ھفتہ, 11 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے تحریری امتحانات28مارچ سے شروع ہوں گے اور 8اپریل تک جاری رہیں گےجبکہ 11اپریل سے عملی امتحانات کا آغاز ہوگا۔
بورڈ کی جانب سے تاحال حتمی امتحانی مراکز کی فہرست جاری نہیں کی گئی ہے،واضح رہے کہ بورڈ نے کچھ عرصے قبل مختلف امتحانی مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا تھاجس پر مختلف علاقوں میں شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈنیڈن میں جاری ہے ۔ آج میچ کے دوسرے دن پروٹیز اپنی پہلی اننگز میں 308رنز کا مجموعہ ترتیب دیکر آﺅٹ ہوگئی ہے۔
پروٹیز کی جانب سے ڈین ایلگرسنچری اسکور کی ، انہوں 24 چوکوں کی مدد سے 140رنز اسکور کیے اور آج ویگنر کا شکار بنے۔ کیوی بولرز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4، جبکہ نیل ویگنر نے 3وکٹ حاصل کیے ہیں۔
اس سے پہلے جنوبی افریقانے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا ئے تھے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی سے تعلق آئندہ ماہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کرسکتی ہے۔ پاکستان میں مجوزہ آئی سی سی ورلڈ الیون کی آمد پر بھی فیصلہ آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اپریل میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں آئی سی سی ان مختلف بورڈ ممبران کے سیکیورٹی مینجرز کی رپورٹ کا جائزہ لے گی، جو پی ایس ایل فائنل کے موقع پر لاہور میں موجود تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ رپورٹ کی روشنی میں بورڈ ممبران پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کی حوالے سے ٹاسک فورس کی سفارشات پر مزید بات ہو گی۔
پاکستان ٹاسک فورس کے چیرمین جائلز کلارک نے اس سال ستمبر میں چار ٹی ٹوینٹیز کیلئے ورلڈ الیون ٹیم پاکستان بھیجنے کی بات کی ہے۔
ترجمان آئی سی سی کے مطابق اس بارے میں کوئی فیصلہ اپریل کے اجلاس میں ہوسکتا ہے۔ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے موقع پر آئی سی سی کے علاوہ انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی مینجرز بھی پاکستان میں موجود تھے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) چیمپیئنز لیگ میں بارسلونا نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
بارسلونا نے اہم میچ میں پیرس سینٹ جرمین کو1-6 کے اسکور سے ہرایا ہے۔ بارسلونا کی جانب سے نیمار نے2، میسی، سواریز اور روبیرٹو نےایک ایک گول اسکور کیا ہے۔
فتح کے بعد بارسلونا کو پیرس سینٹ جرمین کے خلاف 5-6کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ پیرس سینٹ جرمین نے پیرس میں فرسٹ لیگ میں بارسلونا کو 0-4سے ہرایا تھا۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 5دہشت گردوں کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں پھانسی دے دی گئی ہے۔
پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق جن دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا تھا، جن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا شوکت علی ولد عبدالجبار ،انورعلی ولد فضل غنی،خاندان ولد دوست محمد،صابرشاہ ولداحمدشاہ اور عماداللہ ولد عبدالواجدشامل ہیں۔
دہشت گرد انور علی ، شوکت علی اور صابر شاہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ دہشت گردعماداللہ نے بونیر میں تعلیمی ادارے کو تباہ کیاتھا۔
زرائع کے مطابق فوجی عدالتوں کی جانب سے سزا یافتہ دہشتگردوں کو پھانسیاں دینے کا سلسلہ گزشتہ کچھ عرصے سے رکا ہوا تھا تاہم اب یہ دوبارہ سے بحال ہو گیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت )پاکستان قونصل خانہ کے زیر اہتمام دوروزو فوڈ اینڈ کلچرل فیسٹول مقامی ہوٹل میں شروع ہو رہا ہے جس میں پاکستانی کھانوں اور لباس کے علاوہ پاکستانی چاول سے بنی بریانی، باربی کیو اور قالین اورٹیکسٹا ئل اشیاء نمائش میں رکھی جا رہی ہیں یہ بات کمرشل قونصل شہزاد احمد خان نے جنگ کو بتائی ، انہوں نے کہا کہ فیسٹول میں سعودی عرب کے علاوہ امریکی، برطانوی،جرمنی،اٹلی اور اسلامی ممالک کے سفارتکاروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔

شہزاد احمد کا کہنا ہے کہ اس فیسٹول سے پاکستانی اشیاء کی برآمدات میں آئندہ برسوں میں اضافہ بھی ہوگا اور دونوں ممالک کےشائقین کو ایک دوسرے کی تہذیب و ثقافت سے متعارف ہونے کا موقع ملے گا۔

 

 

یمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا جلد اپنے مداحوں کو صحافی کے روپ میں نظر آئیں گی ۔ جی ہاں، پاکستانی مصنفہ صبا امتیاز کے مشہور ناول '’’کراچی یو آر کلنگ می‘‘پر مبنی بالی ووڈ کی نئی فلم’’نور‘‘کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
سن 2014میں شائع ہونے والی ناول ’’کراچی یو آر کلنگ می‘‘ کی کہانی ایک خاتون صحافی کے گرد گھومتی ہے ۔
سنہیل سپی کی ہدایتکاری میں بننے والی ڈرامہ فلم’’نور‘‘ میں سوناکشی سنہا نور نامی صحافی کے روپ میں مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پورب کوہلی، کانان گِل ، شیبانی داندیکر و دیگر شامل ہیں۔
واضح رہے بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’’نور‘‘رواں سال 21اپریل کو سینما گھروں

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 اروپے کمی ، ملک میں ایک تولہ سونا 50 ہزار 600 روپےکا ہوگیا. سندھ صرافہ بازار ایسو سی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 129 روپے کم ہو کر 43 ہزار 371 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی اونس قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 1224 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)داسو پن بجلی منصوبے کے تعمیراتی کام کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم سستی بجلی پیدا کرنے کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، داسو اور دیا مر بھاشا ڈیم پر کام شروع ہو رہا ہے، منصوبے کے پہلے مرحلے کے لئے عالمی بینک 58 کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا، دیا مر بھاشا ڈیم کی تکمیل کے بعد داسو کی صلاحیت دو گنا ہو جائے گی اور ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد ملک میں توانائی کی صورتحال بہتر اور یکسر تبدیل ہو جائے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں اور اقدامات کے بہترین نتائج تسلسل کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں، حکومت نے 2018 تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور طویل عرصے کے بعد بجلی کی پیداوار کے ایک بہت بڑے منصوبے کا افتتاح بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
چئیرمین واپڈا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے پہلے حصے پر 4 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی لاگت آئے گی اور یہ مرحلہ 2021 کے آخر میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ منصبوے کے پہلے مرحلے سے 2 ہزار 160 میگا واٹ قومی نظام میں شامل ہو گی جب کہ منصوبے کی تکمیل سے مجموعی طور پر 4 ہزار 320 میگا واٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوگی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایازصادق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے اور فوجی عدالتیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسپیکرایاز صادق کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے 9 نکاتی مسودے کی کاپی دی ہے جو وزیراعظم کو بھیج دی گئی ہے اور یہ مسودہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی پیش کیا جائے گا تاکہ وہ بھی ان پر اپنی رائے دے سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے قوی امید ہے کہ حکومت اور اپوزیشن فوجی عدالتوں کے معاملے پر متفق ہوجائیں گی۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے اور تمام سیاسی جماعتیں اس بات کو سمجھتی ہیں کہ فوجی عدالتیں ایسے وقت میں اہم ضرورت ہیں۔ پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل ہوگا اور اس میں اعتزازاحسن اور فاروق ایچ نائیک پیپلزپارٹی کی نمائندگی کریں گے