منگل, 21 جنوری 2025
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)دیا مرزا نے 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’رہنا ہے تیرے دل میں‘ سے فلم نگری میں قدم رکھا اور بہترین اداکاری پر انہیں زی سائن بہترین ڈبیو اداکارہ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے کے باوجود انہوں نے اپنا فلمی کیرئر جاری نا رکھا اور 2014 میں شادی کے بعد اپنے شوہر کے پروڈکشن ہاؤس ’بارن فری انٹرٹینمنٹ‘ میں اپنی صلاحیتیں آزمانے لگیں۔زرائع کے مطابق دیا مرزا اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی بائیو پک فلم میں جلوہ گر ہوں گی جس کے فلمساز راج کمار ہیرانی ہیںرپورٹ کے مطابق فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا مرکزی کردار نبھائیں گے جس میں ان کی اہلیہ ( منائےتا)کا کردار دیا مرزا ادا کریں گی۔
دیا مرزا کا کہنا ہے کہ ’میں پر جوش ہوں کے مجھے سنجے دت کی بائیو پک میں کام کرنا ہے، میں نے خود پر کوئی دباؤ نہیں لیا اور نہ ہی سوچنا چاہتی ہوں کہ یہ فلم میرے کیریئر کو کس جگہ لے جائے گی‘۔
فلم کی کاسٹ میں رنبیر کپور اور دیا مرزا سمیت اداکارہ سونم کپور، انوشکا شرما، منیشا کورالا، کرشمہ تنا اور اداکار پاریش راول بھی شامل ہیں۔
فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے ٹوئٹر پر فلم کی نمائش کا اعلان کرتے ہوئے ریلیز کی تاریخ 29 جون بتائی ہے تاہم فلم کے نام پر تنازع کے باعث کوئی نام فی الحال تجویز نہیں کیا گیا ہے۔

 

ایمزٹی وی( انٹرٹینمنٹ) اس فلم میں شاہ رخ خان نے ایک بونے (چھوٹے قد کے حامل) شخص کا کردار ادا کیا ہے۔زرائع کےمطابق فلم کے ٹائٹل کے انتخاب سے پہلے پروڈیوسر نے کئی ناموں پر غور کیا، جن میں 'بونا'، 'رنگ ریز'، 'کترینہ میری جان' شامل تھے، لیکن قرعہ فال 'زیرو' کے نام نکلا۔ زرئع مطابق فلم کے نام کے حوالے سے آنند ایل رائے نے انکشاف کیا تھا کہ 'وہ زیرو کو نمایاں کرنا چاہتے تھے'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'میں لوگوں کے نامکمل پن کو نمایاں کرنا چاہتا تھا، ایک مکمل انسان ہونے میں کوئی بڑائی نہیں، ہم سب انسان ہیں اور 'زیرو' وہیں سے آتا ہے'۔
دوسری جانب فلم 'زیرو' کی ہیروئن کترینہ کیف نے مڈ ڈے کو بتایا کہ شاہ رخ خان اس فلم کے لیے پہلا انتخاب (فرسٹ چوائس) نہیں تھے بلکہ فلم کی کہانی کا مرکزی کردار وہ خود تھیں اور کنگ خان کو فلم میں بعد میں شامل کیا گیا۔
کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ ابتدا میں فلم کا نام بھی 'کترینہ میری جان' تجویز کیا گیا تھا اور فلم کی کاسٹ بھی مختلف تھی جبکہ شاہ رخ خان اس کا حصہ نہیں تھے۔
واضح رہے کہ یہ کترینہ کی شاہ رخ کے ساتھ دوسری فلم ہے، اس سے قبل دونوں فلم 'جب تک ہے جان' میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔
فلم 'زیرو' میں دپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی، کاجول، عالیہ بھٹ، سری دیوی،کرشمہ کپور، جوہی چاولہ اور سلمان خان بھی مہمان اداکار کی حیثیت سے نظر آئیں گی۔ یہ فلم رواں برس دسمبر میں ریلیز ہوگی

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)جامعہ کراچی میں انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف غیرتدریسی ملازمین کا احتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے دفتری امور بری طرح متاثر ہیں، اب تک بی کام کے دو پرچے ملتوی ہوچکے ہیں لیکن ہفتہ کو انتظامیہ بی کام کا پرچہ کرانے میں کامیاب ہوگئی تاہم ملازمین کا کہنا ہے کہ شعبہ امتحانات میں سیکورٹی اہلکار داخل ہوئے اور زبردستی انھیں کام پر مجبور کیا گیا ۔
ابتداء میں انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے دفتر ناظم امتحانات میں غیر متعلقہ افراد کی دخل اندازی کی بھرپور مذمت کی اور آج پیر کے تمام امتحانات میں عدم شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
ساتھ ہی انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے غیر تدریسی عملے کے مطالبات کو فی الفور منظور کر کے جامعہ کے اساتذہ کرام، افسران اور غیر تدریسی عملے کو اس تشویشناک صورت حال کو قابو کرکے جامعہ کے تقدس کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا لیکن اگلے روز انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے اپنے موقف میں تبدیلی کی اور اتوار کو انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کےصدر ڈاکٹر جمیل کاظمی نے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور پیر کو ہونے والے ڈگری امتحانات میں عدم شرکت کا فیصلہ واپس لے لیا۔
اس موقع پرانجمن اساتذہ کی جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق وائس چانسلر نے انجمن اساتذہ کے مطالبات کو ہمدردی سے سنا اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ ادھر جامعہ کراچی کے غیر تدریسی عملے کی ایسوسی ایشن نےنے پیر کو بجے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ ادھر جامعہ کراچی کے ترجمان محمد فاروق نے اعلان کیا ہے کہ پیر کو بی کام کا پرچہ معمول کے مطابق ہوگا۔
 

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر کی جیلوں میں مقید افراد کیلئے مفت تعلیمی پالیسی تشکیل دی ہے تاکہ سزا مکمل ہونے کے بعد وہ پرامن اور عزت کی زندگی گزارسکیں اور معاشرے کے لئے مفید شہری بن سکیں۔
سمسٹر بہار 2018ء کے داخلے یکم فروری سے شروع ہورہے ہیں۔ یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ نے ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو بی اے سطح تک مفت تعلیم فراہم کرنے کے لئے داخلہ فارم اور پراسپکٹس تمام جیلوں کو ارسال کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ یہ فارم تمام قیدیوں میں مفت تقسیم کئے جائیںگے۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی قیدیوں کی تعلیم میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، اس وقت پاکستان کی مختلف جیلوں میں 1000سے زائد قیدی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کررہے ہیں اور ہم زیادہ سے زیادہ قیدیوں کو تعلیمی نیٹ میں لانا چاہتے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)جامعہ کراچی کے رجسٹرار ڈاکٹر منور رشید کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز میں داخلے برائے سال کے شیڈول کا اعلان کردیا گیاہے۔
بی اے (پاس)،بی ایس سی (پاس) اور بی کام (پاس) سال اول اوردوئم کیلئے داخلہ فارم 08جنوری تا26جنوری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ500/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 16 فروری 2018 ء اور 1000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 05 مارچ 2018 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔
انرولمنٹ فارم اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 فروری 2018 ء ہے جبکہ 800/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 15 مار چ2018 ء ہے۔کلاسز کا آغاز 23 جنوری 2018 ء سے ہوگا۔

 

 

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں روٹی کپڑا مکان اور اسلام کے نام پرعوام کو کوئی دھوکہ نہیں دے سکتاکیوں کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے اور وہ آئندہ کے وزیر اعظم وہ ہوں گے۔
نوشہرہ اکوڑہ خٹک میں پی ایم ایل این کے ضلعی سینئر نائب صدر سہیل خان خٹک کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اس ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو عمران خان کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چین، جاپان اور ملائشیا سمیت کئی ممالک کی ترقی کا راز ایماندار قیادت میں ہی ہے ہمیں امریکہ سمیت کسی کی امداد کی کوئی ضرورت نہیں پاکستان اور کے پی کے وسائل سے مالا مال ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبائی حکومت نے پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے ساتھ بھر پوری معاونت اور رہنمائی کی جس کی بدولت آج دہشت گردی میں کافی حد تک کمی آچکی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (ٹیکنا لوجی ) برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا مثلاً فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر پلیٹ فارمز انسانی موڈ اور مزاج کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
اس ضمن میں اپنی نوعیت کا ایک بہت بڑا تجزیہ کیا گیا ہے جس میں یونیورسٹی آف برسٹل کے ماہرین نے 24 گھنٹے تک 80 کروڑ سے زائد ٹویٹر پیغامات کا جائزہ لیا اور مختلف موسموں میں بھی ٹویٹر پیغامات جمع کیے ہیں۔ بعد ازاں اس ڈیٹا کو مشین لرننگ سے گزار کر چیک کیا گیا۔
اس ڈیٹا کی مشین لرننگ اور تجزیئے کا سارا کام ڈاکٹر فیبن زوگینگ نے کیا ہے جبکہ مرکزی تحقیق ایک دماغی ماہر ڈاکٹر اسٹیفرڈ لائٹ مین نے کی ہے اور مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) کا سارا کام یونیورسٹی کے شعبہ انجینئرنگ میتھمیٹکس نے کیا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج ”برین اینڈ نیوروسائنس ایڈوانسز“ نامی جریدے میں شائع ہوئی ہیں۔
اس کےلیے ماہرین نے جسمانی گھڑی (باڈی کلاک) کا جائزہ لیا جو دن اور رات کے لحاظ سے بدن کے معمولات کنٹرول کرتی ہے۔ اس کےلیے دماغ کا ایک چھوٹا سا حصہ ہپوتھیلمس ایک اہم کردار ادا کرتا ہے جس کے اندر ”سپرا کیاسمیٹک نیوکلیئس“ (ایس سی این) نامی گوشہ جسمانی گھڑی کا مرکز بھی ہے۔ واضح رہے کہ جسمانی گھڑی انسانی مزاج اور موڈ پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔
ایس سی این دن اور رات یا سورج نکلنے اور غروب ہوتے عمل میں حساس کردار ادا کرتا ہے۔ اسی مناسبت سے ایس سی این دماغ اور بدن کو ضروری سگنل، پیغامات اور ہارمونز بھیجتا ہے۔
سائنس دانوں نے جن 80 کروڑ ٹویٹس کا تجزیہ کیا، وہ چار سال کے عرصے میں کی گئی تھیں۔ ان ٹویٹس میں خوشی، شادی، حیرت انگیز، مبارک باد ، ایسٹر اور کرسمس وغیرہ کے الفاظ نظرانداز کیے گئے تاکہ ڈیٹا پر اثر نہ پڑے۔ اس کے بعد منفی اور مثبت الفاظ والے ٹویٹس کی ایک فہرست بنائی گئی جو 24 گھنٹے کے موڈ کو ظاہر کرتی ہے۔صبح کے وقت غصہ سب سے کم نوٹ کیا گیا جبکہ دن کے ساتھ ساتھ یہ ٹویٹس میں بڑھتا رہا اور شام تک موڈ خراب ہوکر غصہ اپنے عروج پر دکھائی دیا۔ دوسری جانب اداسی صبح 6 بجے کم دیکھی گئی اور صبح 8 بجے اپنے عروج پر تھی۔ اسی طرح تھکاوٹ صبح 8 بجے عروج پر تھی جو بقیہ دن میں درجہ بہ درجہ کم دیکھی گئی۔ ماہرین نے بڑے غور سے وہ الفاظ چنے ہیں جو اداسی، رنج یا غصے کی کیفیات کو ظاہر کرتے ہیں۔بدلتے موسموں کا ٹویٹس میں غصے اور تھکاوٹ پر کوئی خاص اثر نہیں ہوا جبکہ بدلتے موسموں نے مزاج (موڈ) اور اداسی پر اپنا اثر ڈالا۔ یعنی موڈ اور اداسی پر موسم کا گہرا اثر ہوتا ہے۔
ماہرین نے تحقیق کے بعد کہا ہے کہ دن کے مختلف اوقات منفی اور مثبت موڈ پر اثر ڈالتے ہیں جبکہ موسمیاتی تبدیلی موڈ اور تھکاوٹ پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔اس لحاظ سے سوشل میڈیا انسانی مزاج سمجھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ اس کی بدولت انسانی اندرونی گھڑی کو بھی سمجھا جاسکتا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (سڈنی) (آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کی دریافت فاسٹ بولر سلمان ارشار نے اآسٹریلوی کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی بولنگ سے سب کو حیران کردیا۔
اآسٹریلیا کی سیکنڈ گریڈ کرکٹ میں مقامی ہاکس بری کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے سلمان ارشار نے اپنی فتح گر کارکردگی دکھاتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس میں ان کی ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔سلمان نے 9 اوورز میں 50 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جس کی بدولت ان کی ٹیم ہاکس بری نے رینڈوک پیٹرشام کو 93 رنز سے شکست دے دی۔
سلمان اب تک ہاکس بری کی جانب سے 5 سیکنڈ ڈویڑن میچز کھیل چکے ہیں اور محض 12.95 کی اوسط سے 22 کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے اپنے صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔خیال رہے کہ سلمان ارشار کو پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنے ایمرجنگ ٹیلنٹ پروگرام کے تحت کشمیر سے منتخب کیا تھا اور وہ فروری میں شروع ہونے والے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی بھی نمائندگی کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان ارشاد نے کہا کہ لاہور قلندرز نے انہیں کشمیر کی وادی سے پی ایس ایل کے اسٹیج تک پہنچادیا جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے انہیں بہت اعتماد دیا ہے اور پی ایس ایل میں وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔سلمان ارشاد نے بتایا کہ پی ایس ایل ٹیم میں منتخب ہونے کے بعد انہیں پورے کشمیر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں جس نے اس دن کو ان کیلئے سب سے خوشگوار بنادیا ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹیکنالوجی فرم ایل جی اگلے ہفتے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو میں اپنے تین مددگار روبوٹس پیش کررہی ہے جو انسانوں کی مدد کے لیے بنائے گئے ہیں۔
کمپنی کے مطابق انہیں ایئرپورٹ، ہوٹلوں اور شاپنگ مال میں عوامی رہنمائی اور مدد کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔ ان روبوٹ کو ’کلو ای‘ (سی ایل او آئی) روبوٹ کا نام دیا گیا ہے جو انسانوں سے گھل مل جاتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں۔
گائیڈ روبوٹ
ایئر پورٹ پر پریشان حال مسافروں کو راستہ دکھانے اور ان کی مدد کرنے کے لیے استعمال ہوں گے، دوسرا صفائی کرنے والا روبوٹ بھیڑ سے پہلو بچاتا ہوا فرش صاف کرے گا جس کے لیے اس میں ویکیوم کلینر نصب کیا گیا ہے۔ اسی طرح تیسرا لان موونگ روبوٹ ہے جو گھر میں گھوم کر مختلف امور انجام دے گا اور لوگ اسے اسمارٹ فون سے کنٹرول کرسکیں گے۔
کلوای‘ روبوٹ کا کام کوئی بھی ہو لیکن انہیں ایک ہی طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ روبوٹ کی باڈی خاص انداز میں بنائی گئی ہے اور گول چہرے والا انٹرفیس ڈسپلے بنایا گیا ہے۔ ہر روبوٹ دیکھنے میں یکساں لیکن اپنے پروگرام کی بدولت دوسرے سے مختلف ہے۔
میزبان روبوٹ:
میزبان یا سرونگ روبوٹ کو ہوٹلوں اور ہوائی اڈوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اسے سیکیورٹی چیک پوائنٹس اور ناکوں پر بھی تعینات کیا جاسکتا ہے۔ اس روبوٹ پر ایک ٹچ اسکرین ہے۔ اس میں ایک ٹرے بھی لگائی گئی ہے جس پر کھانا رکھ کر گاہکوں کی میز تک پہنچایا جاسکتا ہے۔ یہ سلائیڈ خود کار انداز میں سرکتی ہے۔
ہوٹل پورٹر روبوٹ:
ایل جی نے ہوٹلوں میں کام کرنے والا پورٹر روبوٹ بنایا ہے جو مہمانوں کا سامان پہنچاتا ہے اور اس طرح لوگ انتظار کی زحمت سے بچ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ رقم کی ادائیگی اور ہوٹل میں آمد (چیک ان) اور روانگی (چیک آؤٹ) میں بھی مدد فراہم کرتاہے۔
خریداری میں معاون روبوٹ:
شاپنگ روبوٹ کو بڑے شاپنگ مال اور دیگر سپرمارکیٹ میں مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس پر بار کوڈ اسکینر لگا ہے اور یہ مکمل شاپنگ لسٹ بھی دکھاتا ہے۔ اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے روبوٹ لوگوں کو بتاتا ہے کہ کونسی شے کہاں رکھی ہے۔
ایل جی کے ترجمان نے کہا ہے کہ روبوٹ اب ان مصروف مقامات پر لوگوں کی مدد کے لیے تیار ہیں اور ایل جی اس پر کام کررہا ہے۔