ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس ہواتفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں عزم کیا گیا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات حکومت کی بھرپور کارروائیوں کا ردعمل ہیں،ریاستی اداروں کی بھرپورکوششوں سے دہشتگردعناصرکوختم کردیاجائے گا۔
اندرون وبیرون ملک سے دہشتگردی پھیلانے والے عناصرکے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں لاہور،کوئٹہ،پشاور اور مہمند ایجنسی میں دھماکوں کی مذمت اور جان کا نظرانہ پیش کرنے والے قومی ہیروز کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ صرف امن،استحکام اورخوشحالی کابیانیہ ہی چھاچکا ہے جبکہ دہشت گردی کابیانیہ مسترد ہوچکا۔شرکاءکا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں اورشہریوں نے دہشت گردی کے خلاف بہت سی قربانیاں دی ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
ایمزٹی وی(تجارت) اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے اوربرطانوی پاﺅنڈ کی قیمت 75 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کی کمی ہوئی
جس کے بعد ڈالر کی قیمت فروخت 107 روپے60 پیسے اور قیمت خرید 107 روپے5 پیسے پر آگئی۔ دوسری جانب برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں 75 پیسے کی کمی ہوئی ہے
جس کے بعد اس کی قیمت فروخت 134 روپے75 پیسے اور قیمت خرید 133 روپے پر آگئی ہے۔
ایمزٹی وی(پشاور)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور اور لاہو ر میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی ختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ جتنا جلد ممکن ہوسکے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کردیا جائے۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ فاٹا کی سیکیورٹی صورتحال انتہائی خراب ہے اور اسی علاقے سے دہشتگرد آ کر کارروائیاں کرتے ہیں، دہشتگردی کی ایک نئی لہر آ رہی ہے اس لیے ہماری ایجنسیوں سمیت سب لوگوں کو آپس میں تعاون کرنا پڑے گا۔ اگر ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان سے فائدہ اٹھانا ہے تو یہ ضروری ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے ہم فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں ، اس کام میں جتنی تاخیر ہوگی اتنا ہی دہشتگردوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا کو پختونخوا میں ضم کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے کیونکہ فاٹا کے پاس وسائل نہیں ہیں، قبائلی علاقوں کا سارا نظام تباہ ہوچکا ہے اس لیے اگر وہاں بلدیاتی حکومتیں قائم کردی جائیں تو اس طریقے سے ترقی ہو سکتی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ابھی فاٹا کو وفاقی حکومت کی جانب سے 50 ارب روپے مل رہے ہیں لیکن پختونخوا میں ضم ہونے کے بعد اسے سالانہ 80 سے 100 ارب روپے ملیں گے ،اس لیے اسے جلد از جلد پختونخوا میں ضم ہو جانا چاہیے۔
انہوں نے ہسپتال میں موجود میڈیا نمائندگان اور لواحقین سے اپیل کی کہ وہ باہر چلے جائیں کیونکہ اس طریقے سے مریضوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے سیاسی رہنماﺅں سے بھی اپیل کی کہ وہ اگر ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن میڈیا سے گفتگو ہسپتال کے باہر کریں تاکہ ڈاکٹرز کو مریضوں کی دیکھ بھال میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں آج دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ایونٹ میں دوسری فتح حاصل کرنے کا عزم لئے مقابلہ کرے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایونٹ میں تیسری فتح کا خواب سجائے میدان میں اترے گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم رواں ایونٹ میں اب تک 2 میچ کھیل کر ایک میں فتح حاصل کر سکی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک کھیلے گئے دونوں میچوں میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ راولپنڈی )راولپنڈی، اسلام آباد اور لسبیلہ کے تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و اساتذہ کے وفد نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق طلبہ و اساتذہ کے وفد کو پاک فوج کی جانب سے سی پیک اور گوادر پورٹس کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ کے دوران لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے طلبہ و اساتذہ کے سوالوں کے جوابات بھی دیے ۔ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ کی جانب سے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اور انہوں نے وفد کے ہمراہ امن واک بھی کی
ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ6 ماہ میں خالی خزانے کو اس قدر بہتر کر دیا کہ اب کوئی سرکاری چیک باؤنس نہیں ہوگا۔ بچت پالیسی پر عمل پیرا ہوکر وسائل میں اضافہ کیا، کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ دے رہے ہیں پرائمری اور جونیئر ٹیچر کی کوالیفکیشن بڑھائی ہے اور مستقبل میں کوالیفکیشن کو مزید بڑھانے کا ارادہ ہے تاکہ کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ دیا جاسکے ۔ ایم ڈی اے کا پوسٹمارٹم کروں گا، کوئی کل شکوہ نہ کرے کہ ہمارا کارکن رگڑا گیا، ادارہ ترقیات سے اہل میرپور کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے ، تارکین وطن کی جائیداد اور سرمایہ کو محفوظ بنائیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب اور متاثرین منگلا ڈیم نیوسٹی کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر ڈپٹی کمشنر آفس میں خاتون افسر کا تقرر کر کے وراثت میں خواتین کے حصے کو یقینی بنائیں گے ۔
انہوں نے مزید کہنا تھا کہ میرپور میں قائم سرکاری اداروں کا خود محافظ ہوں، تعلیمی بورڈ میرپور کہیں منتقل نہیں ہو گا جو لوگ اہل میرپور کے لئے کچھ نہ کر سکے اب پراپیگنڈے کر رہے ہیں۔ نیوسٹی کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔
بعد ازاں ریسٹ ہائوس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میری حکومت کے اصل وارث کارکن ہیں ۔ حکومت کے کسی کام پرا نہیں عوام کے سامنے شرمندگی ہویہ قبول نہیں ۔ میرپور کو سیف سٹی بنایاجائیگا۔ کارکنوں کے جائز معاملات میں انتظامیہ اوربیوروکریسی کوتعاون کرناپڑے گا۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد) پاکستان نے ملک میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان حکومت سے کالعدم جماعت الاحرار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ، نائب افغان سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی ،افغانستان میں دہشت گردوں ،ان کے سہولت کاروں اور محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔
دفتر خارجہ میں نائب افغان سفیر کو طلب کر کے کالعدم دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار کی پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انٹیلی جنس شیئرنگ کے باوجود افغانستان میں دہشت گردوں ،ان کے سہولت کاروں اور محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر افغان حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے۔
دوسری طرف نجی چینل ’’ڈان نیوز ‘‘ کے مطابق وزارت برائے خارجہ امور کی ایڈیشنل سیکرٹری تسنیم اسلم نے اسلام آباد میں تعینات افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن سید عبدالناصر یوسفی سے ملاقات کی اور افغانستان میں سرگرم تنظیموں کی جانب سے پاکستان پر حملے کا معاملہ اٹھایا،ملاقات میں تسنیم اسلم نے افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر دہشت گرد تنظیم کالعدم جماعت الاحرار کی کارروائیوں پر تشویش ہے جو کہ افغانستان میں موجود اپنی پناہ گاہوں سے آپریٹ کررہی ہے۔تسنیم اسلم نے عبدالناصر یوسفی کو مطلع کیا کہ افغان حکام کو پہلے بھی قابل عمل انٹیلی جنس اطلاعات فراہم کی گئی تھیں جس میں پاکستان نے افغانستان پر زور دیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں، ان کی پناہ گاہوں، مالی معاونت کرنے والوں اور سہولت کاروں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرے۔ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ تسنیم اسلم نے اس موقع پر افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو ایک ڈوزیئر بھی دیا جس میں دہشت گرد حملوں کی تفصیلات اور دیگر متعلقہ مواد شامل ہے۔
واضح رہے کہ13فروری کو لاہور اور 15 فروری کو فاٹا کی مہمند ایجنسی میں ہونے والے خود کش دھماکوں سمیت پاکستان میں ہونے والی کئی بڑی دہشت گردی کی کارروائیوں کی ذمہ داری کالعدم جماعت الاحرار نے قبول کی ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں سمیت ملک بھر میں اپنی گھناؤنی کاروائیاں کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔یاد رہے کہ تحریک طالبان ،جماعت الاحرار ،لشکر جھنگوی العالمی سمیت دیگر کالعدم تنظیموں نے افغانستان میں محفوظ ٹھکانے بنا رکھے ہیں جہاں وہ بھارتی معاونت اور سرپرستی سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے اپنی کارروائیاں کرتی ہیں ۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)کراچی ایوان تعلیم کے چیئرمین اور سابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ مباحثے کے ادارے کو زندہ کرنا ہوگا تاکہ تشدد ارو دہشتگردی کی نفی ہوسکے۔ انہوں نے یہ بات فہیم سسٹم آف ایجوکیشن کے تحت ہونے والے بین الکلیاتی مباحثے کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سرگرمیاں معدوم ہوچکی ہیں اور مباحثوں کے پرانے انداز کو ختم کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے طلبہ میں اپنی بات منوانے کے لئے دلائل کی جگہ تشدد اور دہشتگردی نے لے لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین کی عدم موجودگی میں یہ رجحان اور شدت اختیار کر گیا ہے۔ پروفیسر انوار احمد زئی نے بتایا کہ ایوان آگہی کے تحت مباحثہ اکیڈمی قائم کی جارہی ہے جو اسکولوں اور کالجوں میں موجود مقررین کو تربیت دے کر مباحثے، تقریری مقابلے، اور عوامی خطاب کے درمیان موجود فرق کو سمجھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے سینئر اساتذہ اور اپنے عہد کے نامی گرامی مقررین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ اس موقع پر کراچی اور بیرون شہر کے 24 تعلیمی اداروں کے مقررین نے مباحثے میں حصہ لیا۔ اسم وقع پر مضطر، محمد فہیم خان اور نسیم اقبال جعفری نے بھی خطاب کیا۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد) پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ سب اس بات سے آگاہ ہیں کہ بھارت اور افغانستان ہمارے دشمن ہیں لیکن پھر بھی یہی کہا جاتا ہے کہ پی ایس ایل کو سبوتاژکرنے کے کیلئے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
رحمان ملک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہے 3دن میں ملک کے تمام دارالحکومتوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر جماعت الاحرار کی ایک ویڈیو چل رہی ہے جس میںوہ خود ملک میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات کی ذمہ داری قبول کر رہے ہیں ۔میرا حکومت سے سوال ہے کہ کیا انہوں نے اتنا سب کچھ ہونے جانے کے بعد جماعت الاحرار کو کالعدم قراردیا ہے
ایمزٹی وی (تعلیم/ سندھ) صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب ڈہر نے کہا ہے کہ آئی بی اے سکھر سے ہیڈما سٹرز اور ہیڈ مسٹریسز کے امتحا نا ت میں کا میا ب ہو نےوالے امیدوارو ں کو ایک ہفتے کے اندر آفر لیٹرز جا ر ی کر دیئے جائیں گے ۔
یہ با ت انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں سیکرٹری تعلیم اسکولز مصطفیٰ جمال سید، سیکرٹری تعلیم ، سیکرٹری کا لجز ڈاکٹر ریا ض میمن اور ایڈیشنل سیکرٹری نواز سو ہو نے بھی شر کت کی ۔
وزیرتعلیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے کامیاب ہیڈماسٹرز /ہیڈمسڑیسز کی سمری پر دستخط کر نے کے بعد اب تا خیر کا کو ئی جواز نہیں بنتا اور یہ آفر لیٹرز مرحلہ وار ضلع کی سطح پر جا ر ی کئے جا ئیں ۔ انہوں نے مزید ہدا یا ت دیتے ہو ئے کہا کہ انہیں ٹیچرز ٹریننگ ادا رو ں کی مکمل فہرست فرا ہم کی جا ئے اور اس بات کا خیا ل رکھا جا ئے کہ اسکو لز کے اساتذہ اور کا لجز کے اساتذہ کو تر بیت فرا ہم کر نے والے ادارو ں کی علیحدہ علیحدہ فہرست مر تب کی جائیں ۔
صوبا ئی وزیر تعلیم نے سیکرٹری کالجز اور ڈی جی کا لجز کو بھی ہدایت کی کہ وہ فور ی طو ر پر سپلا کے عہدیداروں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل حل کروائیں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم اسا تذہ کے جا ئز مسائل کے حل کے لئے ہر وقت کو شاں ہے اور ان کے دروازے ہمیشہ کے لئے کھلے ہو ئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طلباءکے تدریس کے عمل کو متا ثر نہیں ہو نا چاہئے ۔ مسائل کا حل مذاکرات میں پو شیدہ ہے اور احتجا ج کر نے سے مسائل حل نہیں ہوتے