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 932، خیبرپختونخوا میں 405 , گلگت میں 211، پنجاب میں1918, بلوچستان میں 202 اور اسلام آباد میں 82 ہیں۔
 
 
 
چنیوٹ : ڈی جی خان سےکلیئر8افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت اور سرویلنس ٹیموں کی کلیئرنس تک علاقے سیل رہیں گے۔
 
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمدریاض نے ڈی جی خان سے کلیئر8 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق کردی اور بھوانہ کے 3،چنیوٹ کےایک گاؤں کوآئسولیشن کادرجہ دے دیا ہے۔
 
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ چاروں دیہاتوں میں رہائشیوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی اور محکمہ صحت، سرویلنس ٹیموں کی کلیئرنس تک علاقے سیل رہیں گے۔
 
 
یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سے بھی 26 زائرین کو کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر گھروں کو روانہ کردیا گیا تھا، مذکورہ زائرین کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔
 
خیال رہے پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 86 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 2004 ہوگئی ہے،
ترجمان کا کہنا ہے کہ مریضوں کے اعدادوشمار زائرین، تبلیغی ارکان، قیدی اور عام شہریوں کی درجہ بندی میں رکھے جا رہے ہیں۔
 
ترجمان کے مطابق ڈی جی خان میں 213 زائرین، ملتان میں 359 زائرین، فیصل آباد میں 5 کنفرم زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ مرکز میں 398، منڈی بہاوالدین میں 3، سرگودھا 13، وہاڑی 14، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 10تبلیغی ارکان ، ننکانہ میں 2، گجرات 8، رحیم یار خان 15، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1، حافظ آباد میں 31، سیالکوٹ 4، لیہ میں 13 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔