منگل, 21 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی:(لاہور)آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کاجنوبی افریقہ کے گیسو رباد انے انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کو پییچھے چھوڑے ہوئے باﺅلرز میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی ترقی ہو گئی ‘اظہر علی دو درجے ترقی پاکر ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ورنن فیلنڈر چھٹی اور جوش ہیئزل ووڈ پانچویں نمبر ہیں۔ پاکستان کے یاسر شاہ نے ایک درجہ ترقی کرکے چودھویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔ بلے بازوں میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ بدستور سر فہرست ہیں۔ جوروٹ نے دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔کوہلی تیسرے اور کین ولیم سن چوتھے نمبرپر ہیں۔ ہاشم آملہ دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ عثمان خواجہ انیسویں نمبر آگئے ہیں۔ آل راﺅنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ ٹیموں میں بھارت پہلے ‘جنوبی افریقہ دوسرے ‘آسٹریلیا تیسرے ‘نیوزی لینڈ چوتھے ‘انگلینڈ پانچویں ‘سری لنکا چھٹے ‘پاکستان ساتویں ‘ویسٹ انڈیز آٹھویں ‘بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی /تعلیم) وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرارآصف علی کے مطابق بی اے، بی کام ، اور مدارس کے خصوصی امتحانات کے (پرائیویٹ) رجسٹریشن فارم 2018 جمع کرانے کی تاریخ میں 1ہزار روپے لیٹ فیس (کل فیس4,200)کے ساتھ 18جنوری 2018 تک توسیع کردی گئی ہے۔

رجسٹریشن فارم آن لائن کے علاوہ جامعہ اردوگلشن اقبال کیمپس کے نیشنل بینک برانچ اور عسکری بینک بوہر پیر برانچ سے بھی حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی/ تعلیم) ایٹمی سائنس داں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ قرآن مجید، کامل دستورِ حیات ہے، اس سے دوری نے بے راہ روی کو جنم دیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نےسعیدالظفر صدیقی کی تالیف ”موضوعاتِ قرآن، انسائیکلوپیڈیا“ کی تعارفی تقریب کے موقع پر خطاب میں کیا۔ دیگر مقررین میں ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی، جسٹس (ریٹائرڈ) حاذق الخیری، مفتی محمد نعیم ، ڈاکٹر فضل احمد اور انیق احمد شامل تھے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ سعیدالظفر صدیقی، ایک ہمہ گیر شخصیت کے مالک ہیں، آپ پر اللہ رَبّ العزت کی نظرِ کرم ہے اور رہنمائی کا نتیجہ ہے کہ آپ نے اتنی اہم اور معلوماتی کتاب تالیف کی،

 

حقیقت یہ ہے کہ یہ کتاب، کسی بھی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کی مستحق ہے۔ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے، ہدایت کا مواخذ، قرآنِ مجید ہی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی:(لاہور) ابھرتے ہوئے نوجوان ٹینس کھلاڑی سامر افتخار کے والد طیب افتخار نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کو ایک سال کیلئے اسپانسر کیا جائے اگر کارکردگی نہ دکھا سکا تو اس کی گرانٹ بند کر دی جائے۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی/تعلیم) وفاقی جامعہ اردو داخلہ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد راشد تنویر کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز پروگرامز 2018( صبح) کے داخلوں کی میرٹ لسٹیں گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپسز میں 10جنوری کو آویزاں اور ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk پر جاری کردی جائیں گی۔ امیدوار داخلہ کارروائی مکمل کرنے کیلئے متعلقہ شعبوں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

 

یمز ٹی وی(کراچی/ تعلیم) این ٹی ایس میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو داخلہ نہ ملنے کے معاملے میں شدت آنے کے باعث جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کا اجلاس بدھ 10جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں داخلہ پالیسی اور نمایاں نمبروں سے این ٹی ایس میں نمبر لانے والے طلبہ کو داخلہ دینے کا معاملہ زیرغور آئے گا اور اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ جب پراسپکٹس اور اشتہار میں ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس50فیصد تھے تو اسے40فیصد کر کے میرٹ کو کیوں متاثر کیا گیا اگر جس شعبے میں داخلے کم ہوئے تھے تو وہاں داخلے40فیصد نمبر لانے والے امیدواروں کو دیئے جا سکتے تھے، تمام شعبوں میں اس کا اطلاق کیوں کیا گیا۔
 
ذرائع کے مطابق طلبہ کے مظاہروں، میڈیا میں خبریں آنے اور طلبہ کے عدالت جانے کے باعث جامعہ کراچی کی انتظامیہ طلبہ کو رعایت دینے کے لئے ایک اور میرٹ لسٹ جاری کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے جس میں ٹیسٹ میں50فیصد نمبر لانے والے طلبہ کو داخلے دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لئے شعبوں میں نشستوں میں اضافے پر بھی غور ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ویڑول اسٹڈیز کے طلبہ کی بڑی تعداد ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس50فیصد سے40فیصد کرنے سے میرٹ پر آنے والے آرٹسٹ طلبہ کی بڑی تعداد متاثر ہوتی ہے۔
ادھر معلوم ہوا ہے کہ پاسنگ مارکس50سے کم کر کے40فیصد کرنے کی وجہ داخلہ کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین اور فارمیسی کے پروفیسر ڈاکٹر منصور کی ناتجربہ کاری تھی جب کہ گزشتہ اجلاس میں وائس چانسلر کو اس کے بارے میں تفصیلی بریف بھی نہیں کیا گیا تھا اور اس وقت چیئرمین داخلہ کمیٹی ڈاکٹر احمد قادری چین کے دورے پر گئے ہوئے تھے۔

 

ایمز ٹی وی(لاہور )انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا‘کینیڈا‘انگلینڈ ‘بھارت نے ورام اپ میچز جیت لئے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش آج مد مقابل ہو نگے۔ آسٹریلیا نے سات وکٹوں پر 251رنز بنائے۔
سری لنکن ٹیم 198رنز پر آﺅٹ ہوگئی۔کینیا کی ٹیم 164رنز پر ڈھیر ہو گئی‘کینیڈا نے ہدف دو وکٹوں پرپورا کر لیا۔ انگلینڈ نے 8وکٹوں پر 372رنز بنائے۔ آئرلینڈ کی ٹیم 247رنز پر آﺅٹ ہوگئی۔ بھارت نے تین وکٹوں پر 332رنز بنائے۔
 
جنوبی افریقہ کی ٹیم 143رنز پر چلتی بنی۔ افغانستان اور نمیبیا ‘ویسٹ انڈیز اور زمبابوے ‘نیوزی لینڈ اور پاپوا نیو گنی کی ٹیمیں بھی آج وارم اپ میچز میں مد مقابل ہونگی۔

 

ایمزٹی وی(پنجاب)وزیراعلیٰ شہباز شریف نے قصور میں مبینہ زیادتی کے بعد بچی کے قتل کا نوٹس لے لیا۔
شہبازشریف نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قاتل قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مقتول بچی کے لواحقین سے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیس پر پیش رفت کی وہ ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(پنجاب)صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں ایک اور کمسن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق قصور کے علاقے روڈ کوٹ کی رہائشی 7 سالہ بچی 5 جنوری کو ٹیوشن جاتے ہوئے اغواء ہوئی اور 4 دن بعد اس کی لاش کشمیر چوک کے قریب واقع ایک کچرہ کنڈی سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔
واقعے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی اور لوگ احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔لوگوں نے سڑکیں بلاک کردیں اور مارکیٹیں بھی بند کردی گئیں۔
دوسری جانب جگہ جگہ پولیس کے خلاف مظاہرے بھی کیے گئے اور فیروز پور روڈ پر مظاہرین نے پولیس کو دھکے بھی دیئے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ قصور میں ایک سال کے دوران 11 کمسن بچیوں کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا، لیکن پولیس ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔
بعدازاں پولیس کی جانب سے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا اور تمام شاہراہوں پر ٹریفک بحال ہو گئی۔
واضح رہے کہ بچی کی لاش جس جگہ سے ملی، یہ وہی مقام ہے جہاں اس سے قبل بھی ریپ کا شکار ہونے والے بچوں کی لاشیں مل چکی ہیں۔
ایک ماہ قبل ایک 5 سالہ بچی بھی یہاں سے نیم مردہ حالت میں ملی تھی، جو اس وقت چلڈرن ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ بچی کو بھاری مقدار میں نشہ آور ادویات دی گئی تھیں۔
اس سے قبل 2015 میں بھی قصور میں بچوں کے ساتھ بدفعلی اور زیادتی کے بعد ان کی ویڈیوز بنانے کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔