ایمز ٹی وی(لاہور) پیپلز پارٹی حکومت مخالف تحریک کیلئے تیار ہو گئی، بلاول بھٹو زرداری 19 جنوری کو لاہور سے آغاز کریں گے، فیصل آباد تک ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے پیپلز پارٹی نے تیاریاں مکمل کر لیں۔ بلاول 19 جنوری کو لاہور سے تحریک کا آغاز کریں گے،پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول لاہور سے فیصل آباد تک ریلی نکالیں گے۔ ریلی کے راستے میں تمام شہروں میں ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے
ایمز ٹی وی(تجارت) اوگرا کے ترجمان نے کہاہےکہ وزارت پٹرولیم کے ماتحت کرنے سے اوگراکی خودمختاری متاثرنہیں ہوگی۔
اوگراترجمان نے اہم وضاحت جاری کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق اوگرااپنے قانون کے مطابق کام کرتا رہے گا۔ترجمان اوگراکاکہناتھاکہ وزارت پٹرولیم اوگراکے معاملات کوبہترسمجھتی ہے۔
ترجمان اوگرانےبتایا کہ وزارت کے ماتحت کام کرنے سے اوگراکی کارکردگی مزید بہترہوگی اوروزارت پٹرولیم کے ماتحت کرنے سے اوگراکی خودمختاری متاثرنہیں ہوگی۔
ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں موجود ایمبولنسز کو ریسکیو 1122کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں زیر استعمال ایمبولنسز کو ریسکیو1122کے سپرد کیا جائے گا ۔ اجلاس میں ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا ۔
وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے محکمہ صحت اور ریسکیو 1122سے ایک ہفتے میں اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔ اجلاس میں شرکاءسے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ صحت عامہ کی بنیادی سہولتیں عوام کا حق ہیںC
ایمز ٹی وی(کراچی) گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ جسٹس سعید الزماں صدیقی کی نمازِ جنازہ کل ڈیڑھ بجے گورنر ہاؤس میں ادا کی جائے گی۔ گورنر ہاؤس کراچی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ جسٹس سعید الزمان صدیقی کی نمازِ جنازہ جمعےکو باغ جناح میں ادا کی جانی تھی تاہم اب اس کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق اب نماز جنازہ کل گورنر ہاؤس میں دوپہر ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف ، گورنر سندھ آغا سراج درانی، وزیر اعلٰی مراد علی شاہ، وفاقی و صوبائی وزرا، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت اور سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شرکت کریں گے ، جس کے باعث سیکیورٹی خدشات اور عوام کی تکلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے نماز جنازہ کے مقام کو تبدیل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی طویل عرصے سے بیمار تھے تاہم گزشتہ روز سینے میں تکلیف کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ایمز ٹی وی(لاہور) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں تین گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا
جس میں صاف پانی پروگرام کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے حوالے سے مختلف تجاویز ، سفارشات اور اقدمات کا جائزہ لیاگیا۔عالمی بنک کے ماہرین نے غیر فعال دیہی واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اوراس پروگرام کو احساس ذمہ داری اور پیشہ وارانہ انداز سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے،منصوبے میں پہلے ہی تاخیر ہو چکی ہے، اب اس میں ایک لمحے کی بھی تاخیر کی گنجائش نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ صاف پانی پروگرام کے تحت دیہی آبادی کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت صوبے بھر میں ہزاروں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا رہی ہے ۔واٹر سیکٹر میں عالمی بنک اور دیگر کمپنیوں اور ماہرین کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ کے اس منصوبے کا براہ راست تعلق انسانی صحت سے جڑا ہے ۔ صاف پانی سے نہ صرف مختلف امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے بلکہ یہ عوام کی بنیادی ضرورت بھی ہے اورمنصوبے پر تیزرفتاری سے کام کرنا ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ غیر فعال واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کیلئے عالمی بنک کی تکنیکی معاونت سے فائدہ اٹھائیں گے اور ان سکیموں کی بحالی کیلئے عالمی بنک کے ماڈ ل کا جائزہ لیا جائے۔ دیہی واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کا جامع پلان مرتب کر کے اس پرتیزی سے عملدرآمد کرنا ہو گا۔ صوبائی وزرا ء ملک ندیم کامران ، سید ہارون احمد سلطان، چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ، واٹر سیکٹر سے تعلق رکھنے والے اداروں کے سربراہان ، عالمی بنک کے ماہرین اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
ایمز ٹی وی(ملتان) ملتان میں نجی ہوٹل کی بالائی منزل سے کود کر غیر ملکی باشندے نے خودکشی کر لی۔
ملتان کے نجی ہوٹل کی دوسری منزل پر رہائش پذیرجاپانی انجینئر نے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جس کی لاش نشتر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہےجہاں پوسٹ پوسٹ مارٹم کیا جا ئے گا ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاپانی انجینئر اوکو مورانے ہوٹل کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے اور اس نے اپنی فیملی کیلئے تحریر بھی چھوڑی ہے۔حادثے کے بعد پنجاب حکومت نے ہوٹل کو سیل کر کے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔پولیس نے مزید کہا ہے کہ جاپانی باشندہ ڈیرہ غازی خان میں سڑکوں کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا تھا تاہم اس کی موت کی خبر سے اہل خانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید کہا ہے کہ اوکومارا رات ساڑھے تین بجے کے قریب اپنے کمرے سے باہر نکلے اور ٹیرس میں گھومتے رہے جس کے بعد چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔C
ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) وزیر اعلیٰ ہائوس کے سیکرٹریٹ بورڈ و جامعات کی ناقص کار کردگی کے باعث جامعہ کراچی میں میرٹ پر وائس چانسلر کی تقرری کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے ۔ گورنر ہاؤس کی جانب سے جامعہ کراچی اور جامعہ سندھ میں وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن روکے جانے کے بعد جامعہ کراچی کے سینئر پروفیسر، سابق ڈین آف سائنس وائس چانسلر کے امیدوار سید عارف کمال نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط تحریر کیا ہے جس میں جامعہ کراچی کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وائس چانسلر کے انٹرویو لینے پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہےخط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے حتمی انٹرویو کے حوالے سے وہ مطمئن نہیں وہ چارمرتبہ گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں،ڈین فیکلٹی آف سائنس اور فیکلٹی آف انجینئرنگ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور 29اپریل2016ء میں قائم مقام وائس چانسلر جامعہ کراچی کے فرائض بھی انجام دیئے تھے جبکہ 29اپریل 2016ء کو ہونے والےتلاش کمیٹی کے انٹرویو میں میرٹ لسٹ پردوسرے نمبر پرتھا،خط میں کہا گیا ہے کہ ان کی کارکردگی مثالی رہی، قائم مقام وائس چانسلر کی حیثیت سے سلیکشن بورڈ اور دیگر اداروں کے اجلاس مقررہ وقت پر منعقد کرویئے اس کے علاوہ بحیثیت ڈین کام کرتے ہوئے ریسرچ گرانٹ مقرر ہ وقت پر استعمال کرائیں خط میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر کے حتمی امیدواروں کے انٹرویو میں شامل تھا لیکن نظر انداز کیا گیا جبکہ مجھے جامعہ کراچی کا وسیع تر انتظامی اور اکیڈمک تجربہ ہے چنانچہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ ہاوس کے سیکرٹری بورڈ و جامعات کا عہدہ خالی ہے اور اس اہم ترین عہدے کا اضافی چارج سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سیکرٹری نوید شیخ کے پاس ہے جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں نہ تو وقت پر جامعات کے وائس چانسلر کی تقرری ہو پارہی ہے نہ ہی تعلیمی بورڈز میں صورتحال ٹھیک ہے تمام اہم عہدے خالی پڑے ہیں۔ یاد رہے کہ گورنر ہاوس نے جامعہ کراچی اور جامعہ سندھ میں وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق بے قاعدگیوں اور ، غلط نمبرنگ اور سابق چیف سیکرٹری فضل الرحمان کی جانب سے دئے گئے نمبر شامل نہ کئے جانے پر وزیر اعلیٰ ہائوس کی جانب سے بھیجی گئی سمری کا نوٹیفکیشن روک رکھا ہے اور قائم مقام سیکرٹری بورڈز و جامعات نوید احمد شیخ سے تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہیں، جنگ کو زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قائم مقام سکریٹری بورڈز و جامعات نوید احمد شیخ نے ایک امیدوار کو وائس چانسلر بنانے کے لئے مبینہ طور لابنگ بھی کی جس کا فائدہ ایک امیدوار کو پہنچا۔