منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

چینی شہر ووہان میں 76 دن بعد لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے اور لوگوں کو دوسرے شہروں میں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم صرف ان ہی شہریوں کو ووہان شہر سے نکلنے کی اجازت دی جائے گی جن کے اسمارٹ فون کی ہیلتھ مانیٹرنگ ایپ میں ’’سبز‘‘ کیو آر کوڈ موجود ہوگا۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس ’’کووِڈ 19‘‘ کی وبا 2019 کے اختتامی دنوں میں چینی شہر ووہان سے شروع ہوئی جو آج ایک عالمی وبا میں تبدیل ہوچکی ہے اور جس سے دنیا بھر میں متاثر ہونے والوں کی تعداد پندرہ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

چین نے فوری حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے 23 جنوری سے ووہان میں مکمل لاک ڈاؤن/ قرنطینہ کردیا جس کے تحت نہ تو وہاں کے رہنے والوں کو شہر چھوڑنے کی اجازت تھی اور نہ ہی کسی دوسرے شہر کا باشندہ وہاں داخل ہوسکتا تھا۔ البتہ صرف طبّی عملے اور سرکاری ذمہ داران کو وہاں فرائض کی انجام دہی کےلیے آنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ووہان میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ریلوے اسٹیشن، بس اڈوں اور ہوائی اڈوں پر دوسرے شہروں کو جانے والے لوگوں کا ہجوم دیکھنے میں آیا۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ پی کے 9814 عراق میں پھنسے 136 پاکستانیوں کولے کراسلام آباد پہنچ گیا۔ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کا طبی معائنہ اوراسکریننگ کی۔ 135 مسافروں اور11 کریو ممبرکو مختص ہوٹلوں کے قرنطینہ منتقل کردیا گیا جب کہ بلال نامی مسافرکوجسم کا درجہ حرارت زیادہ ہونے پرپمزمنتقل کردیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں اور پی آئی اے کریو کے خون کے نمونے ہوٹل میں لیے جائیں گے۔ کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے والے مریضوں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں شہریوں کی جانب سے 74 ملین روپے جمع کرائے گئے ہیں۔

مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ شہریوں نے 74 ملین روپے ایمرجنسی فنڈ میں جمع کرائے ہیں، ہم نے شفافیت کو برقرار رکھنے کیلیے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کی تمام تفصیلات پبلک کی ہیں۔

کورونا ایمرجنسی فنڈ سے متعلق تمام معلومات صوبائی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہری محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر سندھ کورونا ایمرجنسی فنڈکی تفصیلات کو تفصیل سے جان سکیں گے

ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4072 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 58 تک جاپہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 3076 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 208 میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اس طرح پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4072 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک پنجاب میں 2030 ،سندھ 986، بلوچستان 206 ، خیبر پختونخوا میں 527 ، آزاد کشمیر19، اسلام آباد میں 83 اور گلگت بلتستان میں 212 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے ، اس طرح وطن عزیز میں اس مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 58 ہوگئی ہے جب کہ 25 کی حالت تشویشناک ہے تاہم 467 افراد اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

کراچی: وزیرتعلیم سعیدغنی کی جانب سے سندھ بھرکےاسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کےفیصلےکو پیرنٹس ایکشن کمیٹی کےچیئرمین کاشف صابرانی نےخوش آئند قرار دیتے ہوئےکہا ہےوزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی جانب سے اسکول فیسوں میں 20فیصد رعایت خوش آئند  ہے. انکا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کےپیش نظر والدین کےلئے فیس اداکرنے کی پوزیشن میں نہیں البتہ انہیں رعایت مل جائے گی. 

انہوں نے مزید کہا کہ اس نوٹیفکیشن کو بہت سے تعلیمی ادارے غلط تاثردےرہےہیں کہ یہ سہولت صرف مستحق والدین کوحاصل ہے جوکہ سراسر غلط ہے. 

پیرنٹس ایکشن کمیٹی کےچیئرمین کاشف صابرانی نےوزیرتعلیم سے مطالبہ کیا ہےکہ والدین کو گمراہ کرنے والوں کےخلاف ایکشن لیں اور اس تاثر کےخاتمے کےلئے احکامات جاری کریں. جونجی اسکول اس کی خلاف ورزی کرے اس کےخلاف کارروائی کی جائے.

دبئی:ساتویں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کاشیڈول میں کوروناوائرس کے خدشات کےباوجود برقرار ہے. 

منتظمین کاکہناہے کہ آرگنائزنگ کمیٹی ,آئی سی سی اور راکین,  فیصلہ کریں گے. ابھی سب کچھ پلان کےمطابق ہے فیصلے میں کوئی جلدی نہیں ہے. 

منتظمین کاکہنا ہے کہ اس حوالہ سےکوئی بھی فیصلہ قبل از وقت ہوگا ابھی ایونٹ میں وقت ہے. کوئی لوکل آرگنائزیشن اس حوالے سےفیصلہ نہیں کرسکتی تمام اسٹیک ہولڈرز ملکرفیصلہ کریں گے. 

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج سال 2020 کا چوتھا پنک سپرمون کانظارہ کیا جائےگا. 

محکمہ موسمیات کےڈائریکٹر سردار سرفراز کےمطابق آج چاند اور زمین کےدرمیان فاصلہ معمول سےکم ہو. 

یہ رواں سال کاچوتھاسپر پنک  مون ہے جو رات 11 بج کر 8منٹ پرشروع ہوگا.سپر پنک مون کےدوران چاند اورزمین کےدرمیان فاصلہ3.لاکھ56یزار 907 کلو میٹرہوگا

پاکستان میں پنک سپرمون بدھ کئ صبح 7:30بجےہوگا اورچاند چودہویں کےچاند16فیصد زائد روشن ہوگا. مگرپاکستان میں سورج کی وجہ سے سپرمون دکھائے جانے کےامکان کم ہیں. 

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمدنےکوروناوائرس کےدوران اسپتالوں کی بندش کےحوالے سےکیس کی سماعت کی. 

سماعت کے دوران چیف جسٹس نت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہےکہ جب ملک کے بڑے ہی ملک کا استحصال کریں گے تو کیاہوگا ؟احساس پرگرام کےتحت کروڑوں روپے لوگوں کودیئے جارہے ہیں وہ کون لوگ ہیں؟

اس پراٹارنی جنرل نےبتایا حکومت کورونا وائرس سے بچنے کے لئے اقدامات کررہی ہے, بینظیر انکم سپورٹ کانام تبدیل کرکےاحساس پروگرام رکھاگیا ہے. 

چیف جسٹس نےکہا ہےکہ کیسے پتہ چلے گا غریب لوگوں تک پیسےپہنچ گئے؟ گھڑی چل رہی ہے, وقت بہت اہم ہے ایک ایک منٹ اہم ہےوقت کےساتھ چلیں ورنہ پیچھے رہ جائیں گے. 

چیف جسٹس آف پاکستان نےکہا حکومت کورونا وائرس سےکیانمٹے گی حکومت کےلئےآٹا چینی کاتنا بڑابحران پیدا ہوگیاہے. 

مانیٹرنگ ڈیسک:عالمی وبا کورونالاک ڈاؤن کے پیش نظر کسی بھی فرد کا گھر سے باہر نکلناخطرے سے کم نہیں. گھروں میں محصور ہونےکیوجہ سے لوگ زیادہ تر وقت انٹرنیٹ پر گزارتے ہیں. 

انہی حالات کو دیکھتے ہوئے کیمرہ بنانے والی جاپانی کمپنی نائیکون نے سہولت متعارف کروائی ہے.جس کے مطابق نائیکون کمپنی انٹرنیٹ صارفین کو ایک ماہ کےلیے پروفیشنل فوٹوگرافی کی مفت کلاس کئ پیشکش کررہی ہے. 

کمپنی صارفین کو10مختلف کلاسز پیشکش ہے ان کلاسز میں وڈیومیکنگ, ڈی ایس ایل آر کیمرےکااستعمال,  ماحول فوٹوگرافی سمیت کئی کورسز شامل ہیں جس کی فیس 250ڈالرز ہے. 

آپ بھی نائیکون کاحصہ بننا چاہتے ہیں اوردی گئی لنک

پر ابھی رجسٹریشن کروائیں. 

 

 
 
 
 
اسلام آباد : وفاقی وزیراسدعمر کا کہنا ہے کہ جوسمجھتےہیں کوروناسےمحفوظ ہیں انہیں بورس جانسن سے سیکھنا چاہیے، کوروناوائرس کے اثرات انتہائی سنگین ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بورس جانسن کی صحت کے حوالے سے کہا کہ جوسمجھتے ہیں کوروناسےمحفوظ ہیں انہیں بورس جانسن سےسیکھناچاہیے، بہترین طبی سہولت رکھنےوالےملک کاوزیراعظم بھی آئی سی یوپہنچ گیا، تو پھر یقین کریں آپ اتنے طاقتورنہیں کہ سامنا کرسکیں، کورونا وائرس کے اثرات انتہائی سنگین ہیں۔
 
 
یاد رہے کوروناوائرس سےمتاثربرطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی طبیعت بگڑنےپر انھیں آئی سی یومنتقل کردیا گیا تھا اور بورس جانسن نےاپنی ذمہ داریاں وزیرخارجہ کوسونپ دیں۔
 
خیال رہے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے قوم کے نام پیغام میں کہا تھا کہ خدارا گھر سے باہرمت نکلیں، ویک اینڈ پر موسم اچھا ہوگا، مگر کروناوائرس کے باعث باہر نکلنے کی کوشش ہرگز نہ کریں۔
 
ان کا کہنا تھا کرونا کی ایک علامت بخار اب بھی مجھ میں موجود ہے، ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق بخار ختم ہونے تک آئسولیشن میں رہوں گا، شہری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔
 
واضح رہے دنیامیں کوروناسےاموات کی تعداد74ہزار780ہوگئی ہے جبکہ 13لاکھ47ہزار566متاثر ہیں اور 2 لاکھ 85ہزار 101افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔