اتوار, 16 فروری 2025
Reporter SS

Reporter SS

فلمی دنیا کے سب سے معتبر سمجھے جانے والے ’آسکرز ایوارڈ‘ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

نیٹ فلکس کی ہسپانوی زبان کی فلم’’Emilia Perez‘‘نے آسکرز کی سب سے زیادہ 13 نامزدگیاں جبکہ فلم ’’The Brutalist‘‘ اور’’Wicked‘‘نے 10،10 نامزدگیاں حاصل کیں۔

تینوں فلمیں آسکرز ایوارڈ میں بہترین فلم کا ٹائٹل جیتنے کے لیے مقابلہ کریں گی۔

بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے 'Emilia Perezکی اسٹار کارلا سوفیا کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ اداکارہ ڈیمی مور نے 4 دہائیوں کے کیریئر میں پہلی بار آسکر نامزدگی حاصل کی۔

بہترین اداکارہ کے لیے سنتھیا اریوو، مائیکی میڈیسن اور فرنینڈا ٹورس بھی نامزد ہیں۔

دوسری جانب بہترین اداکار کی کیٹیگری میں ایڈرین بروڈی، تمیتھی شیلیمے، کولمین ڈومنگو، رالف فائنز اور سیبیسٹین اسٹین نامزد ہیں۔

واضح رہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات کی آگ کی وجہ سے نامزدگیوں کو 2 بار ملتوی کیا گیا تھا۔جنگلات کی آگ سے 28 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

97 ویں آسکرز ایوارڈ 2مارچ 2025 کو منعقد ہونے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا ہے، ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4،4 جب کہ کاشف علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگز میں مجموعی طور پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 66.1 اوورز بیٹنگ کی۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی، جب کہ مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

پاکستان ٹیم
ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر کاشف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی، کاشف علی اور ابرار احمد۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔

نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکیورٹی بورڈ نے سائبر حملوں کی نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکیورٹی بورڈ کی ایڈوائزری میں ہیکرز کا ذاتی معلومات چرانےکے لیے سائبر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق وی پی این اورآرٹیفیشل انٹیلیجنس استعمال کرنے والے صارفین کو سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق سائبر حملوں کے ذریعے مشکوک کوڈ فیک تکنیک کا استعمال کرکے بھیجا جاتا ہے، سوشل میڈیا اور بینکنگ ویب سائٹس کے ذریعے ذاتی معلومات چرائی جاسکتی ہیں۔

ایڈوائزری میں 16ایپلیکیشنز کو وقتی طور پر استعمال نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ان ایپلیکیشنز کی جگہ متبادل آپشنز کے استعمال کی سفارش کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں سفارش کی گئی ہےکہ محفوظ ایپلیکشنزاور ویب سائٹس استعمال کی جائیں، ایپلیکشنز انسٹال کرنے کے بعد ایپ کی موبائل کی لوکیشن تک رسائی محدود کی جائے۔

ایڈوائزری میں ایپ کی میسجز تک رسائی کو محدود رکھنےکی بھی سفارش کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں روزانہ کی بنیاد پر ایپس اپ ڈیٹ اور لائسنس یافتہ اینٹی وائرس انسٹال کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔

کراچی: آئندہ 24گھنٹوں کےدوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سےکم درجہ حرارت 9 سے 11ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے اور شمال مشرق سے 11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ پیر یا منگل سے کراچی کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، اس دوران شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 11سے 13 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے

لاہور: قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے اپنے مختصر سے ٹیسٹ کیرئیر میں دوسری بار 10 وکٹیں لینےکاکارنامہ سرانجام دیدیا۔

ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے 38 سالہ اسپنر نعمان علی نے مختصر کیرئیر کے دوران ایک ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔

انہوں نے پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 6 جبکہ دوسری اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

اس سے قبل اسپنر نعمان علی نے اکتوبر 2024 انگلینڈ کیخلاف بھی اسی میدان پر 10 وکٹیں حاصل کی تھیں، وہ 10 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی لیفٹ آرم بنے تھے۔

نعمان سے قبل یہ کارنامہ سابق کرکٹر اقبال قاسم نے 1980 میں سرانجام دیا تھا۔

نعمان علی نے پاکستان کیلئے محض 18 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 2.99 کی اکانومی سے 83 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

لاہور: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم ’کنگ‘ نہیں ’انسان‘ ہیں، مجھے لگتا ہے کہ یہ بابر پر ایکسٹرا بوجھ ڈالا گیا ہے اس کو نارمل رکھنا چاہیے۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان اور سامعین نے مختلف سوالات کیے۔

سامعین میں ایک شخص نے پوچھا کہ سب لوگ بطور کرکٹر بابر اعظم کو ’کنگ‘ بولتے ہیں اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں وہ ’کنگ‘ ہیں کہ نہیں۔

شاداب خان نے کہا کہ بابر اعظم کنگ تو نہیں انسان ہیں، دیکھیں مجھے لگتا ہے کہ یہ بابر پر ایکسٹرا بوجھ ڈالا گیا ہے اس کو نارمل رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی ہر انسان کو بہتری کی ضرورت ہے، ہم ماڈرن ڈے کرکٹ سے پیچھے ہیں، بابر کی ایوریج 50 ہے اور اس کا اسٹرائیک ریٹ 130 ہے جب ایوریج اس کی 30 ہوگی تو اس کا اسٹرائیک ریٹ بڑھے گا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہر میچ میں پرفارم کرے اور اسٹرائیک ریٹ بھی 170 ہو تو ایسا نہیں ہوسکتا۔

شاداب خان نے کہا کہ ہمیں کھلاڑی کو وقت دینا چاہیے کہ وہ اپنی گیم میں بہتری لائے لیکن ہم تنقید شروع کردیتے ہیں۔

 

محکمہ ا سکول ایجوکیشن نے عارضی اساتذہ کی بھرتی کے لئے درخواست جمع کر انےکی مزید مہلت دےدی۔

اساتذہ کی بھرتی کے لئے درخواست 30جنوری تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

محکمہ ا سکول ایجوکیشن کے پورٹل لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے امیدواروں کو پریشانی کا سامنا تھا ۔

اس سے قبل اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 25 جنوری تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ ملکی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کے بعد قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل بینک اسٹیڈیم پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ ملکی سیریز کے میچز کی میزبانی کریں گے۔

یہ سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔
اکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز ہفتہ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پہلی گیند دوپہر 2 بجے کروائی جائے گی، پیر 10 فروری کونیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا، اس ڈے میچ کا آغاز صبح ساڑھے 9 بجے ہوگا۔

ان دو میچوں کے بعد ایکشن کراچی منتقل ہو جائے گا جہاں پاکستان 12 فروری کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ڈے نائٹ میچ میں جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گا جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

سہ ملکی سیریز کا فائنل جمعہ 14 فروری کو کھیلا جائے گا جو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیمیں جمعرات 6 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں لائٹس میں ٹریننگ کریں گی جبکہ جنوبی افریقا کی تاریخی گراؤنڈ پر پہلی ٹریننگ 9 فروری اتوار کی صبح ہوگی۔

پاکستان نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنالیے۔

ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اسپنرز نے محض ایک گھنٹے میں ویسٹ انڈیز کے 7 ابتدائی بلےبازوں کو پویلین روانہ کیا، کپتان کریگ براتھ 9، میکل لیوس 4، جسٹن گریوز ایک، عامر جینگو، ایلک اتھاناز، ٹیون املاچ اور کیون سنکلیئر صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔

مڈل آرڈر بیٹر کیویم ہوج 21 اور کیمار روچ 25 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تاہم گڈاکیش موتی نے 55 اور جومل واریکن 36 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے 6، ساجد خان نے 2 جبکہ ابرابر احمد اور ڈیبیو کرنیوالے کاشف علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز بھی مایوس کُن انداز میں کیا، کپتان شان مسعود 15، محمد ہریراہ 9 اور بابراعظم محض ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے 2 اور گڈاکیش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ویسٹ انڈین کپتان کریگ براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔

نعمان علی پاکستان کیلئے بطور اسپنر ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے بالر بن گئے۔

ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے کیون سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کی وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہیٹرک کا کارنامہ سرانجام دیدیا۔

پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے 26 سال قبل ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا اور ایلیٹ لسٹ میں جگہ بنائی تھی بعدازاں فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بنگلادیش کیخلاف 2020 میں یہ کارنامہ دہرایا۔

نعمان علی ٹیسٹ فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کرنے والے پاکستان کے صرف پانچویں بولر بن گئے ہیں۔

Page 12 of 2466