منگل, 21 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی (کراچی /تعلیم) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر میڈیٹ سال اول کامرس اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات 2018میں ژرکت کے خواہشمند امیدواروں کے لیے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے
جنھوں نے ثانوی تعلیمی بارڈ کے تحت میٹرک کے ضمنی امتحانات 2017مین کامیابی حاصل کی ہے، بورڈ کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایسے تمام پرائیویٹ امید وار اپنے رجسٹریشن فارم کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی کے ساتھ 15جنوری سے 20فروری تک بغیر لیٹ فیس کے بورڈ آفس مین واقع حبیب بینک کے بوتھ سمیت یو بی ایل کی مقررہ 10برانچوں میں جمع کرواسکتے ہیں،
امیدوار 21فروری سے13مارچ تک500لیت فیس اور 14مارچ سے 1000لیٹ فیس کے ساتھ فارمز جمع کراسکتے ہیں،پرائیویٹ امیدوار اپنے رجسٹریشن فارم بارد میں واقع حبیب بینک بوتھ کے اعلاوہ یو بی ایل کی مخسوص10برانچوں مین جمع کراسکتے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)نامور بالی وڈاداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کی خوشخبری سنائیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف سے حالیہ انٹرویو میں ان کی شادی بارے سوال کیا گیا جس پر کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد شادی کی خوشخبری سنائیں گی۔
انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ شادی کے بعد بھی اداکاری جاری رکھیں گی جس پران کا کہنا تھا کہ جب میں شادی کروں گی اور میرے بچے ہو جائیں گے تو میری پہلی ترجیح میری فیملی ہو گی۔
 
تاہم دوسری جانب کترینہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک بات پر یقین رکھتی ہیں یہ کسی کے لئے بھی اپنی ذات کوگم نہیں کرنا چاہیئے۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ جو عدالت میں ہو رہا ہے صحیح رپورٹ نہیں ہورہا جب کہ گزشتہ ساڑھے چار سال سے تحریکوں کا سامنا ہے۔
کمرہ عدالت میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو عدالت میں ہو رہا ہے صحیح رپورٹ نہیں ہورہا۔ صحافی کے سوال پر کہ کیا آپ 17 جنوری سے طاہر القادری کی نئی تحریک کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں؟ نواز شریف نے کہا کہ ساڑھے چار سال سے تو انہی تحریکوں کا سامنا ہے، تحریکوں کا سامنا کرنا تو اب معمول کی بات ہو گئی ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں، انہوں نے ایک معصوم خاتون اور بچوں کو میڈیا کی توپوں کے سامنے کردیا ہے، عمران نے اس خاندان کی عزت و ناموس داؤ پر لگادی اور خود چھپ کر پردے کے پیچھے بیٹھ گئے، جب کہ بشریٰ بی بی کے بچوں کو وضاحتیں دینی پڑی رہی ہیں۔
اس موقع پر ایک صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ ان کے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر بھی اسی طرح کے الزامات ہیں تو نواز شریف نے اس سوال کا جواب نہیں دیا اور آگے بڑھ گئے۔
کمرہ عدالت میں نواز شریف نے صحافیوں سے سوال کیا کہ آپ کو ان کیسز کی کچھ سمجھ آرہی ہے جس پر صحافیوں نے جواب دیا کہ گواہوں کے بیانات قلمبند ہورہے ہیں۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے طیبہ تشدد کیس کا ٹرائل 15 فروری تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کم عمر گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے جج راجہ خرم کی طیبہ کے والدین کے ساتھ صلح کی درخواست خارج کردی جبکہ مقدمہ میں پراسیکیوٹر کی کارکردگی پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے سوال کیا کہ کتنے دنوں میں ٹرائل مکمل ہوگا؟۔
ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فروری کے اختتام تک ٹرائل مکمل کرلیا جائے گا اس لیے مہلت دی جائے۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کی مزید مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ٹرائل 15 فروری تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

 

 

ایمزٹی وی(چکوال)پی پی 20 کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری ہے، 2 لاکھ 79 ہزار 538 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، ضمنی انتخاب میں 5 امیدوارمد مقابل ہیں ،تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چودھری سلطان حیدر میدان میں ہیں جبکہ تحریک نصاف کی جانب سے راجہ طارق کالس حصہ لے رہے ہیں۔ پی پی 20 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن چودھری لیاقت کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ پاک فوج اور رینجرز اہلکار حساس پولنگ سٹیشنوں پر تعینات ہیں جبکہ پنجاب پولیس کی بھاری نفری بھی پولنگ سٹیشن پر تعینات کی گئی ہے۔
پی پی 20 میں مجموعی طور پر 227 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، خواتین اور مردوں کے 61، 61جبکہ 105 مشترکہ پولنگ سٹیشن ہیں، انتخابی عمل کےلئے 814 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جس میں 393 خواتین اور 421 مردوں کے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے میچ میں بھی پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی لیکن خوشی کی خبر یہ ہے کہ ٹیل اینڈرز نے ایک مرتبہ پھر لاجواب بیٹنگ کے ذریعے پاکستانیوں کو خوش کر دیا ہے کہ اب ہمارے باﺅلرز بھی ’تقریباً‘ بلے باز بن گئے ہیں۔
اس کی تازہ ترین مثال حسن علی ہیں جنہوں نے انتہائی اہم موقع پر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 36 گیندوں پر 51 رنز بنائے اور اس دوران 4 چھکے اور 4 چوکے بھی مارے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کی پہلی نصف سنچری بنائی اور پاکستان کی یکطرفہ ہار کو کم از کم مقابلے پر لے آئے۔
ان کی لاجواب بیٹنگ پر پاکستانی بے حد خوش ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی خوب تعر یفیں کی جا رہی ہیں کہ ون ڈے کے نمبرون باﺅلرز نے ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیتوں کو ثابت کر دیا ہے اور بتایا دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ ہر ممکن کوشش کے ذریعے ٹیم کے کام آنے کیلئے بھرپور محنت کرتے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(صحت)شہر میں انفلوئنزا وائرس ایچ ون این ون ’سوائن فلو‘ کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ میڈیا کے مطابق لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج 70 سالہ رشیدہ بی بی میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ٹیسٹس اور میڈیکل رپورٹس کے بعد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے رشیدہ بی بی میں سوائن فلو کی تصدیق کی۔
ذرائع کے مطابق رشید بی بی کو 28 دسمبر کو شدید بخار کی حالت میں نجی ہسپتال لایا گیا تھا۔واضح رہے کہ سوائن فلو کا وائرس خنزیر کے ذریعے پھیلتا ہے۔ یہ انفلوئنزا وائرس کی ایک قسم H1N1 کہلاتا ہے جو انسانی جسم میں داخل ہو کر اس کے مدافعتی نظام کو کم زور کردیتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوائن فلو کسی بھی عمر کے فرد کو لاحق ہوسکتا ہے، لیکن حاملہ عورت، دو سال سے کم عمر بچے، فربہ اور سانس یا دل کی بیماری میں مبتلا افراد کے متاثر ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ سوائن فلو متاثرہ افراد کے کھانسنے یا چھینکنے سے دوسرے انسان کو منتقل ہوسکتا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کے مایہ ناز نوجوان سپنر شاداب خان کی عمدہ کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کرکٹ کی دنیا میں دیر تک اپنا جادو چلائیں گے اور پاکستان بھر میں دنیا کا نام روشن کریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے بعد انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اور پھر بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہی وجہ ہے کہ اب انہیں ’ہانگ کانگ ٹی 20‘ ٹورنامنٹ کی ٹیم ’ہانگ کانگ آئی لینڈ یونائیٹڈ‘ نے منتخب کر لیا ہے اور نائب کپتان بنا دیا ہے۔
ہانگ کانگ آئی لینڈ یونائیٹڈ ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کو ٹیم کے نائب کپتان کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔“
 
شاداب خان دوسرے پاکستانی کرکٹر ہیں جنہیں اس لیگ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ان سے قبل فاسٹ باﺅلر حسن علی کو ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا تھا جنہوں نے پاکستان کو چیمینز ٹرافی جتوانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا اور ٹورنامنٹ کے بہترین باﺅلر قرار پائے۔
عرب میں یہ کام بھی کر سکتے ہیں‘‘ سعودی عرب نے انتہائی زبردست اعلان کر دیا
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سارا علی خان سمیت دو لڑکیاں، ایک ہی بیڈ اور 2 لڑکے۔۔۔“ سیف علی خان کی بیٹی کی ایسی ویڈیو لیک ہو گئی کہ بھارت میں ’بھونچال‘ آ گیا
شادب خان نے نائب کپتان مقرر ہونے پر کہا کہ ”مجھے اس پر بہت زیادہ فخر ہے۔ میں صرف 19 سال کا ہوں اور میرے لئے یہ بہت ہی عمدہ تجربہ ہو گا اور مجھے امید ہے کہ میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو نکھار سکوں گا۔“
 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 9 وکٹ سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کر دیا، اوپنر بدرمنیر 141 رنز پر ناقابل شکست رہے، انہوں نے 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 207 رنز بنائے، عارف احمد نے57 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد راشد نے 37 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے بدر منیر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں گرین شرٹس نے محض 16 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہی ہدف عبور کر لیا، اوپنر بدرمنیر نے بیٹنگ میں اپنی فارم برقرار رکھی اور 141 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عامر اشفاق 46 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔
شاندار آل راﺅنڈ کارکردگی پر بدرمنیر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، گرین شرٹس کل دوسرے میچ میں جناح اسٹیڈیم میں گوجرانوالہ میں نیپال کے مدمقابل ہوں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 17جنوری سے حکومت کے خاتمے کے لیے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثنا ءاللہ کے استعفے کا مطالبہ پورا نہیں ہوا، اب بات استعفوں کی نہیں بلکہ پوری حکومت کاخاتمہ ہوگا۔ اب ہم استعفے نہیں مانگیں گے بلکہ استعفے لیں گے۔ ہم 17 جنوری سے مسلم لیگ (ن) کی تمام حکومتوں کے خاتمے کے لیے ملک گیر احتجاج شروع کررہے ہیں۔
طاہر القادری نے کہا کہ احتجاجی امورکی نگرانی کیلیے ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا پہلا اجلاس11 جنوری کو ہوگا اور یہ کمیٹی احتجاجی امور کی منصوبہ بندی،لائحہ عمل اور کسی بھی قسم کے فیصلے کی مجاز ہوگی، کمیٹی جب چاہے اجلاس طلب کرسکتی ہے اور احتجاجی تحریک کے تمام اقدامات کی نگرانی بھی یہی کمیٹی کرے گی۔