منگل, 21 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر مزید 2 روز جاری رہنے کا امکان ہے

جبکہ محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں مزید بارش اوربرفباری کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا ایک فعال سلسلہ جمعہ کے روز بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔

جمعے کو آنے والے مغربی ہواﺅں کے سلسلے کے زیر اثربلوچستان میں جمعہ سے اتوار کے دوران اکثر مقامات پر ، سندھ میں جمعہ سے ہفتہ کے دوران چند مقامات پر، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں اتوار سے بدھ کے دوران کہیں کہیں ، جنوبی پنجاب میں بھی ہفتہ اور اتوار کے روز چند مقامات پر جبکہ خیبر پختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں ہفتہ سے بدھ کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر مزید 2 روز جاری رہنے کا امکان ہے

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) اورنج ٹرین پر کام کرنے والے مزدوروں کی ہلاکت پر پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے والات کھڑے کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ اس معاشرے میں غریب کی بچی ہو تو طیبہ والا سلوک ہوتا ہے اور مزدور ہو تو اورنج ٹرین پر کام کرنے والوں کی طرح موت ملتی ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا کسی طاقت ور کو اس ملک میں سزا ہو سکتی ہے چاہے وہ کمسن بچوں پر ظلم کرنے یا پھر مزدورں کی موت کا ذمہ دارہوں؟

 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) کسانوں کےلیے خوشخبری ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے کھاد پر سبسڈی بحال کردی۔کھاد پر چار سو روپے بوری سبسڈی بحال کی گئی ہے۔

بحالی کے بعدکسان تنظیموں نے رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ سبسڈی کے فیصلے سے کسان خوشحال ہوں گے۔

کسان تنظیم کےرہنما ندیم چوہدری کا کہنا ہے کہ کھا د کی قیمتوں میں کمی سے زراعت کو فروغ ملے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) عالمی بینک نے اگلے تین سال میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح کوتوقعات سے زیادہ رہنے کاامکان ظاہر کیا ہے،ان کے پہلے تخمینوں پر نظرثانی سے بڑے پیمانے پر سرحد پار انفرا اسٹرکچرسرمایہ کاری، اصلاحات اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے مقاصد حاصل کرلیے گئے ہیں۔

واشنگٹن میں مقیم ایک قرض دہندہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس سرگرمی میں معمولی اضافے سے حوصلہ افزائی ہوئی تھی، جو کہ اشیاء کی کم قیمتوں، انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور اصلاحات کے مجموعے سے مقامی طلب بڑھی ہے اور کاروباری ماحول بہتر ہوا ہے۔

ورلڈ بینک نے پیش گوئی کی تھی کہ2017ء میں جنوبی ایشیاء کی دوسری بڑی معیشت کی جی ڈی پی میں اضافہ5اعشاریہ 2؍ فیصد ہوگا۔ اس نے مزید کہا تھا کہ ترقی کی یہ شرح2018ء میں 5اعشاریہ 5؍ فیصد اور 2019ء میں 5اعشاریہ8 فیصد تک جائے گی، جو کہ زراعت، انفرااسٹرکچر، توانائی اور بیرونی مانگ میں اضافے سے ظاہر ہورہا ہے۔

 

 

ٹیکنالوجی میں ترقی کے نتیجے میں روبوٹس انسانوں جیسے نظر آنے لگے ہیں اور اکثر افراد کے لیے ان میں فرق کرنا مشکل ہوتا ہے۔اس بات کو ایک خاتون کیرن ایکس چینگ نے ثابت کیا جو گزشتہ ہفتے لاس ویگاس میں ہونے والی سی ای ایس کانفرنس میں شریک ہوئیں اور خود کو ایک روبوٹ کے طور پر پیش کیا۔ان کی اداکاری اتنی قائل کردینے والی تھی یا روبوٹس ہی بالکل انسانوں جیسے بننے لگے ہیں کہ لوگوں نے انہیں روبوٹ مان بھی لیا۔

کیرن چینگ کے مطابق ' میں نے پہلے بھی مختلف جگہوں پر روبوٹ ڈانس کیا تھا مگر ہمارا خیال تھا کہ ایک ٹیکنالوجی کانفرنس میں ایسا کرنا پرمزاح ہوگا جہاں لوگ اس ٹیکنالوجی کی جدید ترین قسم کی توقع کررہے ہوں گے'۔

ان کے بقول ' صحیح بات تو یہ ہے کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ ہم کسی کو بیوقوف بناسکیں گے مگر حیران کن طور پر ہم متعدد افراد کو دھوکا دینے میں کامیاب ہوگئے۔انہوں نے اپنے روبوٹ بننے کی ویڈیو بھی فیس بک پیج پر پوسٹ کی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

کانفرنس میں لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے انہوں نے ایک فرضی تار سے ایک ریموٹ بھی منسلک کرکے رکھا ہوا تھا۔ پہلے تو لوگوں کو لگا وہ انسان ہیں مگر تاروں کو منسلک دیکھ کر وہ قائل ہوگئے بلکہ کچھ نے تو کہا کہ اس کی جلد بالکل انسانوں جیسی ہے۔