ھفتہ, 11 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ گوادر)گوادر سے تعلق رکھنے والی سات خواتین اساتذہ چار ماہ کی تربیتی پروگرام کیلئے چین کے صوبہ سنکیانگ پہنچ گئیں۔خواتین ٹیچرز کو تبادلے کے ایک پروگرام کے تحت چین بھیجا گیا ہے جہاں انہیں چینی زبان کی سکھائی جائیں گی جبکہ ان کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں بھی بہتری لائی جائیں گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ان خواتین اساتذہ کو انٹرنیشنل ڈویژن آف کرامے سینئر ہائی اسکول میں تربیت فراہم کی جارہی ہے اوراس مقصد کیلئے چار کل وقتی چینی اساتذہ کا تقررکیا گیاہے۔
ان خواتین اساتذہ کو قانون و ضابطوں ،بنیادی چینی زبان،چینی ثقافت اورکرامے کے بارے میں آگاہ کیا جارہاہے۔دوران تربیت یہ خواتین روایتی کاغذ کی کٹائی،ٹی آرٹ،چینی کیلی گرافی،تائیچی اوردیگر فنوں بھی سیکھیں گی۔
اسکول کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ عنقریب ان خواتین کیلئے ایک سیاحتی دورے کا اہتمام کیا جائیگا جہاں انہیں اس علاقے کے بارے میں تفصیلی طورپر معلومات فراہم کی جائیں گی۔اس اسکول میں کینیڈا،امریکا اورروس کے اساتذہ بھی تربیت حاصل کررہی ہیں۔پاکستانی خواتین اساتذہ کو 2015میں گوادراورچین کے شہر کارامے کے درمیان مفاہمت کی ایک دستاویز کے تحت بھیجا گیاہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پی ایس ایل کھلاڑیوں کیلئے سونے کی چڑیا ثابت ہوئی ہے، کئی معروف اور غیر معروف پلیئرز پی ایس ایل کی بدولت لاکھوں روپے کی انعامی رقوم جیت چکے ہیں۔ ایسے میں غیر ملکی کھلاڑی بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
اپنی منفرد مزاج اور جارہانہ بیٹنگ کی وجہ سے مشہور ڈیرن سیمی بھی انعامی رقوم حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں پیش پیش ہیں۔ ان کیلئے فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے 20 ہزار ڈالر کی خطیر رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔
جاوید آفریدی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی کے پلیٹ فارم سے زبردست کارکردگی اور ان کی بطور کپتان ٹیم ورک کو فروغ دینے کے جذبے کی وجہ سے ان کیلئے 20 ہزار ڈالر کا اضافی انعام دیا جائے گا ۔
اس کے علاوہ انعام پانے والوں میں بنگلا دیشی اسٹار تمیم اقبال بھی شامل ہیں، ان کو 5000 ڈالر کی انعامی رقم دی گئی ہے۔ تمیم اقبال پشاور زلمی کو پی ایس ایل کے دوران بطور اوپنر میسر رہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار کارکردگی دکھانے پر افغانستان کے ڈپٹی وزیر خارجہ حکمت کرزئی نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو افغان صدر کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ٹیم کے ساتھ افغانستان کے دورہ کی دعوت دیدی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کے درمیان شدید تناﺅ چل رہا ہے تاہم اس دوران ایک تازہ ہوا کا جھونکا آیا ہے کیونکہ افغانستان میں دونوں نمایاں چینلز نے پی ایس ایل کے میچ دکھانے کیلئے ناصرف حقوق حاصل کر لئے تھے بلکہ پشاور زلمی کو بڑا سپانسر بھی افغانستان سے ہی ملا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان میں اعلیٰ سطح اور عوامی سطح پر پاکستان سپر لیگ کے تمام میچ دیکھے گئے اور لیگ کو خوب سراہا گیا ہے۔
 
فائنل میچ میں پشاور زلمی کی جیت پر افغانستان کے ڈپٹی وزیر خارجہ حکمت کرزئی نے جاوید آفریدی کو فون کر کے افغان صدر اشرف غنی کی مبارکباد پہنچائی اور اس کے ساتھ ہی انہیں پوری ٹیم کے ساتھ افغانستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ وہ افغان صدر ان کی دعوت کرنا چاہتے ہیں ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو کل عدالت طلب کر لیا ۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ بیوروکریسی پر نہیں چھوڑا جاسکتا، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر بتائیں کہ اس اہم معاملے پر کیا اقدامات اٹھائے گئے۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ واطلاعات اورڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نےضلع صوابی میں دہشت گردوں سے لڑائی کے دوران کیپٹن جنید اور سپاہی امجد کی شہادت پراظہار تعزیت کرتےہوئے کہاکہ ہم دہشت گردوں کواپنے مذموم عزائم کو فروغ دینے کی اجازت دے سکتے ہیں اور نہ دیںگے اور اس عزم کو دہرایا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک آپریشن رد الفساد جاری رہے گا.
 
وزیراعظم نے ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف مسلح افواج کے اہلکاروں کی جانب سے بہادری کے ساتھ لڑنے کو سراہا۔ انہوں نے ان بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے دہشت گردوں کے ساتھ دلیری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ جنہوں نے شہادت کو گلے لگایا وہ ہماری قوم کے اصل ہیرو اور محافظ ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ مسلح افواج ہماری زندگی ،آزادی،آئین اور ہمارے جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کی لعنت سے لڑ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کو اجازت دے سکتے ہیں اور نہ دیںگے کہ وہ اپنے مذموم عزائم کو فروغ دیں۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم)ملک کی پہلی قانون کی جامعہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورٹی آف لاء کراچی کے پہلے وائس چانسلر قاضی خالد ایڈوکیٹ کو توسیع دینے کے بجائے نیا وائس چانسلر مقرر کرنے کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
درخواستیں طلب کرنے کا اشتہار تاخیر سے دینے کے باعث قاضی خالد اگلی مدت کے لئے وائس چانسلر کی دوڑ سے باہر ہو جائیں گے کیونکہ گزشتہ ماہ کے آخری عشرہ میں انہوں نے 65 ویں سالگرہ منائی ہے اور اشتہار کے مطابق درخواست دیتے وقت امیدوار کی عمر 65 سال سے زائد نہیں ہونی چاہئے، اس طرح قاضی خالد اگلی مدت کے لئے درخواست بھی نہیں دے سکیں گے۔
حال ہی میں انہوں نے 9 جامعات کے ساتھ کنسوریشم بھی قائم کیا تھا اورگزشتہ ہفتے انھیں 9 جامعات کے کنسورشیم کا دو سال کے لئے چیرمین بھی مقرر کردیا گیا تھا جس کا نوٹفیکشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ جامعہ این ای ڈی، دائود انجینئرنگ یونیورسٹی اور لاء یونیورسٹی تینوں جامعات کے وائس چانسلر کی چار سالہ مدت رواں سال بالترتیب 17 مارچ، 18 مارچ اور 19 مارچ کو ختم ہو رہی تھی لیکن جنوری میں صرف این ای ڈی کے وائس چانسلر کے عہدے کے لئے اشتہار دیا گیا جبکہ تینوں جامعات کا ایک ساتھ اشتہار دیا جانا چاہئے تھا مگر 6 مارچ کو لاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لئے اشتہار دیا گیا جب کہ دائود یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لئے تاحال اشتہار نہیں دیا گیا ہے۔
اگر جنوری میں لاء یونیورسٹی کا اشتہار این ای ڈی کے ساتھ دے دیا جاتا تو قاضی خالد بھی اگلی مدت کے لئے درخواست دینے کے اہل ہو جاتے۔ ’’جنگ‘‘ نے قائم مقام سیکریٹری بورڈز نوید شیخ کو فون اور ایس ایم ایس کیا مگر ان کا جواب نہیں آیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری بورڈ و جامعات حفیظ عمرانی کا موبائل فون خاتون نے اٹھایا اور کہا کہ باہر گئے ہوئے ہیں موبائل ساتھ نہیں لے گئے۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)ویسے تو لیموں کے عرق کو پانی میں روز ملا کر پینا صحت کے لیے مفید قرار دیا جاتا ہے۔مگر کیا یہ واقعی درست ہے ؟ یہی جاننے کے لیے امریکا سے تعلق رکھنے والی ماہر غذائیت ڈینا گیسمین نے دو ہفتے تک اس مشروب کو روز پینے کا تجربہ کیا۔ یہ خاتون روزانہ دو گلاس لیموں پانی دو ہفتے تک استعمال کرتی رہیں اور انہیں کیا تجربہ ہوا وہ درج ذیل ہے۔ ہموار جلد لیموں اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جسم کے اندر ہونے والی توڑ پھوڑ کی روک تھام اور نقصان دہ اجزا کو خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں جو کہ جھریوں اور جلد کے دیگر مسائل کا باعث بنتے ہیں، اس خاتون کو کسی کرشمے کی تو امید نہیں تھی مگر دو ہفتے بعد انہوں نے اپنی جلد میں تھوڑی سی بہتری محسوس کی۔ کچھ جگہیں صاف ہوگئیں اور رنگ پہلے سے زیادہ بہتر ہوگیا۔ پیٹ کے مسائل بہتر کرے لیموں ترش ہوتے ہیں جو کہ نظام ہاضمہ کو بہتر اور گیس کو کم کرتے ہیں، اس میں پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جو کہ جسم میں نمک کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہے، اس خاتون کو بھی لیموں پانی پینے کے کچھ دن بعد یہ احساس ہوا کہ ان کے پیٹ پھولنے یا گیس پیدا ہونے کا مسئلہ کم ہوگیا ہے۔ نزلہ زکام سے تحفظ ترش پھل جیسے لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو ایسا جز ہے جو کہ نزلہ زکام سمیت جسم میں ورم کا خطرہ کم کرتے ہیں، تاہم اس کا فائدہ اسی وقت ہوتا ہے جب آپ طویل عرصے سے اس مشروب کو استعمال کررہے ہوں جیسا ان خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس دو ہفتے کے تجربے کے دوران وہ بیمار تو نہیں ہوئیں تاہم اس حوالے سے مزید دورانیے تک لیموں پانی کو آزمانے کی ضرورت ہے۔ جسمانی وزن میں کمی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ لیموں کے چھلکوں میں موجود ایک جز پولی فینول چوہوں پر اضافی چربی نہیں چڑھنے دیتا، دو ہفتے کے اس تجربے کے دوران اس خاتون کا وزن لگ بھگ آدھا کلو کم ہوا۔ مزاج خوشگوار بنائے یہ دعویٰ بھی کیا جاتا ہے جسمانی فوائد کے ساتھ لیموں پانی مزاج بھی خوشگوار بناتا ہے تاہم اس خاتون کے مطابق دو ہفتوں کا وقت اس حوالے سے کم لگتا ہے تاہم انہیں لگا کے ذہنی طور پر وہ خود کو پہلے سے زیادہ پلکا پھلکا محسوس کررہی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجا رت ڈیسک) وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں کھاد کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ وفاقی حکومت نے کاشتکاروں کو رعایتی قیمت پر کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبوں کی مشاورت سے کاشتکاروں کو کھاد پر 300 روپے فی بوری سبسڈی دی جارہی ہے اور رواں مالی سال کے دوران کاشتکاروں کو رعایتی قیمت پر کھاد کی فراہمی جاری ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈی اے پی کی قیمت 350 ڈالر سے 353 ڈالر فی میٹرک ٹن تھی اور اس قیمت پر درآمدی ڈی اے پی کاشتکاروں 300 روپے فی بوری کے حساب سے سبسڈی کے ساتھ رعایتی قیمت پر دی جارہی ہے جبکہ نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر کی جانب سے حال ہی میں اسٹڈی کروائی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈی اے پی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے اور ڈی اے پی کی قیمت میں کچھ اضافہ ہوا ہے جس کا جائزہ لینے کے لیے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے آج (منگل) اعلی سطح کا اجلاس طلب کیا ہے۔ مذکورہ اجلاس کی صدارت وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کریں گے اور اس اجلاس میں ڈی اے پی کی ملک میں لاگو قیمتوں اور اجلاس میں ملک میں موجود کھاد کے ذخائر اور کھاب کی طلب و رسد سمیت دیگر اہم معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔سلام آباد: وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں کھاد کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ’ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈی اے پی کی قیمت 350 ڈالر سے 353 ڈالر فی میٹرک ٹن تھی اور اس قیمت پر درآمدی ڈی اے پی کاشتکاروں 300 روپے فی بوری کے حساب سے سبسڈی کے ساتھ رعایتی قیمت پر دی جارہی ہے جبکہ نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر کی جانب سے حال ہی میں اسٹڈی کروائی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈی اے پی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے اور ڈی اے پی کی قیمت میں کچھ اضافہ ہوا ہے جس کا جائزہ لینے کے لیے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے آج (منگل) اعلی سطح کا اجلاس طلب کیا ہے۔ دستاویز کے مطابق مذکورہ اجلاس کی صدارت وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کریں گے اور اس اجلاس میں ڈی اے پی کی ملک میں لاگو قیمتوں اور اجلاس میں ملک میں موجود کھاد کے ذخائر اور کھاب کی طلب و رسد سمیت دیگر اہم معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔.

 

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی ممالک کے پناہ گزینوں اور تارکینِ وطن کے امریکا میں داخلے پر 90 روزہ پابندی کے نئے حکم نامے پر دستخط کردیئے تاہم اس بار ان 6 ممالک میں عراق کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے نئے احکامات کے تحت ایران، لیبیا، شام، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے تارکینِ کے امریکا میں 90 روز کے لیے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے لیکن نئے آرڈر کے تحت اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے منظوری حاصل کرنے والے پناہ گزین امریکا آسکتے ہیں لیکن ان کی تعداد سالانہ 50 ہزار تک محدود کردی گئی ہے۔
نئے حکم نامے کے تحت بعض شامی پناہ گزینوں کو امریکا آنے کی اجازت ہوگی جب کہ پابندی کی زد میں آنے والے ان 6 ممالک کے گرین کارڈ رکھنے والے افراد پر نیا آرڈر لاگو نہیں ہوگا۔ نئے قانون کے تحت مذہبی اقلیتوں کو کوئی خاص رعایت اور ترجیح حاصل نہیں ہوگی جسے پہلے حکم نامے میں شامل کیا گیا تھا۔ پہلے حکم نامے میں پابندی زدہ ممالک کے عیسائی پناہ گزینوں کو ترجیح دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس سے قبل امریکی مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں امریکی اٹارنی جنرل جان کیلی نے ایف بی آئی کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت امریکا میں داخل ہونے والے 300 پناہ گزینوں سے دہشت گردی کے ممکنہ تعلق پر تفتیش کی جارہی ہے۔ جان کیلی نے وضاحت کی کہ بغیر چھان بین کے لوگوں کو امریکا آنے کا عمل قومی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے
اور ہمارے دشمن ہمارے کھلے دل اور آزادی کا غلط استعمال کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر پورے امریکا میں شدید عوامی احتجاج کیا گیا تھا اور وفاقی عدالت نے صدارتی حکم نامہ معطل کردیا تھا جس پر ٹرمپ کی جانب سے عدالت کے فیصلے کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا بلکہ انہوں نے عدالت کے جج کو بھی برا بھلا کہا تھا۔