ھفتہ, 11 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)مصباح الحق ٹوئنٹی 20 لیگ میں شرکت کیلیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئے ہیں۔ شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو بھی این او سی جاری کیے جاچکے تھے، آل راونڈر پاکستان سپر لیگ میچ کے دوران ہاتھ زخمی ہونے کی وجہ سے مقابلوں میں شریک نہیں ہوسکیں گے، آف اسپنر رخصت ہوچکے ہیں۔
فرنچائز ٹورنامنٹ8 سے 12 مارچ تک شیڈول ہے، سلیکٹرز دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاری کیلیے لاہور میں مختصر کیمپ بھی لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس کیلیے ممکنہ کھلاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم پہلا میچ 25 جون کو کھیلے گی جبکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ دو جولائی کومدمقابل ہوگی۔
ورلڈ کپ میں شامل آٹھ ٹیموں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔پہلا میچ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 24 جون کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان ویمنز ٹیم پہلا میچ ساؤتھ افریقہ سے 25 جون کو کھیلے گی،دوسرا میچ 27 جون کو انگلینڈ سے ہوگااور تیسرا میچ روایتی حریف بھارت سے 2 جولائی کو ہوگا۔
قومی ٹیم5 جولائی کو آسٹریلیا ، 8 جولائی کو نیوزی لینڈ ، 11 جولائی کو ویسٹ انڈیز اور آخری میچ 15 جولائی کو سری لنکاکے خلاف کھیلے گی۔
ایونٹ کا فائنل 23 جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر ہوگا

 

 

ایمز ٹی وی(بھوپال) بالی ووڈ کے سپر سٹار رنبیر کپور نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکاری کو حقیقت کے قریب تر دکھانے کیلئے 7 دن جیل میں گزارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بھائی تم میرے بالوں کیلئے ’پھٹیچر‘ مت بنو، آگے شیمپو کا اشتہار بھی کرنا ہے، جاوید آفریدی کا ڈیرین سیمی کی ویڈیو پر جواب
بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور شوٹنگ کیلئے بھوپال پہنچے جہاں وہ 7 روز جیل میں گزاریں گے۔
رنبیر کپور نے یہ فیصلہ اس لئے کیا ہے کیونکہ اس فلم میں ان ایام کو دکھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جو سنجے دت نے اپنی حقیقی زندگی میں جیل میں گزارے تھے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اس مقصد کیلئے بھوپال کی پرانی جیل کا انتخاب کیا گیا ہے اور جیل کے مرکزی دروازے پر فلم کا سیٹ لگا کر اسے ممبئی کی ”آرتھر روڈ جیل“ اور پونے کی ”یارواڈا“ جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور نے فلم کی شوٹنگ کیلئے اپنا حلیہ بھی تبدیل کر لیا ہے اور وزن میں اضافے کے علاوہ اپنے بال بھی بڑھا رہے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سوشل ورکر مبشر امام اور کاروباری شخصیت سعید شفیق نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مبشر امام اور سعید شفیق ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جنہیں خوش آمدید کہتا ہوں ۔”ا یم کیو ایم پاکستان کے 12 ایم این ایز اور ایم پی ایز پی ایس پی میں آنے کو تیار ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار ہم پر اسٹیبلشمنٹ سے تعلق کا الزام لگاتے ہیں مگر انہوں نے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو ہماری پارٹی میں شامل ہونے سے روک رکھا ہے ۔’’پارٹی بنائے ہوئے ابھی ایک سال نہیں ہواتاہم بہت سارے لوگ ہم سے جڑ رہے ہیں“۔
مصطفی کمال نے کہا کہ لوگ باقاعدہ شمولیت کے لئے نام دراج کرا رہے ہیں۔ ہمارے پاس آنے والے ہر شخص کے خلاف انگلی اٹھائی جاتی ہے۔ شمولیت کرنے والے افراد نے ہمارے پروگرام پر لبیک کہا ہے۔اس موقع پر سابق صدر کے سی سی آئی سعید شفیق نے دیگر تاجروں کے ہمراہ پی ایس پی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے پر ہر جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حتیٰ کہ کھلاڑی بھی اپنے جذبات کا اظہار کئے بغیر نہیں رہ سکے اور ان کے بیان پر ایسے ایسے جواب دے رہے ہیں کہ خود کپتان کے گال بھی لال ہو جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ایک صارف نے ”پھٹیچر“ کا مطلب جاننے کیلئے احمد شہزاد کا انتخاب کیا اور ان سے سوال کر دیا کہ ”احمد بھائی پھٹیچر کا مطلب سمجھا دیں۔“
 
احمد شہزاد کی فارم پی ایس ایل میں تو سب نے ہی دیکھی جو شائد ابھی تک برقرار ہے کیونکہ انہوں نے اس سوال کا جواب دینے میں ذرا بھی دیر نہ لگائی او رفوراً جواب دیا کہ ” جس کے نہ پھٹنے کا دھچکا بہت ’زوووووور‘ سے لگے۔“
قومی ٹیم کے کھلاڑی کی جانب سے جواب دینے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا اور ہزاروں لوگوں نے ان کے جواب کو پسند کیا جبکہ سینکڑوں بار ان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ بھی کیا جا چکا ہے۔