ھفتہ, 11 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اسلامی اقدار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خواتین کی عزت کرنی چاہیے کیونکہ تعمیر ملت میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے ۔
عالمی یوم نسواں کے موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ قوم کی بہادر ماﺅں، بیٹیوں اور بہنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ہمیں صرف خواتین سے امتیاز سلوک پر نہیں لڑنا چاہیے بلکہ اسلامی اقدار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خواتین کو عزت کیساتھ ان کے حقوق دینے چاہیئں ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں نجی سیکورٹی اہلکاروں کو فارغ کر دیا گیا ہے جس سے بورڈ میں سیکورٹی کے شدید مسائل پیدا ہو گئے ہیں روزانہ بورڈ کے اندر طلبہ و طالبات سے فیس کی رقم، موبائل اور قیمتی دستاویزات چھیننے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ بورڈ میں کاپیوں اور کاغذ کا بھی بحران پیدا ہو گیا ہے حتیٰ کہ فوٹو اسٹیٹ تک کیلئے کاغذ دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے انٹر میڈیٹ کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
سابق چیئرمین بورڈ اختر غوری کے دور میں سیکورٹی مسائل اور لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے پرائیویٹ سیکورٹی سروس ’’رینجرز‘‘ کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جس کی وجہ سے سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی تھی تاہم گزشتہ 60روز سے بورڈ میں کوئی سیکورٹی اہلکار موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے بورڈ کے ملازمین خوف زدہ ہیں کیونکہ اعلیٰ ثانونی تعلیمی بورڈ حساس جگہ پر واقع ہے جہاں پہاڑی پر موجود افراد کی ہر وقت بورڈ کے اندر سے آنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انعام نے جنگ کو بتایا کہ نجی سیکورٹی ایجنسی کی مدت مکمل ہو گئی تھی پہلے اس کی مدت میں توسیع کی پھر ٹینڈر دیا لیکن پھر کسی وجہ سے اس ٹینڈر کو منسوخ کرنا پڑا اور پھر دوبارہ ٹینڈر بھی کیا ہے سب سے کم بولی دینے والی ایک نئی نجی سکیورٹی ایجنسی کو ٹھیکہ بھی دیدیا ہے تین سے چار روزکے اندر نئی سیکورٹی ایجنسی لگ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاغذوں، کاپیوں اور چھپائی کیلئے ٹینڈر کھولا جا چکا ہے دو روز کے اندر کام تفویض کر دیا جائے گا

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/)ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس کے پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز نےمنگل کوچھٹے روز بھی کیمپس میں احتجاج کیا اور شعبہ حادثات کے سوا تمام شعبوں کا بائیکاٹ کیاجس کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
 
مظاہرین نے بینزر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اب انتظامیہ کو اپنی ہٹ دھرمی ختم کر دینی چاہیے اور ہماری ڈیوٹیاں تمام شعبہ جات میں لگائی جانی چاہئیں تاکہ ہماری ٹریننگ متاثر نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ہمیں مذاکرات کےلئے بلایا ہے جس پر ہم مذاکرات کےلئے جائیں گے

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ حیدرآباد)شہید ذوالفقار بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی حیدرآباد کیمپس میں کاونووکیشن ہوا۔
 
کانووکیشن میں شعبہ اکیڈمک کی دو طالبات کوگولڈ میڈل جبکہ گریجویشن کی تکمیل پر 133طلباءکو ڈگریاں دی گئیں۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)معاشرے میں خواتین کے خلاف جرائم ، تشدد ، سراسیمگی اور استحصال کے خاتمے کےلئے موثر قانون ساز ی کی ضرورت ہے ۔ ورکنگ ویمن کو ان کی ضرورت کے لحاظ سے باسہولت اور محفوظ حالات کار کی فراہمی ان کا حق ہے۔ ہماری قومی و معاشرتی ضرورت ہے کہ ہم معاشی جدوجہد میں مصروف خواتین کےلئے دوستانہ اور عظیم ترمعاشرتی تقاضوں سے ہم آہنگ پالیسیاں بنائیں ۔ ان اہداف کےلئے ہمیں مشترکہ اور بھرپور جدوجہد کرنی ہوگی ۔
ان خیالات کا اظہار خواتین رہنماؤں نے ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔خواتین رہنماؤں میں پاکستان ویمن فاؤنڈیشن فار پیس کی چیئر پرسن نرگس رحمان،پاکستان ویمن ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کی صدر صبیحہ شاہ، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ شمائلہ ہولو، ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ کی صدر عابدہ فرحین، ڈاکٹر فاطمہ حسن اور ایڈووکیٹ افشاں لئیق شامل تھیں ۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خواتین کے نقطہ نظر کو سنا جائے اور پالیسیاں بناتے وقت ان کے مطالبات کو وزن دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے کہ مرد اور خواتین کے حقوق برابر ضرور ہیں لیکن یکساں نہیں ہیں اور اسی بنیا د پر ان کو بہت سے اضافی حقوق و مراعات دینا ان کا حق ہے جنہیں ہر مہذب سوسائٹی کو تسلیم کرنا ہوگا۔

 

 

ایمزٹی وی(خیبر پختونخواہ)خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے 10دہشتگردوں کو واصل جہنم کر دیا جبکہ انکے 3ساتھی فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوابی کے علاقے باجا میں آپریشن کے دوران10دہشتگردوں کو مار گرایا جن کے قبضے سے جدید اسلحہ اور ممنوعہ لیٹریچر بھی برآمد ہوا ہے ۔کامیاب آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا جبکہ فراریوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کر دی گئی ہیں تاہم ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ ان دہشتگردوں کا تعلق کس شدت پسند تنظیم سے تھا ۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس 14مارچ کو طلب کر لیا ، اجلاس میں آپریشن ردالفساد اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا ۔ زیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس 14مارچ کو ہوگا،اجلاس میں ڈی جی سندھ رینجرز، کور کمانڈر کراچی ، آئی جی سندھ ، صوبائی کابینہ کے ارکان سمیت دیگر شریک ہوں گے ۔اجلاس میں آپریشن ردالفساد اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس کو سیکرٹری داخلہ صوبے کی مجموعی امن و امان صورتحال پر بریفنگ دیں گے ۔ سیکرٹری داخلہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے بھی کمیٹی کو آگاہ کریں گے