منگل, 21 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(تجارت) بھارت نے پہلی بار پاکستان سے گندم مانگ لی جس پر تاجروں نے بھی محکمہ خوراک پنجاب سے رابطے کرلیے۔

بھارت کے ساتھ تجارت کرنیوالے تاجروں نے واہگہ کے راستے5 تا10 لاکھ ٹن گندم خریدنے کیلیے محکمہ خوراک پنجاب سے رابطہ کیا ہے جبکہ محکمہ خوراک پنجاب نے تاجروں کی جانب سے گندم کی قیمت165ڈالر فی ٹن کرنے کے مطالبے کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپورٹ اور قیمت فروخت کے بارے میں حکومتی منظوری ملنے کی صورت میں محکمہ اخبارات میں ’’اظہار دلچسپی‘‘ کا اشتہار دے گا اور پھر جو بھی افراد حکومتی قیمت اور قواعد وضوابط کے مطابق بھارت ایکسپورٹ کیلیے گندم خریدنا چاہیں انھیں محکمہ گندم فروخت کریگا۔

محکمہ خوراک کی جانب سے بھارتی پیشکش کے بارے میں بریفنگ کے بعد چیف سیکریٹری نے کیبنٹ کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں فلورملز ایسوسی ایشن نے بھارت کو گندم کی ایکسپورٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی تاجر ایک سوچی سمجھی اسکیم کے تحت یہ پیشکش کر رہے ہیں تا کہ مستقبل میں وہ افغانستان کو گندم فروخت کرنے کیلیے واہگہ کے راستے راہداری استعمال کرسکیں۔

دوسری جانب بعض ایکسپورٹرز نے محکمہ خوراک پنجاب کے اعلی حکام سے ملاقات میں پیشکش کی ہے کہ اگر محکمہ خوراک انھیں 165ڈالر فی ٹن قیمت پر گندم فروخت کرے تو وہ 3 تا 5 لاکھ ٹن گندم واہگہ کے راستے بھارت لے جانے میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ یہ مقدار10 لاکھ ٹن تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

اس حوالے سے سیکریٹری فوڈ نے ایکسپورٹرز پر واضح کیا ہے کہ پہلے تو ایک بڑی مقدار کی یقین دہانی کروائی جائے جبکہ 165 ڈالر کی قیمت پر یہ ایکسپورٹ ممکن نہیں ہے لہٰذا ایکسپورٹرز اس قیمت میں مناسب اضافہ کریں تا کہ حکومت پنجاب بھی اس بارے میں سنجیدگی سے سوچ سکے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چیف سیکریٹری پنجاب کو بھی بریفنگ دی گئی ہے جس کے بعد انھوں نے کیبنٹ کمیٹی کا اجلاس بلا کر اس میں یہ معاملہ زیر بحث لانے کی ہدایت کی ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما عاصم رضا نے کہا ہے کہ واہگہ کے راستے بھارت میں گندم کی ایکسپورٹ بھارت کی سوچی سمجھی اسکیم ہے کیونکہ بھارت طویل عرصہ سے واہگہ کے راستے افغانستان میں گندم بھیجنے کیلیے راہداری کا مطالبہ کرتا رہا ہے، اب وہ پاکستانی گندم امپورٹ کرلے گا اور پھر کچھ عرصہ بعد واہگہ کے راستے گندم افغانستان بھیجنے کی کوشش کرے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی (پشاور)گزشتہ روز ہونے والے کورکمانڈر اجلاس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس کے دوران فاٹا خصوصاً شمالی وزیرستان کے ٹی ڈی پیز کی واپسی کے عمل کو سست قرار دیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے آرمی چیف نے کور کمانڈر پشاور کو باقاعدہ ہدایت کی کہ متاثرین کی واپسی کے عمل کو سول حکومت کے ساتھ ڈسکس کر کے تیز بنائیں۔عسکری زرائع نے اس ضمن میں بتاےا کہ کورکمانڈراجلاس میں ٹی ڈی پیز کی بروقت واپسی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔زرائع کے مطابق آرمی چیف نے ہدایت کی کہ ان کو اب تک کے اقدامات کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور ٹی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی رفتار کو تیز کر کے ایک ڈیڑھ ماہ میں اس عمل کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔

 

 

(تعلیم /راولپنڈی) نئے تعلیمی نظام کے تحت ایجوکیشن اسیسمنٹ کمیٹی بنا دی گئی۔یہ کمیٹی پنجاب کی سطح پر ہر ضلع کے 10 تعلیمی اداروں کا اچانک معائنہ کرے گی اوراسکولوں کا ریکارڈ اور کارکردگی بھی چیک کرے گی ۔

باالخصوص ایسے گرلز ہائی اسکولوں کی سختی سے چیکنگ کی جائے گی جن کو ہائی اسکولوں میں ضم کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں ملی بھگت اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے پرائمری کی کلاسز کو شام کی شفٹ میں تبدیل کر کے چلایا جا رہا ہے۔ راولپنڈی کینٹ کے علاقہ میں ایسے اسکول موجود ہیں جن کی اطلاعات ملنے پر کمیٹی نے سختی سے ان اسکولوں کی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کے ممبران مانٹیرنگ ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق رواں ہفتہ میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کا اجلاس ہو گا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ناقص کارکردگی پر ٹیچرز کو سزا کے عمل کو حتمی شکل بھی دی جائے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کے علاقے نیو کراچی میں پولیس نے دو ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

نیو کراچی میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ڈاکوئوں کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں ذیشان خان عرف کمانڈو اور سید زیشان شامل ملزمان سے چھینے گئے موبائل فون ،چھینی گئی نقدی اور موٹرساءیکل ملی ہے، گرفتار ملزمان لوٹ مار،موٹرسائیکل چوری اور بھتہ وصولی میں ملوث ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(راولا کوٹ) ہجیرہ کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے کہوٹہ جا رہی تھی کہ ہجیرہ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور 23 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو کے اہلکاروں اور مقامی افراد نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق فارورڈ کہوٹہ سے ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)اپینڈکس انسان کی بڑی اور چھوٹی آنت کے سنگم پر موجود ہوتا ہے اور اوسطاً اس کی لمبائی 9 سینٹی میٹر ہوتی ہے لیکن یہ 2 سے 20 سینٹی میٹر تک بھی ہوسکتا ہے۔ پوری دنیا میں پتے کے بعد آپریشن کے ذریعے سب سے ذیادہ آپریشن کے ذریعے نکالے جانے والا عضو غریب اپینڈکس ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں سوزش پیدا ہوجاتی ہے اور اپینڈیکس پھٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

لیکن اب ماہرین کہتے ہیں کہ اپینڈکس جسم کے لیے مفید بیکٹیریا کا ایک گڑھ ہوتا ہے جو پورے انسان پر مفید اثرات مرتب کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اپینڈکس ایک چھوٹی سی تھیلی کی مانند ہوتا ہے جو لمفی ٹشو پر مشتمل ہوتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ انسانوں کے علاوہ بھی دودھ پلانے والے 500 ممالیوں میں اپینڈکس ہوتا ہے جن میں خرگوش اور بن مانس وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ اب تک ماہرین اس کی معقول وجہ بتانے سے قاصر رہے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) ملک بھرمیں کڑاکےکی سردی پڑنے لگی۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی سولہ تک گرگیا۔ محکمہ موسمیات نے کل سے مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ کراچی میں بھی بوندیں پڑنے کا امکان ہے ۔

ملک بھرمیں جاڑا اپنے عروج پر ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا کہ پارہ ابھی مزید گرے گا۔ کل سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا

جمعہ سے اتوار کے دوران بلوچستان جبکہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران سندھ میں بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی بارش اور مزید سردی بڑھنےکی پیشگوئی کی ہے۔

میدانی علاقوں کےعلاوہ جنوبی پنجاب میں بھی جل تھل کا امکان ہے جبکہ خیبر پختون خوااور شمالی علاقہ جات میں ہفتہ سے بدھ کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم /اسلام آباد) اسلام آباد پولیس اور رینجرزٍ کے افسران و جو انو ں نے بدھ کوقائداعظم یونیورسٹی اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آ پر یشن کیا۔ 365 گھر وں کو چیک کیا گیاجبکہ دو منشیات فروش گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمدکرلی گئیں ۔ تھا نہ سیکرٹریٹ کے علاقوں قائد اعظم یونیورسٹی،رومیلی گاؤں ،نریل گاؤں،ملپورمیرا،ڈھوک بجران،ڈھوک جبی اور ڈھوک تیلی میں سرچ آپریشن کی نگرانی ایس پی صدر محمد ذیشان نے کی ۔

دوران آپریشن دو منشیات فروشوں عدیل جو قائد اعظم یونیورسٹی میں کک کا کام کرتا ہے اور محمد شریف جو سی ڈی اے میں کنٹر یکٹ پر ملازم ہے کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2150 گرام چرس بھی برآمد کر لی گئی ۔اس دوران 11 بارہ بور گنیں ،ایک پسٹل،اور ایک رائفل معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) ضلعی انتظامیہ نےمختلف کارروائیوں کے دوران ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے اور گرانفروشی پر 22 افراد کو گرفتار کر لیا،قائمقام ڈپٹی کمشنر پشاورشاہد محمود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور الطاف شیخ نے کارخانو مارکیٹ اور حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں مختلف دکانوں اور ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی ۔

گرفتار افراد میں قصاب، ریسٹورنٹ مالکان، سبزی و دودھ فروش، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور الطاف شیخ نے تمام ریسٹورنٹ مالکان اور دکانداران کو خبردار کیا کہ وہ نا غے کے دن گوشت فروخت نہ کریں اور اپنی دکانوں میں سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کریں بصورت دیگر سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) ترجمان سندھ حکومت کے مطابق سرکلرریلوے پر آج سے کام شروع کردیاجائیگا. ایک ہفتے میں رپورٹ وزیراعلی کو پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندہ حکومت کے مطابق شہر قائد میں پبلک ٹرانسپوٹ مسائل کے حل کے لئے آج سے سرکلرریلوے کا کام شروع کردیا جائےگا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت کے مطا بق ڈپٹی کمشنرزکو ہدایت کی کہ وہ سروے کا جائزہ لیں اور ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریں.جس میں تجاوازت ہٹانے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائیگی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سرکلرریلوے پراہلیانِ کراچی کے خدشات ختم کریں گے. انہوں کہا کہ تجاوازت کے خاتمے کے لئے عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

گذشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ میں مراد علی شاھ کی زیر صدارت سرکلرریلوے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا تھا. جس میں وزیراعلیٰ کو سرکلر ریلوے کی زمین پر قائم تجاوازت سے آگاہ کیا گیا تھا۔