منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: دنیا بھر کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے مختلف حلقہ احباب کے لوگ  اقدامات کررہے ہیں جس کا مقصد عوام الناس میں آگاہی فراہم کرنا ہے. 

مختلف شعبہ جات کی طرح پاکستان کی شوبز انڈسٹری بھی کسی سے پیچھے نہیں.اسی ضمن میں  مشہور اداکارہ یشمہ گل بھی میدان میں آگئی ہیں. اس حوالے سے انہوں نے ایک ریپ سانگ بھی گایا ہے .

یشمہ گل کےگائے ہوئے گیت کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی مل رہی ہے. 

حکومت کی ہدایت پر پاک فضائیہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔ اس سلسلے میں پاک فضائیہ کا ایک سی 130 طیارہ دالبندین(بلوچستان ) سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچا۔ زائرین کو پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع تافتان میں عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔ انہوں نےاس دور دراز مقام پر بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی پر حکومتی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے زائرین کو اس خصوصی پرواز کے ذریعے اسکردو پہنچانے پر پاک فضائیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

پاک فضائیہ کا ائیرٹرانسپورٹ بیڑا کوویڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے۔ اور انہی طیاروں کے ذریعے اب تک ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی اور طبی سامان پاکستان لایا جا چکا ہے۔

 
 
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج چینی ڈاکٹرز کے 8رکنی وفد سے ملاقات کریں گے ، جس میں ڈاکٹرز کورونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سےاپنی تجاویز پیش کریں گے۔
 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے آج چین سے آئے کورونا ایکسپرٹ ڈاکٹروں کا وفد ملاقات کرے گا، جس میں چینی ڈاکٹرز کورونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کریں گے۔
 
ملاقات میں چینی ڈاکٹر کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لئے اپنی تجاویز وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کریں گے۔
 
 
یاد رہے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد سے چین سےآئےڈاکٹرزکے8رکنی وفدکی ملاقات ہوئی ، سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرنے وفدکوکورونا صورتحال پربریفنگ دی اور کوروناکےتدارک کیلئے اقدامات اورمستقبل کی حکمت عملی سےبھی آگاہ کیا۔
 
چینی وفدنے پاکستان بالخصوص حکومت پنجاب کے اقدامات اورحکمت عملی کوسراہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کوروناپرقابوپانے کیلئے چینی طبی ماہرین سے مددلینے کاوقت ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مریضوں کابہترین علاج جاری ہے، انتہائی قلیل عرصہ میں لاہورمیں 1000بستر کا اسپتال بنایا گیا۔
 
گذشتہ روز چینی ڈاکٹروں کا 8 رکنی وفد لاہور پہنچا تھا، چینی ڈاکٹر مختلف ہسپتالوں کا دورہ کریں گے چینی ڈاکٹر اپنے دورے کے دوران پاکستانی ڈاکٹروں کو کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے حوالے سے رہنمائی دیں گے ۔
 
خیال رہے ڈاکٹرز کا وفد رواں ہفتے اسلام آباد پہنچا تھا، جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا تھا
 
 
 
 
 
 
اسلام آباد : پی آئی اے کا بین الاقوامی فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا ، آج اسلام آباد سے 2خصوصی طیارے 650 مسافروں کو لے کو برطانیہ روانہ ہوئے۔
 
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا بین الاقوامی فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہونے لگا، اسلام آباد سے برطانیہ کی پہلی خصوصی پرواز327مسافروں جبکہ دوسری پرواز 319 مسافر کو لے کر روانہ ہوئی۔
 
روانگی سےقبل مسافروں کی ہیلتھ ڈیسک پراسکریننگ اور طبی معائنہ کیاگیا اور مسافروں کے سامان اور جہاز پر اڑان بھرنے سے پہلے اسپرے کیا گیا۔
 
سی اے اے نےپی آئی اے کو برطانیہ کے لیے8 خصوصی پروازوں کی اجازت دی ہے ، ترجمان پی آئی اے
کا کہنا ہے کہ کل بھی دو پروازیں اسلام آباد روانہ ہوں گی۔
 
خیال رہے برطانیہ جا نے والی پروازوں پر کیے جانے والے حفاظتی اقدامات بین الاقوامی معیار سے بہت زیادہ بڑھ کر ہیں، پی آئی اے کی تمام پروازیں پاکستان سے مسافروں کو لے کر روانہ ہوں گی اور مسافروں کو بر طانیہ چھوڑ کر خالی طیارے واپس پاکستان آئیں گے۔
 
یاد رہے پی آئی اے نے بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن جزوی بحال ہونے پر فضائی عملے کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی، ایڈوائزری میں طریقہ واضح کیا گیا ہے کہ فضائی میزبان دوران پرواز مسافر میں کرونا وائرس کی علامات کیسے پہچانیں۔
 
ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ کپتان پرواز کی روانگی سے قبل جہاز میں کرونا وائرس سے بچاو اور احتیاطی تدابیر سے متعلق انتظامات کی مکمل جانچ کر ے گا۔
 
پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوران پرواز فضائی میزبان مسافروں کو ہینڈ سینی ٹائرز اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں گے جبکہ مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم پر کروانا لازمی قرار دیا گیا۔

آسٹریلوی بلے باز اور پی ایس ایل کی لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل بین ڈنک آئسولیشن ختم ہونےکے بعد اپنی فیملی کےساتھ وقت گزارنے لگے. 

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کےخدشات کے پیش نظر پی ایس ایل کی منسوخی کےبعد بین ڈنک اپنے وطن پہنچے تھےجس کے بعد آسٹریلوی حکومت کے احکامات کو اپناتے ہوئے انہوں نے خود کوآئسلولیشن اختیار کرلیا تھا.

تاہم اس حوالے سے بین ڈنک کاکہنا ہےکہ 6 ہفتوں بعد زندگی بدل گئی ہے. فیملی کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے. 

پاکستان کےمایہ ناز اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کو  سب سے بڑی سرچ انجن ڈوڈل کے ذریعے خراج تحسین پیش کررہا ہے.

4 اپریل 1951کو پاکستان کے لیجنڈری اسکواش کھلاڑی ہاشم خان نےبرٹش اوپن اسکواش چیمپئن چپ کاٹائٹل اپنے نام کیا.

1958 میں انہوں نےایک بار پھر برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ کاٹائٹل اپنے نام کیا. ہاشم خان نے1950کی دہائی سےلےکر 1980کی دہائی تک اسکواش کورٹ پر غالب رہے. 

لیجنڈ کھلاڑی نے7مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ کاٹائٹل اپنے نام کیا. 

واضح رہے ہاشم خان نےعمدہ کارکردگی کئ وجہ سے امریکی اسکواش  ہال آف فیم میں بھی جگہ بنائی. جبکہ انہوں نے5 برطانوی پروفیشنل چیمپئن شپ,3 کینیڈین اوپن, 3امریکی اوپنز , 7برٹش اوپنزجیتے. 

اسلام آباد: وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نےدو ماہ کی اسکول . فیس میں کمی کا اعلان کیاہے.  اس حوالے سے انکا کہنا ہے اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی  جبکہ اسکول دو ماہ کی فیس اکٹھی والدین سے نہیں لیں گے بلکہ الگ الگ ماہ میں وصول کریں گے.جماعت اول سے آٹھویں جماعت تک طلبہ کو گرمیوں کی چھٹیوں کاہوم ورک دیا جائے اور انہیں ہوم ورک کئ بنیاد پر بچوں کو پروموٹ کیاجائے. 

انکا مزید کہنا تھا کہ 20فیصد فیسوں کےحوالے سے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجوادی ہے جبکہ موجودہ چھٹیوں کو موسم گرما کئ تعطیلات قرار دینے کئ تجویز بھی وزیر اعلی کو دے دی ہے. 

کراچی : کیمبرج اسکول سسٹم نے بچوں کو بغیرامتحان کےپروموٹ کرنے کی پالیسی تیار کرلی. 

ذرائع کےمطابق کیمبرج اسکول سسٹم نے پرائیوٹ امیدواروں سمیت تمام بچوں کو بغیر امتحان کےپاس کرنے کی پالیسی مرتب کرلی ہے.  اس نئی پالیسی کے تحت بچوں کو کلاس ورک,  اسائنمنٹ, اور اداروں کے امتحانات کو. مدِنظر رکھ لر گریڈنگ کئ جائے گی. جس کےلئے کیمبریج انتظامیہ نے اسکولوں سے بچوں کا ریکارڈطلب کرلیاہے. 

کیمبرج انتظامیہ کےمطابق اگلی جماعت میں ترقی دینے کےلئے پرائیوٹ امیدواروں سےشواہد طلب کرلئے ہیں. پرائیوٹ امیدواروں سے اسکول کے طلبا کاطریقہ اختیارکیاجائےگا کسی سینٹر میں نہ پڑھنے والے طلبہ کئ گریڈینگ کےوقت احتیاط برتی جائےگی. امیدواروں کےپچھلے اسکول سے ملے شواہد قابل قبول ہونگےاور بچوں کےانفرادی حوالے سےٹیوٹر جی گواہی لی جائے گی.

فلپائن کے صدرنےکورونا لاک ڈاؤن کےخلاف ورزی کرنے والے گولی مارنے کاحکم دےدیا.

ذرائع کے مطابق فلپائن کے صدرریگودرترتے نے یہ اعلان غذائی قلت کی وجہ سے ہونے والی  احتجاج کےبعد کیا 

ٹی وی پرقوم کو وارننگ دیتے ہوئےفلپائنی صدرکاکہنا تھا کہ اگر کسی نے کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی یا کسی بھی قسم کی گڑبڑکی تو وہ  قانون نافذ کرنے والے ادارے کو گولی مارنے کاحکم دےدینگے.  

عرب میڈیا کے مطابق فلپائن میں بھی کورونا وائرس کو روکنے کے لئے ایک ماہ کے لئےلاک ڈاؤن  کااعلان کررکھا ہے لیکن فورسز کےمنع کرنے کےباجود لوگوں نےگھروں میں رہنے سے انکار کردیا اور شدید احتجاج کیا جس کے نتیجےمیں پولیس نے 20 افراد کوگرفتار کرلیا, 

دنیا میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 46 ہزار سے تجاوز کر گئیں اورمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار ہوچکی ہے تاہم 1 لاکھ 93 ہزار 350 متاثرین صحت یاب ہوگئے ہیں جب کہ 34 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہی ہے۔

امریکا میں 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق کے بعد امریکا میں دنیا کے سب سے زیادہ کورونا وائرس کے متاثرین موجود ہیں۔ ایک دن کے دوران 556 اموات کی تصدیق کے بعد امریکا میں کورونا وائرس ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 6 سو سے تجاوز کرگئی ہے

اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 727 مزید اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اب تک سب زیادہ  13 ہزار 155 اموات اٹلی میں ریکاڑد کی گئیں۔

اسپین میں کورونا وائرس سے اب تک کی سب سے زیادہ 864 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد مجومی اموات 9 ہزار سے تجاوز کرگئیں جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آںے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے 563 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 23سو 52 ہوچکی ہے اور 4ہزار 324 مزید کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 29 ہزار 474 تک ہوگئی ہے۔

چین میں نئے کیسز کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 اموات کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 36 مزید کیس سامنے آئے ہیں۔