طاہر القادری کا حکومت کے خاتمے کےملک گیراحتجاج کا اعلان
ایمزٹی وی(کوئٹہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان تحریک عدم اعتماد سے پہلے ہی مستعفی ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ نواب ثنا اللہ زہری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مشورے پر مستعفی ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم نے انہیں مشورہ دیا تھاکہ پارٹی کو مزید ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کیلئے انہیں مستعفی ہوجانا چاہیے تاکہ صوبے میں ہارس ٹریڈنگ نہ ہوسکے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سہہ پہر 3 بجے کے قریب گورنر ہاؤس گئے تھے جہاں انہوں نے ممکنہ طور پر استعفیٰ دیا ہے
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جس پر آج (منگل کو ) ووٹنگ ہونی تھی جس کیلئے 4 بجے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔