ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمینٹ )میڈاعشق وی توں ، میڈایار وی توں ، جیسے کلاموں کے خالق پٹھانے خان کی70ویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔ پٹھانے خان کے گیت آج بھی ملک بھر میں یکساں پسند کیے جاتے ہیں۔ ممتازلوک گلوکار غلام محمد عرف پٹھانے خان ء1920 میں جنوبی پنجاب کے علاقے کوٹ ادو میں پیدا ہوئے ، ان کے گائے ہوئے بے شمار لوک گیت اور صوفیانہ کلام آج بھی مقبول ہیں۔ان کے بڑے صاحبزادے اقبال خان نے برسی کے موقع پر اپنے والد کا کلام گاکر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ جنوبی پنجاب کے چھوٹے سے علاقے کوٹ ادو میں پیدا ہونے والے اس گلوکار نے اپنی گائیکی سے بڑ ا نام کمایا اور80 سے زائد ایوارڈ اپنے نام کئے۔ پٹھانے خان 9مارچ ء2000 کوجہانِ فانی سے کوچ کرگئے تھے،انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے کوٹ ادومیں پٹھانے خان یادگار زیر تعمیر ہے۔
ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ ) بالی وڈ اسٹار اور انڈین پریمئیر لیگ کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو نیوٹرل مقام پر کلکتہ نائٹ رائڈرز اور پشاور زلمی کے درمیان سیریز کرانے کی پیشکش کردی ہے۔ پاکستان سپر لیگ 2 کی کامیابی نے جہاں دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کیا وہیں ایونٹ کی کامیابی نے پڑوسی ملک بھارت کو بھی متاثر کیا اور پی ایس ایل 2 فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے چرچے بھی بھارت میں ہورہے ہیں۔ پی ایس ایل 2 کی کامیابی سے بھارتی اداکار شاہ رخ خان اس حد تک متاثر ہوئے ہیں کہ انہوں نے انڈین پریمئیر لیگ میں اپنی ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز اور پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کے درمیان نیوٹرل مقام پر سیریز کی پیشکش کی ہے۔ bolly wood star,indian premier
ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ ) ربہ زیادہ اچھا نہیں رہبالی وڈ کی اداکارہ انوشکا شرما کا سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹوں پر تجا ہے۔ اپنے بوائے فرینڈ وراٹ کوہلی کے حوالے سے انوشکا اکثر لوگوں کے نشانے پر رہتی ہیں۔ انٹرنیٹ پر ٹرول کرنے والے لوگوں کو وہ بزدل بتاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 'سوشل میڈیا کی سائٹوں پر جو لوگ کسی کو بھی ٹرول کرتے ہیں یا بھلا برا کہتے ہیں، میں انھیں بزدل کہوں گی کیونکہ جو سچے لوگ ہیں اور کام کر رہے ہیں ان کے پاس ان تمام چیزوں کے لیے وقت نہیں ہے۔ صرف فالتو لوگوں کے پاس ہی ایسی بکواس چیزوں کے لیے ٹائم ہوتا ہے۔' حال ہی میں انوشکا کو یہ کہتے ہوئے ٹرول کیا گیا تھا کہ ان کی آنے والی فلم 'فلّوري' کو کرکٹ کھلاڑی وراٹ کوہلی پروڈیوسڈ کر رہے ہیں۔
ایمز ٹی وی ( انٹر ٹنیمنٹ) ہالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن، نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجو ع کر لیا ہے۔ ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ایونجرز‘ کی خوبصورت اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن نے اپنے فرانسیسی شوہر روز ڈوروتھی ڈوریاک سے طلاق کے لیے کاغذات عدالت میں جمع کرادیے ہیں۔ 32سال کی اداکارہ کی شادی2014 میں ہوئی، جس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ اسکارلٹ کے شوہر سے بریک اپ کی خبریں جنوری سے آرہی تھیں۔ روز ڈوروتھی ڈوریاک کے وکلا نے اس طلاق کو صدمہ قرار دیا ہے۔
ایمز ٹی وی (تجارت)رانی کھیت کی بیماری سے مرغیوں،موروں کی ہلاکت، فارمرز نے نقصان سے بچنے کی خاطر قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا دو ہفتے کے دوران گوشت کی قیمت میں 68 روپے کانمایاں اضافہ،کمشنر کراچی وکنٹرولر جنرل پرائسزنے خاموشی اختیار کرلی کراچی ( روزنامہ دنیا ) سندھ کے مختلف اضلاع میں رانی کھیت کی بیماری سے مرغیوں اور مورو کی ہلاکت کے انکشاف کے بعد کراچی کے پولٹری فارمرز بے لگام ہوگئے ،فارمرز نے کسی متوقع نقصان سے بچنے کی خاطر مرغی اور اس کے گوشت کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ دو ہفتے کے دوران سرکاری سطح پرزندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 22 روپے اور گوشت کی قیمت میں 68 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے حالانکہ کراچی بھر میں مرغی اور اسکا گوشت پہلے ہی سرکاری نرخ سے زائد قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس وقت شہر میں زندہ مرغی 190 روپے کلو اور گوشت 300 روپے سے زائد قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے ، ضلعی انتظامیہ کمشنر کراچی و کنٹرولر جنرل پرائسز نے بھی مرغی فروشوں کی جانب سے خود ساختہ اضافے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ،کراچی میں زندہ مرغی اور اسکے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور قیمتیں یومیہ بنیادوں پر بڑھ رہی ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک روز قبل کراچی میں زندہ مرغی کی سرکاری قیمت 156 روپے تھی جو اس وقت بڑھ کر 178 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے ، اسی طرح دو ہفتے قبل 242 روپے کلو فروخت ہونیوالا مرغی کا گوشت بڑھ کر 276 روپے فی کلو ہو گیا ہے ۔ کمشنر کراچی و کنٹرولر جنرل پرائسز نے بھی پولٹری فارمز کی جانب سے خود ساختہ اضافے کا تاحال نوٹس نہیں لیا ، ڈاکٹروں کے مطابق رانی کھیت ایک ایسی بیماری ہے جو ایک مرغی سے دوسری مرغیوں میں منتقل ہوتی ہے ،اس سلسلے میں ویکسین کر دی گئی ہے جس میں مزید احتیاط کی ضرورت ہے ۔
ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ) بارش اور برفانی طوفان سے تباہی کے مناظر لیے ہالی وُڈ کی سائنس فکشن فلم ’جیواسٹورم ‘کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر آگیا۔ فلم 20 اکتوبر کو بڑے پردے پر سجے گی۔ فلم کی کہانی محکمہ موسمیات کے جدید نظام کے گرد گھومتی ہے۔
امریکی سائنسدان سٹیلائٹس کے ذریعے موسم کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ دو برس بعد اس نظام میں خرابی پیدا ہوتی ہے اور دنیا بھر میں برفانی طوفان ، بارش اور سیلاب سے تباہی کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔
ایمز ٹی وی (تجارت)بھارتی حکومت نے اگلے ماہ سے اماراتی تاجروں کے لیے 5سال کا ملٹی پل ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دبئی میں میڈیا کو بھارتی قونصل میں اس پیش رفت سے متحدہ عرب امارات میں تعینات بھارتی سفیر نودیپ سنگھ سوری نے آگاہ کیا جس کے مطابق نہ صرف اماراتی کاروباری شخصیات بلکہ متحدہ عرب امارات میں بسے اور کاروبار کرنے والے تاجروں کو بھی 5سال کا بھارتی ملٹی پل ویزا دیا جائے گا۔
بھارتی سفیر نے کہا کہ بھارتی حکومت کے ملٹی پل ویزا متعارف کرانے سے بھارت اور امارات کی تیزی سے پروان چڑھتی دوستی سے تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ اضافہ ہوگا۔ بھارتی سفیر نودیپ سنگھ سوری نے اشارہ دیا کہ اگلے کچھ ماہ میں ویزے کی یہ سہولت امارات میں موجود سیاحوں اور دیگر خلیجی ممالک کے باشندوں کو بھی فراہم کی جاسکے گی۔
ایمز ٹی وی (تجارت)تحصیل سامارو سمیت زیریں سندھ میں کپاس کی کاشت کا سیزن آتے ہی جعلی بیج، کھاد اور ادویات کا کاروبار محکمہ زراعت کے افسران کی ملی بھگت سے عروج پہ پہنچ گیا ہے۔ مختلف کمپنیوں کے ناموں سے جعلی وغیر معیاری زرعی بیج، کھاد وغیرہ کی کھلے عام فروخت کے باعث اور مقامی کاشت کاروں کو زراعت کی جانب سے معلومات فراہم نہ کرنے کے سبب کپاس کی فصل کی فی ایکڑ پیداوار انتہائی کم ہونے کے خدشات ہیں۔ بعض جعلساز ملٹی نیشنل کمپنیوں کی پیکنگ میں جعلی بیج، ادویات اور کھاد کی فروخت میں بھی ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق جعلسازی کے کاموں میں ملوث افراد کو محکمہ زراعت کی مبینہ سر پرستی حاصل ہے، جس کی وجہ سے ضلع بھر کے شہروں وقصبات میں جعلی وغیر معیاری زرعی بیج، کھاد اور ادویات کا کاروبار کھلے عام جاری ہے۔
دوسری جانب محکمہ زراعت محض فائلوں کا وزن بڑھانے وکارکردگی دکھانے کی خاطر نمائشی چھاپوں ورسمی کارروائیوں تک ہی محدود ہے۔ مقامی کاشت کاروں کا کہنا ہےکہ جعلی وغیر معیاری بیج وکھاد وغیرہ کی کھلے عام فروخت سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہاہے اور کاشت کار طبقے کو معاشی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام سےمطالبہ کیا ہےکہ جعلی وغیر معیاری زرعی بیج وکھاد وغیرہ کے کاروبار میں ملوث افراد کےخلاف فوری وموثر کارروائی کی جائے۔